Live Updates: قومی ہیرو ارشد ندیم نے 32 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلوادیا
جیولین تھرو کے فائنل میں ارشد نے 92.97 میٹر کی تھرو کر کے اولمپک کی 116 سالہ تاریخ بھی بدل دیوزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ سپورٹس کا ارشد ندیم کے لئے 30 لاکھ روپے انعام کا اعلان
مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا اتھلیٹ ارشد ندیم کے لئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔
وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ سپورٹس نے ارشد ندیم کے لئے 30 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ۔ ارشد ندیم نے حالیہ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ ارشد کی کامیابی اتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کا پہلا میڈل ہے۔ ارشد سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کی پزیرائی کے لئے کام کررہے ہیں۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی جذبے اور لگن سے محنت کریں حکومت پنجاب آپ کی سرپرستی کرے گی۔ پنجاب انڈونمنٹ فنڈ کا اجراء جلد کیا جارہا ہے۔ پنجاب میں کھیل اور کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سپورٹس سیکٹر کو مستحکم کرنے پر کام کررہے ہیں۔
قومی کرکٹراحمد شہزاد کا ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لیے دس لاکھ کا چیک
قومی کرکٹر احمد شہزاد نے چیمپیئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر ایتھلیٹ ارشد ندیم کو دس لاکھ کا چیک دیا
احمد شہزاد نے ارشد ندیم کو پاکستان کے لئے میڈل جیتنے پر مبارکباد دی،اس موقع پر قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے یہ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کی ۔
قومی کرکٹر احمد شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ ارشد ندیم ائیشین گیمز میں بھی پاکستان کے لئے میڈل جیتیں گے۔ ایتھلیٹ ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں بھی میڈل اپنے سینے پر سجائیں گے۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم نے حالیہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے اور ارشد کی یہ کامیابی ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کا پہلا میڈل ہے۔
نیزہ بازی کے عالمی مقابلے میں سلور میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو30 لاکھ کا انعامی چیک
حکومت پنجاب کی جانب سے نیزہ بازی کے عالمی مقابلے میں سلور میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو30 لاکھ کا انعامی چیک دیا گیا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ورلڈ ایتھلیٹک نیزہ بازی چیمپن شپ میں ملک کا نام روشن کرتے ہوئے سلور میڈل جیتنے والے کھلاڑی ارشد ندیم نےملاقات کی۔اس موقع پرصوبائی وز راء ڈاکٹر جاوید کرم،عامرمیر،اظفر علی ناصر،منصور قادر،صوبائی مشیر وہاب ریاض،سیکرٹری سپورٹس،سیکرٹری انفارمیشن،ڈی جی سپورٹس اوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کھلاڑی ارشد ندیم کی ملاقات، 30لاکھ روپے کا انعامی چیک دیا۔اور ارشد ندیم کی درخواست پر میاں چنو ں سٹیڈیم کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہناتھا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا، ہمیں آپ پر فخر ہے ، کم وسائل کے باوجودپاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت ہر قسم کے شک و شبہ سے بالاتر ہے۔
اس موقع پر ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنا میرا ہدف ہے،حوصلہ افزائی پر وزیراعلیٰ محسن نقوی اورحکومت پنجاب کا شکر گزار ہوں۔
شہبازشریف کا اولمپین ارشد ندیم کو بھاری انعام دینے کا اعلان
وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے ارشد ندیم سے ملاقات کی جس دوران کھلاڑی کو ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں چاندی کا تمغہ جیتنے پرسراہا اور کہا کہ جیولین تھرو کے فروغ کیلئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں، کم وسائل کے باوجود آپ نے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا، حکومت ایتھلیٹکس سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔وزیراعظم شہبازشریف نے اولمپین ارشد ندیم کے آبائی علاقے میں سپورٹس کمپلیکس کا کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کر دی ۔
پیرس اولمپکس; ارشد ندیم نےجیولن تھرو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
قومی اسٹار جیولن تھرور ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ارشدندیم نے 86.59 میٹر کی تھروکرکےفائنل راونڈکیلئے کوالیفائی کیا،نیرج چوپڑا نے جیولن تھروکےفائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا،بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی باری میں 89.34میٹرکی تھروکی
پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل مقابلہ 8 اگست کو رات 11 بجکر 25 منٹ پر کھیلا جائے گا۔
فائنل راؤنڈ میں مجموعی 12 پلیئرز جگہ بنائیں گے، 84 میٹر تھرو کی تعداد 12 سے کم ہونے پر بہترین تھرو والے پلیئرزکوالیفائی کرپائیں گے،جیولین تھرو مقابلوں میں 32 پلیئرز 2 گروپس میں ایکشن میں ہوں گے۔
یاد رہےکہ اس سے قبل ٹوکیومیں ہونے والےاولمپکس میں ارشدندیم پانچویں پوزیشن پر رہے تھے۔
واضح رہےکہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کےآخری ایتھلیٹ اورمیڈل جیتنے کی اُمید ارشد ندیم ہیں،پیرس اولمپکس میں کوئی بھی پاکستانی ایتھلیٹس میڈل نہیں جیت سکا۔
پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل آج ہوگا
پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل آج ہوگا جس میں پاکستان کے ارشد ندیم سمیت 12 ایتھلیٹس ایکشن میں ہوں گے۔
پہلے مرحلے میں تمام 12 ایتھلیٹس تین، تین بار جیولین پھینکیں گے۔ تین باریوں کے بعد 8 بہترین تھرو کرنے والے ایتھلیٹس مزید تین باریاں لیں گے۔ مجموعی چھ باریوں میں سب سے بہتر تھرو پلیئر کی حتمی تھرو قرار پائے گی۔ اسٹارٹ لسٹ میں ارشد ندیم کا نمبر چوتھا ہے۔
پاکستان کے ارشد ندیم 86.59 کے سیزن بیسٹ کے ساتھ فیلڈ پر اتریں گے، فائنل میں شامل چار کھلاڑیوں کی سیزن بیسٹ تھرو ارشد سے بہتر ہے۔
بھارت کےنیرج چوپڑا کی سیزن بیسٹ 89.34 میٹرجبکہ جیکب ویڈلیخ کی سیزن بیسٹ 88.65 ہے،گرینیڈا کے اینڈریسن پیٹرزکی سیزن بیسٹ 88.63 ہے جبکہ جرمنی کےجولین ویبر کی سیزن بیسٹ 88.37 ہے۔
فائنل میں شامل 12کھلاڑیوں میں سےپانچ کھلاڑی 90 میٹرسےطویل تھرو کا پرسنل بیسٹ رکھتے ہیں،پیرس اولمپکس کا میڈل جیتنے کےلیےارشدندیم کو ان تمام سے بہتر تھرو پھینکنا ہوگی۔
قومی ہیرو ارشد ندیم نے 32 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلوادیا
فرانس میں جاری پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے اتھلیٹ اور قومی ہیرو ارشد ندیم نے پاکستان کو جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل دلواتے ہوئے اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ بدل دی۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم انفرادی مقابلوں میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں جبکہ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے دوسرے جنوبی ایشین ایتھلیٹ ہیں۔
1984 اولمپکس کے بعد اور ہاکی کے علاوہ پاکستان کا یہ پہلا گولڈ میڈل ہے جبکہ اولمپکس کی تاریخ میں پاکستان کا 11 واں میڈل ہے۔
جیولین تھرو کا مقابلہ
پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو کے فائنل میں 12 ممالک کے اتھلیٹس کے درمیان مقابلہ تھا۔
پہلی تھرو
پاکستان کے اتھلیٹ ارشد ندیم پہلی کوشش میں تھرو نہ کر سکے جبکہ بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو بھی لائن پر پاؤں آنے کی وجہ سے ضائع ہوگئی۔
گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز 87.87 میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔
دوسری تھرو
دوسری تھرو میں ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی شاندار تھرو کی اور اولمپک کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 90.57 میٹر کا تھا جو ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈیسن نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں بنایا تھا۔
دوسری تھرو میں بھارتی اتھیلیٹ نیرج چوپڑا نے 89.45 میٹر کی تھرو کی جو دوسری بڑی تھرو تھی۔
دوسری کوشش میں ارشد ندیم پہلے نمبر پر رہے۔
تیسری تھرو
قومی ہیرو ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 88.72 کی تھرو پھینکی۔
چوتھی تھرو
چوتھی کوشش میں قومی ہیرو ارشد ندیم نے 79.40 کی تھرو کی جبکہ بھارتی اتھلیٹ نیرج چوپڑا کی دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو بھی ضائع ہوگئی۔
پانچویں تھرو
پانچویں کوشش میں ارشد ندیم نے 84.87 میٹر کی تھرو کی جبکہ نیرج چوپڑا کی ایک اور تھرو ضائع ہوگئی۔
فائنل راؤنڈ
فائنل راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 91.79 میٹر کی شاندار تھرو کر کے اولمپک میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے 81.83 کی تھرو پھینکی جبکہ نیرج چوپڑا کی یہ تھرو بھی ضائع گئی۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی قومی ہیرو ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد
استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے صدر اور وفاقی وزیر سرمایہ و نجکاری عبدالعلیم خان نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ’’ شاباش!
32 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے پر ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد اور خراجِ تحسین۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ماشاءاللہ! ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
لازمی پڑھیں۔ قومی ہیرو ارشد ندیم نے 32 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلوادیا
ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے اولمپکس مقابلوں کا 118 سالہ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کی۔
خصوصی پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ارشد ندیم کی محنت اور لگن قابل ستائش ہے، ایسے نوجوان ہمارا فخر ہیں۔
یاد رہے کہ فرانس میں جاری پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے اتھلیٹ اور قومی ہیرو ارشد ندیم نے پاکستان کو جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل دلواتے ہوئے اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ بدل دی ہے۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم انفرادی مقابلوں میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں جبکہ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے دوسرے جنوبی ایشین ایتھلیٹ ہیں۔
1984 اولمپکس کے بعد اور ہاکی کے علاوہ پاکستان کا یہ پہلا گولڈ میڈل ہے جبکہ اولمپکس کی تاریخ میں پاکستان کا 11 واں میڈل ہے۔
ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے، صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلوانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے۔
یاد رہے کہ فرانس میں جاری پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے اتھلیٹ اور قومی ہیرو ارشد ندیم نے پاکستان کو جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل دلواتے ہوئے اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ بدل دی ہے۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم انفرادی مقابلوں میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں جبکہ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے دوسرے جنوبی ایشین ایتھلیٹ ہیں۔
1984 اولمپکس کے بعد اور ہاکی کے علاوہ پاکستان کا یہ پہلا گولڈ میڈل ہے جبکہ اولمپکس کی تاریخ میں پاکستان کا 11 واں میڈل ہے۔
ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر صدر مملکت نے خصوصی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’’ ارشد ندیم آپ پوری قوم کا فخر ہیں، آپکی جیت پوری قوم کی جیت ہے، فائنل میں شاندارا ولمپکس ریکارڈ قائم کرنا بڑا کارنامہ ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے تمغہ جیت کر آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا۔
آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس جیسے بڑے مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کیا، اللہ تعالیٰ ارشد ندیم کو مستقبل میں مزید کامیابیوں سے نوازے، آمین۔
ارشد ندیم نے انفرادی حیثیت میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی ، آئی ایس پی آر
پیرس اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلوانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کی جیت پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسز چیفس کی جانب سے قوم کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں قومی ہیرو کو مبارکباد پیش کی گئی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے انفرادی حیثیت میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔
پیغام میں کہا گیا کہ یہ شاندار کامیابی ارشد ندیم کی غیر متزلزل لگن، انتھک محنت اور مثالی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پیغام میں مزید کہا گیا کہ ارشد ندیم نے پاکستانی عوام کے لیے بے پناہ فخر اور مسرت دی ہے۔
یاد رہے کہ فرانس میں جاری پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے اتھلیٹ اور قومی ہیرو ارشد ندیم نے پاکستان کو جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل دلواتے ہوئے اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ بدل دی ہے۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم انفرادی مقابلوں میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں جبکہ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے دوسرے جنوبی ایشین ایتھلیٹ ہیں۔
1984 اولمپکس کے بعد اور ہاکی کے علاوہ پاکستان کا یہ پہلا گولڈ میڈل ہے جبکہ اولمپکس کی تاریخ میں پاکستان کا 11 واں میڈل ہے۔
سندھ حکومت کا ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
سندھ حکومت نے اولمپکس میں پاکستان کیلئے 32 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر قومی جیولین تھرور ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
ترجمان سندھ حکومت اور میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کے کھیل کو سراہتے ہوئے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر انہیں اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ تھرو پھینکنے کے معاملے میں پہلے پوزیشن بھی ارشد ندیم کی ہے جبکہ دوسرا بڑا تھرو بھی انہوں نے ہی پھینکا ہے، اس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ 40 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر سندھ حکومت کی جانب سے انہیں 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ فرانس میں جاری پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے اتھلیٹ اور قومی ہیرو ارشد ندیم نے پاکستان کو جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل دلواتے ہوئے اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ بدل دی ہے۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم انفرادی مقابلوں میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں جبکہ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے دوسرے جنوبی ایشین ایتھلیٹ ہیں۔
1984 اولمپکس کے بعد اور ہاکی کے علاوہ پاکستان کا یہ پہلا گولڈ میڈل ہے جبکہ اولمپکس کی تاریخ میں پاکستان کا 11 واں میڈل ہے۔
بیٹے نے پاکستان کا پرچم بلند کر دیا، ارشد ندیم کی والدہ کی دعائیں قبول
اولمپکس میں پاکستان کیلئے 32 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے قومی جیولین تھرور ارشد ندیم کی والدہ کا بیٹے کی کامیابی پر رد عمل سامنے آگیا۔
یاد رہے کہ فرانس میں جاری پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے اتھلیٹ اور قومی ہیرو ارشد ندیم نے پاکستان کو جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل دلواتے ہوئے اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ بدل دی ہے۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم انفرادی مقابلوں میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں جبکہ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے دوسرے جنوبی ایشین ایتھلیٹ ہیں۔
1984 اولمپکس کے بعد اور ہاکی کے علاوہ پاکستان کا یہ پہلا گولڈ میڈل ہے جبکہ اولمپکس کی تاریخ میں پاکستان کا 11 واں میڈل ہے۔
بیٹے کی تاریخی کامیابی پر ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ دعائیں قبول ہو گئیں ، بیٹا پاکستان کا ہیرو بن گیا ۔
ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹے نے پاکستان کا پرچم بلند کر دیا ، کامیابی پر بہت خوشی ہو رہی ہے ، دعائیں کرنے پر پورے ملک کے شکر گزار ہیں ۔
گورنر سندھ کا قومی جیولین تھرور ارشد ندیم کیلئے 2 ملین کا اعلان
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اولمپکس میں پاکستان کیلئے 32 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے قومی جیولین تھرور ارشد ندیم کیلئے 2 ملین کا اعلان کردیا ۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا اور آزادی کا مزہ دوگنا ہوگیا ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کوشش کروں گا 14اگست کو ارشد ندیم کو گورنر ہاؤس بلائیں۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ 14 اگست پر ارشد ندیم کو گورنرہاؤس آنے کی دعوت دوں گا، پاکستان ارشد ندیم جیسے لوگوں سے بھرا پڑا ہے، ارشد ندیم نے بھارت سے کرکٹ میں ہارنے کا بدلہ لے لیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ترقی اور کامرانی کا سفر جاری رہے گا ۔
’ آج میرا دن تھا، امید تھی کہ کچھ کر جاؤں گا ‘، ارشد ندیم کا تاریخی فتح پر پہلا بیان
پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے اور اولمپک میں نئی تاریخ رقم کرنے والے قومی جیولین تھررو ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ آج میرا دن تھا اور مجھے امید تھی کہ کچھ کر جاؤں گا۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے اتھلیٹ اور قومی ہیرو ارشد ندیم نے پاکستان کو جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل دلواتے ہوئے اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ بدل دی ہے۔
ارشد ندیم انفرادی مقابلوں میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں جبکہ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے دوسرے جنوبی ایشین ایتھلیٹ ہیں۔
تاریخی کامیابی کے بعد پیرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ میں اس سے زیادہ دور بھی تھرو کر سکتا تھا۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ میں ردھم میں تھا اور پرامید تھا کہ گولڈ میڈل جیتوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں پرامید تھا کہ جتنے دور تھرو کی اس سے گولڈ میڈل جیت سکوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور اپنے کوچ کا شکر گزار ہوں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے اتھلیٹ اور قومی ہیرو ارشد ندیم نے پاکستان کو جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل دلواتے ہوئے اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ بدل دی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے پاکستانی قوم کو خوبصورت تحفہ دیا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ارشد ندیم کی کامیابی پر خصوصی پیغام جاری کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے پاکستانی قوم کا سر فجر سے بلند کر دیا۔
اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہونے لگا
اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہونے لگا۔
ارشد ندیم کےسوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پرفالوورزکی تعداد تیزی سےبڑھنے لگی،گولڈ میڈل جیتنے کےچند لمحوں کےبعد ارشد ندیم کے انسٹا گرام پر ہزاروں کی تعدادمیں فالو کرلیا، گولڈ میڈل سےقبل ارشدندیم کے انسٹا گرام پر فالورز 1لاکھ 44 ہزار تھے۔
گولڈمیڈل جیتنے کےکچھ وقت کے بعدفالورزکی تعداد سوا دو لاکھ سےتجاوزکرگئی،ارشد ندیم کو سوشل میڈیا پر لوگوں کے فالو کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
گلوکارعلی ظفر کا ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
پاکستان کےعالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر نےاولمپکس میں جیولن تھرو کےمقابلے میں گولڈمیڈل جیت کر تاریخ رقم کرنےوالے ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام دینےکا اعلان کیا ہے۔
گلوکار نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرپیغام جاری کرتے ہوئے اس بڑے اعلان کااظہارکیا،علی ظفر نےارشدندیم کومبارکبادپیش کرتےہوئےکہا کہ میں علی زی فاؤنڈیشن کی جانب سے انہیں 1ملین روپےکا انعام دینے کا اعلان کرتا ہوں۔
@ArshadOlympian1 breaks record with 92.97 and wins gold for Pakistan!
— Ali Zafar (@AliZafarsays) August 8, 2024
I shall be honouring him with a one million reward through @AliZFoundation.
Let's show our heroes the celebration they deserve. I urge @GovtofPakistan @CMShehbaz to welcome him like a hero and establish a… pic.twitter.com/qFpInZqu9i
انہوں نےکہاکہ ہمیں اپنےہیروزکی کامیابیوں کا وہ جشن منانا چاہیےجو وہ واقعی مستحق ہیں،حکومت پاکستان اور وزیراعظم شہبازشریف سےدرخواست کی کہ وہ ارشدندیم کا ہیرو کی طرح استقبال کریں اوران کے نام پرایک اسپورٹس اکیڈمی قائم کریں۔
ارشد ندیم کو آج رات گولڈ میڈل دیا جائےگا، سیکریٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن
سیکریٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ ارشد ندیم کو آج رات گولڈ میڈل دیا جائےگا۔
سیکریٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالدمحمود کاکہنا ہےکہ پیرس کے ایتھلیٹکس اسٹیڈیم میں میڈل پہنانےکی تقریب رات 10 بجےمنعقد ہوگی،
ارشدندیم نےپوری قوم کا سرفخ سےبلندکردیا ہےوہ ہی اس گولڈ میڈل کےحقیقی حقدار تھے،حکومت سندھ کے اعلانات سن کر خوشی ہوئی۔
گورنرپنجاب کا قومی ہیروارشد ندیم کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر خان نےقومی ہیروارشد ندیم کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے ارشد ندیم کی وطن واپسی پرگورنر ہاؤس لاہور مدعو کیاہے،کہاارشد ندیم نےپیرس اولمپکس میں118 سالہ جیولن تھرو کاریکارڈ توڑکر تاریخ رقم کی،
گورنرپنجاب نےمزید کہا سبزہلالی پرچم کو دنیا میں بلند کرنے والے قومی ہیرو کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے،ارشد نےمحنت،لگن اور ہمت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر نوجوانوں کے لیے مثال قائم کی۔
وزیراعلی مریم نوازنےارشد ندیم کیلئے 10کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےارشد ندیم کیلئے دس کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ جشن آزادی پرارشد ندیم نے گولڈ میڈیل جیت کر قوم کو تحفہ دیا، ارشد ندیم کو انعام دیکرقوم کی طرف سےاُنکا شکریہ ادا کررہے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے ارشد ندیم کیلئے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہمیاں چنوں میں ارشد ندیم سپورٹس سٹی بنائیں گے، ارشد ندیم نے40 سال بعد پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتاہے۔
مریم نواز نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنانا ارشد ندیم کی محنت، لگن اور قومی جذبے کا ثبوت ہے، دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کرنیوالےہربیٹےاوربیٹی کو اللہ ہمیشہ سربلند رکھے۔
ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن ارشد ندیم کو 50 ہزار ڈالر دے گی
پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس المپکس میں 118 سالہ پرانا ریکارڈ توڑتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی جبکہ پاکستان کو 40 سالوں بعد گولڈ میڈل بھی جیتا دیا جس کے باعث ان کے آبائی علاقے میاں چنوں میں جشن کا سماء ہے اور پوری قوم نوجوان کی شاندار کامیابی پر فخر کر رہی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن ارشد ندیم کو 50 ہزار ڈالر دے گا جو کہ پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ 39 لاکھ روپے بنتے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ، گورنر سندھ اور گورنر پنجاب نے 20-20 لاکھ روپے ، سندھ حکومت نے 5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیاہے ۔
یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ بھارتی پلیئر نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد ندیم کیلئے جاری پیغام سے جہاں پاکستانیوں کے دل جیتے وہیں پاکستانی کھلاڑی کی والدہ نے بھی بھارتی کھلاڑی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔نیرج چوپڑا کی والدہ نے کہا کہ جوگولڈ میڈل جیتا ہے وہ بھی ہمارا بیٹا ہے ۔
اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم نے پیغام میں کہا کہ پاک بھارت مقابلہ جب بھی ہوتاہےلوگ سب چھوڑدیتےہیں،آئندہ بھی کامیابیاں سمیٹنے کی کوشش کروں گا،کامیابی کے پیچھے طویل محنت ہے،خوش قسمت ہوں میرےساتھ پوری قوم کی دعائیں ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ارشد ندیم کے کارنامے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ارشدندیم نے ثابت کردیا کہ ناممکن کچھ نہیں،وطن واپسی پرارشدندیم کا شانداراستقبال ہوگا۔ شہبازشریف نے ارشد ندیم کا مقابلہ براہ راست دیکھا اور تمغہ جیتنے پر قوم کو مبارک با دبھی دی ۔
ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے مقابلے کے دوران 92.97 میٹر کی زبردست تھرو کی اور تاریخ میں اپنا نام لکھوا لیا ۔
اولمپیئن ارشد ندیم کے لیے ابتک کون کون سے انعامات کا اعلان ہوا؟
اولمپکس میں 32 برس بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے لیے حکومتی شخصیات کے علاوہ کھیلوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات کی جانب سے بھی انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
ارشد ندیم نے نہ صرف 32 سال بعد پاکستان کے لیے اولمپکس میں کوئی تمغہ جیتا ہے بلکہ انہوں نے اولمپکس کی 118 برس کی تاریخ میں سب سے طویل فاصلے تک جیولین پھینک کر نئی تاریخ بھی رقم کی۔
اس شاندار کامیابی پر وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے جبکہ حکومت سندھ نے ارشد ندیم کے لیے پانچ کروڑ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لیے 20 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں ارشد ندیم ایتھلیٹکس اکیڈمی بنانے جبکہ وزیراعلٰی پنجاب نے ارشد ندیم کے نام سے منسوب سپورٹس سٹی بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ کرکٹر احمد شہزاد اور نامور گلوکار علی ظفر نے ارشد ندیم کو 10، 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے بھی ارشد ندیم کو 50 ہزار امریکی ڈالر بطور انعام دیے جائیں گے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن نے ارشد ندیم کو اعلٰی ترین سول ایوارڈ دینے کی قراردار متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔
صدر مملکت کا پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی ہدایت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی ہدایت کردی۔
صدر مملکت کی ہدایت پر ایوان صدر نے کابینہ ڈویژن کو باقاعدہ خط ارسال کر دیا، صدر مملکت ارشد ندیم کو سول ایوارڈ آئین کے آرٹیکل 259 (2) کے تحت عطا کریں گے، صدر آصف زرداری خصوصی تقریب میں ارشد ندیم کو سول ایوارڈ سے نوازیں گے۔
خط کے متن کے مطابق ارشد ندیم نے بہترین کارکردگی سے کھیلوں میں قوم کا سرفخر سے بلند کیا، ارشد ندیم کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی قوم کیلئے فخر کا باعث بنی، ارشد ندیم نے ایتھلیٹکس کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا۔
واضح رہے کہ جمعرات کو ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں تاریخ رقم کر دی، جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں92.97 میٹر کی متاثر کن تھرو پھینک کر نہ صرف پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا بلکہ اولمپکس کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر کے 118 سالہ تاریخ بھی بدل کر رکھ دی۔
پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں ارشد ندیم نے پہلے راؤنڈ میں 92.97 میٹر تھرو پھینک کر نہ صرف ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا بلکہ 118 سالہ تاریخ بھی بدل کر رکھ دی انہوں نے فائنل کے دوسرے مرحلے کے آخری راؤنڈ میں 91.79 میٹر لمبی تھرو پھینک کر اپنی کامیابی پر مہر ثبت کر دی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اولمپکس میں سب سے لمبی تھرو پھینکنے کا ریکارڈ ناروے کے ڈاینڈریاس تھرکلڈسن کے پاس تھا، جو انہوں نے 2008 میں بیجنگ اولمپکس میں 90.57 میٹر لمبی تھرو پھینک کر قائم کیا تھا۔ جب کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں 91.79 اور 92.97 کی تھرو پھینک کر نیا اولمپکس ریکارڈ قائم کیا۔
بھارت کی معروف اداکارہ نے بھی ارشد ندیم کی تعریف کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا
بھارتی اداکارہ لارا دتا بھی پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو م میں گولڈ میڈل حاصل کرنے اور 118 سالہ ریکارڈ توڑنے والے ارشد ندیم کی تعریف کیئے بغیر نہ رہ سکیں ۔
تفصیلات کے مطابق لارا دتا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں ارشد ندیم کی شاندار تھرو کی تعریف کی۔پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم نے بھارت کے نیرج چوپڑا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 92.97 میٹر کی تھرو کی اور پاکستان کو 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جتوایا۔
یہ اولمپک کی سب سے بہترین جبکہ دنیا میں اب تک پھینکی جانے والی چھٹی سب سے طویل جیولن تھرو تھی۔ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بھی بنایا جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔
انسٹاگرام پر لارا نے ویڈیو اور تصاویر پوسٹ کیں جن میں انہیں اور انکے شوہر کو بھارتی جیولن تھرور نیرج چوپڑا کے ساتھ تصویر کیلئے پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے اپنی سٹوریز میں نیرج کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ میچ ہمیشہ ذہن نشین رہے گا کیونکہ نیرج کی کوششوں کو ارشد ندیم نے پچھاڑ دیا تھا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔‘
پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی وطن واپسی کب؟
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پیرس اولمپکس میں اپنے ایتھلیٹس کو سپورٹ کرنے لارا دتا پیرس میں موجود ہیں۔لارا دتا جلد احمد کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم ‘ویلکم ٹو دی جنگل‘ میں نظر آئیں گی۔ کاسٹ میں روینہ ٹنڈن، اکشے کمار، سنجے دت، ارشد وارثی، دیشا پٹانی اور پریش راول شامل ہیں۔
اس میں شریاس تلپڑے، سنیل شیٹی، جانی لیور، کیکو شاردا، کرشنا ابھیشیک، راہول دیو، دلیر مہندی اور میکا سنگھ بھی ہیں۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ارشد ندیم کو گریڈ 19 میں ترقی کی سفارش کر دی : ذرائع
پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرتے ہوئے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا جبکہ 92.97 میٹر کی تھرو کر کے ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم 2016 سے واپڈا سپورٹس بورڈ کے ملازم ہیں اور ان کی بھرتی کی منظوری چیئرمین واپڈا جنرل ریٹائرڈ مزمل نے 11 ویں گریڈ میں دی تھی تاہم 2020 میں مزید عالمی کامیابیوں کے بعد گریڈ 18 میں ترقی دیدی گئی تھی ۔
واپڈا ذرائع کے مطابق ارشد کو 2016ء کی ایشیئن جونیئر چیمپئن شپ کے لئے واپڈا نے تیاری کرائی، جیولین کا نہ ہونا اور سہولیات کی کمی صرف سوشل میڈیا کا پراپیگنڈہ ہے ۔ارشد ندیم،انعام بٹ،نوح دستگیر، ماہ نور سمیت کئی قومی ہیروز کو مکمل سپورٹ حاصل ہے۔
عمران خان دور میں محکموں کی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بند کرنے کے حکم کے باوجود ارشد ندیم ڈاون سائزنگ سے محفوظ رہے تھے ۔
ذرائع کے مطاق چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ارشد کو گریڈ 19 میں ترقی کی سفارش کردی ہے ، واپڈا سپورٹس بورڈ چیئرمین جنرل (ر) سجاد غنی کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردے گا۔
ارشد ندیم کو ملنے والے انعامات پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا: ایف بی آر
ترجمان ایف بی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا ۔
تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کو 40 سالوں بعد نہ صرف گولڈمیڈل جتوایا بلکہ اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی ہے ۔
ارشد ندیم کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھانے پر وفاقی ، پنجاب اور سندھ حکومت کی جانب سے انعامات کا اعلان کیا گیاہے جس پر یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ ان انعامات پر مبینہ طور پر ٹیکس وصول کیا جائے گا لیکن ایف بی آر نے واضح کرتے ہوئے ان تمام بے بنیاد افواہوں کی تردید کر دی ہے ۔
ترجمان بختیار نے سماء نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشدندیم کوملنےوالی انعامی رقم پرکوئی ٹیکس نہیں لگےگا،ارشد ندیم کو ملنے والے انعامات پر انکم یا ود ہولڈنگ ٹیکس کااطلاق نہیں ہوتا،انکم ٹیکس قوانین میں اولمپکس انعامات پر ٹیکس کا ذکر نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اولمپیئن ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں،اُنکےساتھ ہرممکن تعاون کیاجائےگا،انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 156 کے تحت پرائز بانڈ اور لاٹری انعامات پرٹیکس ہے،کوئز مقابلوں کے انعامات اور کمپنیوں کی طرف سےسیل پروموشنز پر ٹیکس عائدہوتاہے۔
ٹی ایچ کیو میاں چنوں کا نام ارشد ندیم کے نام سے منسوب کر دیا گیا
قومی ہیرو ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے ٹی ایچ کیو اسپتال میاں چنوں کا نام ارشد ندیم کے نام سے منسوب کردیا ۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گورنمنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال میاں چنوں کا نام تبدیل کیا گیا۔
اسپتال کا نیا نام گورنمنٹ ٹی ایچ کیو ارشد ندیم اسپتال رکھ دیا گیا۔
وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے 32 سال بعد پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے پر میاں چنوں اسپتال کا نام ارشد ندیم کے نام پر رکھا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا واپسی پر فقید المثال استقبال بھی کرے گی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر 14 اگست پر عزم استحکام کے عنوان سے ڈاک ٹکٹ جاری
وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر ملک کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر ’عزم استحکام‘ کے عنوان سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر جاری کیے جانے والے ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کے جیولن تھرور ارشد ندیم کی تصویر لگا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ڈاک ٹکٹ کو ’عزم استحکام‘ کا عنوان دیا گیا ہے جو ملک کی ترقی اور استحکام کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس کے علاوہ ڈاک ٹکٹ پر مینار پاکستان کی تصویر کو شامل کر کے پاکستان کی آزادی کی جدوجہد اور اس کی علامتی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر جاری کردہ ڈاک ٹکٹ آنے والی نسلوں کو پاکستان کی آزادی کی جدوجہد، قربانیوں اور حکومت پاکستان کی ملکی استحکام کے لیے جدوجہد اور عزم سے آگاہ کرے گا۔
خیال رہے کہ 8 اگست کو ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل میں 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا تھا۔
پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو صحیح نہ کر سکے تھے اور ان کی پہلی تھرو کو فاؤل قرار دے دیا گیا تھا، تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے 88.72 میٹرز کی تھرو کی جبکہ جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلیج نے 88.50 میٹر دور نیزہ پھینکا تھا۔
ارشد ندیم نے چوتھی تھرو میں نیزہ 79.40 میٹرز دور پھینکا تھا، جبکہ ان کی پانچویں تھرو میں نیزہ 84.87 میٹر دور جا گرا تھا۔
چھٹے اور آخری راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے مقابلے میں دوسری بہترین تھرو کرتے ہوئے نیزہ 91.79 میٹرز دور پھینک کر اولمپک کی دوسری بہترین تھرو کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔
والدہ نے ارشد ندیم بارے جو بات کہی وہ اپنے دل سے کہی، نیرج چوپڑا
پیرس اولمپکس 2024 میں سلور میڈل حاصل کرنے والے بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کا کہنا ہے کہ میری والدہ نے پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کے بارے میں جو بات کہی وہ اپنے دل سے کہی تھی۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے نیرج چوپڑا کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہم نیرج چوپڑا کے سلور میڈل جیتنے پر بھی خوش ہیں، ہمارے لیے سلور بھی گولڈ جیسا ہی ہے، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیرج چوپڑا کا اپنی والدہ کے بیان کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے ارشد ندیم کے بارے جو بات کی وہ اپنے دل سے کی تھی اور وہ ہمیشہ کھری اور خالص بات کرتی ہیں۔
نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ میری والدہ ہمیشہ گاؤں میں رہی ہیں اور بالکل خالص اور سچی بات کہتی ہیں۔
قومی ہیرو اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پاکستان واپس پہنچ گئے، والہانہ استقبال
پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں اور وطن واپسی پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ہے۔
قومی ہیرو ارشد ندیم کا طیارہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر لینڈ ہوا تو اسے واٹر کینن سلیوٹ پیش کیا گیا۔
اس سے قبل ارشد ندیم کو پاکستان لانے والا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو خوش آمدید کہا۔
اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم استنبول سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے اور علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور پہنچے جہاں ان کے استقبال کے لئے ان کے والد سمیت فیملی کے دیگر ممبران اور وفاقی اور صوبائی وزراء بھی موجود تھے ۔
وفاقی وزیراحسن اقبال،چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور شزا فاطمہ نے قومی ہیرو کو پھولوں کے ہار پہنا کر حکومت کی جانب سے انکا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔
ائیرپورٹ اسٹیٹ لاؤنج میں ارشدندیم کے والد بھی موجود تھے، انہوں نے بیٹے کو گلے لگایا اور پھول کے ہار پہنائے۔
احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج ارشد ندیم کا استقبال کرنے آئے ہیں ، ارشد نے دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے اور ارشد نے ثابت کیا وسائل نہ ہونے پر جذبہ سے خواب پورا کرسکتے ہیں۔
سعدرفیق
وزیر کے معاون خصوصی سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کی کامیابی پر ہر پاکستانی کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے۔
رانا مشہود
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم پاکستان کا اسپورٹس ایمبیسیڈر ہے۔
عظمیٰ بخاری کی گفتگو
لاہور ائیرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم قوم کا ہیرو ہے اسے ویلکم کرنے آئے ہیں، ارشد ندیم کی فیملی کے 100 ممبرز بھی ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ارشد ندیم کے اہلخانہ کے لیے کھانے کا بندوبست کیا گیا ہے، ارشد ندیم لاہور ایئرپورٹ سے براہ راست میاں چنوں جائیں گے۔
انتظامات
لاہور ائیرپورٹ پر ارشد ندیم کی تصاویر والے بڑے بورڈز پہنچائے گئے جبکہ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے ارشد ندیم کو ویلکم کرنے کا بورڈ استقبالیہ کیمپ پر آویزاں کیا گیا۔
لاہور ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی صورتحال سے نپٹنے کے لئے پنجاب پولیس کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے جبکہ خواتین پولیس اہلکار بھی لاہور ائیرپورٹ پر موجود تھیں۔
علاوہ ازیں ارشد ندیم کی سکیورٹی کے لیے کمانڈوز بھی تعینات کئے گئے ۔
ارشد ندیم کی آمد کے لئے الگ سے آرائیول اسٹیٹ گیسٹ کھولا گیا ۔
پنجاب پولیس کا بینڈ
لاہور ایئرپورٹ پر ارشد ندیم کو ویلکم کے لئے پنجاب پولیس کا بینڈ بھی پہنچاجس نے قومی ہیرو کے طیارے سے باہر نکلنے کے بعد مختلف دھنیں بکھیریں ۔
سابق کرکٹر مشتاق احمد بھی ائیرپورٹ پر ارشد ندیم کے استقبال کے لئے پہنچے ۔۔
ارشد ندیم کے سابق کوچ فیاض بخاری اور ساتھی جیولن تھرور یاسر سلطان بھی لاہور ائیرپورٹ پہنچے۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر
ارشد ندیم کو ویلکم کرنے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر وجاہت حسین علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچے جہاں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بڑی مشکل سے آج دن گزارا ہے ویلکم کرنے کے لئے بے تاب ہیں، ارشد ندیم کے اگلے مقابلوں کے لئے ایتھلیٹکس فیڈریشن مزید سہولیات دے گی، ارشد ندیم پہلی چنگاری ہیں ابھی تمام ایتھلیٹس کو سنوارنا ہے ۔
ارشد ندیم کس ملک کے مسافر طیارے پر پاکستان واپس آ رہے ہیں ؟ جانئے
پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد کچھ ہی دیر میں آج رات 1 بجے لاہور پہنچیں گے اور اس موقع پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان کا استقبال کرنے کیلئے موجود ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ہیرو ارشد ندیم ترکش ایئر کی پرواز ٹی کے 714 پر پاکستان واپس آ رہے ہیں ، ان کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہو چکاہے اور ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کے کپتان کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر ویلکم کیا ، ترکش ایئرکی پروازٹی کے 714 رات 12:50 بجے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرےگی۔
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری بھی ارشد ندیم کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پہنچ گئیں
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم کے استقبال کے لئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔
لاہور ائیرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم قوم کا ہیرو ہے اسے ویلکم کرنے آئے ہیں، ارشد ندیم کی فیملی کے 100 ممبرز بھی ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ارشد ندیم کے اہلخانہ کے لیے کھانے کا بندوبست کیا گیا ہے، ارشد ندیم لاہور ایئرپورٹ سے براہ راست میاں چنوں جائیں گے۔
ارشد ندیم کا حق ہے کہ انکا شایان شان استقبال کیا جائے، سعد رفیق
وزیراعظم کے معاون خصوصی سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کا حق ہے کہ انکا شایان شان استقبال کیا جائے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی سعد رفیق بھی پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم کے استقبال کے لئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔
لاہور ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے دہائیوں بعد اولمپکس میں پاکستان کو طلائی تمغہ دلایا ہے۔
سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ارشد ندیم کا حق ہے کہ انکا شایان شان استقبال کیا جائے۔
وزیر اعظم کا شکریہ، ان کا لگایا گیا پودا ہوں، ارشد ندیم کی وطن واپسی پر گفتگو
پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کامیابی کے پیچھے میری اور میرے کوچ کی بڑی محنت ہے، وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کے ہاتھ کا لگایا گیا پودا ہوں۔
پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔
قومی ہیرو ارشد ندیم کا طیارہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر لینڈ ہوا تو اسے واٹر کینن سلیوٹ پیش کیا گیا۔
اس سے قبل ارشد ندیم کو پاکستان لانے والا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو خوش آمدید کہا۔
وفاقی وزیراحسن اقبال،چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور شزا فاطمہ نے قومی ہیرو کو پھولوں کے ہار پہنا کر حکومت کی جانب سے انکا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔
ائیرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ہیرو ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے پیچھے بہت لمبا سفر ہے، پاکستان بورڈ اور کوچ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کامیابی کے پیچھے میری اور میرے کوچ کی بڑی محنت ہے۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کے یوتھ پروگرام کا پودا ہوں۔
گولڈ میڈلسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور والدین کی دعاؤں سے اللہ نے عزت دی اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، اس سے قبل ڈائمنڈ لیگ میں بہت اچھا پرفارم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اولمپکس کیلئے کوچ نے بہت محنت کرائی، والدین اور پاکستانی قوم کا شکر گزار ہوں۔
پیرس اولمپکس کے ہیرو ارشد ندیم کی رائیونڈ آمد، شکرانے کے نوافل ادا کیے
اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے لاہور سے میاں چُنوں جاتے ہوئے راستے میں نماز فجر کی ادائیگی کیلئے رائیونڈ کے تبلیغی مرکز میں قیام کیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ہیرو ارشد ندیم پاکستان آمد کے بعد لاہور سے اپنے گاؤں میاں چنوں کیلئے روانہ ہوئے تو ان کے ہمراہ کئی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بھی تھا۔
راستے میں نماز فجر کا وقت ہونے پر انہوں نے تبلیغی مرکز میں نماز ادا کی، اس حوالے سے ان کے بڑے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ رائیونڈ مرکز رکنے کا ہم نے کہا تھا ان کے بھائی کا کہنا تھا کہ یہاں کچھ دیر قیام بعد میاں چنوں کیلئے روانہ ہوں گے۔
قبل ازیں پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو سونے کا تمغہ جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم وطن واپس پہنچے تو لاہور ایئر پورٹ پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
پیرس اولمپکس کے ہیرو کو ایئر پورٹ سے ڈبل ڈیکر بس پر روانہ کیا گیا۔ ارشد ندیم نے ہاتھ ہلا کر عوام کو جواب دیا۔ ارشد دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ مانگا منڈی میں ناشتہ کیا۔ آبائی علاقے میاں چنوں میں بھی شایان شان استقبال کی تیاریاں کی گئی ہے۔ مختلف شہروں سے ان کے استقبال کیلیے آنے والے ہزاروں شہریوں نے ان کو دیکھ کر پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے جس کا انہوں نے ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔
پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم اپنے آبائی شہر میاں چنوں پہنچ گئے
پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو سونے کا تمغہ جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم اپنے آبائی شہرمیاں چنوں پہنچ گئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا۔ ارشد ندیم نے گاڑی سے باہر نکل کر ہاتھ لہر اکر نعروں کاجواب دیا۔
قومی ہیرو ارشد ندیم گزشتہ رات پیرس سے ترکیے کے راستے لاہور پہنچنے کے بعد قافلے کی صورت میں اپنے آبائی شہر میاں چنوں پہنچ گئے، جہاں قومی ہیرو کاشاندار استقبال کیا گیا،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی، شہریوں نےقومی ہیروارشدندیم کوپھولوں کےہارپہنائے، شہریوں کےڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔
قبل ازیں اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے لاہور سے میاں چُنوں جاتے ہوئے راستے میں نماز فجر کی ادائیگی کیلئے رائیونڈ کے تبلیغی مرکز میں قیام کیا۔ قومی ہیرو ارشد ندیم پاکستان آمد کے بعد لاہور سے اپنے گاؤں میاں چنوں کیلئے روانہ ہوئے تو ان کے ہمراہ کئی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بھی تھا۔
راستے میں نماز فجر کا وقت ہونے پر انہوں نے تبلیغی مرکز میں نماز ادا کی، اس حوالے سے ان کے بڑے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ رائیونڈ مرکز رکنے کا ہم نے کہا تھا ان کے بھائی کا کہنا تھا کہ یہاں کچھ دیر قیام بعد میاں چنوں کیلئے روانہ ہوں گے۔
دوسری جانب 40 سال بعد پاکستان کو سونے کا تمغہ جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم وطن واپس پہنچے تو لاہور ایئر پورٹ پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ پیرس اولمپکس کے ہیرو کو ایئر پورٹ سے ڈبل ڈیکر بس پر روانہ کیا گیا۔ ارشد ندیم نے ہاتھ ہلا کر عوام کو جواب دیا
ارشد دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ مانگا منڈی میں ناشتہ کیا۔ آبائی علاقے میاں چنوں میں بھی شایان شان استقبال کی تیاریاں کی گئی ہے۔ مختلف شہروں سے ان کے استقبال کیلیے آنے والے ہزاروں شہریوں نے ان کو دیکھ کر پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے جس کا انہوں نے ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔
وفاقی وزیراحسن اقبال،چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور شزا فاطمہ نے حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ ائیرپورٹ اسٹیٹ لاؤنج میں ارشدندیم کے والد بھی موجود تھے، انہوں نے بیٹے کو گلے لگایا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔
ارشد ندیم نے لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا شکریہ، مجھے عزت دی، اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں، پیرس اولمپکس میں گولڈل جیتا۔
ارشد ندیم نے کہا کہ قوم اور والدین کی دعاؤں سے اللہ تعالیٰ نے عزت دی، اس کامیابی کے پیچھے بہت لمبا سفر ہے، میڈل حاصل کرنے کے لیے دن رات محنت کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا شکرگزارہوں مجھے سہولیات دیں، پنجاب اسپورٹس بورڈ اور تمام کا شکرگزار ہوں، ڈائمنڈ لیگ میں بہت اچھا پرفارم کیا۔ قومی ہیرو کا کہنا تھا کہ والدین، قوم اور میڈیا نے عزت دی، شکریہ ادا کرتاہوں، وزیراعظم کا بھی شکریہ ، ان کا لگایا گیا پودا ہوں۔
قومی ہیرو ارشد ندیم شاندار استقبال پر خوش
پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو سونے کا تمغہ جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم اپنے آبائی شہرمیاں چنوں پہنچ گئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا۔
ارشدندیم نے کہا کہ اپنےعوام کا بے حد مشکورہوں، پوری قوم کااستقبال دیکھ کربہت خوش ہوں، قوم کاپیاردیکھ کربے حد خوشی ہورہی ہے۔ اسی طرح پیار ملتا رہا تو2028 کے اولمپکس میں مزید کامیابی حاصل کروں گا۔
ارشدندیم نے مزید کہا کہ میڈل پاکستان کےعوام کیلئے لے کر آیاہوں، قوم کے ساتھ مل کر14اگست کی خوشیاں مناؤں گا، پنجاب حکومت اور فیڈریشن کا بہت شکر گزارہوں، کوچ نے رات دن محنت کی،ان کابہت مشکور ہوں۔ قومی ہیرو نے مزید کہا کہ پیرس اولمپکس میں ریکارڈ توڑ نے پر خوشی ہے، نیرج چوپڑا دوست اوربھائیوں کی طرح ہے۔
قبل ازیں قومی ہیرو ارشد ندیم گزشتہ رات پیرس سے ترکیے کے راستے لاہور پہنچنے کے بعد قافلے کی صورت میں اپنے آبائی شہر میاں چنوں پہنچ گئے، جہاں قومی ہیرو کاشاندار استقبال کیا گیا،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی، شہریوں نےقومی ہیروارشدندیم کوپھولوں کے ہار پہنائے، شہریوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔
نیرج چوپڑا کے عالیشان گھر اور مہنگی گاڑیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل لینے والے پاکستانی ارشد ندیم کے بھارتی حریف نیرج چوپڑا کے عالیشان گھر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
نیرج چوپڑا پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت سکے جبکہ اس سے قبل ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں انہوں نے طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔
پیرس گیمز میں نیرج ارشد کی 90 میٹر کی حد عبور کرنے میں ناکام رہے اس کے باوجود لگاتار اولمپک کھیلوں میں دو ٹریک اینڈ فیلڈ میڈل حاصل کرنے والے بھارت کے واحد ایتھلیٹ بن کر تاریخ رقم کردی۔
اس سے قبل بھی نیرج متعدد کھیلوں کے مقابلے میں اپنے ملک کے لیے کئی اعزازات حاصل کرچکے ہیں لیکن ان کی ذاتی زندگی بڑی حد تک میڈیا کی نظروں سے اوجھل تھی۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا ریاست ہریانہ کے علاقے پانی پت کے ایک گاؤں میں نیرج کے گھر پہنچا جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیرج 3 منزلہ عالیشان گھر میں رہتے ہیں جو ایک رہائشی کمپلیکس نما احاطے میں موجود ہے۔
نیرج جیولین کے علاوہ مہنگی گاڑیوں کا بھی شوق رکھتے ہیں اور ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ان کے پاس نہ صرف لگژری گاڑیوں کی کلیکشن موجود ہے بلکہ کئی جدید اور بہترین بائیکس بھی موجود ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیرج چوپڑا کے پاس اعلیٰ نسل کا کتا 'گولڈن ریٹریور' بھی ہے جس کا نام انہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد 'ٹوکیو' رکھا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نیرج اس گھر میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رہتے ہیں، گھر میں ان کی کامیابی پر ملنے والے ایوارڈز اور اسپورٹس کے لیے علیحدہ کمرے مختص کیے گئے ہیں۔
گھر کے دروازے کے ساتھ باہر دیوار پر ان کے خاندانی نام 'چوپڑاز' کی خوبصورت تختی بھی لگی ہے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ کاروں کی کلیکشن کے علاوہ ان کے گھر میں ایک ٹریکٹر بھی موجود ہے۔
پاکستان اور بھارت نے اولمپکس گیمز میں ٹوٹل کتنے میڈلز جیتے؟ تعداد سامنے آ گئی
پیرس میں ہونے والی المپکس گیمز اپنے اختتام پر پہنچ گئی جس میں پاکستان نے میڈلز ٹیبل پر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں 206 ممالک نے حصہ لیا، لیکن تمام مقابلوں میں صرف امریکہ چھایا رہا اور اس کے ایتھلیٹس نے مختلف کھیلوں میں 40 گولڈ میڈلز حاصل کیئے ۔
امریکا نے 44 سلور اور 40 کانسی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 126 میڈلز کے ساتھ گیمز میں پہلی پوزیشن حاصل کی تاہم پاکستان ایک گولڈ میڈل کے ساتھ 62 اور بھارت 6 میڈلز کے ساتھ 71 ویں نمبر پر رہا۔
چین 40 سونے،27 چاندی اور 24 کانسی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 91 میڈلز حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہا جبکہ جاپان نے 20 طلائی تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 45 میڈلز حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان کے 7 ایتھلیٹس نے پیرس اولمپکس میں حصہ لیا اور صرف ایک گولڈ میڈل حاصل کیا، یہ میڈل جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے جیتا۔ ایک گولڈ میڈل جیت کر پاکستان پیرس اولمپکس کے میڈلز ٹیبل پر 62 ویں نمبر پر رہا۔
دوسری جانب بھارت کا 117 رکنی دستہ گیمز میں 6 میڈلز کے ساتھ 71 ویں نمبر پرآیا۔ اولمپکس میں میڈلز ٹیبل پر درجہ بندی گولڈ میڈل کے حساب سے ہوتی ہے۔
اگر کوئی ملک کانسی اور سلور کے 10میڈلز بھی جیت جائے لیکن وہ ایک بھی گولڈ حاصل نہ کرے تو وہ ٹیبل پر ایک گولڈ جیتنے والے ملک سے نیچے ہی رہے گا۔
اگر 2 یا 2 سے زیادہ ممالک کے گولڈ میڈلز کی تعداد ایک جیسی ہو تو پھر درجہ بندی چاندی کے تمغوں کی تعداد سے ہوتی ہے اور اگر چاندی کے تمغے بھی ایک جتنے ہوں تو پھر کانسی کے میڈلز کی بنیاد پر پوزیشن کا تعین ہوتا ہے۔
کیوں کہ بھارت ایک بھی گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوا اس لیے وہ 6 میڈلز(5 کانسی اور ایک سلور) جیتنے کے باوجود ایک گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستان سے میڈلز ٹیبل پر پیچھے ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے اولمپک چیمپئین ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے اور گاڑی سے نواز دیا
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےاولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم پر نوازشات کی بارش کردی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازاولمپئن ارشدندیم کے گھر میاں چنوں پہنچیں،جہاں انہوں نے ارشد ندیم کو اولمپکس میں گولڈمیڈل جیتنے پرمبارکبادپیش کی،اوراولمپکس میں 118 سالہ ریکارڈ توڑنے پرخراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلی پنجاب نےطلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم کو 10 کروڑ کا چیک اور گاڑی تحفےمیں دی،اور گاؤں کی سڑکیں پختہ کرنے اوراسپتال بنانےکا وعدہ کیا،اس کے علاوہ میاں چنوں میں یونیورسٹی بنانے کا بھی وعدہ کیا۔
اولمپکس گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم خاندان سمیت آج ایوان وزیراعظم مدعو
وزیراعظم شہبازشریف نے اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو خاندان سمیت آج ایوان وزیراعظم مدعو کرلیا،ارشد ندیم اپنے اہلخانہ کے ہمراہ وزیراعظم کےطیارے میں اسلام آباد آئیں گے۔
پیرس اولمپکس میں ملک وقوم کانام سربلندکرنےوالےارشدندیم وزیراعظم سےملاقات کریں گے،ان کے اعزاز میں استقبالیہ کا بھی اہتمام کیاگیا ہے،وزیراعظم نے ہدایت کی ہے قومی ہیرو کا استقبال شایان شان ہونا چاہیے ۔
ذرائع کےمطابق استقبالیہ میں سابق اولمپیئنزکو بھی مدعو کیا گیا ہے،کابینہ اراکین اورسینئر پارلیمنٹیرینز بھی تقرب میں شریک ہوں گے۔وزیراعظم ارشد ندیم اور ان کے اہل خانہ کو عشائیہ بھی دیں گے۔
ارشد ندیم ، وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے
پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم خصوصی طیارے پر میاں چنوں سے اسلام آباد وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے دیئے گئے خصوصی عشائیے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ہیرو ارشد ندیم کا مقامی ہوٹل میں پرتپاک استقبال کیا گیا ، قومی ہیرو کو دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد ہوٹل کے باہر پہنچی ، ارشد ندیم کا ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا جبکہ گلدستے بھی پیش کیئے گئے ۔
ارشد ندیم وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی دعوت پر اسلام آباد پہنچے ہیں،قومی ہیرو کے اعزاز میں آج وزیراعظم ہاوس میں عشائیہ دیا جائے گا ۔
اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں آمد پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہناتھا کہ قوم،والدین اور میڈیا کا شکرگزار ہوں،میں نےپیرس اولمپکس کا ریکارڈ توڑا،2012میں شہبازشریف نےیوتھ فیسٹیول کرایا،یہ پودا وہاں لگاتھا،یہ پودا اتنا بھی بڑانہیں ہوا،ابھی اورآگےجاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ 2015میں لیسکومیں ملازمت ملی،ان کا شکر گزار ہوں،ورلڈ اسلامک گیمز میں گولڈ حاصل کیا،وہاں بھی ریکارڈتوڑا،اللہ نےاتنی بڑی کامیابی دی،جتناشکراداکروں کم ہے،مجھےپوری قوم نےبہت عزت دی،میں نےمحنت کی،قوم نےپھل دیا،اب بھی دےرہی ہے۔
ارشد ندیم نے کہا کہ میرےپاس مریم نوازآئی تھیں،گاؤں والےبہت خوش تھے،مریم نوازنےبہت عزت دی،ان کابہت شکرگزارہوں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےانعام بھی دیا ہے ،وزیراعظم شہبازشریف کاعزت دینےپرشکرگزارہوں۔
گولڈ میڈلسٹ ارشدندیم نے کہا کہ پاکستان کیلئےاسی طرح میڈل حاصل کرتارہوں گا،پنجاب اسپورٹس بورڈ،لیسکوکابھی شکرگزارہوں، 2015میں لیسکومیں جوائن کی،14اگست اس میڈل کےساتھ منائیں گے۔
ارشد ندیم کو مریم نواز کی جانب سے تحفہ ملنے والی گاڑی کا نمبر کیا ہوگا؟ جانئے
اولمپئین ارشد ندیم کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے 10 کرو ڑ انعام کے علاوہ گاڑی بھی تحفے میں دی ہے جس کے لئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ایک مخصوص نمبر پلیٹ تیار کی۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری ایکسائز پنجاب مسعود مختار کا کہنا تھا کہ قومی ہیرو کو مخصوص نمبر پلیٹ دینا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کےلئےاعزازکی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ اولمپئین کی تھرو کی مناسبت سے نمبر پلیٹیں تیار کی گئیں ۔ نمبر پلیٹ کا یونیورسل نمبر تین اعداد میں ہوتا ہے جبکہ ہیرو کو چار اعداد کا نمبر خصوصی طور پر دو گھنٹوں میں بنا کر دیا گیا جو کہ ایک چیلنج سے کم نہیں تھا۔
ارشد نے 92.97 کی تھرو پھینکی تو گاڑی کا نمبر بھی اس مناسبت سے دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا زندہ قومیں اسی طرح اپنے ہیروز سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہیں۔
وزیر اعظم کا ارشد ندیم کو 15 کروڑ روپے نقد انعام دینے کا اعلان
وزیر اعظم شہباز شریف نے پیرس اولمپک میں پاکستان کو 40 برس بعد گولڈ میڈل جتوانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو 15 کروڑ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
منگل کو قومی ہیرو اور جیولین تھرور ارشد ندیم کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا گیا ، اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے ارشد ندیم کے لئے 15 کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان کیا ۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 15 کرڑو روپے کے انعام پر کوئی ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی جبکہ انہوں نے کھیلوں کے حوالے سے کمیٹی بنانے کا اعلان بھی کیا ۔
وزیرِاعظم نے اسلام آباد میں ایف 9 اور ایف 10 سیکٹر کے درمیان سڑک کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے اور جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں نوجوانوں کو کھیلوں کی تربیت کیلئے ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی کے قیام کا بھی اعلان کیا جہاں 2028 اولمپکس کیلئے ایتھلیٹس و کھلاڑیوں کو تربیت دے کر بھرپور مقابلے کیلئے تیار کیا جائے گا۔
شہباز شریف نے کھلاڑیوں کی بہبود، ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی ضروریات پوری کرنے اور انہیں تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے 1 ارب روپے کے اسپورٹس اینڈاؤمنٹ فنڈ کا بھی اعلان کیا جبکہ ارشد ندیم کی اعلیٰ کارکردگی اور پاکستان کیلئے اولپکس میں 40 برس بعد طلائی تمغہ جیتنے پر ہلال امتیاز سے نوازنے کا بھی اعلان کیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کی محفل اورعوام کے ہیرو ارشد ندیم ہیں، آج انتہائی فخر اور خوشی کا لمحہ ہے، دلوں کی دھڑکنوں کا نام ارشد ندیم ہے،انہوں نے 40 سال بعد شبانہ روز محنت سے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم ارشد ندیم کی شکر گزار ہے، انہوں یوم آزادی پر ہماری خوشیاں دوبالا کردیں، انہوں نے اولمپکس کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیا ہے،ان کی مثال سے مجھےاور قوم کو حوصلہ ملا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہیے ، مسائل کا مقابلہ کرنا چاہیے، ارشد ندیم کے راستے پر چلتے ہوئے مسائل اور چیلنجز کو عبور کریں گے اور پاکستان کو عظیم طاقت بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کی والدہ کی تہجد کے وقت کی دعائیں قبول ہوئیں، ہم ارشد ندیم کی والدہ کے بھی شکرگزار ہیں، ارشد ندیم کی کامیابی معمولی واقعہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کامیابی کا پودا لگایا ہے ، یہ سایہ دار درخت ثابت ہوگا، اس پودے سے معاشرے میں دیگر پودے بھی سایہ دار درخت بنیں گے، ہاکی ، کرکٹ اور اسکواش کو دوبارہ بحال کرنا ہوگا، کھیلوں کے میدان میں پاکستان کا طوطی بولتا تھا وہ زمانہ واپس آنا چاہیے۔
جشنِ آزادی کے موقع پر اولمپکس جیولن تھرور ارشد ندیم کا قومی کیلئے پیغام
اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے یوم آزادی کے موقع پر جاری خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان کے 77ویں یومِ آزادی کے موقع پر یہ تہیہ کریں کہ ہم لوگ ایک ہیں۔ جیسے 8 اگست کو پیرس اولمپکس میں جیولن میں گولڈ میڈل جیتنے پر ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اولمپکس میں گولڈ جیتنے پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستان میں خوشی کی کہر دیکھی گئی، میں 14 اگست کیلئے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تصویر بدل کر اس کا آغاز کررہا ہوں آپ بھی میرا ساتھ دیں۔
یاد رہے کہ ارشدندیم نے آج وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی جس میں ان کیلئے 15 کروڑ روپے کا اعلان بھی کیا گیا ۔
شہبازشریف نے ارشد ندیم اور ان کی فیملی کو اسلام آباد لانے کیلئے خصوصی طیارہ بھجوایا ۔
آنے والے دنوں میں اپناہی ریکارڈ توڑنے کی بھرپورکوشش کروں گا، ارشد ندیم
اولمپک چیمپئین ارشد ندیم نے اپنے ہی ریکارڈ توڑنے کا اعلان کردیا۔
قومی ہیرو ارشد ندیم پشاور گورنرہاوس میں فیصل کریم کنڈی کےمہمان بنے ،تقریب سےخطاب کرتےہوئے ارشد ندیم نےکہاورلڈایتھلیکٹس چیمپئن شپ میں بھی حصہ لوں گا، آنے والے دنوں میں اپناہی ریکارڈ توڑنے کی بھرپورکوشش کروں گا۔
مزیدکہا پیرس اولمپکس فائنل میں پہلی تھروکےدوران پراعتمادتھا، دوسری تھروکے دوران خودکوبہت سنبھالا،ہمت نہیں ہارا اور آخری تھروتک گیا، آخری تھروتک فوکس کیااوراللہ نے عزت دی، وطن واپس پہنچنے پر بہت پیارملا۔
قومی ہیرو ارشد ندیم کی اہلیہ نے پہلی مرتبہ اپنے جذبات کا اظہار کر دیا
وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے دیئے گئے ارشد ندیم کے اعزاز میں عشائیے کے دوران قومی ہیرو کی اہلیہ نے پہلی مرتبہ اپنے جذبات کا اظہار کر دیا ہے ۔
گزشتہ روز قومی ہیرو ارشد ندیم کے اعزاز میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزراء اور ارشد ندیم کے اہلخانہ بھی شریک تھے۔تقریب کی خاتون میزبان کی جانب سے ارشد ندیم کی اہلیہ سے پوچھا گیا کہ آپ کتنا پرامید تھیں کہ ارشد گولڈ میڈل جیت لیں گے؟ جس کا مختصر سا جواب دیتے ہوئے ارشد ندیم کی اہلیہ کا کہنا تھا ’بہت زیادہ‘۔
پروگرام کے دوسرے میزبان کی جانب سے ارشد ندیم کی اہلیہ سے پوچھا گیا کہ جب اتنے بڑے ایونٹ میں ارشد ندیم تھرو پھینک رہے تھے تو کیا آپ کو بھی ٹینشن تھی؟ قومی ہیرو کی اہلیہ کا کہنا تھا ٹینشن تو ہو رہی تھی لیکن دعا بھی کر رہی تھی کہ اللہ پاک ارشد کو کامیاب کریں اور وہ پاکستان کیلئے گولڈ میڈل لیکر آئیں ، پوری پاکستانی قوم کی بھی دعائیں ان کے ساتھ تھیں، ان کے والدین کی بھی اور ہماری بھی دعائیں ان کے ساتھ تھیں۔ ایک سوال کے جواب میں ارشد ندیم کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جب کبھی ارشد ندیم ہمت ہارتے تھے تو ہم ان کی ہمت باندھتے تھے اور ان سے کہتے تھے کہ آپ نے ہمت نہیں ہارنی، آپ کے پیچھے پوری قوم کے ماں باپ کی دعائیں ہیں تو پھر ان کا حوصلہ بڑھ جاتا تھا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ارشد ندیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے قومی ہیرو ارشد ندیم کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔
پشاور میں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم ہمارا فخر ہے، ارشد ندیم کے لیے 50 لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کو عوام کے ٹیکس سے نہیں بلکہ ذاتی تنخواہوں اور دوستوں کی مدد سے انعام دونگا ، ان کو دعوت دیتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں کھلاڑیوں کو ٹپس اور ٹریننگ دیں۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم نے بجٹ مختص کیا ہے نوجوانوں کو پورا موقع دیا جائے گا، کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لئے مزید کوچز لائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو منشیات سے بچانا ہے، یہ کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے کہ برائی کا مقابلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ کھیل کے میدان میں نوجوان آگے آ رہے ہیں، ہمارے نوجوان پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کریں گے ۔
اولمپک چیمپئین ارشد ندیم کا آئی ٹی طلبہ کو لیب ٹاپ دینے کا اعلان
اولمپک چیمپئین ارشد ندیم نے گورنر ہاوس میں آئی ٹی طلبہ کو 100لیب ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔
اولمپئن گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئےکامران ٹیسوری کاکہنا تھا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں،ارشد ندیم کےمشکورہیں جنہوں نے قوم کو عزت دلائی، آج ہمارے ساتھ گورنر ہاؤس میں ارشد ندیم موجود ہیں۔
گورنر سندھ نےارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے اورپلاٹ اور اہل خانہ کو آئی فون 15 کا تحفہ دیا،قومی ہیرو ارشدندیم کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کو عزت اور مبحت چاہیےہوتی ہے،آنےوالے ایونٹس کے لئے بھرپور تیاری کرونگا اور ملک کانام روشن کرونگا۔
کراچی پہنچنے پرگورنرہاوس میں والہانہ استقبال کیا،گورنر سندھ نے مجھےبہت زیادہ عزت دی انکاشکرگزار ہوں،وزیراعلی پنجاب نےمیرےگاوں آکر بڑی عزت دی،آرمی چیف سےچند دنوں بعد ملاقات ہوگی۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں کل خصوصی تقریب ہو گی
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی طرف سے جی ایچ کیو میں کل خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔
آئی ایس پی آر کےمطابق جی ایچ کیو میں تقریب کا مقصد ارشد ندیم کی صلاحیتوں کا اعتراف اور حوصلہ افزائی ہے ، وہ پیرس اولمپکس میں قوم کی توقعات پر پورا اترے اور ملک کا نام روشن کیا ۔ ارشد ندیم کھیلوں کی دُنیا میں پاکستان کی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ثابت ہوں گے ۔ قومی ہیرو کے اہل خانہ بھی تقریب میں شرکت کریں گے ۔
ارشد ندیم کے اعزاز میں پاک فوج کی جانب سے جی ایچ کیو میں پر وقار تقریب
ارشد ندیم کوخراج تحسین پیش کرنےکیلئےآرمی آڈیٹوریم جی ایچ کیومیں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ارشدندیم کے کارنامے کو قومی فخر کے طور پر تسلیم کیا اور کہا کہ پوری قوم نےبھی ارشد ندیم کو ان کے کارنامے کے مطابق نوازاہے ۔
راولپنڈی جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب پذیرائی میں کھیلوں کی ٹیموں اور لیجنڈری اولمپئنز نے شرکت کی، جن میں انیس سو چوراسی کی اولمپک،قومی ہاکی ٹیمیں،قومی کرکٹ ٹیم اورایشین گیمز کے تمغے جیتنے والی ٹیمیں شامل تھیں ۔ آرمی چیف نے ارشد ندیم کوتمغہ جیتنےاورنیا اولمپک ریکارڈقائم کرنےپرسراہا، اور کہا ارشد ندیم کی کامیابی سے پوری قوم کو خوشیاں ملیں، ارشد ندیم نےاپنی استقامت اور حوصلے سے تمغہ جیتا، آرمی چیف کا کہنا تھا ارشد ندیم کی کامیابی پوری قوم کیلئےفخرہے ۔
گورنرپنجاب کی جانب سے ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے کے چیک کا تحفہ
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم گورنر ہاؤس پہنچے،گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے قومی ہیرو کا استقبال کیا۔
اس موقع پرگفتگو کرتےاولمپک چیمپئین ارشد ندیم نےکہا پورا پاکستان بہت عزت دے رہا ہے،میں گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھےآج گورنر ہاؤس بلایاگیا،میرے استاد نےمجھ پر بہت محنت کی اور ہم نےجیت حاصل کی۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ ہم نے ریکارڈ توڑا،انشاللہء آگے بھی اس طرح محنت کرتا رہوں گا،گورنرپنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ پنجاب میں اتنی مہمان نوازی کی جارہی ہے۔
گورنز پنجاب سلیم حیدرخان نےکہا کہ ارشد ندیم کو گورنر ہاؤس میں خوش آمدید کہتا ہوں،ان کی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے،ملک کے ہرحصے میں ارشد ندیم کی کامیابی کو سراہا جا رہا ہے،ہمیں توقع ہے کہ وہ مزید ریکارڈ توڑیں گے۔
گورنرپنجاب کی جانب سے ارشد ندیم کو 20 لاکھ کا چیک تحفے میں دیا گیا۔
ارشد ندیم کی متاثر کن کامیابی پر کھلاڑیوں کا اظہارخیال
گزشتہ روزجی ایچ کیو میں اولمپیئن ارشد ندیم کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف سمیت کھیل کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں ارشد ندیم اوردیگرکھلاڑیوں نےاپنےخیالات کا اظہارکیاکہا کہ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرکا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے میری اتنی حوصلہ افزائی کی،دنیا میں ایسا کوئی کام نہیں جو انسان نہیں کرسکتا سچی لگن ہوتو ہرکام ممکن ہے، میری محنت اور لگن کی مثال سب کے سامنے ہے۔
سابق سکواش چیمپئن جہانگیر خان نےکہا ارشد ندیم نےکھیلوں کی دنیا میں ملک کا نام روشن کیا اور پاکستان کا نام اجاگرکیا،نوجوانوں کو تعلیم اورکھیلو ں پر توجہ دینی چاہیے،اس سے شخصیت میں نکھار آتا ہے،،
کرکٹربابر اعظم نےکہا ارشد ندیم نےجس طرح پاکستان کا نام روشن کیا وہ ہم سب کےلیےباعث فخر ہے،شان مسعود نےکہا یہ ہمارے لئے قابل فخر ہے کہ ارشد ندیم نے طلائی تمغہ جیتا اور اولمپکس میں نیا ریکارڈ قائم کیا
سیف گولڈ میڈلسٹ محمد معروف نے کہا پاکستان کے نوجوانوں کو کھیلوں میں دلچسپی دکھاتے ہوئے ملک کا نام روشن کرنا چاہئے،۔
سابق قومی ہاکی ٹیم کپتان اصلاح الدین نے کہا ارشد ندیم نے ناصرف اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتا بلکہ ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا،
سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم شہبازاحمدسینئر نےکہا ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر خوشی ہے،اسی کا جشن آج ہم منارہے ہیں،ارشد کی جیت نےماحول خوشگوار بنایا، ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔
ٹینس پلیئراعصام الحق نےکہا ہم ارشد پر بہت فخرمحسوس کرتے ہیں اس نے پاکستان کا نام روشن کیا،ارشد ندیم کی جیت سے قوم یکجا نظر آئی، یکجہتی کا احساس پیدا ہوا۔
بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا اولمپکس میں کس وجہ سے کارکردگی نہیں دکھا سکے؟ اعتراف کر لیا
بھارتی جیولین تھرو ر نیرج چوپڑا نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پیرس اولمپکس کے دوران اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے، جہاں انہوں نے سلور میڈل حاصل کیا
تفصیلات کے مطابق ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں 26 سالہ کھلاڑی نے انکشاف کیا کہ وہ ذہنی طور پر مقابلے کے لیے تیار تھے، لیکن جسمانی تیاری میں کمی محسوس کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ فائنل کے دوران ان کی ٹانگوں کی حرکت ان کے معمول کے معیار پر نہیں تھی، جس کی وجہ سے وہ اپنی انتہا تک پہنچنے میں ناکام رہے ۔
نیرج چوپڑا کا کہناتھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں یہ نہیں کر سکتا، ارشد ندیم کی پچھلی بہترین کارکردگی 90.18 میٹر تھی جو انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں دکھائی تھی ، اور میری پچھلی بہترین کارکردگی 89.94 میٹر تھی، میں اپنی صلاحیت کے مطابق پرفارم نہیں کر سکا ، ذہنی طور پر میں تیار تھا لیکن جسمانی طور پر میں خود کو روک رہا تھا۔ میرے رن وے پر ٹانگوں کی حرکت ویسی نہیں تھی جیسی ہونی چاہیے تھی۔ میرے تمام کوششیں ضائع ہو رہی تھیں۔ ارشد ندیم کے تھرو کے بعد میرا تھرو اچھا تھا کیونکہ میں بہت مثبت تھا
ان کا کہناتھا کہ میں نے آخرکار فیصلہ کیا ہے کہ میں لوزان ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کروں گا، جو 22 اگست سے شروع ہو رہی ہے۔ پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 92.97 میٹر کے تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔
اولمپکس میں اپنی بھرپور کوششوں کے باوجود، چوپڑا کا 89.45 میٹر کا تھرو پچھلے اولمپکس میں جیتے گئے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے کافی نہیں تھا۔
گورنر پنجاب کا ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے اور انکی والدہ کو گاڑی کا تحفہ
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے اور انکی والدہ کو گاڑی تحفے میں دے دی۔
قومی ہیرو ارشد ندیم کیلئے اعزازات اور انعامات کا سلسلہ جاری ہے اور ہفتہ کو انہیں گورنر ہاوس لاہور میں شاندار استقبالیہ دیا گیا ، گورنر ہاؤس پہنچنے پر انہیں ریڈ کارپٹ پر پھولوں کی پتیوں اور گھوڑوں کے رقص کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ارشد ندیم اور ان کی فیملی کااستقبال کیا اور کہا کہ جو خوشی آپ نے دی قوم کو ایسی خوشیوں کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر گورنر نے 20 لاکھ روپے اور سندھ حکومت کی طرف سے ارشد ندیم کی والدہ کو گاڑی تحفے میں دی ۔
ارشد ندیم نے ورلڈ ریکارڈ توڑنے کو اگلا ٹارگٹ قرار دیا اور کہا کہ پورا پاکستان انہیں بہت عزت دے رہا ہے۔
علاوہ ازیں ارشد ندیم نے پنجاب ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ بھی کیا ۔
گولڈ میڈلسٹ کے آبائی شہر میاں چنوں کے ریسکیو اسٹیشن کو ان کے نام سے منسوب کردیا گیا اور ڈی جی نے ریسکیو کا برانڈ ایمبسڈر بننے کی درخواست کی جسے ارشد ندیم نے قبول کر لیا۔
لیسکو کا ارشد ندیم کو 19 ویں گریڈ میں ترقی دینے سے انکار
لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے قومی ہیرو اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو 19 ویں گریڈ میں ترقی دینے سے انکار کر دیاہے ۔
سماء نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ لیسکو سپورٹس بورڈ نے ارشد ندیم کو 18 ویں سے 19 ویں گریڈ میں ترقی دینے کی سفارش کی تھی لیکن نئے بورڈ کے چیئرمین نے پروموشن دینے سے معذرت کر لی ہے ۔
رولز کے مطابق سپورٹس مین کو زیادہ سے زیادہ گریڈ 18 میں ترقی مل سکتی ہے ، لیسکو بورڈ کا کہناہے کہ ارشد ندیم کو ترقی دینے کیلئے رولز تبدیل کرنا ہوں گے ۔
ارشد ندیم کی ترقی کیلئے سمری واپڈا سپورٹس بورڈ کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔
یاد رہے کہ واپڈا ہاوس میں ارشد ندیم اور دیگر اولمپئنز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے ارشد ندیم کو قوم کیلئے گولڈ میڈل لانے پر 50 لاکھ روپے کا انعام دیا ۔
نجی بینک نے ارشد ندیم بڑی رقم انعام میں دیدی
نجی بینک نے پیرس اولمپ میں پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو 92 لاکھ 97 ہزار روپے کا انعام دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق نجی بینک کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران انہیں 92 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بطور انعام دی گئی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہناتھا کہ گولڈ میڈل ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،مجھے واپڈا نے نوکری دی اس سے بہت مددملی،نجی وسرکاری ادارے نوکری دیں تو ایتھلیٹس کو مدد ملتی ہے،پہلا ایتھلیٹ تھا جس نےبراہ راست اولمپکس میں جگہ بنائی ،امید ہے ورلڈ ایتھلیٹکس گیمز میں اچھی پرفارمنس دوں گا،انشااللہ وہ دن بھی آئے گا جب ورلڈ رکارڈ توڑوں گا۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز سے نواز دیا گیا
صدرِ مملکت آصف زرداری نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز سے نواز دیا۔
ایوانِ صدر میں خصوصی تقریب میں ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز عطا کیا گیا۔
خیال رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو گیم میں نیزہ 92.97 میٹر تک پھینک کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا اور پہلی مرتبہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
گلوکار ابرار الحق کا ارشد ندیم کو 15 لاکھ روپے کیش کا انعام
پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کو 15 لاکھ روپے کیش انعام دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق ابرار الحق نے ارشد ندیم کو اپنے گھر کھانے پر دعوت دی جس دوران انہوں نے کھلاڑی کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے انہیں 15 لاکھ روپے کیش انعام دیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا کہ یہ سہاراکی بجائےاپنی جیب سےکیش دیا،ہماراملک اورعوام معاشی سمیت دیگرمسائل سےگھرے ہیں،ارشد ندیم خوشی کی خبرلائے،ارشد ندیم تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا،قومی پرچم بلندہوا اور 44 سال بعد سونے کا تمغہ آیا،ارشد ندیم کے لیے چھوٹا سا نذرانہ دینے کا اعلان کیا تھا،سہارا سپورٹس گراؤنڈ ارشد ندیم کےنام سےمنسوب کیاہے۔
اس موقع پر ارشد ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابرارالحق اورفیملی کاشکریہ ادا کرتا ہوں،پھل اسی کو لگتا ہے جو درخت جھکا ہوتا ہے،جتنی عزت ملی ہے آنے والے وقت میں اور بہتری لائیں گے،ہر کھلاڑی کو سپورٹ کیا جائے تو وہ پیچھےنہیں رہ سکتے،پاکستان میں کھلاڑیوں میں بےپناہ ٹیلنٹ ہے،محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔