اولمپکس میں پاکستان کیلئے 32 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے قومی جیولین تھرور ارشد ندیم کی والدہ کا بیٹے کی کامیابی پر رد عمل سامنے آگیا۔
یاد رہے کہ فرانس میں جاری پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے اتھلیٹ اور قومی ہیرو ارشد ندیم نے پاکستان کو جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل دلواتے ہوئے اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ بدل دی ہے۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم انفرادی مقابلوں میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں جبکہ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے دوسرے جنوبی ایشین ایتھلیٹ ہیں۔
1984 اولمپکس کے بعد اور ہاکی کے علاوہ پاکستان کا یہ پہلا گولڈ میڈل ہے جبکہ اولمپکس کی تاریخ میں پاکستان کا 11 واں میڈل ہے۔
بیٹے کی تاریخی کامیابی پر ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ دعائیں قبول ہو گئیں ، بیٹا پاکستان کا ہیرو بن گیا ۔
ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹے نے پاکستان کا پرچم بلند کر دیا ، کامیابی پر بہت خوشی ہو رہی ہے ، دعائیں کرنے پر پورے ملک کے شکر گزار ہیں ۔