پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے اور اولمپک میں نئی تاریخ رقم کرنے والے قومی جیولین تھررو ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ آج میرا دن تھا اور مجھے امید تھی کہ کچھ کر جاؤں گا۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے اتھلیٹ اور قومی ہیرو ارشد ندیم نے پاکستان کو جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل دلواتے ہوئے اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ بدل دی ہے۔
ارشد ندیم انفرادی مقابلوں میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں جبکہ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے دوسرے جنوبی ایشین ایتھلیٹ ہیں۔
تاریخی کامیابی کے بعد پیرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ میں اس سے زیادہ دور بھی تھرو کر سکتا تھا۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ میں ردھم میں تھا اور پرامید تھا کہ گولڈ میڈل جیتوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں پرامید تھا کہ جتنے دور تھرو کی اس سے گولڈ میڈل جیت سکوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور اپنے کوچ کا شکر گزار ہوں۔