ارشد ندیم اولمپکس چیمپئن کے بعد ایشین چیمپئن بھی بن گئے،ارشد ندیم نے86.40میٹر کی سب سے بڑی تھرو کی۔
جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو75.64،دوسری 76.80 ،تیسری باری میں85.57میٹر کی تھرو کی،چوتھی ،83.99، آخری 86.40 میٹرکی چھٹی تھرو پھینک کر ایشین چیمپئن بھی بن گئے،بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے۔
پاکستان کے یاسرسلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر اوردوسری کوشش میں 75.39 میٹر کی ،تیسرے راؤنڈ میں 74.50 میٹر تھرو کی،یاسر سلطان جیولن تھرو مقابلے میں آٹھویں نمبر پر رہے

جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں 12 ایتھلیٹس نے حصہ لیا، تھرو کے ٹوٹل چھ راؤنڈ ہوئے،واضح رہےکہ ارشد ندیم نے 86 اعشاریہ 34 میٹر کی تھرو پھینک کر فائنل میں کوالیفائی کیا تھا۔،
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاباش ارشد ندیم شاباش. ہمیں آپ پر ناز ہے،ارشد کی جیت پر ان کے کوچ اور اہلخانہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
گولڈ میڈل جیتنے پر قومی ایتھلیٹ کے آبائی گاؤں میں جشن کا سماں ہے۔





















