اولمپین ارشد ندیم نے اسلام سالیڈیریٹی گیمز میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا، انہوں نے سب سے لمبی تھرو 83.05 میٹر کی کی ۔
تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم نے پہلی باری میں 75.44 میٹر کی تھرو کی جبکہ پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.32 میٹر لمبی تھرو کی، یوں ارشد ندیم پہلے راونڈ میں پہلے نمبر پر رہے ۔
دوسرے راونڈ میں پاکستان کے یاسر سلطان نے دوسری تھرو 74.43 میٹر کی جبکہ ارشدندیم نے دوسرے راونڈ میں 83.05 میٹر لمبی تھرو کی جس کے ساتھ دوسرے راونڈ میں بھی پہلے نمبر پر رہے ۔
تیسرے راونڈ میں ارشد ندیم نے 82.48 میٹر جبکہ یاسر سلطان نے 72.82 میٹر لمبی تھرو ، ارشد ندیم تیسرے راونڈ کے اختتام پر بھی پہلے نمبر پر رہے جبکہ یاسر سلطان تیسرے نمبر پر رہے ۔
چوتھے راونڈ میں یاسر سلطان نے 73.78 میٹر جبکہ ارشد ندیم نے 77.06 میٹر لمبی تھرو کی جس کے بعد ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے کے امکانات واضح ہو گئے جبکہ یاسر سلطان نے 73.78 میٹر لمبی تھرو کی۔
پانچویں راونڈ میں ارشد ندیم نے اپنی پانچویں تھرو ضائع کر دی جبکہ یاسر سلطان نے اپنی پانچویں باری میں 71.79 میٹر لمبی تھرو کی ۔
ارشد ندیم نے چھٹے راونڈ میں 77.98 میٹر لمبی جبکہ یاسر سلطان نے چھٹی باری میں 76.04 میٹر لمبی تھرو کی ۔





















