اولمپیئن ارشد ندیم اور پی ٹی سی ایل کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ ہوگیا۔
لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ سو میٹر کی تھرو کرنا میرا ٹارگٹ ہے،جس کیلیے میں محنت کررہا ہوں،انشااللہ ایک دن سو میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب ہوجاوں گا۔
تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم کا کہناتھا کہ میرے ماں باپ اور پوری قومی کی دعاوں سے پیرس میں ناصرف گولڈ جیتا بلکہ نیا ریکارڈ بھی بنایا،ایشین ایتھلیٹکس چمپئین شپ میں اچھی پرفارمنس کی امید ہے ۔ قومی جیولن تھروور ارشد ندیم نے مزید کہا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئین شپ کی تیاری کیلیے عید کے بعد انگلینڈ جاوں گا،وہاں پر ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئین شپ کی تیاری کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ دو ہزار تئیس میں ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئین شپ میں سلور حاصل کیا اب گولڈ میڈل لینا مقصد ہے،نیرج چوپڑا نے نوے میٹر کی تھرو کی جس پر وہ مبارک باد کا مستحق ہے۔ ارشد ندیم نے حکومت سےایتھلیٹکس کا الگ سے گراونڈ بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔






















