رانا ثناءاللہ خان نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، معرکہ حق میں بھی دنیا دیکھ چکی قوم کس طرح مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے،مسلح افواج نے افغانستان کو منہ توڑ اور موثر جواب دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاک فوج کسی حد تک بھی جارح دشمن کوجواب دےسکتی ہے،مسلح افواج نےخود کو ایک حد تک محدود رکھا ،افغانستان ایک ریاست کی طرح بی ہیو کرنا سیکھے،پوری قوم عسکری قیادت کےفیصلےکےساتھ کھڑی ہے،اگر دشمن باز نہ آئے تو ان کا صفایا کردیا جائے،علی ظفرکی ریجنل سیکیورٹی اتھارٹی کی تجویزقائمہ کمیٹی کو بھیج دی جائے ،قائمہ کمیٹی میں دفترخارجہ کی مشاورت سےاس تجویزکا ان کیمرہ جائزہ لیا جائے،سینیٹ کی منظورکردہ قرارداد کا ایک ہی پیغام ہےپوری قوم مسلح افواج کےساتھ کھڑی ہے۔






















