جیولن تھروور نیرج چوپڑا بھی بھارتی انتہاء پسندوں کے دباؤ میں آگئے، ارشد ندیم کے ساتھ دوستی سے انکار کردیا۔
بھارت کے اسٹار جیولن تھروور نیرج چوپڑا بھی بھارتی انتہاء پسندوں کے دباؤ میں آگئے، پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے ساتھ دوستی سے انکار کردیا۔
انہوں نے کہا ہم کبھی بھی قریبی دوست نہیں تھے، پاک بھارت کشیدگی کے بعد چیزیں پہلے جیسی نہیں رہیں گی۔
نیرچ چوپڑا نے جیولن مقابلے کیلئے ارشد ندیم کو بھارت آکر ٹورنامنٹ کھیلنے کی دعوت دی تھی، تاہم بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث یہ ایونٹ ملتوی کردیا گیا۔
واضح رہے کہ اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر نیرج چوپڑا اور ان کی والدہ نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد بھی دی تھی۔




















