قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی نےکہاکوچ اورکپتان نہیں چاہتےکہ پاکستان آگےجائے،فیصلے ٹھیک نہ ہوں توپھرامیدنہیں رکھ سکتے،ہماری دعائیں قبول نہیں ہورہیں،محسن نقوی نےکہاتھا سرجری ہوگی ،کوئی سرجری نہیں ہوئی،مشکل فیصلےلینےپڑیں گے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہدخان آفریدی نے سما ٹی وی کے سپورٹ پروگرام زور کا جوڑ میں گفتگو کرتے ہوئےکہاکل سری لنکانےاچھاآغازلیاتھامگرجیت نہ سکے،ٹیموں پرمشکل وقت آتاہے،اہم یہ ہےریکورکون کرتاہے۔
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نےکہاہم ہمیشہ سےہی دوسروں پرمنحصررہےہیں،سب سے پہلے ٹیم بنانےوالےقصوروارہیں،ان کویہ ہی یہ نہیں پتا وہاں کی صورتحال کیاہے،اسپنر سارے بھیج دیئے بلےباز کوئی نہ بھیجا،سارا کچھ غلط ہواہے،کل پچ میں بال گرپ کررہاتھا، مجھےلگ رہا تھاکہ 140 کے قریب ہدف مخالف کےلیےمشکل ہوجائےگا،نیوزی لینڈنےثابت کیاہم بہت اچھا کر سکتے ہیں،نیوزی لینڈکےکپتان نےکل بہت اچھی اننگزکھیلی۔
مزیدکہا انگلینڈنیوزی لینڈکامیچ بہت اہم ہوگا،دونوں ٹیموں نےکافی ہوم ورک کیاہوگا،ہم نےیہ ہوم ورک کیا ہےکہ فخر کوباہررکھنا،جس سےہمیں مسائل ہیں اس کوباہرکرنا،اگرانگلینڈکوہراتےتوسیدھےآگےچلےجاتے،کبھی کسی کو باہر کررہےہیں کبھی کسی کونتیجہ یہ ہی آناتھا،شاداب تیارہی نہیں کہ وہ بولنگ آل راونڈرہیں،ہم باہر اور ٹی وی پربیٹھ کرکھیل رہےہیں گراونڈکےاندرکوئی نہیں کھیل رہا،دعاہی کرسکتےہیں کہ پاکستان جیتےاورسیمی فائنل تک جائے۔





















