بھارتی اداکارہ لارا دتا بھی پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو م میں گولڈ میڈل حاصل کرنے اور 118 سالہ ریکارڈ توڑنے والے ارشد ندیم کی تعریف کیئے بغیر نہ رہ سکیں ۔
تفصیلات کے مطابق لارا دتا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں ارشد ندیم کی شاندار تھرو کی تعریف کی۔پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم نے بھارت کے نیرج چوپڑا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 92.97 میٹر کی تھرو کی اور پاکستان کو 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جتوایا۔
یہ اولمپک کی سب سے بہترین جبکہ دنیا میں اب تک پھینکی جانے والی چھٹی سب سے طویل جیولن تھرو تھی۔ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بھی بنایا جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔
انسٹاگرام پر لارا نے ویڈیو اور تصاویر پوسٹ کیں جن میں انہیں اور انکے شوہر کو بھارتی جیولن تھرور نیرج چوپڑا کے ساتھ تصویر کیلئے پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے اپنی سٹوریز میں نیرج کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ میچ ہمیشہ ذہن نشین رہے گا کیونکہ نیرج کی کوششوں کو ارشد ندیم نے پچھاڑ دیا تھا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔‘
پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی وطن واپسی کب؟
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پیرس اولمپکس میں اپنے ایتھلیٹس کو سپورٹ کرنے لارا دتا پیرس میں موجود ہیں۔لارا دتا جلد احمد کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم ‘ویلکم ٹو دی جنگل‘ میں نظر آئیں گی۔ کاسٹ میں روینہ ٹنڈن، اکشے کمار، سنجے دت، ارشد وارثی، دیشا پٹانی اور پریش راول شامل ہیں۔
اس میں شریاس تلپڑے، سنیل شیٹی، جانی لیور، کیکو شاردا، کرشنا ابھیشیک، راہول دیو، دلیر مہندی اور میکا سنگھ بھی ہیں۔