ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں، پاکستانی ایتھلیٹ نے 4 میں سے 2 تھرو ضائع کر دیں۔،
چاپان کےشہر ٹوکیو میں جاری اس ایونٹ کے فائنل میں ارشدندیم فائنل راؤنڈ میں ٹاپ ایٹ میں جگہ نہ بناسکے،ارشدندیم کی بہترین تھرو 82.75 میٹر رہی ،پہلی باری میں ارشد کا ساتواں نمبر تھا اور دوسری باری میں ان کا تھرو فاول ہوگیا،ارشد ندیم نے تیسری باری میں 82.75 میٹر تھرو کی تاہم وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
پہلی تھرو
ایونٹ کےفائنل میں امریکا کےکرٹس تھامسن کی پہلی تھرو 86.67 میٹر رہی،گرینیڈا کےاینڈرسن پیٹرز کی پہلی تھرو 84.59 میٹر رہی،بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو 83.65 میٹرکی رہی،ارشد ندیم کی پہلی تھرو 82.73 میٹر کی رہی،ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کےفائنل میں تمام ایتھلیٹکس کی ایک ایک باری مکمل ہوگئی۔
دوسری تھرو
بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی دوسری تھرو 84.03 میٹر رہی،ارشد ندیم کی دوسری تھرو ضائع ہوگئی، جولین ویبرکی دوسری تھرو86.11 میٹر رہی ،گرینیڈآ کے اینڈرسن پیٹرز کی دوسری تھرو87.38 میٹر رہی۔
یاد رہےکہ گروپ بی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ براہ راست فائنل میں جگہ بنائی۔






















