پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم خصوصی طیارے پر میاں چنوں سے اسلام آباد وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے دیئے گئے خصوصی عشائیے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ہیرو ارشد ندیم کا مقامی ہوٹل میں پرتپاک استقبال کیا گیا ، قومی ہیرو کو دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد ہوٹل کے باہر پہنچی ، ارشد ندیم کا ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا جبکہ گلدستے بھی پیش کیئے گئے ۔
ارشد ندیم وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی دعوت پر اسلام آباد پہنچے ہیں،قومی ہیرو کے اعزاز میں آج وزیراعظم ہاوس میں عشائیہ دیا جائے گا ۔
اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں آمد پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہناتھا کہ قوم،والدین اور میڈیا کا شکرگزار ہوں،میں نےپیرس اولمپکس کا ریکارڈ توڑا،2012میں شہبازشریف نےیوتھ فیسٹیول کرایا،یہ پودا وہاں لگاتھا،یہ پودا اتنا بھی بڑانہیں ہوا،ابھی اورآگےجاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ 2015میں لیسکومیں ملازمت ملی،ان کا شکر گزار ہوں،ورلڈ اسلامک گیمز میں گولڈ حاصل کیا،وہاں بھی ریکارڈتوڑا،اللہ نےاتنی بڑی کامیابی دی،جتناشکراداکروں کم ہے،مجھےپوری قوم نےبہت عزت دی،میں نےمحنت کی،قوم نےپھل دیا،اب بھی دےرہی ہے۔
ارشد ندیم نے کہا کہ میرےپاس مریم نوازآئی تھیں،گاؤں والےبہت خوش تھے،مریم نوازنےبہت عزت دی،ان کابہت شکرگزارہوں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےانعام بھی دیا ہے ،وزیراعظم شہبازشریف کاعزت دینےپرشکرگزارہوں۔
گولڈ میڈلسٹ ارشدندیم نے کہا کہ پاکستان کیلئےاسی طرح میڈل حاصل کرتارہوں گا،پنجاب اسپورٹس بورڈ،لیسکوکابھی شکرگزارہوں، 2015میں لیسکومیں جوائن کی،14اگست اس میڈل کےساتھ منائیں گے۔