پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس جیولین تھرو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ، انہوں نے تیسری باری میں 85.28 میٹر کی تھر و کی ،اس سے قبل ارشد ندیم نے دوسری تھرو 74.17 میٹر جبکہ پہلی تھرو 76.99 میٹر کی کی ۔
اس سے قبل بھارت کے نیرج چوپڑا نے کوالی فائنگ راؤنڈ میں 84.85 میٹر کی تھرو کرکے فائنل کےلیے کوالی فائی کیا۔
ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا الگ الگ گروپس میں شامل ہیں۔ ارشد ندیم کے گروپ میں بھارت کے دوایتھلیٹس موجود ہیں، فائنل راؤنڈ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔






















