ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
35ویں نیشنل گیمز کا میلہ کراچی میں جاری ہے،جہاں ارشد ندیم نے81.81 میٹر کی تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
واپڈا کے یاسرسلطان نے 70.7میٹر تھرو کرکے چاندی کا تمغہ جیتا،آرمی کے ابرارعلی نے 67.68میٹر تھرو کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔



















