گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے اور انکی والدہ کو گاڑی تحفے میں دے دی۔
قومی ہیرو ارشد ندیم کیلئے اعزازات اور انعامات کا سلسلہ جاری ہے اور ہفتہ کو انہیں گورنر ہاوس لاہور میں شاندار استقبالیہ دیا گیا ، گورنر ہاؤس پہنچنے پر انہیں ریڈ کارپٹ پر پھولوں کی پتیوں اور گھوڑوں کے رقص کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ارشد ندیم اور ان کی فیملی کااستقبال کیا اور کہا کہ جو خوشی آپ نے دی قوم کو ایسی خوشیوں کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر گورنر نے 20 لاکھ روپے اور سندھ حکومت کی طرف سے ارشد ندیم کی والدہ کو گاڑی تحفے میں دی ۔
ارشد ندیم نے ورلڈ ریکارڈ توڑنے کو اگلا ٹارگٹ قرار دیا اور کہا کہ پورا پاکستان انہیں بہت عزت دے رہا ہے۔
علاوہ ازیں ارشد ندیم نے پنجاب ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ بھی کیا ۔
گولڈ میڈلسٹ کے آبائی شہر میاں چنوں کے ریسکیو اسٹیشن کو ان کے نام سے منسوب کردیا گیا اور ڈی جی نے ریسکیو کا برانڈ ایمبسڈر بننے کی درخواست کی جسے ارشد ندیم نے قبول کر لیا۔