اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پرعائد پابندی کو غیر قانونی قرار دیدیا گیا،پابندی ختم کرنے کا فیصلہ پی ایس بی کے ثالث سینیٹر پرویز رشید نے کیا۔
سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں پی ایس بی ایجوڈی کیٹرز نےفیصلہ دیا،دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) ثالث نے پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
واضح رہےکہ اتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سےکوچ سلمان بٹ پرتاحیات پابندی عائدکی گٸی تھی،وفاقی حکومت نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے متنازعہ فیصلے کا نوٹس لیا تھا،سلمان بٹ نےایتھلیٹکس فیڈریشن کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔





















