Live Updates: وزیر اعظم نے 26 ویں آئینی ترمیم کے منظور کردہ بل پر دستخط کر دیئے
شہباز شریف کے دستخط کے بعد سمری کو ایوان صدر بھیج دیا گیا
ملکی اقتصادی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اقتصادی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا ہے ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ریگولیٹری تعمیل پر عملدرآمد کو مزید آسان اور کم خرچ بنانے کی ہدایت بھی کردی ۔
وزیراعظم نے سرمایہ کاری کے فروغ پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا برآمدات بڑھانے کیلئے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، لائسنسنگ اور دیگر سروسز تک رسائی کے سارے نظام کی ڈیجیٹائزیشن کی رفتار تیز کی جائے ۔
وزیر اعظم نے کہا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام سے ملک میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک ملکی برآمدات میں خصوصی اقتصادی زونز کا حصہ تین اعشاریہ سات فیصد رہا جسے مالی سال دو ہزار اٹھائیس تک آٹھ فیصد تک لے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔
صوبوں کی مشاورت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بزنس-ریڈی ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ حکومتی اجازت ناموں کے حصول آسان بنانے کیلئے تمام سروسز ڈیجیٹائز کی جا رہی ہیں، جس کے لئے پاکستان ریگولیٹری رجسٹری بھی قائم کی جا رہی ہے ۔
وزیراعظم نے پی ایس ایل پلے آف میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت دے دی
وزیراعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف میچز اسٹیڈیم میں شائقین کے ساتھ دیکھنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد کرکٹ فینز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ ان کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے پلے آف میچز کے لیے اسٹیڈیم میں شائقین کی موجودگی کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹ شائقین کے لیے خوش آئند خبر ہے۔
محسن نقوی نے شائقین سے اپیل کی کہ میچز دیکھنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں اور ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھیں تاکہ قومی کفایت شعاری مہم میں تعاون کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پلے آف میں شریک چاروں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، جبکہ اب سب کی نظریں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں پر مرکوز ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کے ٹیلیفون کے بعد اسحاق ڈار کا وزیراعظم سے رابطہ ، گفتگو سے آگاہ کیا
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ٹیلیفون کے بعد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہبازشریف سے رابطہ کیا اور ایرانی وزیر خارجہ سے اپنی گفتگو کے بارے میں آگاہ کیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف اور اسحاق ڈار نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال، کشیدگی میں اضافے کے خدشات پر گفتگو کی جبکہ ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے دور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، نائب وزیراعظم نے شہباز شریف کو سفارتی پیش رفت کےبارے میں بھی بتایا۔
پاکستان دونوں فریقین کو جلد دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے سرگرم ہے، وزیراعظم نے ایرانی وفد کی آمد کی اطلاع کواہم سفارتی پیشرفت قرار دےدیا، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نے بدلتی صورتحال پر نظر رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے امن و استحکام کیلئے اہم پالیسی اور سفارتی ہدایات جاری کیں ۔ وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کے سفارتی روابط تیز اور مشاورت جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔
پاکستان نے امن کوششوں میں عالمی کردار مزید متحرک بنانے ، خطےمیں کشیدگی کم کرنے،اعتماد سازی اورمذاکراتی عمل کو آگے بڑھانےکے عزم کا اظہار کیا ۔
امید ہے ایران اور امریکا کو جلد مذاکرات کی میز پر دوبارہ بٹھانے میں کامیاب ہو جائیں گے: ذرائع وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اہم مشارورتی اجلاس ہوا جس دوران شہبازشریف نے کہا کہ امید ہے ایران اور امریکا کو جلد مذاکرات کی میز پر دوبارہ بٹھانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،وزیراطلاعات عطاء تارڑ ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں۔
اجلاس میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کیلئے جاری کوششوں کا جائزہ لیا گیا، وزیر خارجہ نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطوں پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا،امید ہے ایران اور امریکا کو جلد مذاکرات کی میز پر دوبارہ بٹھانے میں کامیاب ہوجائیں گے،پاکستان مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، ایران کی مذاکرات میں شرکت سے انکار کے بعد کی صورتحال کا جائزہ
ایران امریکہ مذاکرات کے دوسرے دور سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں ایران امریکا مذاکرات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا. اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ایران کے مذاکرات میں شرکت سے انکار کے بعد پیدا صورتحال پر غور کیا گیا،وزیر داخلہ نے امریکی اور ایرانی سفیروں سے اپنی ملاقات پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا،پاکستان کا ایران امریکا مذاکرات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، ایران کی مذاکرات میں شرکت یقینی بنانے کے لیے روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔
یاد رہے کہ امریکہ ، ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے، فریقین کے سخت گیر مؤقف کے باوجود پاکستان کی کوششیں جاری ہیں، ہر نئی پیش رفت پر پاکستانی قیادت کی جانب سے متعلقہ فریق سے فوری رابطہ کیا جا رہا ہے، امید برقرار تاہم حتمی سمجھوتے کا ٹائم ٹیبل نہیں دیا جا سکتا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے امریکی اور ایرانی سفیر سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں جس میں مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا، امریکی اور ایرانی سفیر کی امن کیلئے پاکستان کے مخلصانہ کردار کی تعریف کی ۔
وزیراعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں جاری
وزیراعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ،شہباز شریف نے ترکیہ ک صدر اور امیر قطر سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے قازقستان اورآذربائیجان کے صدور سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ملاقاتوں میں وزیرِ اعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز رہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں ، ملاقاتوں میں عالمی سطح اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم سے فیلڈمارشل کی ملاقات، پائیدار امن کیلئے کوششوں کی پیشرفت کا جائزہ
وزیراعظم شہبازشریف سے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملاقات کی جس دوران خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کوششوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ملاقات کےدوران حالیہ کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور زور دیا کہ تمام فریقین امن اور جنگ بندی کو برقرار رکھیں۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم اور فیلڈمارشل نے فریقین کے تحمل کو سراہا اور اعادہ کیا گیا کہ پاکستان فریقین کو حتمی معاہدے تک پہنچنے میں مکمل تعاون فراہم کرتا رہے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امن عمل میں شامل فریقین کے عزم کو بھی سراہا، شہبازشریف نے امن کے حصول کی کوششوں میں ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔
شہبازشریف نے آنے والے وفود کو اپنی دعوت کا اعادہ بھی کیا، وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سےمکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
جنگ بندی میں کامیابی پوری قوم کی عزت ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ اجلاس سے خطاب
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حالیہ سفارتی کامیابی اور جنگ بندی پوری قوم کے لیے عزت کا باعث ہے اور آج دنیا پاکستان کو احترام اور وقار کی نظر سے دیکھ رہی ہے۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک بدلا ہوا پاکستان ہے جس نے عالمی سطح پر اپنا مثبت کردار ثابت کیا۔ انہوں نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی قیادت سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سمیت تمام وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو اپنا قائد قرار دیتے ہوئے ان کی رہنمائی پر اظہار تشکر کیا، جبکہ صدر آصف علی زرداری کی معاونت کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کے تعاون کا بھی ذکر کیا۔
شہباز شریف نےبتایا کہ امریکی اور ایرانی وفود ان کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں، جبکہ جنگ بندی کو امن کی جانب پہلا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حتمی ہدف خطے میں پائیدار اور دیرپا امن کا قیام ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کل میری سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس دوران سعودی عرب پر حملے پر اظہار افسوس کیا، سعودی ولی عہد نے کہا کہ ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے ، ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
شہبازشریف نے کہا کہ میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور چین کا شکریہ ادا کرتاہوں ۔ وزیراعظم کے مطابق امریکی صدر نے ان کی درخواست پر دو ہفتوں کی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی جبکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی اس اپیل کو قبول کیا، جس پر میں ایرانی اور امریکی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کا کہ ایک ماہ سے زائد عرصے تک نائب وزیراعظم اپنی ٹیم کے ساتھ کام کرتے رہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کئی راتیں جاگتے رہے اور امریکی اور ایرانی قیادت سے رابطے رہے، راتوں کو جاگ کر یہ سفر طے ہوا ہے، اپنے 40 سال کے کیریئر میں سیاسی و عسکری قیادت کی ایسی کوآرڈینیشن نہیں دیکھی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فیلڈ مارشل نے سیاسی قیادت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کوشش کی، اللہ تعالیٰ پر کامل یقین ہو اور کر گزرنا ہو تو اللہ تعالیٰ مدد کرتاہے۔
شہبازشریف کا کہناتھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عزت عطافرمائی ہے، ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے، جنگ خطے سمیت پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رہی تھی، ہم جتنی بھی کوشش کر لیتےاللہ کو منظور نہ ہوتا تو یہ ممکن نہ تھا، جنگ کے شعلے 2 ہفتے کیلئے بجھ گئے، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کیلئےبجھ جائیں گے، سیاسی اور عسکری قیادت یکسوتھی ہے اور رہےگی، جنگ میں بھائی کوبھائی سے لڑانے کی کوشش کی جارہی تھی، اندرونی اور بیرونی سازشیں ہوئیں، ٹوکیو سے لندن تک سب پاکستان کاذکر کر رہے ہیں،ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی صدر ٹرمپ سے ڈیڈ لائن 2 ہفتے بڑھانے اور ایران سے آبنائےہرمز کھولنے کی اپیل
وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڈلائن کو 2 ہفتوں تک بڑھانے اور ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کی اپیل کر دی ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں مسلسل، مضبوط اور مؤثر انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں اور امید ہے کہ مستقبلِ قریب میں اس کے ٹھوس نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارت کاری کو اپنا راستہ اختیار کرنے کا موقع دینے کے لیے میں ڈونلڈ ٹرمپ سے پُرخلوص درخواست کرتا ہوں کہ وہ مقررہ مہلت میں دو ہفتوں کی توسیع کریں۔ پاکستان پوری نیک نیتی کے ساتھ ایرانی بھائیوں سے بھی درخواست کرتا ہے کہ وہ خیر سگالی کے جذبے کے تحت دو ہفتوں کے لیے آبنائے ہرمزکو کھول دیں۔
شہبازشریف کا کہناتھا کہ ہم تمام جنگ میں شامل فریقین سے یہ بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ دو ہفتوں کے لیے ہر جگہ جنگ بندی کریں تاکہ سفارتی کوششوں کو کامیابی کے ساتھ جنگ کے حتمی خاتمے تک پہنچنے کا موقع مل سکے، جو خطے میں طویل مدتی امن اور استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے۔
Diplomatic efforts for peaceful settlement of the ongoing war in the Middle East are progressing steadily, strongly and powerfully with the potential to lead to substantive results in near future. To allow diplomacy to run its course, I earnestly request President Trump to extend…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 7, 2026
پوری قوم مل کر پیٹرول کی بچت اور کفایت شعاری کی مہم میں اپناحصہ ڈالے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے پوری قوم سے پیٹرول کی بچت اور کفایت شعاری مہم میں حصہ ڈالنے کی اپیل کر دی اور کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی ناقابل معافی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان سمیت دیگر وزرا اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار کا ایک حصہ پیٹرولیم مصنوعات پر منحصر ہے۔ کفایت شعاری اقدامات کا مقصد قیمتی زرمبادلہ بچانا اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔ پوری قوم مل کر پیٹرول کی بچت اور کفایت شعاری کی مہم میں اپنا حصہ ڈالے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی ناقابل معافی ہے، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات کو آٹھ بجے بند کرنے کیلئے سندھ حکومت کےساتھ مشاورت جاری ہے۔ صوبائی حکومتوں سے تیل پر سبسڈی کے حامل افراد کےکوائف موصول ہونے شروع ہوگئے ہیں۔ تصدیق کے بعد شفاف ڈجیٹل نظام کے ذریعے انہیں سبسڈی کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ چار اپریل سےمال بردار گاڑیوں، بسوں اور ٹرکوں کوسبسڈی کی فراہمی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔
ملک بھر میں بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کی زیرصدارت ایندھن بچت اور کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس میں ملک بھر میں بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، جس کا اطلاق 7 اپریل سے ہوگا تاہم میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان ، اسلام آباد میں بازار مارکیٹں رات 8 بجے بند ہوں گی، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بازار، مارکیٹیں رات 8 بجے بند کی جائیں گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بازار، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی ، یہ فیصلہ صوبائی حکومت کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور ہر قسم کے مالز بھی رات 8 بجے بند ہوں گے ۔ بیکریاں، ریسٹورنٹ تندور، اور کھانے پینے کی دیگر دکانیں رات دس بجے بند کر دئے جائیں گے۔
میرج ہالز، مارکیز، اور دیگر کمرشل جگہیں جن میں شادیاں منعقد ہوتی ہیں ، رات 10 بجے کے بعد بند رہیں گی۔ نجی پراپرٹیز اور گھروں میں بھی شادی بیاہ کی تقریبات 10 بجے رات کے بعد منعقد کرنے پر پابندی ہو گی
میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز کے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے ، اجلاس میں کئے گیے فیصلوں کا اطلاق 7 اپریل سے ہوگا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہء سندھ میں مارکیٹس اور دیگر اوقات کار کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے ، وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں دی گئی سبسڈی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے منتقل کرنے کا عمل جاری ہے ، 1 لاکھ ٹرانزیکشن ہو چکی ہیں ۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ وزراء اعلیٰ پنجاب، خیبر پختونخوا ،بلوچستان، گلگت بلتستان اور وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے قومی اہمیت کے ان اہم معاملات میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا، سندھ حکومت کی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے، مجھے امید ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ بھی اس حوالے سے جلد مشاورت کا عمل مکمل کرنے کے بعد، اس فیصلے میں شامل ہو جائیں گے ۔ گلگت شہر اور مظفرآباد شہر میں انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کے لئے مفت ہو گی ، تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیاہے، غیرملکی شہریوں اور کمپنیوں کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور حکومتی سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے پاکستان پرکشش سرمایہ کاری منزل کے طور پر مزید مضبوط ہوگا۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا دائرہ کار وسیع کرنے کا اقدام مالیاتی منڈیوں سے روابط بڑھانے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم سےغیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کا مظہر ہے۔ ایک کروڑ دس لاکھ پاکستانیوں پرمشتمل بیرون ملک مقیم پاکستانی دنیا کی بڑی اور متحرک کمیونٹیز میں شامل ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال دوہزار پچیس میں ترسیلاتِ زر 38.3 ارب ڈالر سے بڑھ گئیں۔ موجودہ سال یہ حجم 42 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ پاکستان دنیا میں ترسیلاتِ زرحاصل کرنے والے ممالک میں پانچویں جبکہ جنوبی ایشیا میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کےذریعے بیرون ملک پاکستانی بغیر پاکستان آئے بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ گزشتہ ساڑھے پانچ سال میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئیں۔ فروری کےاختتام تک نو لاکھ سےزائد اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں ، جبکہ ان میں مجموعی سرمایہ کاری بارہ ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرخزانہ، اسٹیٹ بینک اوراس پروگرام میں شامل بینکوں کوکامیابی پر مبارکباد دی کہا پاکستان پرکشش سرمایہ کاری منزل کے طور پر مزید مضبوط ہوگا اور مالیاتی منڈیوں میں وسعت آئےگی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومتی اصلاحات کے ذریعے سرمایہ کاروں کو شفاف ، محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم کو کویتی ولی عہد کا فون، شہباز شریف کا کویتی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار
وزیراعظم شہباز شریف سے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران وزیراعظم نے ایک بار پھر کویت پر حملوں کی شدید مذمت کی اور مشکل حالات میں کویت کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی، حمایت کا اظہار بھی کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے کویتی ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے کویت پر ہونے والے حملوں کی مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کی یقین دہانی بھی کرائی۔۔ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ شہباز شریف نے کویتی قیادت کو مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ کویتی ولی عہد نے وزیراعظم کی قیادت کو سراہا ۔۔ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت بھی کی۔ شیخ صباح الخالد الحمد الصباح
نے کویتی قیادت کے نام وزیراعظم کے حالیہ اظہارِ یکجہتی کے خط پر اظہار تشکر کیا ۔ حالات بہتر ہوتے ہی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔ وزیراعظم نے کویتی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔
وزیراعظم کا دورہ کراچی، ایم کیوایم کے وفد سے ملاقات، شیریں رحمان سے بیٹی کے انتقال پر تعزیت
وزیراعظم شہبازشریف کراچی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے ہیں ، اس دوران شہبازشریف نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیوایم کے وفد سے ملاقات کی جبکہ شریں رحمان کی رہائشگاہ کا دورہ کیا اور بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کراچی پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر نہال ہاشمی نے استقبال کیا ، اس موقع پر آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو،چیف سیکریٹری آصف حیدرشاہ بھی موجود تھے ۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وفاقی وزراعطا تارڑ ، احسن اقبال ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،سینیٹررانا ثنااللہ بھی تھے ۔
شہبازشریف نے سینیٹر شیریں رحمان کی رہائشگاہ کا دورہ کیا جہاں صاحبزادی ماروی ملک کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ وزیراعظم نے شیریں رحمان اور ان کے شوہر سے ملاقات میں کہا کہ آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اولاد کا غم بہت بڑا ہوتاہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپورکے گھر کا بھی دورہ کیا اور بیٹی کی شادی پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے پی اے ایف بیس پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیوایم کے وفد سے ملاقات ، وفد میں فاروق ستار،وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال اور سابق گورنر کامران ٹیسوری بھی شامل تھے ۔
وزیراعظم سے ملاقات میں خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ایم کیو ایم وفد نے آئندہ بجٹ، مجوزہ آئینی ترمیمی بل سمیت دیگر ایشوز پر گفتگو کی ۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے وفد نے مقامی حکومتوں کے حوالے سے مجوزہ آئینی ترمیم کو 28 ویں ترمیم میں شامل کرنے اور لانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایم کیوایم کی مجوزہ آئینی ترمیم وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
پی اے ایف بیس پر ہونے والی ملاقات میں ایم کیوایم کے مطالبات پر آئندہ ہفتے وزیراعظم سے ایک اور ملاقات طے کی گئی ، شہبازشریف نے گورنر سندھ کو کہا کہ صوبے میں ایم کیوایم کو کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے ۔
وزیراعظم اور امیرِ قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں عیدالفطر کی مبارکباد اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے امیرِ قطر کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کی، جبکہ شیخ تمیم بن حمد الثانی نے بھی پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران وزیراعظم نے خطے میں جاری جنگ پر گہری تشویش ظاہر کی اور قطر سمیت دیگر برادر خلیجی ممالک کے خلاف حملوں کی شدید مذمت کی۔
وزیراعظم نے حملوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی جانب سے قطر اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا یقین بھی دلایا۔
موجودہ صورتحال کے تناظر میں قطر کے غیر معمولی تحمل کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کی سفارتی رسائی اور امن کی کوششوں سے امیر قطر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مسلسل تمام فریقوں سے کشیدگی کم کرنے اور بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے اپنے اختلافات کو حل کرنے پر زور دیا ہے۔
عزت مآب امیر نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے آنے والے دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
امریکا اور ایران کی رضامندی کی صورت میں پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے: وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کی رضامندی کی صورت میں پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکراتی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے اور دنیا میں دیرپا امن و استحکام کے قیام کیلئے مذاکرات ناگزیر ہیں اور تمام فریقین کو بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکا اور ایران رضامند ہوں تو پاکستان ان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے اور اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جاری تنازع کے جامع اور پائیدار حل کیلئے بامعنی اور نتیجہ خیز بات چیت کی پیشکش بھی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ بامقصد مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کیلئے باعث فخر ہوگا اور پاکستان خطے میں امن کے فروغ کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا۔
اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے پرامن حل کیلئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق سفارتکاری اور مذاکرات کے عمل کو مؤثر بنانے کیلئے رازداری انتہائی اہم ہوتی ہے تاکہ مثبت نتائج حاصل کیے جا سکیں۔انہوں نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور کسی بھی پیش رفت، فیصلوں یا نتائج سے متعلق سرکاری اعلانات کا انتظار کریں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
یاد رہے کہ آج صبح وزیراعظم نے اجلاس کے دوران حکام کو ایران اور امریکا مذاکرات کی ممکنہ میزبانی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی وزراء نے شرکت کیں۔ ایران امریکا جنگ ختم کرانے کے لئے پاکستانی کی سفارتی کاوشوں اور پاکستان میں مذاکرات کی میزبانی پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں خلیجی جنگ کے تصفیے کے لیے پاکستان میں مذاکرات کی میزبانی پر بھی غور کیا گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکاء کو پاکستان کی اب تک کی سفارتی کاوشوں پر بریفنگ دی۔ اسحاق ڈار نے مصر، ترکیہ اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطوں پر بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، فریقین کے رضامند ہونے کی صورت میں پاکستان میزبانی کے لیے تیار ہے،وزیراعظم، عالمی سطح پر تنازع کے حل کیلئے پاکستان کا کردار تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا مذاکرات کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف صدر آصف زرداری کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی آج رات صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا ایوان صدر جانے کا پلان ہے، خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوگی۔
شہبازشریف کا بحرین کےشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلی فونک رابطہ، قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق
وزیراعظم شہبازشریف اور بحرین کےشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے جس دوران وزیر اعظم نے مشکل گھڑی میں بحرین اور اس کے عوام کے لیے پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ کو خطے میں امن کی بحالی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ شہبازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے تمام سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا فیلڈ مارشل ، ایئر اور نیول چیف سے ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی
وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ڈیفنس فورسز،ایئرچیف اور نیول چیف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید کی مبارک باد دی۔
وزیراعظم نے سپہ سالار چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو کی۔شہباز شریف نے اُنہیں عید کی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے عید کےدن بھی اپنے اہل وعیال سے دور دفاع وطن کیلئے سرحدوں پر خدمات سر انجام دینے والےسیکورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان
وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے قیمت نہ بڑھانے کا اعلان کر دیاہے ۔ ان کا کہناتھا کہ عید کے خوشیوں بھرے لمحات میں قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کی ، پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 74 روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی جسے میں نے مسترد کر دیا، پیٹرول 127 روپے،ڈیزل پر 252 روپے کا اضافہ روکنے کیلئے 69 ارب خرچ کر چکے ہیں۔
قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ دل کی گہرائیوں سے سب کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، عید قومی یکجہتی اور اجتماعی ذمہ داری کا تقاضا کرتی ہے، عید کی خوشیاں تب پوری ہوتی ہیں جب انہیں اپنے اردگرد لوگوں کے ساتھ بانٹیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج دنیا ایک غیرمعمولی آزمائش سے دوچار ہے، ہمارے خطے میں جاری جنگ نے عالمی معیشت اور امن واستحکام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، خطے میں برادر ممالک کی توانائی تنصیبات پر ہونے والے حملوں نے بحران بڑھا دیا ہے۔
شہبازشریف کا کہناتھا کہ خدشہ بڑھتا جا رہا ہے کہ یہ بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،تیل کی قیمتوں کا بوجھ دنیا بھر پر پڑ رہا ہے،مہنگائی کا بحران جنم لے رہا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے اضافے کی تجویز دی گئی، ڈیزل کی قیمت میں 74 روپے اضافے کی تجویز دی گئی، میں نے قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا، تیل کی قیمتوں میں اضافے کا 24 ارب روپے کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ترقیاتی اخراجات کو محدود کیا، چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزاد کشمیر کے عوام پربوجھ نہیں بڑھنے دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے، عید کے خوشیوں بھرے لمحات میں قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کی ، رواں ہفتے کے اضافی اخراجات حکومت برداشت کرے گی،حجم 45 ارب روپے بنتاہے، اس وقت بڑی ترجیح محروم طبقے کا تحفظ یقینی بنانا ہے، پیٹرول 127 روپے،ڈیزل پر 252 روپے کا اضافہ روکنے کیلئے 69 ارب خرچ کر چکے ہیں۔ ۔
ان کا کہناتھا کہ قیمتوں میں اضافے کا بوجھ خود اُٹھا کر عوام کو محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نے کہا تھا حکومت سے کفایت شعاری کا آغاز کریں گے، کفایت شعاری پالیسی نافذ العمل ہے، کفایت شعاری اقدامات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہا ہوں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس، فیلڈ مارشل عاصم منیرکی بھی شرکت
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس ہوا جس آرمی چیف ، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں ملکی موجودہ ذخائر ، کھپت اور کارگوز پر بریفنگ دی گئی ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کوپوراکرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے،بروقت عملی اقدامات سےایندھن کے ذخائر کے حوالے سے انتظامات کئے جا سکے، خطے کی غیر مستحکم صورتحال کے پیش نظر ایندھن کی ترسیل شدید متاثر ہو سکتی ہے،صورتحال سے نمٹنے کیلئے آئندہ دنوں میں بچت کے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔
اجلاس کو کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات پر عملدرآمد کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے تاکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے،بچت اور کفایت شعاری کی پالیسی اپنانے سے عوام کو ریلیف مہیا کرنا ممکن ہوا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے،انٹیلیجنس بیورو کی جانب سے نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ اشرافیہ آگے بڑھ کر ایثار اور قربانی کو اپناتے ہوئے بچت اور کفایت شعاری کی مثال قائم کرے۔
حکومت نے عوام سے پٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی بھی اپیل، وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی متاثر ہونے کے خطرے سے بچنا ضروری ہے،ہرممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہو گا،بدلتے حالات کے مطابق طرز عمل اپنانا ہو گا۔
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول بچانے کیلئے کار پولنگ اپنائی جائے،نقل وحرکت اجتماعی طور پر کی جائے،غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے اور تیل بچانے کیلئے آمدورفت کو محدود رکھا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ تمام صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کا ریکارڈ رکھا جا رہا ہے تاکہ کسی قسم کی بے قاعدگی کی فوری نشاندہی ہو سکے،سدباب کیلئے اقدامات اٹھائے جا سکیں۔
اجلاس میں آرمی چیف،چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی شرکت کی ۔ ان کے علاوہ اجلاس میں مشیرقومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل محمد عاصم ملک،وزیراقتصادی امور احد خان چیمہ ، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب،وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک ، وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ،وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک، وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ،وزیرمملکت خزانہ بلال اظہرکیانی اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی ۔
وزیراعظم کا کویت کے ولی عہد، عمان کے سلطان سے ٹیلی فونک رابطہ، سفارتکاری کے ذریعے معاملات حل کرنے پر زور
وزیراعظم نے کویت کےولی عہد صباح الخالد الحمد المبارک الصباح اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ٹیلی فونک رابطے کیئے جس دوران شہباز شریف نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے اختلافات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کے ساتھ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔ کویت کے ولی عہد صباح الخالد سے گفتگو میں وزیراعظم نے کویت اور پوری امت مسلمہ کے لیے امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کویت پرحملوں کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کویت کے ولی عہد کو اپنی سہولت کے مطابق پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔
وزیراعظم نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں بھی عید کی مبارک دی۔گفتگو میں موجودہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے عمان کے مختلف علاقوں میں حملوں کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر عمانی عوام کے ساتھ پاکستان کی طرف سے یکجہتی کا اظہار کیا اور خطے میں امن، استحکام اور تعمیری مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عمان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے عمان کے سلطان کو بھی پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے عید کے موقع پر بڑا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ملازمین کو عیدالفطر کی چھٹیوں سے پہلے ہی تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔
اس حوالے سے وفاقی سرکاری محکموں کو ہدایات موصول ہو چکی ہیں اور تنخواہیں عید سے قبل ادا کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت عالمی و علاقائی کشیدگی پر اجلاس ، عوام کو ریلیف کیلئے اقدامات کا جائزہ
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت عالمی و علاقائی کشیدگی پر اجلاس ہوا، جس دوران ملکی معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔وزیراعظم کا کہنا تھا حالیہ عالمی صورتحال کے پیش نظرعوام کو ریلیف کیلئےمزید اقدامات پر بھی مشاورت جاری ہے۔
حکومت کے بروقت فیصلوں کی بدولت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے ۔ قومی سطح پر کفایت شعاری ، بچت کیلئے اقدامات کا نفاذ ہو چکا ، مزید پر کام جاری ہے ۔ معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ تمام اقدامات طویل مدتی معاشی استحکام ملحوظ خاطر رکھ کر لئے جا رہے ہیں ۔ عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی تقسیم کار کمپنیاں حکومت کے تعین کردہ نرخوں پر تیل کی فروخت یقینی بنائیں اور شفافیت برقرار رکھیں ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تیل کی متعین قیمت پر فروخت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ۔
وزیراعظم کی زیر صدار ت کفایت شعاری پالیسی پر مشاورتی اجلاس، کابینہ اراکین پر حصہ ڈالنے کیلئے زور، تنخواہوں، مراعات میں کمی کا عندیہ
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں کفایت شعاری سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا گیا جبکہ ورک فرام ہوم اور ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی میں تعطل نہ لانے، آن لائن کام کرنے والوں کو بلارکاوٹ انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی کابینہ ارکان بھی قومی کفایت شعاری پلان میں اپنا حصہ ڈالیں گے، شہبازشریف نے صورتحال بہتر ہونے تک تنخواہوں اور مراعات میں بھی کمی کا عندیہ دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں کفایت شعاری سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس دوران اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، احسن اقبال، اویس لغاری، علی پرویز ملک، عطاللہ تارڑ، مصدق ملک ، ہارون اختر اور چاروں صوبوں کے نمائندے اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ سرکاری حکام شریک ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس کو بریفنگ دی ، بتایا گیا کہ علاقائی، عالمی صورتحال کےپاکستان کی معیشت پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،توانائی فراہمی،عالمی منڈیوں میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہو سکتے ہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل ہیں۔
توانائی کے دانشمندانہ استعمال اور ایندھن کے محتاط استعمال پر بھی زور دیا گیا ، سرکاری وسائل کی بچت،توانائی کے موثر استعمال کیلئے طلب اور رسد کی مسلسل نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ۔
چاروں صوبوں کے نمائندوں نے بھی عالمی کشیدگی کے تناظر میں پلان سامنے رکھا ، صوبوں میں معاشی سرگرمیوں، توانائی کے استعمال کی سفارشات سے آگاہ کیا گیا ، وزیراعظم نے انتظامی تیاریوں کے حوالے سے صوبوں کو موثر عملدرآمد کی ہدایت کی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کی مشاورت سے قومی کفایت شعاری پالیسی کا جائزہ لیا گیا، عالمی صورتحال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی بچت، سرکاری سطح پر کفایت شعاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں مستحق اور غریب شہریوں کو ریلیف دینے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا جبکہ کفایت شعاری پالیسی پر قومی سطح پر یکساں عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ۔
وزیراعظم کا سرکاری سطح پر کفایت شعاری پلان پر سختی سے عمل پیرا ہونے پر زور دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مشکل صورتحال میں حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے گی۔ شہبازشریف نے وفاقی کابینہ، منتخب نمائندوں اور اعلیٰ سرکاری افسران کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں ، موجودہ بین الاقوامی صورتحال کےتناظر میں معاشی استحکام کیلئے بروقت اقدامات ناگزیر قرار دیئے۔
ان کا کہناتھا کہ ملکی پیداوار،برآمدات،غذائی تحفظ متاثرنہ ہونے پائے استعمال یقینی بنانا ضروری ہے،کفایت شعاری کا بوجھ معاشرے کے تمام طبقات کو منصفانہ طور پر برداشت کرنے پر زور دیا گیا ۔
مراعات یافتہ اور اشرافیہ طبقات کو اس حوالے سے مثال قائم کرنے کی تلقین کی گئی ، کفایت شعاری اور سادگی پر مبنی متعدد تجاویز اور سفارشات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کےمناسب ذخائر موجود ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی کابینہ ارکان بھی قومی کفایت شعاری پلان میں اپنا حصہ ڈالیں گے، شہبازشریف نے صورتحال بہتر ہونے تک تنخواہوں اور مراعات میں بھی کمی کا عندیہ دیا ۔
وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کی امپیکٹ رپورٹ جاری
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کی امپیکٹ رپورٹ جاری کر دی گئی۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا کہ پروگرام کے تحت فن ٹیک ڈویژن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو جدید مالی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
رپورٹ کا اجرا چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کیا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام سابق وزیراعظم نواز شریف نے شروع کیا تھا ۔ کامن ویلتھ نے بھی اس پروگرام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے سو سے دو سو ارب روپے تک کے قرضوں کی منظوری دی۔ اب اس رقم کو بڑھا کر تین سو ارب روپے تک لے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔ رانا مشہود نے کہا کہ ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا اجرا کیش لیس اکانومی کی جانب ایک بڑا قدم ہے ۔ اگلے اٹھارہ ماہ میں تمام یونیورسٹیوں کو کیش لیس بنانے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ وزیراعظم کے واضح ویژن پر تیزی سے عمل جاری ہے ۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ پاکستان کی ترقی دشمن عناصر کو اچھی نہیں لگتی، تاہم حکومت نوجوانوں کی ترقی اور ملکی خوشحالی کے ایجنڈے پر ثابت قدم ہے۔۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کارمضان المبارک 1447ھ کےآغاز پر خصوصی پیغام
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان المبارک 1447 ھ کے بابرکت آغاز پر خصوصی پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان المبارک کے بابرکت آغاز پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بے شک یہ عظیم ماہ مقدس اللہ تعالیٰ کی خصوصی عنایت ہے، رمضان عبادت،تقویٰ وپرہیزگاری اور روحانی پاکیزگی کا موقع فراہم کرتا ہے، رمضان المبارک عبادت کی حقیقی روح،معاشرتی ذمہ داریوں اور حقوق العباد کا احترام ہے، روزہ روزمرہ زندگی میں صبر،نظم وضبط اور احساس ذمہ داری کی عملی تربیت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں اجتماعی خیرسگالی اور کمزور طبقہ کی فلاح وبہبود کا پیغام دیتا ہے، حکومت نے کمزور طبقات کی ہرممکن معاونت کیلئے رمضان پیکج کا آغاز کیا ہے، دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ مقدس مہینے کی حقیقی عملی تربیت پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے، اللہ تعالیٰ ہماری انفرادی و اجتماعی عبادات اور نیک اعمال کو شرف قبولیت بخشے، اللہ پاک پاکستان کو امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنا دے۔ آمین!
صدر مملکت آصف علی زرداری
صدر مملکت نے کہا کہ رمضان رحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے، بابرکت مہینےکی آمد پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، رمضان ہمیں تقویٰ،صبر،ایثار اور اللہ سے قربت کا درس دیتاہے، رمضان ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں اصلاح کا بہترین موقع ہے، رمضان ہمیں امید،صبر اور اجتماعی یکجہتی کا پیغام دیتاہے۔
وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی ملاقات کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ
وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی ملاقات کھٹائی میں پڑنےکا خدشہ پیدا ہو گیا، اپوزیشن لیڈر چیمبر کی بار بار کوشش کے باوجود وزیراعظم آفس سے ملاقات کا تاحال حتمی شیڈول نہیں دیاگیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی رواں ہفتےمحمود اچکزئی سے ملاقات کا پیغام پی ٹی آئی کو دیا گیا تھا،لیکن ملاقات میں تاخیر کی ممکنہ وجہ محمود اچکزئی کے فوج مخالف بیانات ہیں، سینئر رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف کو محمود اچکزئی سے فی الحال ملاقات نہ کرنےکا مشورہ دیا ہے ۔ مؤقف اپنایا کہ اس وقت محمود اچکزئی سے ملاقات پر اچھا پیغام نہیں جائےگا۔ سماء نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے پوچھا کہ وزیراعظم اور آپ کے درمیان ملاقات کس روز ہو گی؟ تو جواب ملا اس معاملے پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے، جب ملاقات ہو گی تو بتا دیں گے ۔
اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلٰی سطح کا بین وزارتی اجلاس، پاک یورپی یونین کے تجارتی تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلٰی سطح کا بین وزارتی اجلاس ہوا جس دوران پاک یورپی یونین کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات مضبوط بنانے اور نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاک یورپی یونین کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ جی ایس پی پلس باہمی طور پر فائدہ مند تجارت کیلئے ایک اہم فریم ورک ہے اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ضروری ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت ایس اے پی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ امور ایم بی، آمنہ بلوچ، کامرس، انسانی حقوق اور انسانی وسائل کے سیکرٹریز، اور متعلقہ صوبائی و وفاقی محکموں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔
آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا کی وزیرِاعظم شہباز شریف کی معاشی اصلاحات کی تعریف
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی معاشی اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیرِاعظم شہباز شریف کا دل سے احترام کرتی ہیں اور پاکستان کی ترقی کے لیے ان کی سنجیدگی کی معترف ہیں،شہباز شریف جس کام کا عزم کر لیتے ہیں، اسے مکمل کر کے ہی چھوڑتے ہیں۔
عالمی اقتصادی فورم سےخطاب کرتے ہوئےکرسٹالینا جارجیوا نےکہا کہ ان کی وزیرِاعظم شہباز شریف سے متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جن میں طے شدہ معاشی اہداف کےحصول پر تفصیلی گفتگو ہوتی ہے،آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ طویل عرصے سے مثبت انداز میں کام کر رہا ہے۔
کرسٹالینا جارجیوا کےمطابق حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئےہیں اور پہلی مرتبہ پاکستان میں بجٹ ڈسپلن واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے وسائل درست سمت میں خرچ کیے جا رہے ہیں، جو ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔
پاکستان مشکلات سے باہر آ چکا، اقتصادی استحکام کی جانب گامزن ہے: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیوس میں پاکستان پویلین میں بریک فاسٹ میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکلات سے باہر آ چکاہے،اقتصادی استحکام کی جانب گامزن ہے، شرح سود22.5فیصد سے کم ہوکر10.5فیصد ہوگئی، سماجی اشاریے بہتر بنانے کیلئے مشترکہ اور مسلسل کوششیں جاری ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ اپنانا ہوگی، ملکی نظام میں بنیادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی گئی ہیں، ریونیو کلیکشن سسٹم مکمل ڈیجیٹل کر دیا گیا، گزشتہ سال کی زرعی برآمدات انتہائی حوصلہ افزا رہیں، پاکستان میں اب معدنیات کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری ہو رہی ہے، گلگت بلتستان،آزاد کشمیر میں قدرتی وسائل کی بدولت ترقی کے مواقع کھلے، کےپی اور بلوچستان میں قدرتی وسائل کی بدولت ترقی کے نئے مواقع کھلے، آئی ٹی اور دیگر برآمدات میں حوصلہ افزا ترقی دیکھی گئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ آئی ٹی کی برآمدات بڑھانے کیلئے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، نوجوانوں کو ہنرمند اور تربیت کی فراہمی کیلئے متعدد پروگرام شروع کیے، نیوٹیک نوجوانوں کو عالمی معیار کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ تربیت فراہم کر رہا ہے، نوجوان خلیجی ممالک اور دنیا کے دیگر حصوں میں ملازمتوں کیلئے تیار ہیں، انسداد دہشتگردی میں بھی مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، پی آئی اے کی نجکاری مکمل شفافیت کے ساتھ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نجکاری کا عمل مکمل شفافیت سے عمل میں لایا جا رہا ہے، پی ڈبلیوڈی،پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز جیسے غیر مؤثر ادارے بند کیے گئے، غیر مؤثر اداروں میں قوم کے اربوں روپے ضائع ہو رہے تھے، اختلافات ہو سکتے ہیں،مشترکہ پروگرام کیلئے اتفاق سب سے اہم ہے، مستقبل انتہائی پُرامید،ملکی ترقی کی راہیں روشن ہیں، اتحاد اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہی کامیابی حاصل ہو گی۔
الیکٹرک بائیکس، رکشوں اور لوڈرز کے لیے خصوصی سبسڈی اسکیم پر عمل درآمد شروع
حکومت کی جانب سے الیکٹرک بائیکس، رکشوں اور لوڈرز کے لیے متعارف کرائی گئی خصوصی اسکیم پر باقاعدہ عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی الیکٹرک وہیکل اڈاپشن اسکیم کے تحت پہلے مرحلے میں منظور شدہ درخواست گزاروں کو سبسڈی کی رقم منتقل کر دی گئی ہے۔
انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران تقریباً 9 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، جبکہ حکومت سال 2030 تک 100 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
دستاویزات کے مطابق فیز ون میں 41 ہزار الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی دی جا رہی ہے، جن میں 40 ہزار الیکٹرک بائیکس اور ایک ہزار الیکٹرک رکشے اور لوڈرز شامل ہیں۔ اس مرحلے میں اسٹیٹ بینک کے ذریعے سبسڈی کی رقم براہ راست درخواست گزاروں کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جا رہی ہے۔
الیکٹرک بائیک پر 80 ہزار روپے تک سبسڈی دی جا رہی ہے، جبکہ بینک لیز اسکیم کے تحت الیکٹرک بائیکس اور رکشے آسان اقساط پر فراہم کیے جا رہے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں مزید 78 ہزار سے زائد الیکٹرک وہیکلز کو سبسڈی دینے کا منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق اسکیم کا مقصد سستی، ماحول دوست سواری کو فروغ دینا اور ایندھن پر انحصار کم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ صرف رجسٹرڈ الیکٹرک گاڑیاں ہی اس سبسڈی اسکیم کی اہل ہوں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے چھپنویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔ عالمی اجلاس کے دوران وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
زیورخ ایئرپورٹ پر پاکستان کے مستقل نمائندے برائے اقوام متحدہ محمد بلال، سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے مختلف سیشنز میں شرکت کریں گے، جہاں وہ پاکستان کی معاشی اصلاحات، بہتر ہوتے معاشی اشاریوں اور استحکام کی حکمت عملی پر روشنی ڈالیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ شہباز شریف، پاکستان کی میزبانی اور ورلڈ اکنامک فورم کی شراکت سے منعقد ہونے والی بزنس راؤنڈ ٹیبل میں بھی شرکت کریں گے، جہاں سرمایہ کاری کے مواقع اور معاشی تعاون پر بات چیت ہو گی۔ وزیراعظم پاکستان کے ٹرپل او پروگرام، یعنی آرڈر، آپرچونیٹی اور آپٹیمائزیشن پر بھی اظہارِ خیال کریں گے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی اور مصری ہم منصبوں سے رابطہ، اہم معاملات پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی اور مصری ہم منصبوں کے ساتھ رابطہ ہوا، جس دوران علاقائی پیشرفت اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا، ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ملاقاتوں پر بھی اتفاق ہوگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی پیشرفت اور دوطرفہ تعاون کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ملاقات کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعتی سے بھی رابطہ کیا، جس میں خطے کی حالیہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دوطرفہ و کثیرالجہتی امور پر گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ملاقات اور مکالمہ و تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
شہباز شریف نے وزیراعظم صحت کارڈ کا اجرا کر دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم صحت کارڈ کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج صحت کی سہولتیں گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کا ایک اہم دن ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2016 میں نواز شریف نے پاکستان میں سب سے پہلے اس فلاحی پروگرام کا آغاز کیا تھا، صحت ہو گی تو کھیلوں میں کامیابیاں ملیں گی اور صحت ہو گی تو مخالفین کو بھی شکست دی جا سکے گی۔
انہوں نے بتایا کہ آج آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں وزیراعظم صحت کارڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے، جس سے لاکھوں خاندان مستفید ہوں گے۔
وزیراعظم نے وزیرِ صحت کی جانب سے سندھ میں بھی صحت کارڈ کے اجرا کی تجویز کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی تجویز ہے اور وہ خود وزیراعلیٰ سندھ سے اس حوالے سے بات کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یقینا سندھ میں صحت کے حوالے سے اپنا پروگرام موجود ہو گا۔
یمن کے وزیراعظم سالم صالح اپنے عہدے سے مستعفی، چارج وزیرخارجہ کے حوالے
یمن کے وزیراعظم سالم صالح نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دےد یا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق یمن کی صدارتی قیادت کی کونسل نے وزیراعظم کا استعفیٰ قبول کر لیا،وزیر خارجہ ڈاکٹر شائع محسن الزندانی کو نیاوزیراعظم مقرر کر دیاگیا۔
واضح رہےکہ دسمبرمیں متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ علیحدگی پسند گروپ،جنوبی عبوری کونسل نےیمن کےجنوبی اورمشرقی علاقوں پرکنٹرول حاصل کر لیا تھا،جس کےبعد یہ علیحدگی پسند گروپ سعودی عرب کی سرحد کے قریب پہنچ گیا تھا۔
علیحدگی پسند گروپ کی اس موومنٹ کو سعودی عرب نےاپنی قومی سلامتی کیلئےخطرہ قرار دیا تھا، اس صورتحال میں یمن کے وزیراعظم سالم صالح مستعفی ہو گئے۔
ایکنک نے 117 ارب روپے سے زائد مالیت کے اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کے اجلاس میں 117 ارب روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی، صحت سہولت پروگرام میں بھی توسیع کردی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 117 ارب روپے سے زائد مالیت کے اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں صحت سہولت پروگرام کی مدت میں 23 جولائی 2026 تک توسیع کی منظوری دی گئی، جبکہ توانائی، بنیادی ڈھانچے اور ٹرانسپورٹ کے مختلف منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں میں مؤثر منصوبہ بندی، بروقت عملدرآمد اور پائیداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم سے آذربائیجان کے وفد کی ملاقات، خدمت مرکز کے قیام میں معاونت پر صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا
وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے وفد نے ملاقات کی جس دوران شہباز شریف نے پہلے آسان خدمت مرکز کے قیام میں بھرپور معاونت پر صدر الہام علیوف اور آذربائیجان حکومت کا شکریہ ادا کیا جبکہ ملک بھر میں خدمت مراکز کے قیام کیلئے مدت کا تعین کرکے کام شروع کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں آذربائیجان کے پبلک سروس اور سوشل سروس کے چیئرمین علوی مہدئیو اور پاکستان میں ، آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف شریک تھے۔ وفاقی وزرا احد چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
شہباز شریف نے علوی مہدئیو کی اسلام آباد میں آسان خدمت مرکز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا خیرمقدم کیا اور کہا آذر بائیجان نے پہلے آسان خدمت مرکز کے قیام میں بھرپور معاونت کی، مزید آسان خدمت مراکز بنائے جائیں گے۔ پاکستان میں حکومتی خدمات کے ایکو سسٹم کو یکسر بدلنے کیلئے کوشاں ہیں۔ آئندہ مرحلے میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں آسان خدمت مرکز بنائے جائیں گے۔
وزیراعظم نے مراکز میں کارکردگی اہداف طے کرکے ہر سہ ماہی تھرڈ پارٹی پرفارمنس آڈٹ کروانے اور خدمات بین الاقوامی معیار کے مطابق فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ کہا تارکین وطن کی سہولت کیلئے سفارت خانوں میں آسان خدمت مراکز کے کاؤنٹر بھی بنائے جائیں۔
اسلام آباد میں گیس دھماکہ، انکوائری کمیٹی نے رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کر دی
اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹومیں گیس لیکج دھماکے میں 8 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کرنے والی وزارت داخلہ کی پانچ رکنی انکوائری ٹیم نے تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کردی، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سخت اقدامات سےہی غیر قانونی تعمیرات کا سد باب ممکن ہوگا، سوئی ناردرن کو گیس لوڈشیڈنگ سے متعلق احکامات جاری کئے جائیں، گیس لوڈشیڈنگ کا شیڈول میڈیا وسوشل میڈیا پر جاری کیا جانا چاہیے۔
یاد رہے کہ 11جنوری کو شادی والے گھر میں گیس دھماکے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے، سانحے میں جاں بحق ہونے والوں میں دلہا دلن شامل تھے، 12 افراد زکمی بھی ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ’ایرکسن ‘کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات
اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت کمپنی کے صدر اور مارکیٹ ایریا یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے سربراہ پیٹرک جوہانسن نے کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایرکسن کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کی ترقی اور سرمایہ کاری میں کمپنی کے کردار کو سراہا۔ ملاقات کے دوران اقتصادی ترقی، پیداواری صلاحیت میں اضافے اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے اگلی نسل کے ڈیجیٹل رابطوں کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے فائیو جی سمیت جدید نیٹ ورکس کے فروغ کے لیے ایرکسن کے تجربات سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور محفوظ و پائیدار آئی ٹی انفرااسٹرکچر کی ترقی کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اسٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ کے لیے مکمل حمایت جاری رکھے گی۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک تھے۔
پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس 2026 واپس لینےکی منظوری دیدی
پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد وفاقی حکومت نے سپیلش اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس 2026 واپس لینے کی منظوری دیدی اور وزیراعظم نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کی سمری پر دستخط کر دیئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو آرٹیکل 89(2) کے تحت آرڈیننس واپس لینے کا مشورہ دیا گیاہے ، وزیراعظم نے صدر مملکت کو ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کی ایڈوائس بھیج دی ۔
اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس قومی پالیسی سےہم آہنگ نہ ہونے پر واپس لیا گیا، پیپلزپارٹی نے آرڈیننس جاری ہونے پر قومی اسمبلی اجلاس تو واک آؤٹ کیا تھا۔
اصل کہانی
ذرائع کے مطابق مذکورہ آرڈیننس 6 دیگر بلز اور 1 آرڈیننس کے ہمراہ ایوان صدر کو بھجوایا گیا تھا، سمریوں اور فائلوں کی منظوری ای آفس کے ذریعےدی جاتی ہے، ایوان صدر نے ای آفس کے ذریعے اجتماعی طور پر تمام بلز اور آرڈیننسز کی منظوری دی۔
ای آفس منظوری کے تناظر میں آرڈیننس جاری کر دیا گیا تھا، ایوان صدر سے فائلیں واپس پہنچی تو مذکورہ آرڈیننس پر صدر کے دستخط موجود نہیں تھے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ایس ای زیڈ آرڈیننس اب واپس لے لیا گیا ہے، ایس ای زیڈ آرڈیننس کو اب بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں لایا جائے گا۔
پس منظر
اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے اجرا کے بعد قومی اسمبلی میں صورتحال متنازع ہو گئی تھی ، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے صدرِ مملکت کے دستخط کے بغیر آرڈیننس جاری ہونے پر شدید اعتراضات اٹھائے اور ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا ۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر نے سوال اٹھایا کہ صدرِ مملکت کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کیسے جاری کیا گیا اور ایوان کے اجلاس کے روز اس اقدام کا مقصد کیا تھا؟ انہوں نے اس دن کو پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن بھی قرار دیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ معاملہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کا نہیں بلکہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون آرڈیننس کا ہے، جس پر حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا اور بعد ازاں غلطی کا اعتراف بھی کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا نیو وٹیک کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی افرادی قوت کو بین الاقوامی سرٹیفیکشنز کی فراہمی خوش آئند قرار دی ہے،نیؤٹیک کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تکنیکی و فنی تربیتی پروگرامز کے نئے اہداف اور اپرنٹس شپ قانون پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کردی ، یہ بھی کہا نیؤٹیک کے پارٹنر اداروں میں طلباء اور اساتذہ کی بائیو میٹرک حاضری لازمی کی جائے ۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پیشہ ورانہ تربیت کے نئے ایکوسسٹم پر جائزہ اجلاس ہوا ۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا پاکستانی نوجوان صلاحیتوں سے بھرپور ہیں،ان کیلئے مفصل پروگرام شروع کیا، نیؤٹیک کے تحت تکنیکی اور فنی تربیتی پروگرامز کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،خلیجی ممالک میں پاکستانی افرادی قوت کی کھپت کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے ۔
وزیراعظم نے صوبائی اداروں کے تعاون سے نیؤٹیک کے پروگرامز کو وسعت دینے اور غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل اداروں کی رکنیت معطل کرکے کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ وزیر اعظم نے کہا نیؤٹیک کے نظام کی مکمل ڈیجیٹلائیزیشن اور آن لائن مانیٹرنگ کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے ۔
پاک بحریہ کا ایل وائی 80 میزائل کا کامیاب تجربہ، صدرمملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کی مبارکباد
پاک بحریہ کے ایل وائی اسی میزائل کے کامیاب تجربے پر صدرمملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے مبارک باد دیتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ پاک بحریہ جدید ٹیکنالوجی سے بحری سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنا رہی ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے کامیاب تجربے پر پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کامیاب اوپن سی ٹرائلز ملک کی سمندری حدود کے دفاع کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ صدرمملکت نے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاری کی تعریف بھی کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پاک بحریہ کے لوئٹرنگ میونیشن کے کامیاب تجربے کی پزیرائی کی۔ میزائل اور میونیشن کی تیاری میں شریک ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاک بحریہ بہترین فورس بن چکی ہے ۔ پاک بحریہ کے خودکار نظام کی مؤثر کارکردگی کلیدی اہمیت کی حامل ہے ۔ وزیرِاعظم نے یو ایس وی کا کھلے سمندر میں کامیاب تجربہ بھی اہم سنگ میل قرار دیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی پاک بحریہ کےسائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی اور کہا فیلڈ مارشل اور نیول چیف کی قیادت میں پاکستان کو دفاعی میدان میں ایک اورکامیابی ملی۔ میزائل کے کامیاب تجربے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
800 کلومیٹر طویل این 25شاہراہ حقیقی معنوں میں گیم چینجر ہے: عبدالعلیم خان
این 25 کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ آج نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے تاریخ ساز دن ہے، این ایچ اے کے نیٹ ورک کا40فیصد صرف بلوچستان میں ہے، بلوچستان میں انٹرکنیکٹیوٹی بہتر بنانا وفاق کی پالیسی ہے، بلوچستان کے دور دراز علاقوں کو قومی نیٹ ورک سے جوڑا جائے گا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ واضح پیغام ہے کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے، بلوچستان کی ترقی اسی وژن کے تحت ممکن ہے، بلوچستان میں این ایچ اے کے اہم منصوبے جاری ہیں، بلوچستان میں سب سے اہم اور لینڈمارک منصوبہ پاکستان ایکسپریس وے ہے، پاکستان ایکسپریس وے منصوبہ کراچی،کوئٹہ سے چمن تک ہے، وفاقی حکومت نے منصوبے کیلئے خصوصی فنڈز فراہم کیے ہیں، منصوبے کو دوسال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ محض سڑک نہیں یہ ملک اور صوبے کی ترقی میں سنگ میل ہے، وزیراعظم نے پیٹرولیم لیوی سے پیسے حاصل کرکے شاہراہ پرلگانے کی ہدایت کی، یہ منصوبہ سی پیک کی تکمیل میں بھی اہم کردار ادا کرے گا، یہ پراجیکٹ ہماری جنوبی بندرگاہوں کو چین اور وسطی ایشیا سے جوڑے گا، یہ ایکسپریس وے بلوچستان کے عوام کے لیے صحیح معنوں میں گیم چینجر ہے، یہ شاہراہ روزگار، سرمایہ کاری، تعلیم،صحت،معاشی ترقی کے نئے درکھولےگی۔
وزیر مواصلات نے کہا کہ این ایچ اے بلوچستان مین 735 ارب روپے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، بلوچستان میں 15 منصوبوں پرکام ہو رہا ہے، یہ سولہواں منصوبہ ہے، پاکستان ایکسپریس وے پر 400 ارب روپے خرچ ہوں گے، این 25 کے 100ارب روپے کی سیکشن پر60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، لک پاس سے تفتان تک شاہراہ این 40 کو بھی مکمل کر رہے ہیں، ایران بارڈر پر این 40 شاہراہ 660 کلومیٹر طویل ہوگی۔
ان کا کہناتھا کہ آوران جھل جھاؤ بیلا روڈ منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، یہ منصوبے دورافتادہ علاقوں میں مکمل کیے گئے ہیں، وزارت مواصلات شفاف اقدامات سے اپنی آمدنی مسلسل بڑھا رہی ہے، وزارت مواصلات کےپاس 2024 میں 68 ارب روپے کا ریونیو تھا، جون 2025 میں ریونیو 109 ارب روپے ہوگیا، یہ ریونیو ملک میں نئے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی چمن شاہراہ پاکستان ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی چمن شاہراہ پاکستان ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ کراچی،کوئٹہ،چمن کو ملانے والی پاکستان ایکسپریس وے(N25) 2 سال میں مکمل ہو گی، پاکستان ایکسپریس وے 810 کلومیٹر طویل ہو گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کنٹریکٹر درست کام نہ کرے اسے ہٹا دیں، این 25 کی تعمیر میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، شاہراہ کو مقررہ وقت دسمبر2027 سے پہلے مکمل کیا جائے۔
سنگ بنیاد کی تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان،گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھی شریک ہوئے۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
این 25 کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ آج نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے تاریخ ساز دن ہے، وزیراعظم شہبازشریف کا تہہ دل سے مشکور ہوں، وزیراعظم کی موجودگی منصوبے کی اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ این ایچ اےکےمجموعی نیٹ ورک کا تقریباً 40 فیصد بلوچستان پر مشتمل ہے، یہ بہت بڑی ذمہ داری اور پیغام ہے کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے، وفاقی حکومت کی پالیسی ہے کہ ملک بھرمیں انٹرکنکٹیویٹی کو بہتر بنایا جائے،بلوچستان کے دور دراز علاقوں کوقومی نیٹ ورک سے جوڑنا وفاق کی پالیسی ہے، بلوچستان میں این ایچ اے کے اہم منصوبے جاری ہیں، سب اہم منصوبے پاکستان ایکسپریس وے کیلئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔
برآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کا حصول ہماری ترجیح ہے: وزیراعظم شہبازشریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے برآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کا حصول حکومت کی ترجیح قرار دیا ہے جبکہ زرعی برآمدات میں اضافے اور تجارتی خسارے میں کمی کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، یہ بھی واضح کر دیا کہ برآمدکنندگان کو ٹیکس ری فنڈ کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملکی برآمدات کےفروغ پرجائزہ اجلاس ہوا ۔ وزیر اعظم نے ایکسپورٹرز کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اصلاحات پر کام تیز کرنے اور برآمدات میں اضافے کے حوالے سے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت دی ۔
وزیر اعظم کو بریفنگ میں جولائی تا دسمبر دو ہزار پچیس کےتجارتی اعدادوشمارپیش کئےگئے، ہائی ویلیوسیکٹرزکی برآمدات بڑھانے سے متعلق آگاہ کیاگیا ۔ بتایا گیا ملکی برآمدات کوگلوبل ویلیوچین کاحصہ بنانے کے حوالے سے کام جاری ہے ، برآمد کنندگان کو سہولت دینے کے حوالے سے پورٹس اور لاجسٹکس کے نظام کو بہتری لائی جا رہی ہے،بتایا گیا کہ چاول کی برآمدات کے حوالے کئی ممالک سے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدوں پر بات چیت بھی کی جا رہی ہے ۔
پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی کامیاب نجکاری بارش کا پہلا قطرہ ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی کامیاب نجکاری کو بارش کا پہلا قطرہ قرار دیا، نجکاری کمیشن میں اصلاحات کے حوالے سے کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری اوٌلین ترجیحات میں شامل ہے ۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کے امور پر اہم اجلاس ہوا ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ نجکاری کمیشن میں نجی شعبے سے بہترین صلاحیتوں کےحامل متعلقہ افراد رکھیں جائیں ، تمام تر تعیناتیاں انتہائی شفاف انداز میں میرٹ کی بنیاد پر کرنے پر زور دیا۔ نجکاری کمیشن کو ڈیجیٹلائز کرنے اور تمام نجکاری منصوبوں کا بین الاقوامی معیار کی فرم سے تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت بھی کردی۔
انہوں نے کہا کہ نجکاری کمیشن میں پبلک ریلیشنز اور مارکیٹنگ کا شعبہ مزید بہتر بنایا جائے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کو ابتدائی طور پر دو بیچز میں رکھا گیا ہے، پہلےبیچ میں اسلام آباد ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد الیکٹرک پاور کمپنیز جبکہ دوسرے بیچ میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کی نجکاری ہو گی ۔ نجکاری کمیشن میں فائنانس، ایچ آر، قانون،آئی ٹی اورمیڈیا ایڈوائرز مارکیٹ سے بھرتی کئےجائیں گے، اسٹریٹیجی، پالیسی، ٹرانزیکشن اور پاور کے شعبوں کے کنسلٹینس بھی مارکیٹ سے ہی مقرر کئے جائیں گے ۔
وزیراعظم شہبازشریف 18جنوری سے سوئٹزرلینڈ کا چار روزہ دورہ کریں گے
ورلڈ اکنامک فورم کا 56 واں سالانہ اجلاس رواں ماہ سؤیٹزرلینڈ میں ہوگاجس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے ۔
ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس 19 سے 23 جنوری تک ہوگا ، جس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف 18 جنوری کو چار روزہ دورے پر سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے ۔ وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے اہم سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی متوقع ہیں ۔
وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، حالیہ علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کرکے حالیہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق سعودی سفیر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
شہباز شریف نے ضرورت کے وقت سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مسلسل حمایت اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں اس کے تعمیری کردار کو سراہا ۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا جس کی بدولت دونوں ممالک ایک دوسرے مزید قریب آئے۔
وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے مضبوط عزم اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔
2025: پاکستانی خارجہ پالیسی اور سفارت کاری کا متحرک اور فیصلہ کن سال
سال 2025 پاکستان کی خارجہ پالیسی اور سفارت کاری کے حوالے سے غیر معمولی طور پر متحرک اور اہم ثابت ہوا۔ پاکستان نے ایک جانب علاقائی اور عالمی فورمز پر اپنے اصولی مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا، تو دوسری جانب اعلیٰ قیادت کے بیرونی دوروں اور غیر ملکی وفود کی پاکستان آمد نے دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی جہت دی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاع کامعاہدہ اہم ترین پیش رفت تھا ۔
سال بھر صدرِ پاکستان، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے چین، سعودی عرب، ترکی، ایران، امریکا، یورپی ممالک، وسطی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے اہم دورے کیے، جن کے نتیجے میں دفاعی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور سفارتی روابط کو فروغ ملا۔
مئی میں معرکۂ حق کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایک نئی عملی سمت میں داخل ہوئے۔ اعلیٰ سطحی سیاسی و عسکری روابط میں اضافہ ہوا، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد مواقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور صلاحیتوں کو سراہا۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، انسدادِ دہشت گردی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور علاقائی سلامتی کے شعبوں میں اشتراک مضبوط ہوا۔
پاکستان اور چین کے تعلقات بدستور پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون رہے۔ چین نے پاکستان کی معاشی ترقی، دفاعی صلاحیت اور انفراسٹرکچر کی تعمیر میں تعاون جاری رکھا، جبکہ سی پیک کے تحت توانائی، ٹرانسپورٹ اور صنعتی منصوبوں پر نمایاں پیش رفت ہوئی۔
سال 2025 کی اہم ترین سفارتی کامیابیوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی شراکت داری کا معاہدہ شامل ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری، توانائی اور ترقیاتی منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ فلسطین، غزہ اور امتِ مسلمہ کے دیگر مسائل پر دونوں ممالک کے مؤقف میں مکمل ہم آہنگی برقرار رہی۔
پاکستان نے اقوامِ متحدہ، او آئی سی، شنگھائی تعاون تنظیم اور دیگر عالمی فورمز پر فلسطین، کشمیر اور غزہ کی صورتحال پر دوٹوک اور اصولی مؤقف اپنایا، جسے عالمی سطح پر سراہا گیا۔
2025 کے دوران متعدد غیر ملکی سربراہانِ مملکت اور حکومتی شخصیات نے پاکستان کا دورہ کیا، جن میں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان، اردن کے شاہ عبداللہ دوم، ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم، انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو اور قازقستان کے نائب وزیراعظم مورات نورتیلیو شامل ہیں۔
26 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران یو اے ای کی جانب سے فوجی فاؤنڈیشن میں ایک ارب ڈالر کے حصص خریدنے کا تاریخی معاہدہ طے پایا۔
ماہرین کے مطابق 2025 کی سفارتی کامیابیاں اس امر کی عکاس ہیں کہ پاکستان نے عالمی چیلنجز کے باوجود متوازن، فعال اور مؤثر سفارت کاری کے ذریعے اپنے قومی مفادات کا کامیابی سے تحفظ کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیراعظم کے دورہ ڈیووس کی تیاریوں پر بریفنگ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ڈیووس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس انیس سے 23جنوری 2026 میں سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگا۔
اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اور پاکستان کے مستقل نمائندہ برائے جنیوا نے ورلڈ اکنامک فورم کے مجوزہ پروگرام، ایجنڈے اور طے شدہ ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ ڈیووس میں آنے والے عالمی سربراہانِ مملکت، حکومتوں اورمعروف مالیاتی و کاروباری اداروں کی قیادت سے زیادہ سے زیادہ ملاقاتیں یقینی بنائی جائیں۔
انہوں نے زور دیا کہ نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے مواقع تلاش کیے جائیں تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
وفاقی وزارت صحت نے مقامی ویکسین پالیسی وزیراعظم کو بھجوا دی
وفاقی حکومت کی مقامی ویکسین پالیسی سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ وفاقی وزارتِ صحت نے مقامی ویکسین پالیسی وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مقامی ویکسین پالیسی پر جلد اجلاس طلب کریں گے، جس میں ماہرین سے مشاورت کے بعد پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی کے تحت سال 2030 تک ہر قسم کی ویکسین مقامی سطح پر تیار کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے مقامی فارماسیوٹیکل صنعت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
مقامی ویکسین کی تیاری کے نتیجے میں 2030 تک ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت متوقع ہے، جبکہ بھارت اور چین پر ویکسین کے لیے انحصار بھی کم ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ سے منظوری کے بعد بچوں کی 13 ویکسینز سمیت دیگر کئی اقسام کی ویکسین مقامی طور پر تیار کی جا سکیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اس وقت سالانہ 50 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی ویکسین درآمد کرتا ہے۔
وزیراعظم کا ایشیا کپ کی فاتح اندر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 1،1 کروڑ دینے کا اعلان
وزیراعظم نے ایشیا کپ کی فاتح اندر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کو1،1کروڑ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے اس موقع پر ٹیم مینجمٹ کے ہر رکن کو 25 ، 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا ، ان کا کہناتھا کہ ٹیم،انتظامیہ اور پی سی بی کی کاوشیں اور محسن نقوی کی محنت قابل قدر ہے۔
وزیراعظم نے تمام کھلاڑیوں،کوچز اور دیگر اسٹاف کو شاباش دی اور کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ میں اﷲ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا، ایشیاکپ میں فتح سے قوم نے بھرپور خوشیاں منائیں، انڈر 19 ٹیم کی جیت ہمارے لئے اعزاز اور تاریخی دن تھا۔
کپتان اور کھلاڑیوں نے انعامات کے اعلان پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جبکہ اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب بھی کیا ۔چیئرمین پی سی بی،وزیراطلاعات عطاتارڑ اور پی سی بی حکام بھی ظہرانے میں موجود تھے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، قومی دن کی مبارکباد دی
وزیراعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور قطر کے قومی دن کے موقع پر امیرِ قطر، شاہی خاندان، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے قطر کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر کی دوراندیش قیادت اور عالمی سطح پر قطر کے مؤثر کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ اور کثیرالجہتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے غزہ میں قیامِ امن کے لیے قطر کی قابلِ قدر سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے پاک افغان کشیدگی میں کمی کے لیے قطر کی جانب سے مذاکرات میں سہولت کاری کے کردار کو بھی سراہا۔ اس موقع پر امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے قومی دن پر مبارکباد دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی ترکمان صدر سے ملاقات، تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار
وزیراعظم شہبازشریف نے 2 دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچنے کے بعد اشک آبادمیں ترکمانستان کے صدر سے ملاقات کی جس دوران وزیراعظم شہبازشریف نے دوطرفہ تعلقات تجارتی اور اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ایران اسرائیل جنگ کے دوران پاکستانیوں کے انخلامیں تعاون پر ترکمان حکومت شکریہ ادا کیا، شہبازشریف نے ترکمانستان کے ساتھ زمینی اور سمندری راستوں کے ذریعے روابط بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا اور کہا کہ کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کا جغرافیہ مثالی ہے جسے ترکمانستان جنوبی ایشیاء اور اس سے باہر اپنی رسائی کو بڑھانے کے لیے استعمال بروئے کار لاسکتا ہے۔
ترکمانستان کی جانب سے پاکستانی وفد کی شاندار مہمان نوازی پر ترکمان صدر کا شکریہ ادا کیا اور ترکمانستان کے عوام کے قومی رہنما، عزت مآب گربنگولی بردی محمدوف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے ترکمانستان کی عوام کے قومی رہنما اور صدر سردار بردی محمدوف کو آئندہ برس پاکستان کے سرکاری دورے کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔
ترکمانستان کے صدر نے وزیر اعظم کے دورے اور امن و اعتماد کے بین الاقوامی فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور یقین کہا کہ ترکمانستان پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔
وزیر اعظم اشک آباد میں 12 دسمبر 2025 تک امن اور اعتماد کے عالمی سال (2025)، غیر جانبداری کے بین الاقوامی دن اور ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر منائے جانے والے بین الاقوامی فورم میں شرکت کے لیے ترکمانستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔
وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی ملاقات میں شریک تھے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے، پرُتپاک استقبال
وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے ہیں جہاں اشک آباد میں پر’ تپاک استقبال کیا گیا، شہباز شریف آج میزبان صدر سے ملاقات کریں گے جبکہ کل بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد فورم میں شرکت بھی کریں گے۔
وزیر اعظم پاکستان کا اشک آباد پہنچنے پر ترکمان کابینہ کے نائب چیئرمین محمد خان نے ان کا استقبال کیا ۔ ترکمان صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر وزیر اعظم پاکستان کے دورے میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری ، وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اورطلحہ برکی بھی وفد میں شامل ہیں۔
دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم اہم فورم میں شرکت کریں گے۔ فورم بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد اور عالمی دن برائے غیرجانبداری کے حوالے سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ ترکمانستان کی تیس سال کی مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ بھی منائی جارہی ہے۔ فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں ہوں گی۔
کراچی اور گوادر پورٹ کرغزستان کیلئے بہترین رسائی فراہم کر سکتی ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہبازشریف نے کرغزستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20سال بعد کرغزستان کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، خواہش ہے دونوں ممالک کی تاجر برادری سال میں ایک بار باہمی دورے کرے، ریل منصوبہ خطے کیلئے اہم معاشی موقع ہے، کراچی اور گوادر پورٹ کرغزستان کیلئے بہترین رسائی فراہم کر سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان کے 8500 طلبا کرغزستان میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، پاکستان،کرغزستان ثقافتی پروگرام جلد دونوں ممالک میں ہوں گے، کاسا 1000 منصوبے کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت جاری ہے، کاسا منصوبے کا پاکستان کا حصہ جلد مکمل ہو جائے گا، ایس آئی ایف سی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےون ونڈو سہولت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پُرکشش مواقع ہیں، کرغز کاروباری افراد اور پاکستانی صنعتکار تجارت کے فروغ کیلئے ملکر کام کر سکتے ہیں، آئی ٹی اور اےآئی تربیت کیلئے اقدامات جاری ہیں، پاکستانی ٹیکسٹائل،زراعت اور سیاحتی شعبہ تیزی سے فروغ پا رہا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہو رہا ہے، موسمیاتی تبدیلی مشترکہ چیلنج،مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے، پاکستان کرغز دوستی کو مضبوط معاشی شراکت میں بدلنا ہے۔
کرغزستان کے صدر نے کہا کہ پاکستان آمد پر بےحد خوش ہوں،دوطرفہ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان کے پائیدار ترقیاتی اہداف کی مکمل حمایت کرتےہیں، کرغزستان اور پاکستان میں تجارت کے امکانات میں بہت وسعت ہے، لاجسٹک رابطوں سے دونوں ممالک عالمی مارکیٹوں تک پہنچ سکتے ہیں، جنوبی ایشیا اور یورپ کے درمیان تجارت کیلئے پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
سہیل آفریدی راہ راست پر نہ آئے تو گورنر راج بھی لگ سکتا ہے : فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہ ہونے کی وجہ بتا دی ، انہوں نے کہا کہ صرف وزیر اعظم کی وطن واپسی کا انتظار تھا، نوٹیفکیشن بھی ہوگا اور خصوصی تقریب بھی ہوگی۔۔
تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے سماء نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی راہ راست پر نہ آئے تو کے پی میں گورنر راج لگ سکتا ہے، گورنرراج دو چار ماہ کیلئے نہیں ہوگا ۔ اس کی مدت بڑھتی جائے گی۔
بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں، صحت ٹھیک ہے اور وہ خیرو عافیت سے ہیں: رانا ثناء اللہ
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے سماء نیوز کے پروگرام ’’ ندیم ملک لائیو‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون قیدی سے وکلا،فیملی کی ملاقات کی اجازت دیتا ہے، ایساقانون نہیں جو اجازت دے قیدی حکومت،ریاست کیخلاف تحریک چلائے، کوئی قانون کسی قیدی کو جلاؤ گھیراؤ اور تحریک کی اجازت نہیں دیتا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی جیل حکام نے ہی لگائی ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق راناثنااللہ نے کہا کہ جیل حکام نے رپورٹ کیا ہو گا کہ یہاں ایسی گفتگو ہوتی ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر کس نےپابندی لگائی،میرے علم میں نہیں، بانی پی ٹی آئی نے سیاست کا بٹھہ بٹھا دیا،وہ نفرت اور گالم گلوچ لائے، پہلے سیاست میں ایسے حالات نہیں تھے،بانی پی ٹی آئی نے جو رویہ اختیار کیا کسی نے اختیار نہیں کیا، جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں فلسطین مارچ کیا،اجازت دی گئی، ایک اور مذہبی سیاسی جماعت اسلام آبادآناچاہتی تھی،اس کو روکا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے بات چیت اور میثاق استحکام پاکستان کی دعوت دی، تحریک انصاف کو بات چیت کی دعوت دی گئی،بیٹھیں گے تو ماحول بنے گا،تحریک انصاف بیٹھے اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے ہی شروع کرے، وزیراعظم نے ایوان میں کہا ہر مسئلے پر بات چیت کیلئے تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں، ان کی صحت ٹھیک ہے، انہیں جیل میں تمام سہولیات حاصل ہیں اور وہ خیرو عافیت سے ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ 26نومبر کو ہم نے کچھ نہیں کیا، پچھلے سال 26 نومبر کو پی ٹی آئی کو سنگجانی جانے کی دعوت دی تھی، کوئی شخص میرے گھر پر بندوق لے کرآئے تو میں اپنا دفاع نہ کروں؟ کوئی اسلام آباد پر حملہ آور ہو تو قانون نافذ کرنے والے ادارے کچھ نہ کریں؟ کوئی بندہ قانون نافذ کرنیوالوں پر گولیاں چلائے گا تو کوئی پھول نہیں برسائے گا، 26 نومبر احتجاج،تحریک انصاف کے کارکنان کے پاس بے پناہ اسلحہ تھا، کوئی بندہ قانون نافذ کرنیوالوں پر گولیاں چلائے گا تو کوئی پھول نہیں برسائے گا، محمود اچکزئی حکومت کے ساتھ بیٹھے تو پی ٹی آئی انہیں چلتا کرے گی۔
امید ہے نو منتخب ارکان قانون سازی میں بھرپور شریک ہو کر کردار ادا کریں گے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف سےنومنتخب لیگی اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس دوران وزیر اعظم نے کہا امید ہے نو منتخب ارکان قانون سازی میں بھرپور شامل ہو کراپنا بھرپور کرداراداکریں گے ۔
وزیراعظم شہباز شریف سے نومنتخب لیگی ایم این ایز بابر نواز، بلال فاروق تارڑ،بلال بدر،راجہ دانیال،حافظ نعمان،طفیل جٹ اورمحمود قادر نے ملاقات کی ، وزیراعظم نےنومنتخب اراکین قومی اسمبلی کوضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اوران کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا ، وزیر اعظم نے کہا ضمنی الیکشن میں کامیابی نوازشریف کی بےمثال قیادت اورمحنت کی بدولت حاصل ہوئی، یہ کامیابی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازپرعوام کےاعتماد کی بھی عکاس ہے، شہباز شریف نے کہا امید ہے نو منتخب ارکان اسمبلی اپنے حلقےکے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دل جمعی سے کام کریں گے ۔
شہباز شریف سے سعودی مسلح افواج کےچیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے آج وزیر اعظم ہاؤس، اسلام آباد میں ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو مضبوط تر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ ملاقات میں سعودی عرب کیساتھ اقتصادی، دفاعی ،سیکیورٹی و تمام شعبوں تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
وزیراعظم نے پاکستان کو ہروقت فراہم کی جانے والی غیرمتزلزل سعودی حمایت کو سراہا اور کہا کہ پاک سعودی عرب تعلقات مشترکہ عقیدے ،یکساں اقداراورباہمی اعتماد پرمبنی ہیں، وزیراعظم نے گزشتہ دو ماہ کے دوران ریاض کے اپنے انتہائی کامیاب دوروں کا ذکر بھی کیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دونوں ملک ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔ شہبازشریف نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کیلئے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کا بھی حوالہ دیا۔
جنرل الرویلی نے سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کو تہنیتی پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ریلوے اراضی کیلئے پبلک پارٹنر شپ ماڈل اپنانے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ریلوے امور پر اہم اجلاس ہوا جس میں ریلوے اراضی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اپنانے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ریلوے نظام کی بحالی ، ڈیجٹائزیشن اور آؤٹ سورسنگ سے اربوں روپے اضافی ریونیو کی توقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے امور پر اہم اجلاس میں ریلوے کی زمین اور پراپرٹی کے معاملات کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے کسی بھی ملک کی معیشت اور ٹرانسپورٹ کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ نظامِ ریلوے کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے کی بہتری کے لیے متعدد اقدامات جاری ہیں، "رابطہ" کے سات ڈیجیٹل پورٹلز موثر طور پر کام کر رہے ہیں اور چھپن ٹرینوں کو اس پلیٹ فارم پر منتقل کیا جاچکا ہے، ملک بھر کے چون ریلوے اسٹیشن ڈیجیٹائز ہو چکے ہیں جبکہ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد کے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی دستیاب ہے۔
مزید اڑتالیس اسٹیشنوں پر اکتیس دسمبر 2025 تک یہ سہولت فراہم کر دی جائے گی۔
فریٹ کی آن لائن بکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی سٹی اسٹیشن پر ڈیجیٹل ویئنگ برج کا پائلٹ پراجیکٹ بھی شروع ہو چکا ہے جو اگلے مرحلے میں پپری، کراچی چھاؤنی، پورٹ قاسم، لاہور اور راولپنڈی تک بڑھایا جائے گا۔
راولپنڈی اسٹیشن پر مصنوعی ذہانت سے لیس 148 سرویلنس کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں۔
اسٹیشنوں پر اے ٹی ایمز نصب کرنے، صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور مسافروں کے لیے معیاری انتظار گاہوں اور انفارمیشن ڈیسک قائم کرنے پر بھی پیش رفت جاری ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ چار ٹرینیں آؤٹ سورس کی جا چکی ہیں اور مزید گیارہ ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا عمل جاری ہے جس سے ساڑھے آٹھ ارب روپے کا اضافی ریونیو متوقع ہے۔
اسی طرح چالیس لگیج وینز کی آؤٹ سورسنگ سے آٹھ سو بیس ملین روپے اور دو کارگو ایکسپریس ٹرینوں سے چھ ارب تیس کروڑ روپے اضافی آمدن کی توقع ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ برسلز میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار کے دورہ برسلز میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور میگنس برنر اور سیکرٹری جنرل نیٹو مارک روٹے کے ساتھ بیٹھک میں ہنر مند افرادی قوت کی قانونی منتقلی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات کی گئی ۔
اسحاق ڈار برسلز میں نیٹوہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں سیکرٹری جنرل نیٹومارک روٹےنے ان کا خیرمقدم کیا ، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں خطےکی صورتحال،علاقائی وعالمی سلامتی اورباہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا ، پاکستان اورنیٹو کےدرمیان باہمی تعلقات کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات چیت ہوئی ، اسحاق ڈارنے مذاکرات اور سفارتکاری کے ساتھ عالمی معاہدوں کی پاسداری یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کوپرامن، مستحکم اور خوشحال بنانے میں مثبت کردارادا کرنے کیلئے پر عزم ہے، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امورمیگنس برنر سے ملاقات میں پاکستان سے ہنرمند لیبر کی یورپی یونین میں قانونی منتقلی آسان بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ فریقین نے پاک ای یو مائیگریشن موبلٹی ڈائیلاگ کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا ، نقل مکانی اور مزدوروں کی نقل وحرکت سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا ۔
یہ تاثرختم کرنے کی کوشش کروں گا کہ حکمران صرف عیاشی کیلئے بنتے ہیں: فیصل ممتاز راٹھور
آزادکشمیر کے نو منتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے قانون ساز اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہےکہ آزاد کشمیر میں ایک جمود ٹوٹ گیا ہے،وزارت عظمیٰ کی صورت میں مجھ پر جو بھاری ذمہ داری ڈالی گئی ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد خطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا یہ تاثرختم کرنے کرنے کی کوشش کروں گا کہ حکمران صرف عیاشی کیلئے بنتے ہیں، آزاد کشمیر میں اصلاحات لائی جائیں گی۔ ریاست میں صرف بیس سیکرٹریز ہو گے۔ زائد اسامیاں ختم کیجائیں گی اورسیکرٹری کے پاس صرف ایک گاڑی ہو گی گریڈ 18 سے نیچے کسی کے پاس گاڑی نہیں ہو گی ، ٹرانسپورٹ پالیسی لاکر گاڑیوں کا بے دریغ استعمال ختم کیا جائے گا ۔
انہوں نےکہا کہ گریڈ ایک کے تمام غیرمستقل ملازمین کو مستقل کیا جائے گا ، عوامی شکایات سننے کیلئے کچہریاں لگائی جائیں گی اورشکایات بکس نصب کئے جائیں گے۔اعلی عدلیہ کی مشاورت سے عدالتی اصلاحات لائی جائیں گی۔فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ وہ منتخب ضرور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ہوئےہیں لیکن آزاد کشمیر کی عوام کا وزیر اعظم ہوں اور اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کوساتھ لیکر چلوں گا۔
چوہدری انوار الحق کیخلاف عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہو گئی جبکہ فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق کیخلاف عدم اعتماد کی قرار داد کے حق میں 36 ووٹ آئے جبکہ 2 اراکین نے مخالفت میں ووٹ دیا ، نئے وزیراعظم کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کے حق میں 36 ووٹ آئے ، اس طرح وہ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے ۔
قبل ازیں، پیپلز پارٹی کے رکن قاسم مجید نے ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش کی۔یہ تحریک جمعے کی دوپہر اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی تھی، جس پر 25 اراکین نے دستخط کیے تھے، جن میں 23 ارکان کا تعلق پیپلز پارٹی اور 2 کا مسلم لیگ (ن) سے تھا۔
اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان کے ساتھ ساتھ قائدِ حزبِ اختلاف خواجہ فاروق احمد بھی شریک ہیں۔
اپریل 2023 میں توہینِ عدالت کے الزام میں تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا گیا تھا، جس کے بعد چوہدری انوارالحق نے منصب سنبھالا تھا.
وزیراعظم کا پاکستان میں گوگل کی جانب سے دفاتر کے قیام اورسرمایہ کاری کا خیرمقدم
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کی جانب سے دفاتر کے قیام اورسرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ روز اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کیلئے اقدامات کو اولین ترجیح دی۔ گوگل کی پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی تربیت مفاہمتی یادداشت اسی سلسلےکی کڑی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہری پور میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔ کہا گوگل جیسی عالمی آئی ٹی کمپنیزکی پاکستان میں سرمایہ کاری حکومتی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار ہے۔ آئی ٹی مصنوعات کی مقامی تیاری سےپاکستانی عوام کیلئےیہ مصنوعات سستی ہوں گی۔ برآمدی صنعت کی ترقی سے زر مبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں بااختیار بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ نوجوانوں بشمول خواتین کیلئے آئی ٹی کے تربیتی پروگرام جاری ہیں۔
مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ،وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
وزیراعظم شہبازشریف نے مجوزہ 27 آئینی ترمیم کیلئے اتحادی جماعتوں کواعتمادمیں لینےکافیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف اتحادی جماعتوں کےکابینہ ارکان کواعتماد میں لیں گے، ذرائع کے مطابق ایم کیوایم،آئی پی پی، ق لیگ اوربلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت سے مشاورت ہو گی، وزیراعظم 27 آئینی ترمیم سےمتعلق صدرمملکت اوربلاول بھٹوکواعتمادمیں لےچکےہیں جبکہ اتحادی جماعتوں کےکابینہ ارکان سے آئندہ ایک دو روز میں وزیراعظم کی ملاقات متوقع ہے ۔
ماحولیاتی تبدیلیوں پر کوپ 30 کانفرنس ، وزیراعظم نے نمائندگی کیلئے مصدق ملک کو نامز دکر دیا
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مصروفیات کے باعث برازیل میں ہونے والی کوپ تھرٹی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے ، وزیراعظم نے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کو اپنی جگہ نامزد کر دیا۔
کاپ تھرٹی کانفرنس رواں ماہ برازیل کے شہر بیلم میں ہوگی۔ وفاقی وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے کانفرنس میں شرکت کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کو اپنی جگہ نامزد کر دیا۔ ڈاکٹر مصدق ملک آج برازیل روانہ ہونگے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز،سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب بھی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ کانفرنس کے دوران پاکستان ہر سال پچاس سے ساٹھ بلین ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ کرے گا۔ چاروں صوبوں، جی بی اور آزاد کشمیر کے پروجیکٹس بھی پیش کیے جائیں گے۔ حکام وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق پاکستان کو دوہزار تیس تک تین سو اڑتالیس بلین ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ درکار ہے۔
صدرآصف زرداری اوروزیراعظم کی ملاقات، آزادکشمیرمیں ان ہاؤس تبدیلی پرمشاورت
ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس دوران آزادکشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی پر مشاورت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور صدر مملکت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور ، خطے کی صورتحال اور سیکیورٹی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف اور صدر مملکت کے درمیان ملاقات میں بلاول بھٹو،اسحاق ڈار اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے ۔
شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات ، حالیہ دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی جس دوران اپنے حالیہ دورہ عمان اور ایران کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ علاقائی روابط اور وزارت کے امور پر بریفنگ بھی دی ۔
ملاقات میں وزارتِ داخلہ سے متعلق اہم امور، سیکیورٹی صورتحال اور علاقائی روابط پر گفتگو ہوئی۔ وزیر داخلہ نے عمانی اور ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں زیر بحث آنے والے نکات، دوطرفہ سیکیورٹی تعاون، امیگریشن مسائل، اور بارڈر منیجمنٹ پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے دونوں ہمسایہ ممالک سے قریبی تعاون کو خطے میں امن، استحکام اور معاشی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔ ہدایت کی کہ خطے میں سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں بارڈر سیکیورٹی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ملاقات میں وزارتِ داخلہ کے دیگر جاری منصوبوں، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، شہروں کی سیکیورٹی، ایف آئی اے کی کارکردگی، اور نادرا کے ڈیجیٹل اصلاحاتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم نے وزارتِ داخلہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سیکیورٹی اداروں کو تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری، اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق
وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور شہباز شریف کی ملاقات ریاض میں ہوئی، ملاقات میں اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا،فریم ورک دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی مفادات پر مبنی ہے۔
ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے باہمی خواہش کا اعادہ کیا گیا، فریم ورک کے تحت کئی بڑے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اقتصادی،تجارتی،سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں کے کئی اہم منصوبے شامل ہیں ، منصوبے باہمی تعاون مضبوط،نجی شعبے کا کردار اور تجارتی تبادلے بڑھانے میں معاون ہوں گے۔
اعلامیہ کے مطابق فریم ورک کے ترجیحی شعبوں میں توانائی،صنعت، کان کنی، آئی ٹی،سیاحت، زراعت اور غذائی تحفظ شامل ہے، پاکستان اور سعودی عرب کئی مشترکہ اقتصادی منصوبوں پر کام بھی کررہے ہیں، بجلی کی ترسیل کے منصوبے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی شامل ہیں۔
دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی شامل ہیں۔ فریم ورک باہمی برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کی عکاسی کرتا ہے، اقتصادی،تجارتی اور سرمایہ کاری میں پائیدار شراکت داری مشترکہ وژن کی توثیق ہے، فریم ورک دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کی امنگوں کی ترجمانی کا عکاس ہے، باہمی مفادات کے حصول کی تکمیل کی خواہش کی بھی عکاسی کرتا ہے،دونوں رہنما سعودی پاکستانی سپریم کوآرڈینیشن کونسل اجلاس کے بھی منتظر ہیں۔
ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان یورو فائٹر جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا
برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان پیر کو 20 یوروفائٹر ٹائیفون جنگی طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
رائٹرز کے مطابق طیاروں کی مالیت 8 ارب پاؤنڈ (10.7 ارب ڈالر) ہے، جولائی میں ترکی اور برطانیہ کے درمیان 40 یوروفائٹر طیاروں کی خریداری کا ابتدائی معاہدہ ہوا تھا، جسے یوروفائٹر کنسورشیم کے رکن ممالک جرمنی، اٹلی اور اسپین نے بھی منظوری دی تھی۔ یہ طیارے ایئربس، بی اے ای سسٹمز اور لیونارڈو کے تعاون سے تیار کیے جاتے ہیں۔
پیر کے روز انقرہ میں ہونے والی ملاقات میں برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر اور ترک صدر اردوان نے معاہدے پر دستخط کیے۔ ترکی، جو حالیہ برسوں میں مغرب کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنا چکا ہے، اپنی قدیم ایف-16 فضائی بیڑے کی جگہ نئے یوروفائٹر اور ممکنہ طور پر امریکی ایف-35 طیارے شامل کرنا چاہتا ہے۔
ترکی اپنی مقامی "KAAN" فائٹر جیٹ پروگرام پر بھی کام کر رہا ہے، تاہم ان طیاروں کی تیاری میں وقت لگنے کے باعث انقرہ نے یوروفائٹرز سے فوری خلا پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم 9ویں فیوچرانویسٹمنٹ انیشی ایٹیوکانفرنس میں شرکت کیلئےریاض پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف نویں فیوچرانویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے، ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کانفرنس میں شرکت کے ساتھ عالمی رہنماؤں اور اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبدالرحمٰن نے استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیراطلاعات عطا تارڑ ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور بلال بن ثاقب بھی وفد کا حصہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم کی سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا۔ باہمی دلچسپی کے عالمی و علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس میں شریک عالمی رہنماؤں اور عالمی اداروں کے سربراہان سے بھی ملیں گے۔ ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے حوالے سے تعاون کی استعداد پر گفتگو ہوگی۔ وزیراعظم کو دورے کی دعوت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دی تھی۔
وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کا رواں ماہ 30 اکتوبر سے دوبارہ آغاز ہو گا
وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت رواں ماہ کے آخر تک ملک بھر میں ایک لاکھ طلبا میں مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔
لیپ ٹاپ کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز تیس اکتوبر سے کیا جائے گا، مرکزی تقریب جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے میرٹ کے تحت لیپ ٹاپ اسکیم سے استفادے کے اہل قرار پانے والے طلبا کی فہرست جاری کردی ہے ۔ مرکزی تقریب کے بعد صوبائی دارالحکومتوں میں بھی تقسیم کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کا مقصد ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کے ہم پلہ بننے کیلئے نوجوانوں کو ڈیجیٹل تعلیم اور تحقیق کے لیے جدید سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کیلئے کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کیلئے اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگی ۔ یہ کانفرنس سعودی عرب کے وژن دو ہزار تیس کے تحت منعقد کی جا رہی ہے جس میں دنیا بھر سے سرمایہ کار، معاشی ماہرین اور بزنس لیڈر شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اس موقع پر پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع، معاشی اصلاحات اور حکومتی اقدامات کو اجاگر کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی کانفرنس کے دوران عالمی سرمایہ کاروں، کاروباری اداروں اور سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ملاقاتوں میں توانائی، زراعت، آئی ٹی، مائننگ، اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہو گی۔ وزیراعظم اپنے خطاب اور انٹریکشنز میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے دی جانے والی مراعات، پالیسی اصلاحات اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالیں گے۔ سعودی وژن دو ہزار تیس اور پاکستان کے ترقیاتی اہداف میں اشتراک پر بھی اہم مشاورت ہو گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان کو افغانستان کے حملوں کو پسپا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں: شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں، وفاقی وصوبائی ادارے غیرقانونی طور پر موجود افغان باشندوں کی جلد وطن واپسی یقینی بنائیں گے، افغانستان کا پاکستان پر حالیہ حملہ اور خوارج کی پاکستان میں در اندازی کی کوششوں کا ساتھ دینا تشویشناک امر ہے، پاکستان کی بہادر افواج نے اس حملے کا بھرپور انداز سے جواب دیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے افغانستان کے حملوں کو پسپا کیا،مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء اور وزیراعظم آزاد کشمیر شریک ہوئے ، ان کے علاوہ پنجاب سندھ ،بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے نمائندے ، وفاقی و صوبائی حکام شریک ہوئے ۔ وزیراعظم شہبازشریف نےاجلاس کے شرکاء کا خیر مقدم کیا ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی عدم شرکت کی وجہ سےانکی نمائندگی مزمل اسلم نےکی۔ اجلاس کے شرکا نے پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو سراہا اور اس حوالے سے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے مرکزی کردار کی تعریف کی ۔اجلاس میں پیش کردہ تمام سفارشات پر سختی سے عمل کیا جائے، افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کیلئے صوبوں کو مکمل تعاون کی درخواست کی گئی ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی کو فون کیا اور مبارکباد دی ، وزیراعلیٰ کو وفاق کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی، خیبر پختونخوا وفاق کی ایک اہم اکائی ہے، وفاقی حکومت عوام کی فلاح و ترقی کیلئےصوبائی حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے۔ دہائیوں سے مشکلات میں گھرے افغانستان کی پاکستان نے ہر مشکل وقت میں مدد کی، پاکستان نےدہشتگردی کی جنگ میں ہزاروں قیمتی جانوں اور اربوں ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا، افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر دہشتگرد حملے اور افغانیوں کا ان حملوں میں ملوث ہونا تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ، وزیردفاع،اعلیٰ حکومتی عہدیدارمتعدد بار افغانستان گئے، افغان نگران حکومت سے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال روکنے کیلئے مذاکرات کیے، افغانستان سے پاکستان میں خوارج کی دراندازی روکنے کی سفارتی و سیاسی اقدامات سے بھرپور کوشش کی، پاکستان کے بہادر عوام، جنہوں نے دہشتگردی کی جنگ میں اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں، ہم سے سوال ہوتا ہےکہ حکومت کب تک افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھائے گی۔
ان کا کہناتھا کہ صوبائی حکومتیں، وفاقی وصوبائی ادارے غیرقانونی طور پر موجود افغان باشندوں کی جلد وطن واپسی یقینی بنائیں گے، افغانستان کا پاکستان پر حالیہ حملہ اور خوارج کی پاکستان میں در اندازی کی کوششوں کا ساتھ دینا تشویشناک امر ہے، پاکستان کی بہادر افواج نے اس حملے کا بھرپور انداز سے جواب دیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے افغانستان کے حملوں کو پسپا کیا،مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہماری بہادر افواج پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ارض وطن کا دفاع کرنا جانتی ہیں، فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان بھارتی جارحیت کے دوران یہ ثابت کرچکی۔
اجلاس کو افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے مصرسےواپس آتے ہی سرکاری مصروفیات کا آغاز کر دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے مصر سے واپسی پر سرکاری مصروفیات کا آغاز کر دیا ہے، جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے منصوبے کے تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کردی، اجلاس کے شرکا نے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کی سفارتی کامیابیوں کو سراہا۔
جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ مصر اور غزہ امن سربراہی اجلاس سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔شرکا نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر ایک اہم مقام دلانے پر وزیراعظم خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔وزیراعظم نے منصوبے کے تمام مراحل میں شفافیت اور مقررہ ٹائم لائنز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال ہوگا جہاں عوام کو بین الاقوامی معیار کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اجلاس کو منصوبے کی پیشرفت سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے ڈیزائن کنسلٹنٹ کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔کنٹریکٹ کی پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ساتھ رجسٹریشن جاری ہے۔ماہرین کے انتخاب کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کا اشتہار جلد جاری کیا جائے گا۔بریفنگ کے مطابق وفاقی کابینہ نے جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیف ایگزیکٹو افسر کی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی فلسطینی صدرمحمود عباس سےشرم الشیخ میں خوشگوار ملاقات
وزیرِاعظم شہباز شریف کی مصر کے شہر شرم الشیخ میں فلسطینی صدر اور بحرین کے فرمانروا سمیت اہم قائدین سے ملاقاتیں ہوئیں ، شہباز شریف نے غزہ کےعوام کوہمت و بہادری سے صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ، جنگ بندی اورامن معاہدہ خطےمیں امن و فلسطینیوں کی ترقی کا پیش خیمہ بھی قرار دیا ۔
فلسطینی صدرمحمود عباس سے خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ شریک تھے ۔ صدرمحمود عباس نےفلسطینیوں کا ہمیشہ ساتھ دینے اور سیاسی و سفارتی محاذ پر مدد پرپاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔ جنگ بندی معاہدے پر دستخط سے پہلے غیر رسمی ملاقات میں تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
نائب وزیراعظم کا قطر ، ایران ، مصر، آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے رابطہ، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا قطر ، ایران ، مصر اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس دوران برادر اسلامی ممالک کے ساتھ غزہ سمیت فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اسحاق ڈار نے قطری وزیرمملکت خارجہ ڈاکٹر محمد عبدالعزیز الخلیفی ، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ، مصر اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے سفارتی کوششوں پر بھی بات چیت کی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق شرم الشیخ میں پیر کو ہونے والےسربراہی اجلاس کی تیاریوں پر بھی مشاورت کی گئی ۔ تمام رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔
افسوس دوست نما دشمن دہشت گردوں کو تحفظ دے رہے ہیں: شہباز شریف
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل فیلڈ مارشل اور اعلیٰ افسران کے ساتھ لیفٹیننٹ کرنل جنید اور میجر طیب کا جنازہ پڑھا، کل اورکزئی میں 9مزید جوان شہید ہوئے تھے، آج میں ایک اور شہید میجر سبطین حیدر کے جنازے میں شریک ہوا ، میجر سبطین نے فتنہ الخوارج کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، دہشتگردی کے واقعات روزانہ ہو رہے ہیں،قیمتی جانیں قربان کی جارہی ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ خوارج ہمسایہ ملک سےآکر پاکستان میں دہشت گردی کرتے ہیں، جس ملک نے انہیں عزت دی،اس کےخلاف دشمنی کر رہے ہیں،شہدا نے اپنی خون سے لکیر کھینچ دی ہے، ستم ظریفی ہے کہ دہشتگردوں کو تحفظ دیا جاتا ہے، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ نہ کیا تو افواج پاکستان کی محنت رائیگاں چلی جائے گی۔ دہشتگردوں کو سہولت دینے والے اس جرم میں برابر کے شریک ہیں، دہشتگردی پر فیصلہ کن فیصلہ کن اقدامات نہ کئے تو قوم معاف نہیں کرے گی، میری فیلڈ مارشل سے ملاقات ہوئی ہے،ان کا حوصلہ پختہ ہے، قوم یکسو ہے کہ خوارج کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کیا جائے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا وقت آگیا، افسوس دوست نما دشمن دہشت گردوں کو تحفظ دے رہے ہیں۔ شہدا نے اپنی خون سے لکیر کھینچ دی ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کو ان کاحق خودارادیت دیا جائے، پاکستان نے غزہ میں امن کیلیے بھرپور کردار ادا کیا، فلسطین کیلئے پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، نیویارک میں ٹرمپ نے اپنی چیئرمین شپ میں میٹنگ بلائی،8ممالک شامل تھے، ان 8 ممالک میں پاکستان بھی شامل تھا، اسلامی ممالک نے اسرائیلی نسل کشی کی مذمت کی ہے، افواج نے دشمن کو شکست دی،دنیامیں پاکستان کی عزت ہوئی،یہ لمحہ کبھی نہیں دیکھا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ میری واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوئی،فیلڈ مارشل موجود تھے، صدر ٹرمپ سے باہمی تعلقات،تجارت اور انسداد دہشتگردی پر بات ہوئی، اسلامی ممالک نے اسرائیلی نسل کشی کی مذمت کی ہے، چین پاکستان کا قابل اعتبار دوست ہے،ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا سعودی عرب کا دورہ تاریخی تھا، سعودی عرب سے ہمارے تعلقات 77 سال سے نہیں بلکہ صدیوں سے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے معاہدے میں لکھا ہے ایک پر حملہ دوسرے پر تصور کیا جائے گا، اس حوالے سے ایک کمیٹی بن چکی ہے،دن رات کام کر رہی ہے، فلسطین کیلئے پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ملائیشیا پاکستان سے 200 ملین ڈالر کا گوشت برآمد کرے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ ہم معاشی میدان میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں، سفارتی میدان میں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، بلوم برگ نے ترکی کے بعد پاکستان کو دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا ہے، آگ اور پانی کا کھیل اب نہیں چل سکتا،ٹھوس فیصلے کرنے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا بلاول بھٹو کو فون، دونوں رہنماوں کا بیان بازی روکنے پر اتفاق
پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان لفظی گولہ باری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی روکنے پر اتفاق کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں سیلابی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے بھی دونون قائدین نے ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا۔ سابق وفاقی وزیر خارجہ سے وزیراعظم نے پاک سعودی دفاعی معاہدے اور غزہ سے متعلق بھی بلاول بھٹو زرداری کو اگاہ کیا۔دونون رہنماوں نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی روکنے پر بھی اتفاق کیا۔
معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملکی معیشت اور پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس ہوا جس دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اقتصادی صورتحال اور غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اقتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ وزارتیں اور ادارے عالمی سرمایہ کاروں کوسہولیات فراہم کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا عکاس ہے۔ پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر اور وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان شریک تھے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر متعلقہ وزرا نے بھی شرکت کی۔
"ضرورت"
امریکہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔ دعا گو ہیں کہ یہ سلسلہ تادیر اور پائیدار رہے۔ ماضی جو تلخ بھی ہے اور تکلیف دہ بھی لوٹ کر نہ آئے۔ ٹرمپ کارڈ چلتا رہے اور راوی چین کی بانسری بجاتا رہے۔ خدا جب مہرباں ہوتا ہے تو سب راستے صاف ہو جاتے ہیں۔ کامیابیاں مقدر بن جاتی ہیں اور ان کامیابوں کا کریڈٹ لینے کے لیے ہر کوئی سر فہرست بننے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ ہمارے ہاں سر فہرست بننے کا کوئی جھگڑا ہی نہیں ، سب کا اتفاق ہے اور کیا حسن اتفاق ہے کہ سب کی دھن، سر اور ساز ایک ہیں۔ چلیں اچھا ہے کہ کسی معاملے پر تو اتفاق ہوا یہ اور بات ہے کہ لبوں پر کچھ اور کان میں ہونے والی سرگوشیوں میں کچھ اور۔ لگ بھگ ایک سال قبل کسی کو یہ گمان بھی نہ تھا کہ حالات اس طرح بدلیں گے اور بدلتے چلے جائیں گے۔ امریکی انتخابات کے موقع پر پاکستان میں موجود حکمراں اضطراب اور دیگر انتظار کی کیفیت میں تھے ایک کو تشویش تھی تو دوسرے کو امید خیر سال بدلا ماحول بدلا اور وہ کچھ ہوا جو کسی کے تصور میں بھی نہ تھا۔
ٹرمپ کارڈ چلا اور ایسا چلا کہ سب دیکھتے رہ گئے۔ علاقائی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی واقع ہوئی ٹرمپ سے دوستی کا دم بھرنے والے نریندر مودی کو دنیا بالخصوص اپنے ہی ملک میں عزت بچانا مشکل ہو گئی ٹرمپ کا نام مودی کی چھیڑ بن گیا۔ پاکستان سے جنگ مودی کی سیاست اور بھارت دونوں کو لے ڈوبی اپنے چہرے سے سب کو ڈرانے والا خطے کا چوہدری منہ دکھانے کے قابل نہ رہا۔ فرانسیسی بھی کہنے لگے کہ بھائی جہاز اڑانا نہیں آتا تھا تو ہمارا بیڑا غرق کیوں کر دیا۔ چین کی گڈی بھی چڑھ گئی۔ مسلم ممالک بھی ششدررہ گئے۔ خیر جب اللہ کسی کو عزت دینا چاہتا ہے تو کون رکاوٹ بن سکتا ہے پہلی مرتبہ ایسا لگا کہ پاکستانی سفارت خانے بھی کچھ کرتے ہیں ورنہ ٹریک ریکارڈ تو اوورسیز پاکستانیوں کو تنگ کرنے کا ہی تھا۔
صورتحال کو امریکی صدر نے بھارت پر دباؤ بڑھانے کے لیے استعمال کیا اور خوب کیا "مزے بھی خوب لیے" پوری دنیا کو بتایا کہ بھائی اگر میں جنگ نہ رکواتا تو بھارت کو اور مار پڑنا تھی۔ ٹیرف بڑھانے کے ایسے اعلانات کیے کہ بھارتی جھولی اٹھا کر مودی کو بد دعائیں دینے لگے کہ "کہاں لے آیا یہ شخص ہمیں" پاکستان نے ہر کارڈ خوب کھیلا پہلگام واقعے کی تحقیقات ،بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت ،عالمی معاہدوں کے خلاف ورزی کی کہانی ،نوبل انعام کے لیے صدر ٹرمپ کے نامزدگی ،کرپٹو کارڈ اور بہت کچھ ۔کامیابی ملی اور خوب ملی مگر ساتھ ساتھ خوشامد کے درجے بھی بلند ہوتے چلے گئے درباری اور خوشامدی اونچے راگوں میں گا رہے ہیں یہ اونچے راگ حکمرانوں کے کان بند کر دیتے ہیں اور اس سرور میں وہ ایسے ڈوبتے ہیں کہ پھر عموما تاریخ بن جاتے ہیں۔
صدر ٹرمپ کمال مزاج رکھتے ہیں آنکھیں بدلتے ہیں تو ایسے کہ بندہ "مودی" بن جاتا ہے۔ ساتھ دیتے ہیں" تو شہباز شریف" اور بقول امریکی صدر "عظیم لیڈر" دنیا نے ہم پر جب بھی مہربانی کی اس کی وجہ "ضرورت" تھی ہماری نہیں ان کی۔" ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے"۔ نہیں رہتی تو" وہ" ہو جاتی ہے ۔ہمیں دنیا کے لیے اپنی ضرورت بنائے رکھنا ہے۔ مگر یہ بھی سوچنا ہے کہ ہم کب تک ضرورت کے محتاج رہیں گے تقدیر نے ہمیں پھر موقع دیا ہے۔ وقت سے فائدہ اٹھانے کا، خود کو تیار کرنے کا اور باعزت بننے کا مگر" کب تک "صرف اس وقت تک جب تک مزاج نہ بدلے اور "ضرورت۔" اگر ہم نے خود کو نہ بدلا تو پھر کسی اور کی ضرورت کے تحت ہم بدل دیے جائیں گے۔
طارق محمود 30 سال سے زائد عرصے سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ ان دنوں سماء ٹیلی وژن میں ڈائریکٹر نیوز کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
ملکی معیشت کی بہتری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اہم کردار ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، اوورسیزملک کا نام روشن کررہےہیں اور ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اہم کردار ہے، مشترکہ کاوشوں سے ملکی معیشت کو استحکام ملا، معاشی استحکام بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، عسکری،معاشی اور سفارتی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابیاں ملی ہیں، حالیہ جنگ میں پاکستان نے دشمن کو شکست فاش دی۔
وزیراعظم شہباز شریف 22 ستمبر کو امریکہ جائیں گے،ذرائع
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 22 ستمبر کو امریکہ روانہ ہوں گے جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف امریکہ روانگی سے قبل 20 ستمبر کو برطانیہ کا دورہ بھی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ ان کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے علیحدہ ملاقات بھی ہو گی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کی نیپال کی عبوری وزیرعظم کو مبارکباد
وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے نیپال کی عبوری وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے پیغام میں کہا کہ عبوری وزیراعظم بننے پر سشیلہ کارکی کو مبارکباد دیتا ہوں، مزید بہتر پاک نیپال تعلقات کے لیے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہوں، نیپالی عوام کے پرامن اور خوشحال مستقبل کیلئے بھی دعاگو ہوں۔
شہبازشریف 15 ستمبر کو قطر کا ایک روزہ دورہ کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف کا 15 ستمبر کو قطر کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ دوحا پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے عرب ممالک سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
عرب مسلم ممالک سربراہ اجلاس میں قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر مشاورت ہو گی ۔ وزیراعظم اجلاس میں شرکت کیلئے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ قطر جائیں گے ، دوحا پر اسرائیلی حملے کے بعد شہباز شریف برادر ملک سے اظہار یکجہتی کیلئے پہلے بھی قطر کا ایک روزہ دورہ کرچکے ۔
یاد رہے کہ 9 ستبمر کو اسرائیل نے دوحہ میں حماس رہنماوں کے جاری اجلاس پر فضائی حملہ کیا جس میں 6 افراد شہید ہوئے تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوحا میں عرب اسلامی ممالک کا ہنگامی سربراہی اجلاس ہونے جارہاہے ،وزیراعظم شہباز شریف پیر 15 ستمبر کو قطر کا دورہ کریں گے، عرب اور اسلامی ممالک کا اجلاس پاکستان کی معاونت سے ہو رہا ہے، اجلاس اسرائیل کے فضائی حملوں اور فلسطین کی صورتحال پر طلب کیا گیا، اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت شریک ہوں گے، تمام اسلامی ممالک کے اعلیٰ عہدیداران بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس کی تیاری کیلئے وزرائے خارجہ کی نشست 14 ستمبر کو ہوگی، پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے، پاکستان برادر ملک قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، قطر اور دیگر ریاستوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، یکجہتی اور حمایت کے اظہار کیلئے وزیراعظم نے 11 ستمبر کو دوحا کا دورہ کیا، وزیراعظم نے قطری قیادت سے ملاقات میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
فرانسیسی وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام
فرانس کے وزیراعظم فرانسو بیرو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق فرانسی پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شماری کے دوران 364 اراکین پارلیمنٹ نے ان کے خلاف ووٹ دیا جبکہ ان کے حق میں 194 ووٹ آئے ، جس کے نتیجے میں فرانسو بیرو کا دور حکومت صرف 9 ماہ ہی میں اختتام کو پہنچ گیا ۔
پارلیمنٹ اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کی جس پر اپوزیشن نے صدر میکرون سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر دیاہے ۔
ڈیوڈلیمی کو برطانیہ کا ڈپٹی وزیرِاعظم مقرر کر دیا گیا: برطانوی میڈیا
انجیلا رینز کے مستعفیٰ ہونے کے بعد برطانیہ کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کیا گیاہے ، وزیر خارجہ ڈیوڈلیمی کو برطانیہ کا ڈپٹی وزیرِاعظم مقرر کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ لیمی کے نائب وزیراعظم بننے کے بعد وزیر داخلہ ’ یویٹ کوپر‘ کو وزیر خارجہ بنا دیا گیاہے جبکہ شبانہ محمود برطانیہ کی نئی وزیر داخلہ ہو ں گی ۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے برطانوی نائب وزیراعظم انجیلا رینر مستعفیٰ ہو گئیں تھیں، ان پر مکان کی خریداری کے دوران ٹیکس بچانے کا الزام تھا ۔
صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کا 12 ربیع الاول کے موقع پر خصوصی پیغام
صدر مملکت آصف علی زرداری نے 12 بیع الاول پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے قوم اور مسلم امہ کو بابرکت دن کی مبارکباد دی ہے ، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی ولادت با سعادت نے ظلمتوں کو نور میں بدلا، نبی کریمﷺ نے انسانیت کو عدل،رحمت،مساوات اور وحدت کی نئی راہیں دکھائیں۔
آصف زرداری کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ یہ تاریخی،یادگارموقع امت مسلمہ کیلئے خوشی اور عقیدت کاباعث ہے، 12ربیع الاول اپنی زندگیوں کو تعلیمات نبویﷺ کے مطابق ڈھالنے کے عہد کا دن ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہباز شریف نے جشن ولادت با سعادتﷺپر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریمﷺ کی ولادت با سعادت نے ظلمتوں کو نور میں بدلا، نبی کریمﷺ نے انسانیت کو عدل،رحمت،مساوات اور وحدت کی نئی راہیں دکھائیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سیرت طیبہ ﷺ ہمارے لئے ہر دور میں رہنمائی کا سرچشمہ ہے، نئی نسل کو خیر،علم اورامن کی طرف راغب کر کے حیات طیبہ سے روشناس کرنا ہو گا، محبت،بھائی چارے اور امن کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانا ہے، ہمیں تعصب،فرقہ واریت،انتہاپسندی اور نفرت کی ہر شکل کو رد کرنا ہے، نبی کریمﷺکی تعلیمات کو قومی کردار کا حصہ بنا کر معاشی،سماجی مسائل کا حل ممکن ہے۔
برطانوی نائب وزیراعظم انجیلا رینر عہدے سے مستعفی
برطانیہ کی نائب وزیراعظم انجیلا رینز نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ، انہوں نے جائیداد کی خریداری میں ٹیکس بچانے کا اعتراف کیا تھا ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کیئر سٹارمر کے حکم پر واقعے کی تحقیقات جاری تھیں اور انجیلا نے جائیداد کی خریداری میں ٹیکس بچانے کا اعتراف بھی کیا جس کے بعد اب وہ عہدے سے مستعفیٰ ہو گئی ہیں ، انہوں نے ہاؤس سیکرٹری اور لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر کا عہدہ بھی چھوڑ دیاہے ۔
انجیلا رینز نے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ حساس پوزیشن پر ہونے کے باوجود ٹیکس ماہرین سے مشورہ نہیں کیا، میں اس غلطی کی مکمل ذمہ داری قبول کرتی ہوں، میں نے اپنی طرف سے کوشش کی تھی ٹیکس کی جو رقم بنتی ہے وہ ادا کروں۔
چین نے سی پیک کے تحت پاکستان میں 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی : شہباز شریف
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ سی پیک کی بدولت پاکستان میں زراعت بحال ہوئی، پاکستان زراعت سمیت سیکٹرز میں چین سے تعاون کررہا ہے، چین نے سی پیک کے تحت 35ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، سی پیک کادوسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے دوسری پاکستان چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب ہو یا طوفان اور کوئی بھی مشکل کی گھڑی چین پاکستان کے ساتھ کھڑارہا ہے، پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے، چین نے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں اہم کردار کیا، پاک چین دوستی سمندر سے گہری ،لوہے سے مضبوط اور شہد سے میٹھی ہے۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ چین کے تعاون سے اورنج لائن ٹرین اورڈیم تعمیر ہوئے، صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے ساتھ جو وعدہ کیا وہ پورا کیا، چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی سستی لیبر سمیت دیگر سہولتیں حاصل ہوں گی، چین پاکستان کا دوسرا گھر ہے، پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے، چینی بہن بھائیوں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ بزنس ٹوبزنس کانفرنس میں شرکت پرخوشی ہوئی، چین نےہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، بزنس ٹو بزنس کانفرنس دوطرفہ اہمیت کی حیثیت رکھتی ہے، زراعت پاکستان کی ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، سی پیک کی بدولت پاکستان میں زراعت بحال ہوئی، پاکستان زراعت سمیت سیکٹرز میں چین سے تعاون کررہا ہے، چین نے سی پیک کے تحت 35ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، سی پیک کادوسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔
وزیراعظم کی اعلیٰ چینی کاروباری شخصیات سے ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں اعلیٰ چینی کاروباری شخصیات سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کاؤنسل ( ایس آئی ایف سی ) سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو دور کرنے اور بی ٹو بی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
شہباز شریف نے صنعتی تعاون کو پاکستان اور چین کے اقتصادی تعلقات کا بنیادی ستون قرار دیا اور کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ملاقات میں ٹیکسٹائل، آئی ٹی، زراعت، صنعت، کان کنی، معدنیات، سڑکوں اور ڈیجیٹل روابط سمیت ای کامرس اور خلائی ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم نے چینی اداروں کو صنعتوں کی خصوصی اقتصادی زونز میں منتقلی اور سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہنرمند اور سستی افرادی قوت کے ساتھ کم لاگت خام مال دستیاب ہے جس سے صنعتی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔
انہوں نے سرمایہ کاروں کو سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے اور صنعتی شراکت داری کو مزید آسان بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
وزیراعظم کا تیانجن میں مصروف دن، پیوٹن کا رک کر مصافحہ، مختصر گفتگو بھی ہوئی
وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25 ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر مصروف دن گزارا اور کانفرنس کے استقبالیہ میں شرکت کی جہاں رکن ممالک کے رہنماؤں نے تاریخی گرمجوشی کا اظہار کیا۔
میزبان صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ نے معزز مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
فوٹو سیشن کے بعد ہال میں جاتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن وزیراعظم شہباز شریف کو دیکھ کر رُک گئے اور بڑھ کر مصافحہ کیا، خوشگوار انداز میں گرمجوشی کا اظہار کیا۔
روسی صدر پیوٹن اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان مختصر گفتگو بھی ہوئی۔
اس موقع پر چینی اور روسی صدور وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ کانفرنس ہال پہنچے جہاں عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز وزیراعظم شہباز شریف بنے۔
لازمی پڑھیں۔ پاکستان اور ترکیہ کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم نے ترکیہ، روس، ملائشیا، بیلاروس، مالدیپ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات کی جن میں خیرسگالی جملوں کا تبادلہ ہوا۔
اس کے علاوہ تاجکستان اور کرغزستان کے صدور اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے بھی غیر رسمی ملاقات کی۔
لازمی پڑھیں۔ چین کی جدید ٹیکنالوجی، طریقے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہوں گے، وزیراعظم
استقبالیہ سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں صدر اردوان نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان اور ترکیہ کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے سرکاری دورے کے دوران ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
ترک صدر اردوان نے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے عوام سے مکمل یکجہتی کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
طلبا سے خطاب
وزیراعظم شہباز شریف نے تیانجن یونیورسٹی میں پاکستانی اور چینی طلبا سے خطاب بھی کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاک، چین دوستی میں دنیا کی کوئی طاقت دراڑ نہیں ڈال سکتی، یہ رشتہ اٹوٹ ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین کا دنیا کی بڑی معیشت اور عسکری قوت کے طور پر ابھرنا پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاک چین دوستی نے کئی سازشوں اور رکاوٹوں کا مقابلہ کیا ہے لیکن یہ تعلقات مزید مضبوط ہو کر ابھرے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری تقدیر مشترکہ ہے اور پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ چین دنیا کا عظیم ملک ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں جن میں سی پیک فیز ٹو، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم چینی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے، پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور دوسری جنگِ عظیم میں چین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی فوجی پریڈ میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کی کسٹم نظام میں اصلاحات جلد مکمل کرنے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے کسٹم نظام میں اصلاحات جلد مکمل کرنے اور موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کسٹم کے جانچ پڑتال اور تخمینہ کے نظام میں شفافیت کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کسٹم نظام میں اصلاحات کو جلد مکمل اور مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شفافیت، ٹیکس کلیکشن میں بہتری اور کاروباری طبقے کو سہولت دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو جانچ پڑتال اور تخمینہ سے متعلق اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی رسک مینیجمنٹ سسٹم جلد فعال ہو جائے گا اور جدید اسکینرز کے ذریعے کسٹم کلیرنس میں درکار وقت کم ہو رہا ہے۔
سمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں غیر قانونی ترسیل میں نمایاں کمی آئی ہے اور قانونی ذرائع سے کسٹم کلیئرنس میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، احد چیمہ، بلال اظہر کیانی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا سی پیک منصوبوں میں تاخیر پر نوٹس، رپورٹ طلب
چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت متعدد اہم منصوبوں کی تکمیل کی ٹائم لائن گزر جانے اور کئی شعبوں میں تاخیر کا شکار ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں سے تاخیری منصوبوں کی رپورٹ اور پیشرفت نہ کرنے والی وزارتوں کی فہرست بھی طلب کر لی ہے۔
وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔
رواں ماہ کے آخر میں وزیراعظم کے متوقع دورہ چین کے دوران سی پیک منصوبوں کی پیش رفت اہم موضوع ہوگا۔
چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں منصوبوں میں تاخیر کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا اور سی پیک فیز ٹو کے باضابطہ آغاز پر بات چیت کی جائے گی۔
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط
پاکستان میں سیلاب سے ہونےوالے نقصانات پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا ہے جس میں مشکل وقت میں پاکستانی عوام سے یکجہتی کااظہار کیا ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال خط میں برطانوی ہم منصب کیئر اسٹارمر نے کہا کہ سیلاب سےبڑے پیمانے پر تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں، دلی ہمدردیاں تمام متاثرین کے ساتھ ہیں، کیئر اسٹارمر نے کہا برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی یہ صورتحال قابل تشویش ہے ۔۔ انتہائی نامساعد حالات میں لوگوں کی مدد کرنے پر رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ اس مشکل وقت میں تمام برطانوی عوام پاکستانیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔ کیئر اسٹارمر نے کہا یہ امر باعث اطمینان ہے کہ برطانوی حکومت نے پاکستان کی مدد کی ہے،آئندہ بھی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں میں پاکستان کی ہر ممکن مددکے لیے تیار ہیں ۔
وزیراعظم کی حکومت سندھ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے معاونت کی پیشکش
وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ خصوصاً کراچی میں حالیہ بارش کے بعد ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئے صوبائی حکومت کو معاونت کی پیشکش کردی ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کرکے جنوبی سندھ بالخصوص کراچی میں حالیہ شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کی صورتحال پر بات کی ۔ وزیر اعظم نے کہا وفاقی حکومت ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کیلئےہرقسم کی معاونت کرےگی ۔ شہباز شریف نے چئیرمین این ڈی ایم اے کوسندھ حکومت سےمکمل تعاون اور مزید ممکنہ بارشوں کے حوالے سے تیار رہنے کی ہدایت بھی کردی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ’آرمی راکٹ فورس کمانڈ‘ بنانے کا اعلان
وزیر اعظم شہباز شریف نے ’آرمی راکٹ فورس کمانڈ‘ بنانے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں منعقدہ یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آج کے دن کے حوالے سے طویل تاریخ ہے، ہمارے بزرگوں کی قربانیاں ہر جگہ نظر آتی ہیں، یہ محض آزادی کی جنگ نہیں تھی دوقومی نظریہ کی فتح تھی، قائداعظم ، علامہ اقبال اور تحریک پاکستان کے تمام قائدین کو سلام پیش کرتا ہوں۔
لازمی پڑھیں۔ وزیر اعظم کی سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو ’میثاق استحکام پاکستان ‘ کا حصہ بننے کی دعوت
اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ بنانے کا اعلان بھی کیا۔
شہباز شریف نے بتایا کہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل ہوگی جو دشمن کو ہر سمت سے نشانہ بنائے گی۔
لازمی پڑھیں۔یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی مرکزی تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی افواج کے دستوں کی شرکت
ان کا کہنا تھا کہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ ہماری روایتی جنگی قوت کو مزید مضبوط بنائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فورس ہمارے دفاع کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
وزیر اعظم کی سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو ’میثاق استحکام پاکستان ‘ کا حصہ بننے کی دعوت
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی تقسیم اور ذاتی مفادات سے بڑھ کر پاکستان کیلئے سوچیں اور میں سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو میثاق استحکام پاکستان کا حصہ بننے کی دعوت دیتا ہوں جبکہ یہ میثاق معیشت کی بحالی کا حصہ نہیں بلکہ وسیع تر قومی مفاد کی بنیاد ہے اور دنیا دیکھ سکھے اختلافات اپنی جگہ مگر پاکستان کیلئے ہم ایک ہیں۔
اسلام آباد میں منعقدہ یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آج کے دن کے حوالے سے طویل تاریخ ہے، ہمارے بزرگوں کی قربانیاں ہر جگہ نظر آتی ہیں، یہ محض آزادی کی جنگ نہیں تھی دوقومی نظریہ کی فتح تھی، قائداعظم ، علامہ اقبال اور تحریک پاکستان کے تمام قائدین کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چند ہی لوگ تاریخ کا رخ موڑ پاتے ہیں، ہم نے اس جشن آزادی کو معرکہ حق کا نام دیا ہے، بھارت نے جھوٹے الزام کی آڑ لے کر پاکستان پر حملہ کیا، اسے گھمنڈ تھا کہ وہ جنگی طاقت کی بدولت پاکستان کو زیر کرے گا لیکن جنگیں صرف ہتھیاروں کی بنیاد پر نہیں لڑی جاتیں اور 4 روز میں بھارت کا غرور مٹی میں مل گیا۔
لازمی پڑھیں۔یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی مرکزی تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی افواج کے دستوں کی شرکت
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر بہادر اور قابل عسکری سالار کھڑے تھے، جوانوں نے بھارت کو وہ سبق سکھایا کہ آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی، یہ جوان سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کے خلاف لڑتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر قوم کا عظیم بیٹا ہے اور انہوں نے ایسی جنگی حکمت عملی بنائی جس کا اعتراف دوست اور دشمن سب کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 10 مئی 2025 کو ایک نئی قوم ابھر کر سامنے آئی ، ہم دشمن کو بھرپور جواب دینے کی اہلیت رکھتے ہیں، پاکستان اسلامی ممالک کی واحد اور دنیا کی ساتویں جوہری قوت ہے، نواز شریف کو سلام ہے کہ انہوں نے 28 مئی 1998 کو دباؤ کو مسترد کیا اور ملکی دفاع پر سمجھوتہ کرنے سے صاف انکارکیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری ایٹمی طاقت کسی طور پر بھی جارحانہ سوچ نہیں رکھتی، ہم نے دفاعی طاقت مضبوط کرنے کیلئے ایٹمی راستہ اپنایا، دوست ممالک نے ہمارا ساتھ دیا اور حوصلہ بڑھایا، چین ، سعودیہ ، ترکیہ ، آذربائیجان ، ایران نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی ، ہم ان سب کے مشکور ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کیلئے مثبت کردار ادا کیا، دیرپا امن کیلئے ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کروانے میں کردار ادا کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ نے عوام کی فلاح و بہود کو اپنی ترجیح قرار دیا، ہمارے اقدامات کی وجہ سے دیوالیہ پن کا خطرہ ٹل گیا، ملک بہتری کی جانب گامزن ہے، مہنگائی کی سطح کم ہو کر 5 فیصد کی سطح پر آگئی ہے اور سود کا ریٹ 11 فیصد پر آچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی بہتری کی راہ پر گامزن ہے، عالمی ادارے اعتراف کر رہے ہیں پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے، ہمیں شبانہ روز لگن سے محنت کر کے ترقی کرنی ہے، دیار غیر میں وطن کی خاطر شاندار کردار ادا کر رہے ہیں، دیار غیر میں پاکستانی پاکستان کے عظیم سفیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی وادی بے گناہ کشمیریوں کے خون سے سرخ ہوچکی، پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، فلسطین اور کشمیریوں کے حقوق ملنے تک پاکستان ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی تقسیم اور ذاتی مفادات سے بڑھ کر پاکستان کیلئے سوچیں، سیاسی جماعتوں ، اسٹیک ہولڈرز کو میثاق استحکام پاکستان کا حصہ بننے کی دعوت دیتا ہوں، یہ میثاق معیشت کی بحالی کا حصہ نہیں بلکہ وسیع تر قومی مفاد کی بنیاد ہے، دنیا دیکھ سکھے اختلافات اپنی جگہ مگر پاکستان کیلئے ہم ایک ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی میں 90 ہزار افراد شہید ہوچکے ہیں، پاک فوج کے افسران ، جوان اور عوام بھی شامل ہیں، اب ہم نئے فتنے کو جگہ نہیں دیں گے، پاکستان میں ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے مگر جلاؤ گھیراو کا نہیں ہے۔
آرمی راکٹ فورس کمانڈ بنانے کا اعلان
اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ بنانے کا اعلان بھی کیا۔
شہباز شریف نے بتایا کہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل ہوگی جو دشمن کو ہر سمت سے نشانہ بنائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ ہماری روایتی جنگی قوت کو مزید مضبوط بنائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فورس ہمارے دفاع کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔













