26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دینے والے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سیکریٹری سلمان منصورکومعطل کردیاگیا ہے۔
ذرائع کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف آئینی درخواست کیوں دی؟سلمان منصورکی معطلی کی منظوری ایگزیکٹو کمیٹی کےاجلاس میں دی گئی ہے،سلمان منصورنےایسوسی ایشن کےعہدے کارولزکےبرعکس غلط استعمال کیا۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کو پہلے بھی وارننگ دی گئی تھی، سلمان منصور نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف بطورسیکرٹری آئینی درخواست داخل کررکھی تھی رولز کےتحت صدراورایگزیکٹوکمیٹی کی منظوری لیناضروری تھی جونہیں لی گئی۔
دوسری جانب سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سلمان منصورنےمعطلی پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہقواعد میں کسی عہدیدارکومعطل کرنےکی کوئی شق نہیں ہے،کوئی کسی کو معطل نہیں کر سکتا، ایگزیکٹو کمیٹی کسی ایگزیکٹورکن کو بھی معطل نہیں کرسکتی، ایسوسی ایشن کے پاس ایسی کوئی طاقت نہیں ہے، معطلی کا بیان محض صدرکا زبانی بیان ہے۔