عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) کے سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ ہمیں لاہوری گروپ کی نہیں بلکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جیسے ججز کی ضرورت ہے۔
ایوان بالا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چیف جسٹس فائز عیسیٰ جیسے ججز کی ضرورت ہے، ہمیں لاہوری گروپ کی ضرورت نہیں، حکومت عوام کی نمائندہ ہے اور اس کا کام نظام کو سیدھا کرنا ہے۔
سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس کھوسہ جیسے ججز کا راستہ رک گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) والے اپنے منتخب چیئرمین کو نہیں مانتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی اور سرکاری تنصیبات پر حملہ کرنے والے کیخلاف سخت ترین کارروائی ہونی چاہئے، یہ نکات بھی لائیں میں اس کی حمایت کروںگا، کسی ذاتی تنصیبات پر بھی حملے کا کسی کو حق نہیں۔