خیبر پختونخوا میں عیدالفطر کے 3 روز میں 95 ہزار سے زائد سیاحوں نے شمالی علاقوں کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔
خیبر پختونخوا سیاحتی اتھارٹی کے مطابق عید کی تین روزہ چھٹیوں میں 95 ہزار 200 سیاحوں نے پرفضا وادیوں کا رخ کیا۔
کاغان اور ناران سب سے زیادہ افراد پہنے جن کی تعداد 42 ہزار سے زائد رہی ،گلیات کی سیاحت 28 ہزار افراد نے کی جبکہ کمراٹ جانے والے سیاحوں کی تعداد 16 ہزار 400 رہی ۔
کیلاش اور گرم چشمہ کی سیاحت کے لئے 8 ہزار 400 افراد نے رخ کیا ۔ بونی اور مستوج میں بھی 1200 بارہ افراد پہنچے جبکہ سوات جانے والوں کی تعداد کا ڈیٹا ابھی تک موصول نہ ہوسکا۔