وفاقی کابینہ نے پی ٹی اے ری آرگنائزیشن ایکٹ کے سیکشن تین کی سب سیکشن سات میں ترامیم پر قانون سازی کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم میں محمد شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے وزیراعظم ہاؤس سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق انفارمیشن گروپ افسران کی سفارتی مشنزمیں بطور پریس آفیسرز تعیناتی کیلئے قواعد کی منظوری کی سفارش کی گئی ہے۔
لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ٹھٹھہ کی رجسٹریشن،نیشنل فوڈ سیفٹی اور اینیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ اتھارٹی بل کو پارلیمنٹ بھیجنے کی منظوری بھی ہو گئی وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی ، اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی گئی ہے
اعلامیے کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بریفنگ دی کہ پاکستان کی سلامتی کونسل کےغیرمستقل رکن کےطور پر دو سالہ مدت کا آغاز آج سے ہوگیا ہے وفاقی کابینہ نے سفارتی محاذ پرپاکستان کی اس بڑی کامیابی کو سراہا ہے وزیراعظم نےگوادر بندرگاہ سے پچھلے تین ماہ میں پبلک سیکٹر درآمدات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔