وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد ہوگا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف ، بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ ، سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری اسٹیبشلمنٹ شریک ہوں گے۔
اجلاس میں گریڈ 21 کے 40 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری متوقع ہے۔
ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ سے زیرالتوا ہے اور آخری اجلاس مارچ 2023 میں ہوا تھا۔
،ذرائع نے بتایا کہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے یا فروری کے شروع میں طلب کرنے پر مشاورت جاری ہے۔
وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اسد رحمان گیلانی اپنی ترقی کا کیس زیرغور آنے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔