وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک گروپ کے وفد نے ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نے ورلڈ بینک گروپ کے دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے اجرا کو سراہا اور نجی شعبےکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں آئی ایف سی کے کردار کی تعریف بھی کی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ورلڈ بینک گروپ کے وفد نے پاکستان میں آئی ایف سی کے جاری اور ممکنہ اور متوقع اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ،وزیراعظم نے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں آئی ایف سی کے کردار کی تعریف کی۔ برآمدات کے ذریعے ملکی ترقی پر توجہ دینے اور ملکی معیشت کے پورے ایکو سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیرِاعظم نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹلائزیشن کی جاری کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ ملاقات میں پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے نجی سرمایہ کاری کے جامع نظام کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ وفد نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کی جاری کامیاب معاشی اصلاحات کے پروگرام کو سراہا۔