تفصیلات کے مطابق ریاض کے نائب گورنر شہزادہ عبدالرحمن نے وزیراعظم شہبازشریف کو الوداع کیا، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر اور اعلی سفارتی افسران و اہلکار بھی موجود تھے، وزیراعظم نے ریاض میں فیوچرانویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں شرکت اور خطاب کیا ، شہباز شریف نے فورم میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی استعداد پر روشنی ڈالی ، معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری کیلئے حکومتی اقدامات کو اجاگر کیا۔
دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم نے ولی عہد محمد بن سلمان سمیت اعلیٰ قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم کے وفد میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب شامل ہیں جبکہ وزیرنجکاری عبدالعلیم خان، وزیرپیٹرولیم مصدق ملک، وزیرتجارت جام کمال بھی ہمراہ ہیں ۔ وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ریاض سے قطر روانہ ہوئے۔