وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق سے ملاقات کرکے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف منسٹرز اینکلیؤ میں واقع اسپیکر ہاؤس پہنچے ہیں جہاں انھوں نے ملاقات میں اسپیکر ایاز صادق کی ہمشیرہ کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی اسپیکر نے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔