Live Updates: جنگ میں فتح کیلئے کسی بھی آپشن کو رد نہیں کیا جاسکتا، ایران نے ٹیکٹیکل آپریشنز سنٹر کو نشانہ بنایا جس میں ہمیں جانی نقصان اٹھانا پڑا: امریکی وزیر دفاع
ہمیں مزید جانی نقصان کیلئے تیار رہنا ہوگا، یہ ایک مکمل جنگ ہے جو جاری ہے، یہ کوئی ایک رات کا آپریشن نہیں ہے: جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین
امریکا کا 14 خلیجی ممالک سے اپنے شہریوں کو نکلنے کا حکم
امریکا نے 14خلیجی ممالک سے اپنے شہریوں کو نکلنے کا حکم دیدیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کےمطابق شدیدسکیورٹی خطرات کےپیشِ نظرشہریوں کو انخلا کی ہدایت دی ہے، فہرست میں بحرین ،مصر ،ایران ،عراق ، اسرائیل، اردن ،کویت کے نام شامل ہیں،اس کے علاوہ لبنان ، عمان ،قطر، سعودی عرب ،شام، یواے ای اور یمن بھی فہرست میں شامل ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھحملے شروع کردیئے،ایران میں فوجی ہیڈکوارٹر اوراولڈ پارلیمنٹ پرحملے کیے۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےمارکو روبیو کےبیان پر ردعمل دیتےہوئےکہا امریکا نےاسرائیل کی منتخب جنگ میں حصہ لیا،مسٹرروبیو نےوہ بات قبول کرلی جوہم سب پہلےہی جانتے تھے،امریکی اور ایرانی اموات کا ذمہ دار اسرائیل ہے،امریکی عوام بہتر حکمرانی کے مستحق ہیں،انہیں اپنا ملک واپس لینا چاہیے۔
دبئی میں امریکی فوجی اجتماع پر حملہ،40 ہلاک،70 زخمی ، پاسداران انقلاب کا دعوی
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے دبئی میں امریکی فوجی اجتماع پر حملہ کردیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سےدعویٰ کیاگیا ہےکہ دبئی میں امریکی فوجی اجتماع کو نشانہ بنایا ہے،حملہ اس وقت کیا جب 160فوجی موجود تھے،حملے میں 40فوجی ہلاک اور 70زخمی ہوئے،تاہم امریکا اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل نہیں آیا۔
اماراتی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ ایران نے متحدہ عرب امارات میں کئی میزائل داغ دئیے،ایرانی بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکا نے 14خلیجی ممالک سے اپنے شہریوں کو نکلنے کا حکم دیدیا،امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق شدید سکیورٹی خطرات کےپیشِ نظر شہریوں کو انخلا کی ہدایت دی ہے،فہرست میں بحرین ،مصر ،ایران ،عراق ،اسرائیل،اردن ،کویت کے نام شامل ہیں،اس کے علاوہ لبنان ،عمان ،قطر، سعودی عرب ،شام، یواے ای اور یمن بھی فہرست میں شامل ہیں۔
ہم طویل جنگ نہیں چاہتے،ایران کے خلاف کارروائی تیز اور فیصلہ کن ہوگی، اسرائیلی وزیراعظم
اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے کہا ہم طویل جنگ نہیں چاہتے ،ایران کے خلاف کارروائی تیز اور فیصلہ کن ہوگی۔
اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نےامریکی ٹی وی کو انٹرویومیں کہاہم طویل جنگ نہیں چاہتے،امریکا اسرائیل حملہ نہ کرتےتو ایران جوہری پروگرام محفوظ ہوجاتا،اگراب کارروائی نہ کی جاتی تومستقبل میں کوئی کارروائی ممکن نہ رہتی،حکومت بدلنا یا نہ بدلنا ایران کے عوام کا فیصلہ ہے۔
نیتن یاہو نےجنگ کیلئے امریکا پر دباؤ ڈالنےکابھی اعتراف کیا،کہا برسوں سے ایران کے خلاف جنگ کیلئے ہم امریکا پر دباؤ ڈالتے رہے،آخرکار صدر ٹرمپ نے ہماری بات مان لی
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران میں زمین پر فوجی بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوگی، امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر بھی بھرپور ردعمل دیں گے،ریاض میں امریکی سفارت خانے پر حملے کا جواب دیا جائے گا،امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے وقت ریاض میں امریکی سفارت خانہ خالی تھا۔
اسرائیل کے لبنان پر حملوں کا سلسلہ جاری، 52 افراد جاں بحق
اسرائیل کے لبنان پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے سینئر رکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہناتھا کہ بیروت میں حزب اللہ کے ایک سینئر رکن پر حملہ کیا گیا ۔ اسرائیل کے لبنان پرحملوں میں شہادتوں کی تعداد 52 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 154 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔
فلسطینی اسلامی جہاد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں سینئر کمانڈر شہید ہوگیا،ادھم العثمان القدس بریگیڈز کے کمانڈر تھے،41سال کے ادھم العثمان کو جوبی لبنان میں نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی اسرائیل کے خلاف حملوں کی نئی لہر کا آغاز کر دیاہے ۔
ایران میں بہت جلد بڑی کارروائی اور زمینی فوج بھیجنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے:ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل خطے کیلئے خطرہ تھے،ایران بیلسٹک میزائل اور جوہری ہتھیار بنا رہا تھا،ایران کے طویل فاصلوں تک مار کرنیوالے میزائل خطرہ ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی سائٹس کو نشانہ بنایا،ہم نے ماضی میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا، یقینی بنانا چاہتے ہیں ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے،ایران کی طرف زمینی فوج بھیجنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، ایران کے پاس امریکا تک پہنچنے والے میزائل تھے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملوں میں ان کے 49رہنماؤں کو مارا،ایران میں بہت جلد بڑی کارروائی کی ضرورت پڑسکتی ہے،ایران کے ساتھ ڈیل کی ،اس نے ہماری وارننگز کو نذرانداز کیا،ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے،ایران کے میزائل پروگرام کو ختم کرنا پہلی ترجیحی ہے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پرایران کی حکومت اور عوام کےساتھ دلی تعزیت کرتاہوں: نوازشریف
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا کہ رہبرمعظم حضرت آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پرایران کی حکومت اور عوام کےساتھ دلی تعزیت کرتا ہوں۔
نواز شریف نے کہا کہ یہ ایران کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے ۔ اس طرح کے نقصان کے گہرے جذباتی ، سیاسی اور قومی اثرات ہیں ۔ سوگ کے دوران ایرانی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے نقصان کے گہرے جذباتی ، سیاسی اور قومی اثرات ہیں ۔ سوگ کے دوران ایرانی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں ۔ میں خطے میں استحکام ، امن اور باہمی احترام کی اہمیت کا اعادہ کرتا ہوں ۔ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو ابدی سکون اور رحمت عطا فرمائے ۔ اللہ تعالی ایرانی قوم کو اس گہرے اور ناقابل تلافی نقصان کا مقابلہ کرنے کی ہمت اور استقامت عطا فرمائے ۔
قطر انرجی کی تنصیبات پر ایرانی حملے، گیس کی پیداوار متاثر
ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے حملے کے بعد آبنائے ہرمزبند کرنے کا اعلان کر دیا تھا جس کے باعث خطے میں تیل اور گیس کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم قطر انرجی نے فورس میجور کا اعلان کر دیاہے ۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے قطر انرجی کی تنصیبات پر حملے کیئے گئے ہیں جس سے گیس کی پیدوار متاثر ہو ئی ہے، قطر انرجی نے فورس میجور کا اعلان کر دیاہے اور اعلان کے بعد کمپنی طے شدہ معاہدوں سے آزاد ہو گئی ہے ۔
ایران نے خود ایک طویل جنگ کیلئے تہلے ہی تیار کیا تھا، علی لاریجانی
ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے گزشتہ 300 سال میں کبھی جنگ میں پہل نہیں کی،ہماری بہادر افواج نے ہمیشہ اپنے دفاع میں ہتھیار اٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق علی لاریجانی کا کہناتھا کہ ہم خود کا اور اپنی 6 ہزار برس پرانی تہذیب کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دشمن کو اپنے مس کلکولیشن پر افسوس کرنا پڑے گا، ایران نے خود ایک طویل جنگ کیلئے پہلے ہی تیار کیا تھا۔
ایران کی جانب سے اسرائیل اور دیگر خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر مسلسل میزائل اور ڈرونز کے ذریعے بمباری جاری ہے ۔
جنگ میں فتح کیلئے کسی بھی آپشن کو رد نہیں کیا جاسکتا، ایران نے ٹیکٹیکل آپریشنز سنٹر کو نشانہ بنایا جس میں ہمیں جانی نقصان اٹھانا پڑا: امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگیستھ نے پینٹاگون میں ایران پر حملے سے متعلق پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 2 دن قبل صدر ٹرمپ کے حکم پر آپریشن ایپک فیوری کا آغاز کیا، ایران نے 47 برس سے امریکا خلاف یکطرفہ اعلان جنگ کررکھا تھا، بیروت، عراق اور افغانستان میں امریکی اہلکاروں پر راکٹ حملے کیے، آپ امریکیوں کو نشانہ بنائیں گے تو ہم تمہیں ڈھونڈ کر قتل کریں گے۔
امریکی وزیر دفاع کا کہناتھا کہ ایران کے خلاف جنگ میں جانی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے، ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے، ہمارا مشن ایران کے میزائل پروگرام اور نیوی کو تباہ کرنا ہے، امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت جلد یہ جنگ ختم کریں گے، یہ عراق جنگ کی طرح نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں ہے،یہ راتوں رات نہیں ہوگا، بہت وسیع میدان جنگ سج چکا ہے، تاہم جنگ میں فتح کیلئے کسی بھی آپشن کو رد نہیں کیا جاسکتا، ایران کی سرزمین پر امریکی افواج موجود نہیں ہیں، ایران نے ٹیکٹیکل آپریشنز سنٹر کو نشانہ بنایا جس میں ہمیں جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
جوائنت چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین
جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ خطے میں مزید امریکی افواج کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے، ہمیں مزید جانی نقصان کیلئے تیار رہنا ہوگا، یہ ایک مکمل جنگ ہے جو جاری ہے، یہ کوئی ایک رات کا آپریشن نہیں ہے، امریکی افواج نے سیکڑوں ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو تباہ کیا، اسپیس اینڈ سائبر آپریشنز میں کمیونیکیشن نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا، ایران پر حملے میں 100 سے زائد طیاروں نے حصہ لیا۔
ان کا کہناتھا کہ یہ آپریشن امریکا کی جنگی تیاری اورفوجی طاقت کا بھرپور اظہار ہے، ہم نے اس ہدف کیلئے مہینوں اور سالوں تیاری کی تھی، ایران کے آپریشن کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، ایران کے پاس دورمار میزائلوں کی صلاحیت موجود ہے، کاؤنٹر ڈرون فائٹ میں ہم ثابت قدم رہیں گے، وہ طیارے دشمن کی فائرنگ سے تباہ نہیں ہوئے، کویت میں طیاروں کی تباہی کی تحقیقات کررہے ہیں، جنگ میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے میں مزید وقت لگے گا۔
ترک صدر کی ٹرمپ سے ایران کی صورتحال پر بات چیت ، مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا
ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پیش نظر امریکی، یورپی اور مشرق وسطیٰ کے رہنماوں کے ساتھ سفارتی رابطے کیئے جس دوران رہنماؤں سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر نے صدر ٹرمپ سے ایران کی صورتحال پر بات کی اور ایران کے ساتھ مسائل کو جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
ترک صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی بات چیت کی اور کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے تمام ممالک شدید متاثر ہونگے، کشیدگی میں کمی کیلئے سنجیدہ مداخلت کرنی ہوگی، ترکیہ اور سعودی عرب نے سفارتی عمل تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
ترک میڈیا کا کہناتھا کہ صدر اردوان نے قطری امیرسے ایرانی حملوں پر یکجہتی کا اظہار کیا، متحدہ عرب امارات کے صدر اور ولی عہد سے بھی ترک صدر نے بات کی، صدر اردوان نے یورپی کمیشن کی صدر، اور کویتی امیر سے بھی گفتگو کی۔
چینی وزیر خارجہ کے عمانی، ایرانی اور فرانسیسی ہم منصبوں سے رابطے، ایران کی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ
چینی وزیر خارجہ نے عمانی، ایرانی اور فرانسیسی ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطے کیئے جس دوران ایران کی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ کیا ۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق وانگ ژی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران ان کا کہناتھا کہ خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے حق کی حمایت کرتے ہیں، ایران کو اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق ہے، چین مسئلے کے حل کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔
بیان کے مطابق وانگ ای نے اپنے فرانسیسی ہم منصب سے بھی رابطہ کیا اور خطے کی بدلتی صورتحال پر مشاورت کی، جبکہ سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل پر زور دیا گیا۔
امریکا کے 3 ایف 15 طیارے کویت میں گر کر تباہ ہوئے، سینٹ کام کی تصدیق
امریکہ کی سینٹ کام نے 3 ایف 15 طیارے کویت میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور کہا کہ امریکی طیارے فرینڈلی فائر کا نشانہ بن کر تباہ ہوئے ، طیارے آپریشن ایپک فیوری کا حصہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ کا م کا کہناتھا کہ طیاروں کے تمام 6 پائلٹ محفوظ رہے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے، کویتی دفاعی نظام نے غلطی سے امریکی طیارے مار گرائے، ایران کی جانب سے مسلسل ڈرون اور میزائل حملے کیئے جا رہے ہیں۔
اس سے قبل کویتی وزارت دفاع نے بھی امریکہ کے طیارے گر کر تباہ ہونے کی خبروں کی تصدیق کی تھی ۔
ترجمان کویتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کے ساتھ رابطے میں ہیں، طیارے گرنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔
الجزیرہ کے نمائندے بتایا کہ ایک خاتون اور ایک مرد پائلٹ بحفاظت زمین پر اترنے میں کامیاب رہے۔ امریکا اور کویتی حکام کی جانب سے طیارے گرنے کی تصدیق سامنے نہ آسکی۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں مقامی افراد کو پائلٹوں کا سامنا کرتے ہوئے اور انہیں گاڑی میں بیٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں پائلٹوں کی پیرا شوٹ کے ذریعے نیچے آتے ہوئے بھی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی طیاروں کو ایران کے دفاعی نظام نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا۔ طیاروں کا ملبہ کویت کی حدود میں جا کر گرا۔ ابھی تک امریکی حکام کی جانب سے نقصانات کی تصدیق نہیں ہوئی۔
ماجد ابنالرضا قائم مقام وزیر دفاع مقرر ، پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملے کا دعویٰ
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاسداران انقلاب کے جنرل ماجد ابن الرضا کو قائم مقام وزیر دفاع مقرر کر دیا ہے۔
ایرانی ایوانِ صدر کے ڈپٹی برائے مواصلات مہدی طباطبائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ صدر کے حکم پر ماجد ابنالرضا کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
یہ تقرری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب سابق وزیر دفاع اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملوں میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملے کا دعویٰ کیاہے ، ان کا کہناتھا کہ آج صبح نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملہ کیا، اسرائیلی وزیراعظم کی حالت سے متعلق کوئی علم نہیں، اسرائیلی ایئرفورس کے کمانڈ سنٹر پر بھی میزائل حملہ کیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملے کا دعویٰ
ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر پر حملے کا دعویٰ کردیا۔
ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق آج صبح نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملہ کیا، اسرائیلی وزیراعظم کی حالت سے متعلق کوئی علم نہیں، اسرائیلی ایئرفورس کے کمانڈر سنٹر پر بھی میزائل حملہ کیا۔
دوسری جانب ترجمان اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق ایرانی حملوں میں اسرائیل میں سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔
ترجمان کے مطابق ایرانی حملوں میں اسرائیل میں 777 افراد زخمی ہوئے، 88 شدید زخمی ابھی تک مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز اسرائیل کے علاقے شیمیش پر میزائل گرنے سے 9 ہلاک ہوئے تھے۔
جنگ طویل ہونے پر پینٹاگون اور ٹرمپ انتظامیہ کو تشویش، واشنگٹن پوسٹ
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جنگ طویل ہونے پر پینٹاگون اور ٹرمپ انتظامیہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کےمطابق تنازع شدت اختیارکر کےکئی ہفتوں تک طول پکڑسکتا ہے،پینٹاگون کا ماحول نہایت کشیدہ اور خدشات سے بھرا ہوا ہے،طویل لڑائی امریکی فضائی دفاعی ذخائر کو مزید کمزور کر دے گی۔
امریکی حکام کےمطابق ایک میزائل کوروکنے کے لیے 2 یا 3 انٹرسیپٹرزدرکارہوتے ہیں،امریکی فوج کے وسائل انتہائی دباؤ کے شکار ہیں،کسی دن یہ نہ کہنا پڑے کہ میزائل ختم ہوگئے ہم کارروائی روک رہے ہیں۔
ایران کو ہمارے لوگوں پر حملوں کی قیمت چکانی ہوگی، قطر
ترجمان قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کو ہمارے لوگوں پر حملوں کی قیمت چکانی ہوگی۔
سی این این سے گفتگو میں ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ قطر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت عوامی مقامات کو نشانہ بنایا گیا، قطری لڑاکا طیاروں نے ڈرونز اور میزائل مار گرائے، ایران کو ہمارے لوگوں پر حملوں کی قیمت چکانی ہوگی، اس طرح کے حملوں کو جواب دیے بغیر نہیں جانے دے سکتے۔
دوسری جانب خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی جارحیت کے حوالے سے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان، قطر اور کویت کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد مشترکہ طور پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سلامتی اور استحکام کے تحفظ، علاقوں کے تحفظ ، شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران میں 555 افراد شہید
اسرائیل اور امریکا کے ایران پر مسلسل حملے جاری ہے۔ تین دن سے جاری فضائی حملوں کے دوران ایران میں مجموعی شہادتوں کی تعداد 555 ہوگئی۔
ہلال احمر ایران کے حکام کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے 131 ایرانی شہروں پرحملے کیے، ایران پر حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 555 ہوگئی، پورے ملک میں ایک لاکھ کارکن امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، امدادی سرگرمیوں کیلئے 40 لاکھ رضاکاروں کو ہائی الرٹ کیا ہے۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملے میں 149 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ایران نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 100 سے زائد میزائل برسادیئے۔ 11 افراد ہلاک ہوگئے ۔ 777 زخمی ہوگئے ۔ تل ابیب اور وسطی علاقوں میں سائرن بج اٹھے ۔ لوگ شیلٹرز میں دبک گئے۔
مشرق وسطیٰ میں ایٹمی تابکاری کا خدشہ رد نہیں کرسکتے، رافیل گروسی
ڈی جی آئی اے ای اے رافیل گروسی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، ہم ایٹمی تابکاری کا خدشہ رد نہیں کرسکتے۔
ایران کی صورتحال پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ہنگامی اجلاس میں رافیل گروسی نے کہا کہ ایران کے ایٹمی ریگولیٹری اتھارٹی سے رابطے کی کوشش کر ررہے ہیں، ابھی تک ایران کی جانب سے رابطوں کو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ہمیں امید ہے ایران کے ساتھ رابطے جلد بحال ہونگے۔
رافیل گروسی نے کہا کہ ایران کے ہمسایہ ملکوں میں تابکاری کی کوئی اطلاعات نہیں ملی، ایٹمی مواد پھیل گیا تو پورے پورے شہر کو خالی کرنا پڑے گا، ہمیں مذاکرات کی میز پر واپس جانا چاہیے۔
آرامکو کے راس تنورا ریفائنری میں 2 ڈرونز مار گرائے، سعودی وزارت دفاع
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرامکو کے راس تنورا ریفائنری میں 2 ڈرونز کو مار گرایا ہے۔
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے ریفائنری کو نشانہ بنانے والے 2 ڈرونز تباہ کر دیے ہیں،ڈرون حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ڈرونز کا ملبہ گرنے سے ریفائنری کے ایک حصے میں معمولی آگ لگی آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا،خیال رہے کہ آرامکو دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمدی مراکز میں شمار ہوتی ہے۔
اسرائیل اور امریکا کے ایران اور لبنان پر مسلسل حملے، مزید 50 سے زائد شہادتوں کی تصدیق
اسرائیل اور امریکا کے ایران اور لبنان پر مسلسل حملوں کے نتیجے میں مزید 50 سے زائد شہادتوں کی تصدیق ہوگئی۔
اسرائیل اور امریکا کے ایران پر مسلسل حملے جاری ہے ۔ تہران، اصفہان اور یزد سمیت مختلف شہروں میں رات بھر دھماکوں کے باعث مزید 50 سے زائد شہادتوں کی تصدیق ہوگئی۔ تعداد 250 سے تجاوز کرگئی۔
اسپتال، سرکاری ٹی وی اور ریڈیو اسٹیشن نشانہ بنے۔ تبریز ایئرپورٹ پر دو ایرانی طیارے تباہ کردیے گئے ۔ ایرانی فوج نےدو امریکی ساختہ ایم کیو نائن ڈرون مار گرائے۔ ایران کے صوبے فارس میں امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 35 افراد جاں بحق ہوگئے۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملے میں 149 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ایران نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 100 سے زائد میزائل برسادیئے۔ 11 افراد ہلاک ہوگئے ۔ 777 زخمی ہوگئے ۔ تل ابیب اور وسطی علاقوں میں سائرن بج اٹھے ۔ لوگ شیلٹرز میں دبک گئے۔
عراقی شہر اربیل کے انٹرنیشل ایئرپورٹ پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے
عراقی کردستان کا شہر اربیل دھماکوں سے گونج اٹھا،اربیل انٹرنیشل ایئرپورٹ کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا جارہاہے۔
الجزیرہ کے مطابق اربیل کی فضاؤں میں 3 ایرانی ڈرونز کو مار گرایا گیا، اربیل ایئرپورٹ پر امریکی افواج موجود ہیں۔
اربیل کی فضاؤں میں 3 ڈرونز کو مارگرایا گیا،حملوں کو ناکام بنانے کیلئے عراقی دفاعی نظام فعال ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبے فارس میں امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 35 افراد جاں بحق ہوگئے،تہران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں میں چینی شہری ہلاک ہوگیا،چینی وزارت خارجہ نے شہری کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
ایرانی حملوں میں اسرائیل میں سیکڑوں افراد زخمی ہوئے، اسرائیلی وزارت صحت
ترجمان اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق ایرانی حملوں میں اسرائیل میں سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔
ترجمان کے مطابق ایرانی حملوں میں اسرائیل میں 777 افراد زخمی ہوئے، 88 شدید زخمی ابھی تک مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز اسرائیل کے علاقے شیمیش پر میزائل گرنے سے 9 ہلاک ہوئے تھے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے شہر سنندج پر میزائل حملے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، میزائیل پولیس اسٹیشن کے قریب رہائشی عمارتوں پر گرا، سنندج شہر کے مختلف مقامات پر 6 میزائل گرے۔
ایران کے کویت ،بحرین ،قطر اور دبئی پر تازہ حملے،کئی امریکی تنصیبات نشانے پر
ایران کی جانب سے کویت ،بحرین ،قطر اور دبئی پر تازہ حملے کیے گئے جس میں کئی امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
الجزیرہ کےمطابق کویت میں امریکی سفارتخانے سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا،کچھ دیر پہلے ایران نےکویت پر ڈرون حملہ کیا تھا۔
کویتی وزارت دفاع کاکہنا ہےکہ امریکی افواج کے ساتھ رابطےمیں ہیں،طیارےگرنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، امریکا کے متعدد طیارے گرے ہیں،امریکی پائلٹ محفوظ ہیں۔
کویتی حکام کےمطابق ایرانی ڈرونزکا ملبہ گرنےسےدو افراد زخمی ہوگئے،ڈرونزکا ملبہ مینا الاحمدی ریفائنری کے قریب گرا،کچھ دیر پہلے کویت نے ایرانی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
اُدھربحرین میں ایک بارپھرسائرن بج اٹھے،بحرینی حکام کی شہریوں کو محفوظ مقامات پررہنے کی ہدایت کردی،دوسری جانب قطری دارالحکومت دوحہ میں زورداردھماکے سنےگئے،دوحہ کی فضاؤں میں چھ دھماکے سنائی دیے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق دوحہ اور دبئی میں متعدد زور دار دھماکوں اور جنگی طیاروں کی پروازوں کی آوازیں سنائی دیں۔
ایران کے پے درپے حملے، دبئی اور ابوظہبی چھوڑنے والے ریاض پہنچنے لگے
ایران کے پے درپے حملے،دبئی اور ابوظہبی چھوڑنے والے ریاض پہنچنے لگے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے مسلسل حملوں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث ابوظہبی اور دبئی سے امیر ترین افراد، کاروباری شخصیات اور بین الاقوامی اداروں کے ایگزیکٹوز بڑی تعداد میں خطہ چھوڑ رہے ہیں۔
امیر ترین افراد،اداروں کے ایگزیکٹوزکے لیے ریاض ٹرانزٹ ہب بن گیا،ریاض کا ہوائی اڈہ خطے میں اب بھی فعال چند ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔
امیرافراداپنےخاندان کے ہمراہ گاڑیوں پرریاض پہنچ رہے ہیں،دبئی کے ایگزیکٹوز ریاض سے چارٹرڈفلائٹس کے ذریعے خطے کو چھوڑرہے ہیں،ریاض سے یورپی ممالک کیلئےپرائیوٹ طیارے کی بکنگ 3لاکھ50ہزار ڈالرز ہو گئی۔
کویت میں متعدد امریکی جنگی طیارے گر کر تباہ، وزارت دفاع کی تصدیق
کویتی وزارت دفاع کے مطابق امریکا کے متعدد طیارے گرے ہیں تاہم امریکی پائلٹ محفوظ ہیں۔
ترجمان کویتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کے ساتھ رابطے میں ہیں، طیارے گرنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔
قبل ازیں یہ خبر آئی تھی کہ کویت میں امریکی ساختہ ایف ففٹین طیارہ گر کر تباہ ہوگیا طیارے کے دونوں پائلٹ ایجیکٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ میڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق ایف ففٹین طیارے امریکی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں۔ پائلٹ امریکی تھے یا اسرائیلی ابھی تصدیق نہ ہوسکی۔
الجزیرہ کے نمائندے بتایا کہ ایک خاتون اور ایک مرد پائلٹ بحفاظت زمین پر اترنے میں کامیاب رہے۔ امریکا اور کویتی حکام کی جانب سے طیارے گرنے کی تصدیق سامنے نہ آسکی۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں مقامی افراد کو پائلٹوں کا سامنا کرتے ہوئے اور انہیں گاڑی میں بیٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں پائلٹوں کی پیرا شوٹ کے ذریعے نیچے آتے ہوئے بھی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی طیاروں کو ایران کے دفاعی نظام نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا۔ طیاروں کا ملبہ کویت کی حدود میں جا کر گرے۔ ابھی تک امریکی حکام کی جانب سے نقصانات کی تصدیق نہیں ہوئی۔
⚡️🚨 BREAKING: American warplane crashes over Kuwait pic.twitter.com/FoyCUv1MpQ
— Iran Military (@Voiceforfreefom) March 2, 2026
واضح رہے کہ کویت میں صبح سے اب تک تیسری بار سائرن بج رہے ہیں، کچھ دیر پہلے کویت نے ایرانی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
کویت میں امریکی سفارتخانے سے بھی دھواں اٹھ رہا ہے، کچھ دیر پہلے ایران نے کویت پر ڈرون حملہ کیا تھا، کویت میں ایرانی ڈرونز کا ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ ڈرونز کا ملبہ مینا الاحمدی ریفائنری کے قریب گرے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکا کا ایک اور ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا، امریکی اسٹرائیک ڈرون کو اصفہان کی فضاؤں میں تباہ کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کا اسٹاک مارکیٹس کو دو دن کیلئے بند کا فیصلہ
متحدہ عرب امارات نے اسٹاک مارکیٹس کو دو دن کیلئے بند کا فیصلہ کرلیا۔
دبئی فنانشل مارکیٹ اور ابوظبی سیکیورٹیز ایکسچینج پیر اور منگل کو بندرہیں گی،اماراتی کیپیٹل مارکیٹس اتھارٹی نے کہا ہےکہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،مزید ہدایات مستقبل میں جاری کی جائیں گی۔
دوسری جانب کویت اسٹاک مارکیٹ کو بھی اگلے نوٹس تک بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے،معطلی کا مقصد سرمایہ کاروں کے مفادات کا تحفظ اور مارکیٹ میں منظم طریقے سے کام جاری رکھنا ہے۔
یہ فیصلہ ایران کی حالیہ حملوں اور خطے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
علی لاریجانی نے امریکا سے رابطوں کی تردید کر دی
علی لاریجانی نے امریکا سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔
ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کےسربراہ علی لاریجانی نے اپنے نئے بیان میں کہا ٹرمپ نے اپنے تصوراتی خیالات کے ذریعے خطے کو افراتفری میں دکھیل دیا،ٹرمپ کومزیدامریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کا خوف لاحق ہے،ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کو اسرائیل فرسٹ میں بدل دیا۔
علی لاریجانی نے مزید کہا اسرائیل کی اقتدار کی ہوس کیلئے امریکی فوجیوں کو قربان کر دیا،آج ایرانی قوم اپنے دفاع میں کھڑی ہے،ایران کی مسلح افواج نے جنگ میں پہل نہیں کیا۔
خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاکہ ٹرمپ نئے ایرانی رہنماؤں سےبات چیت کےلیے تیارہیں،ایران کے نئے رہنماؤں نے مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے۔
ایران پر حملوں میں پاسداران انقلاب کا ہیڈکوارٹرز مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے، سینٹ کام کا دعوی
امریکی سینٹ کام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران پر حملوں میں پاسداران انقلاب کا ہیڈکوارٹرز مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔
امریکی سینٹ کام کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا کہ ایران پرحملوں میں ایف 16، ایف 18، ایف 22 اور ایف 35 طیارے استعمال ہوئے،بی 2 بمباری طیارے، تھاڈ اورپیٹریاٹ دفاعی نظام بھی آپریشن میں شامل ہے،ایم کیو 9 ڈرون اورکاؤنٹر ڈرون سسٹمز بھی استعمال ہورہے ہیں،اب آئی آر جی سی کا کوئی ہیڈکوارٹر باقی نہیں رہا۔
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ آئی آر جی سی نے 47 برسوں میں ایک ہزار سےزائد امریکیوں کو قتل کیا،امریکا کے ایک بڑے حملے نے سانپ کا سر کاٹ دیا،ہمارے پاس دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے۔
آیت اللہ خامنہ کی شہادت سے مستقبل قریب میں تبدیلی متوقع نہیں، امریکی حکام
امریکی حکام کے مطابق آیت اللہ خامنہ کی شہادت سے مستقبل قریب میں تبدیلی متوقع نہیں۔
عالمی خبرایجنسی کے مطابق ایران میں رجیم چینج سے متعلق امریکی حکام شکوک شبہات کا شکار ہیں۔ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ کی شہادت سے مستقبل قریب میں تبدیلی متوقع نہیں، خامنہ ای کی جگہ کسی اور سخت گیر رہنما کو لایا جائے گا۔ اگلا سپریم لیڈر پاسداران انقلاب میں سے بھی ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کسی بھی کامیاب عوامی بغاوت کے لیےفوجی بغاوت ناگزیر ہے تاہم ایرانی فوج میں بغاوت یا انحراف کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے، پاسدارانِ انقلاب کے رہنماؤں کا ہتھیار ڈالنے کا کوئی امکان نہیں۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر کی شہادت کے باوجود سب کچھ معمول کے مطابق ہے، آئین میں طریقہ کار واضح ہے، ہم اس پر عمل کررہے ہیں، سپریم لیڈر کے انتخابات کیلئے ہم نے آئینی عمل شروع کردیا ہے، ایک یا دو دن میں ملک کے لیے نیا رہنما منتخب کر لیا جائے گا، عبور کونسل تشکیل دی گئی ہے جو معاملات کو سنبھالے گی۔
ایران کا قبرص میں برطانوی ملٹری بیس پر ڈرون حملہ
ایران نے قبرص میں برطانوی ملٹری بیس پر ڈرون حملہ کردیا۔
قبرص نے برطانوی ملٹری بیس پر ڈرون حملے کی تصدیق کردی، کہا آدھی رات کے قریب ایک ڈرون ملٹری بیس سے ٹکرایا، ڈرون حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
قبل ازیں ایران نے صیہونی ریاست پر 100 سے زائد میزائل داغ دیے۔ تل ابیب اور وسطی علاقوں میں سائرن بج اٹھے ۔ ایرانی حملوں میں 11 صیہونی ہلاک جبکہ 121 سے زائد زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات ایران کے نشانے پر ہیں۔ بحرین میں امریکی نیول بیس پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ آگ بھڑک اٹھی۔ عراق میں بھی امریکی اڈا نشانہ بنا۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث عالمی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث عالمی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی،مارکیٹ 2 فیصد گر گئی، دوسری جانب تائیوان اسٹاک مارکیٹ میں بھی 2.3 فیصد کمی کے ساتھ کاروبار شروع ہوا۔
جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں انڈیکس 1.5 فیصد گر گیا،شنگھائی اسٹاک مارکیٹ 0.27 فیصد کمی کے ساتھ کھل گئی۔
حزب اللہ نے بھی صیہونی علاقوں پر میزائل اور ڈرونز داغ دیئے
ایران، اسرائیل جنگ میں حزب اللہ بھی کود پڑا۔ لبنانی تنظیم نے صیہونی علاقوں پر میزائل اور ڈرونز داغ دیئے۔ حیفا اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکوں سے اسرائیلی شہری خوف شکار ہوگئے۔
حزب اللہ نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر حملے کئے ہیں۔ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
دوسری طرف اسرائیل نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے بیروت میں کئی مقامات پر بمباری کی، جس سے نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
قطر کا ایرانی حملوں کو روکنے کیلئے پلان میں تبدیلی کا اعلان
قطر نے ایرانی حملوں کو روکنے کیلئے پلان میں تبدیلی کا اعلان کردیا گیا۔
قطری وزارت دفاع کی جانب سےکہا گیا کہ اب تک ہم ایرانی حملے روکنے کیلئے پیٹریاٹ دفاعی نظام استعمال کررہے تھے،اب لڑاکا طیارے سمندر کے اوپر ہی ایرانی ڈرونز اور میزائیل روکیں گے،
قطری وزارت دفاع کےمطابق پچھلےدس گھنٹوں سے دوحہ کی فضاؤں میں کوئی دھماکا نہیں ہوا،ساحل سے دور سمندر کے اوپر دھماکے سنائی دے رہے ہیں۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں ایرانی سفیردفترخارجہ طلب،احتجاج ریکارڈ کرایاگیا،اماراتی وزارت خارجہ نےکہا ہماری سرزمین کو نشانہ بناناہماری خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،ایرانی حملے قومی سلامتی کے لیےسنگین خطرہ ہیں،ایران بین الاقوامی معاہدوں،قراردادوں اور تسلیم شدہ اصولوں کو پامال کررہا ہے،ان اقدامات سے بےگناہ شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالی گئیں۔
اماراتی وزارت خارجہ کےمطابق ایران کی کسی بھی وضاحت یا عذرکو امارات قطعی طور پر مسترد کرتا ہے،امارات اپنی سرزمین کو ایران کےخلاف عسکری کارروائی کے لیےاستعمال ہونے نہیں دے گا،ایرانی حملوں کے دوطرفہ تعلقات پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے،امارات اپنی خودمختاری کے احترام اور حملوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔
ایرانی جارحیت پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، خلیج تعاون کونسل
خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی جارحیت کے حوالے سے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان، قطر اور کویت کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد مشترکہ طور پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سلامتی اور استحکام کے تحفظ، علاقوں کے تحفظ ، شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں ایرانی سفیر دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق ہماری سرزمین کو نشانہ بنانا ہماری خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایرانی حملے قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
بیان کے مطابق ایران بین الاقوامی معاہدوں، قراردادوں اور تسلیم شدہ اصولوں کو پامال کررہا ہے، ان اقدامات سے بے گناہ شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالی گئیں، ایران کی کسی بھی وضاحت یا عذر کو امارات قطعی طور پر مسترد کرتا ہے۔
اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق امارات اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف عسکری کارروائی کے لیے استعمال ہونے نہیں دے گا، ایرانی حملوں کے دوطرفہ تعلقات پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، امارات اپنی خودمختاری کے احترام اور حملوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔
امریکا کو برطانوی اڈوں کے استعمال کی اجازت دیں گے،برطانوی وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے بیان میں کہا برطانیہ ایران پر ہونیوالے حملوں میں شامل نہیں تھا، کسی بھی جارحانہ کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔
برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے اپنے بیان میں کہاخطرہ کم کرنےکیئے ایرانی میزائلوں اور لانچنگ پیڈز کو تباہ کیا جائے،ایرانی ڈرونزگرانےکیلئے یوکرین سےماہرین بھیجیں گے
برطانوی وزیراعظم نےمزیدکہا امریکا کوبرطانوی اڈوں کے استعمال کی اجازت دیں گے،یہ اقدام برطانوی شہریوں اور اتحادیوں کی زندگی محفوظ بنانے کیلئے ہے۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7.3 فیصد کا ریکارڈ اضافہ
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے،عالمی منڈی میں ایک دن میں خام کی تیل کی قیمت میں 7.3 فیصد ہوا،برینٹ کروڈ آئل 7.3ڈالر اضافے کے بعد 78.25ڈالر فی بیرل پر ہوگیا،۔
اس کےعلاوہ ڈبلیو ٹی اوخام تیل کی قیمت میں 7ڈالر اضافے کے بعد 71.93ڈالر فی بیرل ہوگئی،برطانوی خام تیل 76.78 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں دو روز میں 11فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
واضح رہےکہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ایران پر امریکی اسرائیلی حملے تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہیں۔
خلیجی ریاستوں کو ایران پرحملے کیلئے امریکا کے ساتھ شامل ہونےکی ضرورت ہے،امریکی صدر
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاخلیج ریاستوں کو ایران پرحملے کیلئے امریکا کے ساتھ شامل ہونےکی ضرورت ہے
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے نیویارک ٹائمز سےگفتگو میں ایران کی نئی قیادت سے مذاکرات کی تیاریوں کا عندیہ دیدیا،کہا نئی قیادت تعاون کرے تو میں پابندیاں ہٹانے کےلیےتیارہوں، ایران بہت کمزور ہو چکا ہے،یقین ہےآخر میں امریکا اور اسرائیل کی بات مان لے گا۔
امریکی صدر نےکہا مقاصد حاصل ہونےتک فوجی کارروائی جاری رہےگی،ہم نے ایران میں سیکڑوں اہداف کو نشانہ بنایا، فوجی تنصیبات،فضائی دفاعی نظام، 9 بحری جہازوں پر بھی حملے ہوئے، ایرانی فوج اور پولیس ہتھیار ڈال دیں، معافی حاصل کریں،امریکا ایرانی عوام کے ساتھ ہے
اس سےقبل امریکی صدر نےبرطانوی اخبارڈیلی میل سےگفتگو میں کہاایران کےساتھ جاری تنازع تقریباً چار ہفتےتک جاری رہ سکتا ہے،امریکا کے مزید جانی نقصان کا امکان ہے،ایران کے میزائل اورجوہری ہتھیار ہر امریکی کے لیے خطرہ ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ نئے ایرانی رہنماؤں سے بات چیت کے لیے تیارہیں،ایران کے نئے رہنماؤں نے مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے،امریکی فوجی کارروائی فی الحال جاری رہے گی۔
امریکی اور اسرائیلی جنگی کارروائیاں ایران کے خلاف بڑے پیمانے پرجاری ہیں،جن میں ایران کےمختلف فوجی اور سویلین اہداف پر حملے جاری ہیں،تازہ حملوں میں 20 شہری شہید ہوگئے،تہران اوراہواز بھی اسرائیل نے اسپتال ،ٹی وی اسٹیشن ،پولیس اسٹیشن پر حملے کئے۔
متحدہ عرب امارات اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات معطل
متحدہ عرب امارات اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات معطل ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق یواے ای نے ایران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا، یواے ای نے تہران سے اپنے سفیر کو بھی واپس بلالیا۔ یہ اقدام ایران کے یواے ای پر حملوں کی وجہ سے کیا گیا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں سے 3 افرادجاں بحق ہوئے۔ جن میں پاکستان، بنگلادیش اور نیپال کا ایک ایک شہری شامل ہے۔ 58 افراد معمولی زخمی ہوئے جن میں اماراتی اور دیگر ملکوں کے شہری شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ اب تک 165 بیلسٹک میزائلوں، دو کروز میزائلوں اور 541 ایرانی ڈرونز کا مقابلہ کیا۔ جن میں سے 311 ڈرونز کو ناکارہ بنایا جبکہ 21 شہری علاقوں تک پہنچے۔ 8 میزائل سمندر میں گر اور دو کروز میزائل تباہ کیے۔
اسرائیلی حملے سے ایرانی سرکاری ٹی وی کی نشریات بند ہوگئی
ایرانی میڈیا اسرائیلی حملے سے ایرانی سرکاری ٹی وی کی نشریات بند ہوگئی۔
اسرائیل کے تہران میں قومی ریڈیو اورٹی وی اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں قومی نشریاتی ادارے کی عمارت متاثر ہوئی، اسرائیلی حملے سرکاری ٹی وی کی نشریات بند ہوگئی۔
خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے تہران پر حملوں کے نئے سلسلے کا آغاز کردیا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے۔
ایران پر حملوں پر روس اور چین کا شدید ردعمل سامنے آگیا
ایران پر امریکا اور اسرائیلی حملوں پر روس اور چین کا شدید ردعمل سامنے آگیا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران ایران پر حملہ ناقابل قبول ہے، ہمارا موقف ہے فوجی کارروائیوں کو فوری روک دیا جائے، فریقین مذاکرات کی میز پرواپس آئیں۔
روسی صدر پیوٹن نے ایرانی سپریم لیڈر کی شہادیت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کا قتل ایک ایک سفاکانہ اور شرمناک اقدام ہے، یہ حملہ اخلاقی معیار اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔
دوسری جانب فاکس نیوز سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملہ نہ کرتے تووہ 2ہفتوں میں جوہری ہتھیار بنالیتا، حملے میں ابتک ایران کے 48 رہنما مارے جاچکے۔ کسی چیز کے بارے میں فکر مند نہیں، چیزیں ٹھیک چل رہی ہیں، میں بس وہی کرتاہوں جو درست ہے۔
متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں سے 3 افرادجاں بحق،58زخمی
متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں سے 3 افرادجاں بحق ہوئے۔ جن میں پاکستان، بنگلادیش اور نیپال کا ایک ایک شہری شامل ہے۔ 58 افراد معمولی زخمی ہوئے جن میں اماراتی اور دیگر ملکوں کے شہری شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ اب تک 165 بیلسٹک میزائلوں، دو کروز میزائلوں اور 541 ایرانی ڈرونز کا مقابلہ کیا۔ جن میں سے 311 ڈرونز کو ناکارہ بنایا جبکہ 21 شہری علاقوں تک پہنچے۔ 8 میزائل سمندر میں گر اور دو کروز میزائل تباہ کیے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت ریم الہاشمی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات پر ایرانی حملے غیر قانونی اور بلاجواز ہیں، ہم اپنا دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں، لیکن امید ہے اس کی نوبت نہیں آئے گی۔
سی این این سے گفتگو میں متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت ریم الہاشمی نے کہا کہ ہم پر میزائل برستے رہے تو ہم بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھیں گے، بال اب ایران کے کورٹ میں ہے، وہ فیصلہ کرے پڑوسیوں کے ساتھ کیا کرنا ہے، ایران کے پڑوسی اس کیلئےہمیشہ نہایت منصف مزاج اور اچھے رہے ہیں۔
حملے میں ایران کے 48 رہنما مارے جاچکے،امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حملے میں ابتک ایران کے 48 رہنما مارے جاچکے۔
فاکس نیوز سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملہ نہ کرتے تووہ 2ہفتوں میں جوہری ہتھیار بنالیتا، کسی چیز کے بارے میں فکر مند نہیں، چیزیں ٹھیک چل رہی ہیں، میں بس وہی کرتاہوں جو درست ہے۔
قبل ازیں ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں علم ہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بعد ایران میں کون احکامات جاری کر رہا ہے۔ ہمارے اڈوں پر ایرانی حملوں کی شدت توقعات سے کم تھی، ایران کے مسئلے کا سفارتی حل اب پہلے سے زیادہ آسان ہوگا۔
دوسری جانب امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے سوشل میڈیاپرپیغام میں کہا کہ صدرٹرمپ کےحکم پر آپریشن ایپک فیوری شروع کیا،یہ تاریخ کا مہلک ترین اورسب سے پیچیدہ آپریشن ہے،ایران کے پاس موقع تھالیکن معاہدہ کرنےسےانکارکیا،ہم ہرگز یہ برداشت نہیں کریں گےکہ میزائل امریکی عوام کو نشانہ بنائیں۔
خطے کے ممالک ہم پر نہیں امریکا اور اسرائیل پر غصہ کریں، عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ خطے کے ممالک ہم پر نہیں امریکا اور اسرائیل پر غصہ کریں۔ یہ جنگ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ہم پر مسلط کی گئی ہے۔
الجزیرہ کو انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ خطے میں اپنے تمام ہم منصبوں سے رابطے میں رہا ہوں اور انہیں اپنا مؤقف واضح کیا ہے، کچھ تو ناراض ہیں اور کچھ اس صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کے ممالک جنگ روکنے کے لیے ہم پر دباؤ ڈالنے کے بجائے دوسری طرف پر دباؤ ڈالنا چاہیے، امید کرتا ہوں وہ یہ بات سمجھیں گے کہ خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہماری غلطی نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے دفاع کیلئے ہم سے جو ہوسکا کر لیں گے، ایران ہر وقت بات چیت اور مذاکرات کیلئے تیار ہے، امریکا کی طرح نہیں جس دے دوسری بار مذاکرات کے دوران حملہ کیا۔
عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ سپریم لیڈر کی شہادت کے باوجود سب کچھ معمول کے مطابق ہے، آئین میں طریقہ کار واضح ہے، ہم اس پر عمل کررہے ہیں، سپریم لیڈر کے انتخابات کیلئے ہم نے آئینی عمل شروع کردیا ہے، ایک یا دو دن میں ملک کے لیے نیا رہنما منتخب کر لیا جائے گا، عبور کونسل تشکیل دی گئی ہے جو معاملات کو سنبھالے گی۔
ایران کا امریکی بحری بیڑے پر میزائل حملہ،3 امریکی فوجی ہلاک
ایران نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر حملہ کر دیا۔
پاسدران انقلاب ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر 4 بیلسٹک میزائل داغے۔ پاسدران انقلاب نے کہا کہ امریکی ایم کیو 9 رپیر ڈرون تباہ کر دیا ، ایرانی حکام نے امریکی ڈرون کی تباہی کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔
ترجمان امریکی سینٹ کام کے مطابق ایران کے میزائل حملے میں بحری بیڑے ابراہم لنکن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، آپریشن کے دوران 3 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
قبل ازیں ایران کی جانب سے اسرائیلی اور امریکی اہداف پر نئے میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے بیت شیمیش میں ایرانی میزائل گر گیا، میزائل حملے میں 8 اسرائیلی شہری ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔ میزائل لگنے کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے،صدرمملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ایران کی دیگر اعلیٰ قیادت کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔
اپنے بیان میں صدرمملکت نے کہا کہ ہم ایران کے غم میں برابر کا شریک ہے، ایسے قدآور رہنما کے انتقال پر پوری مسلم دنیا میں گہرائیوں سے احساس کیا جائےگا، اللہ اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر حکومت اور عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش بھی کرتا ہے، روایات کے مطابق ریاستوں کے سربراہان کو ہدف نہیں بنایا جاسکتا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم سید علی خامنہ ای کی روح کے لیے دعا گو ہیں، اللہ پاک ایرانی عوام کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ریاستوں کے سربراہان کو ہدف نہیں بنایا جاسکتا، وزیراعظم کا خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس
وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر حکومت اور عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش بھی کرتا ہے، روایات کے مطابق ریاستوں کے سربراہان کو ہدف نہیں بنایا جاسکتا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم سید علی خامنہ ای کی روح کے لیے دعا گو ہیں، اللہ پاک ایرانی عوام کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
قبل ازیں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوسناک اور اس پر دلی رنج ہے۔ پاکستان نے ہرممکن سفارتی، اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی، اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نے ایران پر حملے کی مذمت کی، پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور عوام سے تحمل کی اپیل ہے۔
وزیردفاع نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ہم اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں، قومی اتحاد اور استحکام ہی اس وقت پاکستان کی اصل طاقت ہے، احتجاج پرامن رکھیں اور ملک کےاندر بدامنی یا نقصان سے بچیں۔
ایران کا اسرائیلی اہداف پر نئے میزائل حملے،11 اسرائیلی شہری ہلاک
ایران کی جانب سے اسرائیلی اور امریکی اہداف پر نئے میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے بیت شیمیش میں ایرانی میزائل گر گیا، میزائل حملے میں 11 اسرائیلی شہری ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔ میزائل لگنے کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
تل ابیب، حیفا اور دیگر علاقوں میں عسکری تنصیبات پر حملے کیے گئے۔ شمالی اسرائیل میں میزائل گرنے سے خاتون ہلاک ہوگئی، 121 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیل بھر میں ایمرجنسی نافذ، شہری شہری بنکرز میں چھپ گئے۔ تعلیمی ادارے بند۔ فضائی آپریشن معطل ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایران کے تبریز ایئرپورٹ پر دو طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف فور اور ایف فائیو طیاروں کو پرواز کی طیاری کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے طیاروں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔
خیال رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملے میں شہید ہوگئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ہفتہ کی صبح ان کے رہائشی کمپاؤنڈ پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے بعد ان کی شہادت کی تصدیق کی گئی۔ وہ 86 برس کے تھے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق خامنہ ای کی شہادت کے بعد حکومت نے 40 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 7 روزہ عام تعطیلات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سرکاری میڈیا نے بتایا تھا کہ حملوں میں خامنہ ای کی بیٹی، داماد اور پوتا بھی شہید ہوگئے ہیں۔ اسلامی انقلابی گارڈ کور سے وابستہ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق خامنہ ای کی ایک بہو بھی حملے میں شہید ہوئیں۔
ایران کے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے ترجمان محسن دہنوی نے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ علی رضا اعرافی کو عبوری قیادت کونسل میں مجلس خبرگانِ رہبری کے فقہی رکن کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایرانی آئین کے آرٹیکل 111 کے تحت صدر، عدلیہ کے سربراہ اور نگہبان شوریٰ کے ایک فقیہ پر مشتمل عارضی قیادت کونسل رہبرِ اعلیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالتی ہے۔ اگر ان میں سے کوئی معذرت کرے تو مجمع تشخیص مصلحت نظام نیا رکن نامزد کرتی ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد عبوری قیادت کونسل قائم
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملے میں شہید ہوگئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ہفتہ کی صبح ان کے رہائشی کمپاؤنڈ پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے بعد ان کی شہادت کی تصدیق کی گئی۔ وہ 86 برس کے تھے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق خامنہ ای کی شہادت کے بعد حکومت نے 40 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 7 روزہ عام تعطیلات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سرکاری میڈیا نے بتایا تھا کہ حملوں میں خامنہ ای کی بیٹی، داماد اور پوتا بھی شہید ہوگئے ہیں۔ اسلامی انقلابی گارڈ کور سے وابستہ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق خامنہ ای کی ایک بہو بھی حملے میں شہید ہوئیں۔
ایران کے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے ترجمان محسن دہنوی نے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ علی رضا اعرافی کو عبوری قیادت کونسل میں مجلس خبرگانِ رہبری کے فقہی رکن کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایرانی آئین کے آرٹیکل 111 کے تحت صدر، عدلیہ کے سربراہ اور نگہبان شوریٰ کے ایک فقیہ پر مشتمل عارضی قیادت کونسل رہبرِ اعلیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالتی ہے۔ اگر ان میں سے کوئی معذرت کرے تو مجمع تشخیص مصلحت نظام نیا رکن نامزد کرتی ہے۔
نئے رہبرِ اعلیٰ کا انتخاب 88 رکنی مجلس خبرگانِ رہبری کرتی ہے، تاہم 2 تہائی اکثریت نہ ہونے کی صورت میں عبوری کونسل ہی ذمہ داریاں انجام دیتی رہتی ہے۔
ایران کے سرکاری ذرائع اور سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مستقبل میں قیادت کی منتقلی کے حوالے سے ممکنہ جانشینوں کے چند نام زیر غور رکھے، تاہم ایران کے حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔
متحدہ عرب امارات پر ایرانی حملے بلاجواز ہیں، وزیر مملکت ریم الہاشمی
متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت ریم الہاشمی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات پر ایرانی حملے غیر قانونی اور بلاجواز ہیں، ہم اپنا دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں، لیکن امید ہے اس کی نوبت نہیں آئے گی۔
سی این این سے گفتگو میں متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت ریم الہاشمی نے کہا کہ ہم پر میزائل برستے رہے تو ہم بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھیں گے، بال اب ایران کے کورٹ میں ہے، وہ فیصلہ کرے پڑوسیوں کے ساتھ کیا کرنا ہے، ایران کے پڑوسی اس کیلئےہمیشہ نہایت منصف مزاج اور اچھے رہے ہیں۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا کہ ایران کو کہتا ہوں اپنے حواس بحال کرو، ایران کی جنگ اس کے پڑوسیوں کے ساتھ نہیں ہے۔
شوری نگہبان نے آیت اللہ علی رضا اعرافی کو لیڈرشپ کونسل کا ممبر منتخب کرلیا
شوری نگہبان نے آیت اللہ علی رضا اعرافی کو لیڈرشپ کونسل کا ممبر منتخب کرلیا۔
ایرانی میڈیا کےمطابق آیت اللّٰہ علی رضا اعرافی کو قیادت کونسل کے فقیہ مقرر کر دیا گیا، قیادت کونسل عارضی طور پر سپریم لیڈر کے فرائض انجام دے گی۔
تین رکنی کونسل میں علی رضا اعرافی ایرانی صدر اورعدلیہ کے سربراہ کے ساتھ لیڈرشپ کونسل شامل ہیں۔
واضح رہے کہ علی رضا اعرافی مجلسِ خبرگان کے نائب چیئرمین ہیں اور گارڈین کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں اسکول بند،2 سے 4 مارچ تک آن لائن کلاسز ہونگی
متحدہ عرب امارات میں کشیدہ حالات کے پیش نظر اسکول بند کردئیے گئے،2 سے 4 مارچ تک آن لائن کلاسز ہونگی،تعلیمی اداروں میں امتحانات بھی ملتوی کیے گئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی پر میزائل حملوں میں مزید 2 افراد زخمی ہوگئے،عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ ڈرونز کا ملبہ 2 گھروں کے صحن میں گرا، جس سے 2 افراد زخمی ہوئے،دبئی ایئرپورٹ اور برج العرب ہوٹل کو بھی نقصان پہنچ چکا ہے
اماراتی وزارت دفاع کےمطابق ایران نے متحدہ عرب امارات پر سیکڑوں ڈرونز اور میزائل داغے،137 میزائل اور 209 ڈرونز متحدہ عرب امارات پر فائر کیے گئے،5 میزائل اور 14 ڈرونز متحدہ عرب امارات کی حدود میں گرے، باقی تمام میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کیا گیا،ایرانی حملوں میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔
ایران میں انتقام کی علامت ' سرخ پرچم' لہرا دیا گیا
ایران میں انتقام کی علامت ' سرخ' پرچم لہرا دیا گیا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کی مسجد جمکران کے گنبد پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا ہے،قُم میں واقع مسجد جُمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا جو کہ انتقام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
پاسداران انقلاب کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی ساختہ ایم کیو 9 ڈرون کو تباہ کردیاہے،
ایران کی فضائی دشمن کے طیاروں کیلئے غیرمحفوظ ہیں،رائٹرز کے مطابق تہران میں ایران براڈکاسٹنگ کمپلیکس کے قریب دھماکے ہوئے ہیں۔
ایرانی دارالحکومت تہران پر اسرائیلی فوج نے نئےحملے کردئیے،صیہونی فوج نے وسطی تہران پر بمباری کا دعویٰ کیا ہے، وسطی تہران کو گزشتہ سال کی جنگ کے بعد پہلی بار نشانہ بنایا،تل ابیب پر ایران کے حملے میں 40 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی حملےمیں شہیدہوگئےہیں،آیت اللہ خامنہ ای کو مشیروں سےملاقات کے دوران نشانہ بنایا گیا،حملے کےوقت ایرانی سپریم لیڈراپنےدفتر میں موجود تھے، انکی شہادت پرملک بھرمیں 40 روزہ سوگ اور،7 تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈرپر حملے میں سی آئی اے نے اسرائیل کی مدد کی، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ
نیویارک ٹائمز کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈرپر حملے میں سی آئی اے نے اسرائیل کی مدد کی۔
نیویارک ٹائمز کےمطابق سی آئی اے نےعلی خامنہ ای کےاجلاس کا پتہ لگایا،پھراسرائیل نےحملہ کیا،سی اے آئی کو معلوم ہوا ہفتے کی صبح اہم اجلاس ہونے والا ہے،معلومات کی بنیاد پر امریکا اور اسرائیل نے حملے کے وقت کا تعین کیا۔
ایرانی رہنماؤں نےخودکو خطرے سے بچانے کے لیےمناسب اقدامات نہیں کیے،اسرائیل اورامریکا نے واضح اشارے دیےتھےکہ وہ جنگ کی تیاری کر رہے ہیں،سی آئی اے مہینوں سے خامنہ ای کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھی۔
ایران میں لیڈرشپ کونسل نے عبوی ذمہ داریاں سنبھال لیں
ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب تک لیڈرشپ کونسل نے عبوی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
رائٹرز کےمطابق لیڈرشپ کونسل میں صدر،عدلیہ کےسربراہ اورشوری نگہبان کا ایک رکن شامل ہے،ترجمان مجلس خبرگان کے مطابق ایرانی مجلس خبرگان شہید آیت اللہ خامنہ ای کے جانشین کا انتخاب کرے گی،یہ فیصلہ سپریم لیڈر کا عہدہ خالی یا غیر فعال ہونے کی صورت میں آئینی ضابطے کے تحت کیا گیا ہے۔
ایرانی سرکاری ذرائع اورسیاسی تجزیہ کاروں کےمطابق ایران کےسپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے مستقبل میں قیادت کی منتقلی کی صورت میں ممکنہ جانشینوں کے چندناموں پرمشاورت کی تھی،تاہم ایرانی حکام کی جانب سےاس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
ایرانی نیوی نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اعلان کردیا
ایرانی نیوی نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔
بلومبرگ کےمطابق آبنائے ہرمز پر بحری جہازوں کی آمدو رفت رک گئی،آبنائے ہرمزکی جانب بڑھنے والے جہازوں کو واپس موڑ دیا گیا،بڑی تعداد میں بحری جہازوں آبنائے ہرمز کے قریب رکے ہوئے ہیں،آبنائے ہرمزتیل اور گیس کی بین الاقوامی نقل و حرکت کیلئے انتہائی اہم ہے۔
آبنائے ہرمز کی بندش سے خام تیل کی سپلائی متاثر اور قیمتیں بڑھنے کاخدشہ ہے،ایل پی جی کی قیمت 540 ڈالر سے 750ڈالر فی ٹن ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہےکہ آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جو خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرہ عرب سے ملاتی ہے۔ اسی راستے تیل اور گیس دنیا بھر میں پہنچائی جاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے جبکہ عالمی ایل این جی تجارت کا تقریباً پانچواں حصہ بھی اسی آبی گزرگاہ سے گزرتا ہے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کا نیا سپریم لیڈر کون ہوگا؟ چار اہم نام زیرِ غور
ایرانی سرکاری ذرائع اورسیاسی تجزیہ کاروں کےمطابق رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نےمستقبل میں قیادت کی منتقلی کی صورت میں ممکنہ جانشینوں کے چند ناموں پر مشاورت کی تھی،تاہم ایرانی حکام کی جانب سےاس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
ایران کے آئین کے مطابق نئے سپریم لیڈر کا انتخاب 88 ارکان پر مشتمل مجلسِ خبرگانِ رہبری کرتی ہے، جو سینئر علماء پر مشتمل ایک منتخب ادارہ ہے۔
ذرائع کےمطابق جن شخصیات کے نام زیرِ غوربتائے جا رہے ہیں،ان میں سرفہرست یہ ہیں
مجتبیٰ خامنہ ای سپریم لیڈر کے صاحبزادے،جنہیں اسلامی انقلابی گارڈ کور کے بعض حلقوں میں اثر و رسوخ حاصل ہے، تاہم وہ کسی سرکاری سیاسی عہدے پر فائز نہیں۔
علیرضا اعرافی ایران کے دینی مدارس کے سربراہ اور قم کے جمعہ خطیب،جنہیں مذہبی حلقوں میں اہم مقام حاصل ہے۔
محمد مہدی میر باقری انتہائی سخت گیرنظریات کےحامل عالمِ دین، جو اسلامی انقلاب کے نظریاتی تسلسل کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔
حسن خمینی بانیِ انقلاب آیت اللہ روح اللہ خمینی کے نواسے، جنہیں نسبتاً اصلاح پسند سوچ کا حامل سمجھا جاتا ہے، وہ مزارِ خمینی کے متولی ہیں۔
غلام حسین محسنی ایجئی جو 2021 سے ایران کے چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور عدالتی و سیاسی نظام میں مضبوط اثر رکھتے ہیں۔
ایران میں رہبراعلیٰ کے انتخاب کا طریقہ کار
ایران میں رہبراعلیٰ کا عہدہ 1979 میں تخلیق کیا گیا،آیت اللہ خمینی 3دسمبر1979 کوپہلےرہبراعلیٰ مقررہوئے،آیت اللہ خمینی ساڑھے9 برس تک اس عہدے پرفائزرہے،1989کوآیت اللہ علی خامنہ کودوسرا رہبر اعلیٰ چنا گیا،آیت اللہ خامنہ ای نےساڑھے36 برس تک ذمہ داری نبھائی،نئےرہبرکےتقررتک3رکنی کونسل قائدانہ فرائض سنبھالتی ہے،کونسل میں صدر،چیف جسٹس اورایک فقیہ شامل ہوتا ہے۔
ایران دنیا میں اہل تشیع آبادی والا سب سے طاقتورملک ہے
سپریم لیڈرکا عہدہ صرف ایک آیت اللہ سنبھال سکتا ہے،ایران میں 88 علما کا ایک ادارہ جسےمجلسِ رہبری کہاجاتا ہے،ادارہ مجلس رہبری نئے رہبراعلیٰ کا انتخاب کرتا ہے، ہر 8سال بعدعوام مجلسِ رہبری کے اراکین کا انتخاب کرتےہیں۔
مجلس رہبری کےاراکین کاآخری انتخاب 2016 میں ہوا تھا
مجلس رہبری کوشوریٰ نگہبان کی منظوری درکار ہوتی ہے،شوریٰ نگہبان کے اراکین کا انتخاب رہبراعلیٰ کرتا ہے،سپریم لیڈرکاشوریٰ نگہبان اور مجلسِ رہبری پر اثرو رسوخ ہوتا ہے۔
خامنہ ای نےاپنی مدت میں قدامت پسند اکثریت کویقینی بنایا
نئےرہنما کےلیے59 میں سے40 ووٹ درکار ہوتے ہیں،نئےرہبرکے انتخاب کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں ہے، رہبراعلیٰ کا منصب عوامی اور سیاسی تحریکوں کا محور رہا۔
رہبراعلیٰ کوانقلاب اسلامی کی علامت سمجھا جاتا ہے
رہبراعلیٰ شوریٰ نگہبان اورچیف جسٹس کاتقرر کرتا ہے،حکومت کے پورے نظام کی نگرانی بھی کرتا ہے،ریفرنڈم کرانےکا اختیار بھی رہبراعلیٰ کے پاس ہوتا ہے،پاسدارانِ انقلاب اور افواج کے سربراہوں کا اعلان کرتا ہے،وہ ہی اعلان جنگ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
رہبر کے پاس صدرکو برطرف کرنے کا اختیار بھی ہے،اپنے اختیارات کسی اور کو بھی تفویض کرسکتا ہے
نئے رہبرکےانتخاب میں پاسداران انقلاب کا کردار اہم ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے بچیوں کے تباہ شدہ اسکول کی تصویر شیئر کردی
ایرانی وزیر خارجہ نے بچیوں کے تباہ شدہ اسکول کی تصویر شیئر کردی۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا اسکول کو پربمباری کے وقت عمارت بچیوں سے بھری ہوئی تھی، صرف اسی مقام پر درجنوں معصوم بچوں کو قتل کیاگیا،ایران کے خلاف یہ جرائم جواب لیے بغیر نہیں جانے دیں گے۔
ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں شہادتوں کی تعداد 148 ہوگئی، 95 زخمی ہیں، شہید ہونے والوں میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں۔
ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف عبد الرحیم موسوی شہید ہو گئے
ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف عبد الرحیم موسوی شہید ہو گئے۔
ایران نےموسوی اور ناصر زادہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی،ایرانی میڈیا کے مطابق مسلح افواج کے چیف آف سٹاف عبدالرحیم موسوی اور وزیردفاع عزیز ناصر زادہ ہفتے کے روز ایران پر امریکی اسرائیل کے حملوں میں مارے گئے ہیں۔
ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف عبد الرحیم موسوی نے 13 جون 2025ء کو اسرائیلی حملے میں جنرل محمد باقری کی ہلاکت کے بعد 13 جون 2025 کو منصب پر فائز ہوئے۔
اس سے قبل ایران سپریم لیڈر خامنہ ای، ان کے سلامتی کے مشیر علی شمخانی اور آئی آر جی سی کے کمانڈر انچیف محمد پاکپور کی شہادت کی بھی تصدیق کرچکاہے۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای کون تھے؟انکی زندگی، جدوجہد اور سیاسی سفر پر ایک نظر
علی خامنہ ای 1939ء میں ایران کے شہر مشہد میں ایک مقامی مذہبی رہنما،جواد خامنہ ای کے گھر میں پیدا ہوئے اور انہوں نے نسبتاً غربت میں پرورش پائی،وہ اپنے بھائی بہنوں میں دوسرے نمبر پر تھے۔
علی خامنہ ای ،آیت اللہ خمینی کےقریبی ساتھی تھے،انقلاب ایران کے بعد وہ ایران میں تیزی سے ابھرے، اکتوبر 1981میں وہ ایران کےصدرمنتخب ہوئے،آیت اللہ خامنہ ای کےدور صدارت میں ایران عراق جنگ ہوئی۔
1989 میں آیت اللہ خمینی کے انتقال کےبعدایران کےسپریم لیڈربنے، ملک کی اعلیٰ ترین اتھارٹی،ریاستی پالیسی میں فیصلہ کن کرداراداکیا،ایران کا جوہری پروگرام آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت کااہم موضوع تھا،
2015 میں انہوں نے6عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ کیا،2018میں امریکا کےجوہری معاہدے سے علیحدگی کےبعد کشیدگی بڑھی۔
خامنہ ای نےلبنان میں حزب اللہ اورفلسطینی گروہوں کی حمایت کی،آیت اللہ خامنہ ای نےشام کی خانہ جنگی میں حکومت کا ساتھ دیا،معاشی دباؤاورسیاسی بےچینی کےباعث مظاہروں کاسامنا کیا،2024میں امریکا،اسرائیل نے ایران پرحملہ کیا،خامنہ ای محفوظ رہے۔
امریکا اورصیہونی رجیم نے ایرانیوں کا دل جلایا ہے،ہم بھی انکا دل جلائیں گے، علی لاریجانی
ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے انٹریو دیتے ہوئے کہا امریکا اور صیہونی رجیم نے ایرانیوں کا دل جلایا ہے،ہم بھی ان کا دل جلائیں گے۔
ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نےکہااستعماری طاقتیں جب بھی کسی ملک میں داخل ہوتی ہیں،مقصد وسائل کو لوٹنا ہوتاہے،امریکا میں اقتدار پر بیٹھا شخص اسی لوٹ مار کی ذہنیت کی مکمل علامت ہے۔
علی لاریجانی نےمزید کہا اسرائیل اور امریکا کا مقصد ایران کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا ہے،اسرائیل اپنی بقا کیلئے خطے کے ملکوں کو تقسیم کرنا چاہتا ہے
ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکرمحمد باقرقالیباف نےاپنےبیان میں کہا ٹرمپ اورنیتن یاہو نےسرخ لکیرعبور کی، ٹرمپ اور نیتن یاہو اس کی قیمت چکائیں گے،ہم مستقبل میں بھی خامنہ ای کے راستے پر چلیں گے۔
واضح رہےکہ ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں شہادتوں کی تعداد 148 ہوگئی
ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں شہادتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں شہادتوں کی تعداد 148 ہوگئی ہے، 95 زخمی ہوچکے ہیں،شہید ہونے والوں میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں
ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکرمحمد باقرقالیباف نےاپنے بیان میں کہاٹرمپ اور نیتن یاہو نے سرخ لکیر عبور کی، ٹرمپ اور نیتن یاہو اس کی قیمت چکائیں گے،ہم مستقبل میں بھی خامنہ ای کے راستے پر چلیں گے۔
ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کےسربراہ علی لاریجانی نے انٹرویومیں کہا امریکا اور صیہونی رجیم نے ایرانیوں کا دل جلایا ہے،ہم بھی ان کا دل جلائیں گے،علی خامنہ ای نے مشکل وقت میں بھی سادہ زندگی پر اسرارکیا۔
پاسداران انقلاب کا امریکا اور اسرائیل کے خلاف حملوں کی چھٹی لہر کا اعلان
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکا اور اسرائیل کے خلاف حملوں کی چھٹی لہر کااعلان کردیا گیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں 27 امریکی تنصیات پر حملے کیے ہیں، تل ابیب میں اسرائیلی تل نوف ایئربیس پر بھی حملے کیے، تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کمانڈ ہینڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا،اسرائیلی دارالحکومت میں دفاعی انڈسٹریل کمپلیکس پر بھی حملے ہوئے۔
عرب میڈیا کےمطابق امریکی اڈوں پر ایران کےمیزائل حملے جاری ہیں،کویت میں مسلسل سائرن بج رہے ہیں،اردن میں بھی دوبارہ سائرن بجنا شروع ہوگئے،دوحہ کی فضاؤں میں 11 دھماکےسنے گئے،دوسری جانب اسرائیل کے تمام بڑے شہروں میں سائرن بج رہے ہیں۔
آبنائے ہرمز کی بندش،خام تیل کی سپلائی متاثر اور قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
آبنائے ہرمزکی بندش سے خام تیل کی سپلائی متاثر اورقیمتیں بڑھنےکاخدشہ ہے،ایل پی جی کی قیمت 540 ڈالر سے 750ڈالر فی ٹن ہونے کا امکان ہے۔
یونانی مرکزجہازرانی کےمطابق آبنائے ہرمزبندہونےسےعالمی جہازرانی شدیدمتاثر ہے،یورپ سے ایشیا آنےوالے جہازوں کو بحیرہ روم میں روک دیا گیا،تجارتی بحری جہازوں کو نہرسوئز میں داخل نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یونانی مرکزجہازرانی کے مطابق خلیج فارس میں موجود جہازوں نے اپنی لوکیشن بند کردی،خلیج فارس میں ڈیڑھ سو تک آئل ٹینکرز اورکارگو جہازہوسکتے ہیں،خلیج فارس میں امریکا اور اسرائیل کےعلاوہ دنیا بھر کے جہاز آتے ہیں،خلیج فارس میں پھنسے جہاز اور ان کا عملہ خطرے میں ہے،بحیرہ روم اورخلیج فارس میں رکے جہازوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جو خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرہ عرب سے ملاتی ہے۔ اسی راستے تیل اور گیس دنیا بھر میں پہنچائی جاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے جبکہ عالمی ایل این جی تجارت کا تقریباً پانچواں حصہ بھی اسی آبی گزرگاہ سے گزرتا ہے۔
مجھےعلم ہے آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بعد ایران میں کون احکامات جاری کر رہا ہے،امریکی صدر
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں علم ہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بعد ایران میں کون احکامات جاری کر رہا ہے۔
امریکی ٹی وی کو ٹیلے فون پرانٹرویو میں صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ایران میں اب کون ہےجومؤثر انداز سے احکامات جاری کررہا ہے،ہمارے اڈوں پر ایرانی حملوں کی شدت توقعات سے کم تھی، ایران کے مسئلے کا سفارتی حل اب پہلے سے زیادہ آسان ہوگا۔
دوسری جانب امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نےسوشل میڈیاپرپیغام میں کہاصدرٹرمپ کےحکم پر آپریشن ایپک فیوری شروع کیا،یہ تاریخ کا مہلک ترین اورسب سے پیچیدہ آپریشن ہے،ایران کے پاس موقع تھالیکن معاہدہ کرنےسےانکارکیا،ہم ہرگز یہ برداشت نہیں کریں گےکہ میزائل امریکی عوام کو نشانہ بنائیں ،ایران کی میزائل سازی کی صلاحیت ختم کردی جائے گی،ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا،امریکا نےیہ تنازع شروع نہیں کیا،مگر ہم اسے انجام تک پہنچائیں گے
واضح رہےکہ امریکا اوراسرائیل کے ایران پرحملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر کے کمپاؤنڈ کو عین نشانے پر لگنے والے ہتھیار سے نشانہ بنایا گیا، امریکی میڈیا
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر کے کمپاؤنڈ کو عین نشانے پر لگنےوالے ہتھیار سے نشانہ بنایا گیا۔
امریکی میڈیا کےمطابق جدیدترین اوراعلیٰ درستی والےاس ہتھیارکی قیمت تقریباً 10 ملین ڈالر تھی،ایرانی سپریم لیڈرپر حملے میں مہنگے ہتھیاروں کے ساتھ کامی کازی ڈرون بھی استعمال ہوئے،امریکا نے پہلی بار کامی کازی ڈرونز کو میدان جنگ میں استعمال کیا،اسکو ایرانی دفاعی نظام کو دھوکا دینے کے لیے استعمال کیاگیا۔
ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای امریکی حملے میں شہید ہوگئے ہیں، انھیں انکے آفس میں شہید کیاگیا،حملوں میں سپریم لیڈرکی فیملی کے پانچ افراد کی شہادت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔
ایران نےسپریم لیڈر کی موت کا بدلہ لینےکا اعلان کردیا،ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ مسلح افواج اپنے رہبر خامنہ ای کے راستے پر گامزن رہیں گی،ملک میں جارحیت کرنے والوں کو سخت سزائیں دیں گی، آیت اللہ عالی خامنہ ای کے قاتلوں سے سخت اور فیصلہ کن انتقام لیں گے۔
سپریم لیڈر کی شہادت پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا بیان آگیا
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی صدرکے دفتر سے بیان جاری کردیا گیا۔
ایرانی صدرمسعود پزشکیان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی سپریم لیڈر کا قتل صیہونی رجیم کا سب سے بڑا جرم ہے،اس جرم کیلئے دشمن کو جوابدہ ٹھہرائیں گے،عظیم رہنما کا پاک خون صیہونی ظلم کا خاتمہ کرے گا،اس جرمن کے منصوبہ سازوں کو پچھتانے پر مجبور کریں گے
ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای امریکی حملے میں شہید ہوگئے ہیں، انھیں انکے آفس میں شہید کیاگیا،انکی شہادت پرملک بھرمیں 40 روزہ سوگ اور،7 تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
امریکی حملوں میں سپریم لیڈر کی فیملی کے پانچ افراد کی شہادت کی بھی تصدیق کی گئی ہے، شہید ہونے والے فیملی ممبران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کا بیٹا،بہو،بیٹی،داماد اورنواسی شامل ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی،میجر جنرل محمد پاکپور بھی امریکی اسرائیلی حملےمیں شہیدہوگئے ہیں۔
اسرائیلی طیاروں کی ایران میں 30 مقامات پر بمباری، ایران کا جوابی وار، مشرق وسطی میں27 امریکی تنصیات کو نشانہ بنا ڈالا
اسرائیلی طیاروں کی ایران میں 30 مقامات پربمباری، ایران کے میزائل لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنایا گیا، ایران کا جوابی وار،مشرق وسطی میں27 امریکی تنصیات کو نشانہ بنا ڈالا،تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کمانڈ ہینڈ کوارٹرکو نشانہ بنایا،دارالحکومت میں دفاعی انڈسٹریل کمپلیکس پر بھی حملہ کیا۔
ایران پرامریکا اوراسرائیل کےحملوں کاسلسلہ دوسرے روزبھی جاری ہے،غیرملکی میڈیا کےمطابق تازہ حملوں میں اسرائیلی طیاروں نےایران میں 30 مقامات پربم برسائے ہیں,اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ بمباری کے دوران ایران کی میزائل لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب کا امریکا اور اسرائیل کے خلاف حملوں کی چھٹی لہر کا اعلان
گزشتہ روزامریکا اور اسرائیل نے 200 طیاروں کے ذریعے ایران کےپانچ سو مقامات پرحملے کئے,تہران سمیت کئی شہر دھماکوں سےگونج اٹھے2 سو سےزائد افراد شہید اورساڑھےسات سو زخمی ہوگئے، 95 اموات دو اسکولوں پرحملوں میں ہوئیں۔
امریکا اوراسرائیل کی جانب سےایران کی متعدد وزارتوں کے دفاتر،ملٹری تنصیبات،چابہارکی بندرگاہ اور مہرآباد ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایاگیا،بمباری سےمتاثر ہونےوالے ایرانی شہروں میں بوشہربندرعباس تبریز،قم،خراج،کرمان شاہ اوراصفہان بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب اماراتی حکام کاکہنا ہےکہ ایران کے 209میں 195ڈرونزکو تباہ کردیاگیا،14ڈرون مختلف مقامات پر گرے جس سے معمولی نقصان ہوا، برج العرب ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا،اماراتی حکام کےمطابق شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرحملے میں ایک شخص جاں بحق ہوا،ایران کی جانب سے حملے میں سات افراد زخمی ہوئے۔۔
قطری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قطر پر ایرانی حملے میں 16 افراد زخمی ہوئے،قطر کے مختلف علاقوں میں مالی نقصانات بھی ہوئے۔
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پرنجف اور کربلا میں سوگ کا عالم، مقدس روضوں پر سرخ لائٹیں روشن
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر نجف اور کربلا میں یوم سوگ،عراق کے دونوں صوبوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر عراق میں مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب آیت اللہ خامنہ کی شہادت پرمشہد میں امام رضا کے روضے پر سیاہ پرچم لہرا دیا گیا،امام رضا کے روضے پر زائرین زار و قطار رورہے ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای امریکی حملے میں شہید ہوگئے ہیں، انھیں انکے آفس میں شہید کیا گیا، انکی شہادت پر ملک بھر میں 40 روزہ سوگ اور،7 تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے
ایران کا سپریم لیڈرآیت اللّٰہ خامنہ ای کی موت کا بدلہ لینے کا اعلان
ایرانی فوج نے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو شہید کیے جانے کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسلح افواج اپنے رہبر خامنہ ای کے راستے پرگامزن رہیں گی،ملک میں جارحیت کرنے والوں کو سخت سزائیں دیں گی، آیت اللہ عالی خامنہ ای کے قاتلوں سے سخت اور فیصلہ کن انتقام لیں گے۔
ایرانی سرکاری میڈیا نےتصدیق کی ہےکہ ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای امریکی حملے میں شہید ہوگئے،انھیں انکے آفس میں شہید کیاگیا،انکی شہادت پرملک بھرمیں 40 روزہ سوگ اور،7 تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کےمطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی،میجر جنرل محمد پاکپور بھی امریکی اسرائیلی حملےمیں شہیدہوگئے،اس سےقبل خامنہ ای کی بیٹی،نواسی اورداماد بھی شہید ہوگئے تھے۔
امریکی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے،7روز کی تعطیل،40 روزہ سوگ کا اعلان
امریکی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے،ایران نے سپریم لیڈر کی موت کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا،بریگیڈئیر جنرل احمد واحدی پاسداران انقلاب کے نئے کمانڈر مقرر کردئیے گئے۔
ایرانی سرکاری میڈیا نےتصدیق کی ہےکہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی حملے میں شہید ہوگئے ہیں،آیت اللہ خامنہ ای کو مشیروں سے ملاقات کے دوران نشانہ بنایا گیا،حملے کے وقت ایرانی سپریم لیڈر اپنے دفتر میں موجود تھے،انکی شہادت پرملک بھرمیں 40 روزہ سوگ اور،7 تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
امریکی حملوں میں سپریم لیڈر کی فیملی کے پانچ افراد کی شہادت کی بھی تصدیق کی گئی ہے، شہید ہونے والے فیملی ممبران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کا بیٹا،بہو،بیٹی،داماد اورنواسی شامل ہیں۔
ایرانی میڈیا کےمطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کےمشیرعلی شمخانی،میجرجنرل محمد پاکپوربھی امریکی اسرائیلی حملےمیں شہیدہوگئے ہیں،ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف عبد الرحیم موسوی شہید ہو گئے،ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصرزادہ بھی گزشتہ روز کے حملوں میں شہید ہوئے،پولیس انٹیلی جنس چیف میجر جنرل شاہد رضائیاں بھی شہید ہوگئے،انہوں نے گزشتہ روز بمباری میں جام شہادت نوش کیا
ایرانی عوام سپریم لیڈر کی شہادت کے سڑکوں پرآگئے
ایران نےسپریم لیڈر کی موت کا بدلہ لینےکا اعلان کردیا، ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ مسلح افواج اپنے رہبر خامنہ ای کے راستے پر گامزن رہیں گی،ملک میں جارحیت کرنے والوں کو سخت سزائیں دیں گی، آیت اللہ عالی خامنہ ای کے قاتلوں سے سخت اور فیصلہ کن انتقام لیں گے۔
سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد عبوری کونسل ایران کی قیادت کرے گی،کونسل صدر، عدلیہ کے سربراہ، شوری نگہبان کے ایک رکن پر مشتمل ہوگی۔
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ایران کے تمام بڑے شہروں میں تعزیتی تقاریب کی جارہی ہیں،ایرانی شہری اہم اسکوائر پر جمع ہوکر ماتم کرنے میں مصروف ہیں،سپریم لیڈر کی شہادت پر شہری زار و قطار روتے رہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای آخری تقریر سامنے آگئی
ایرانی سپریم لیڈر نے اپنی آخری تقریرمیں کہا اے پروردگار،ہمیں شہداء کے ساتھ ملا دے اور ہمیں شہادت نصیب فرما۔
مشہد میں امام رضا کے روضے پر سیاہ پرچم لہرا دیا گیا
ایرانی میڈیا کےمطابق آیت اللہ خامنہ کی شہادت پر مشہد میں سوگ کا عالم ہے،امام رضا کے روضے پر زائرین زار و قطار رورہے ہیں
دوسری جانب آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر نجف اور کربلا میں یوم سوگ،عراق کے دونوں صوبوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
ایران پر حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر کا بیٹا اور بہو شہید، ایرانی سفارتخانہ
امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا بیٹا اور بہو شہید ہو گئے ہیں۔
ایرانی سفارتخانے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے بیٹے سید مجتبیٰ خامنہ ای اور بہو زہرا حداد عادل حملوں میں شہید ہو گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور امریکہ نے آج صبح ایران پر حملہ کیا جس میں متعدد مقامات پر بمباری کی گئی ، جس کے نتیجے میں اب تک ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق 201 افراد شہید ہو چکے ہیں ۔
ایران کی جانب سے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف جوابی حملے جاری ہیں جبکہ خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر بھی میزائل داغے جا رہے ہیں ۔
امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں 201 افراد شہید، 747 سے زائد زخمی ہوئے: ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی
ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے کہاہے کہ امریکہ اور اسرائیلی حملوں میں 201 افراد جاں بحق جبکہ 747 سے زائد زخمی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ترجمان نے مہر نیوز ایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے 24 صوبوں پر حملے کیئے گئے جن میں 201 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ ریڈ کریسنٹ کی 220 ٹیمیں حملوں کا نشانہ بنے والے مقامات پر ریسکیو آپریشنز انجام دے رہی ہیں ۔
اسرائیل کا اپنی تاریخ کا بڑا فضائی آپریشن کرنے کا دعویٰ
اسرائیل ڈیفنس فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنی تاریخ کی فضائی کارروائی انجام دی ہے ، جس کے دوران تقریباً 200 لڑاکا طیاروں نے ایران کے مغربی اور وسطی علاقوں میں میزائل اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق اس کارروائی میں سیکڑوں ہتھیار استعمال کیے گئے اور بیک وقت تقریباً 500 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں فضائی دفاعی نظام اور میزائل لانچرز شامل تھے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی فضائیہ کو ایرانی فضائی حدود میں برتری حاصل ہوئی اور ایرانی نظام کی جارحانہ صلاحیتوں، خصوصاً مغربی ایران میں موجود میزائل لانچ سائٹس کو شدید نقصان پہنچا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک حملہ مغربی ایران کے شہر Tabriz میں زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل لانچنگ مقام پر بھی کیا گیا۔
ایران کی جوابی کارروائی
ایران کی جانب سے اسرائیل کیخلاف جوابی حملہ جاری ہے جسے ’ فتح خیبر‘‘ کا نام دیا گیا جس دوران ایران نے سینکڑوں میزائلوں سے اسرائیل کے متعدد شہروں کو نشانہ بنایا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو جدید ہتھیار ہم نے چھپائے تھے اب وہ نکالیں گے،ہمارے پاس برسوں تک لڑنے کیلئے جدید ہتھیار ہیں،ہم نے ابھی تک طاقتور اور جدید ہتھیار استعمال نہیں کئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے دوسری جانب آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
آبنائے ہرمز سے روزانہ تقریباً 90 اور سال بھر میں 33 ہزار بحری جہاز گزرتے ہیں، آبنائے ہرمز مشرقِ وسطیٰ کو ایشیا، یورپ، شمالی امریکا اور دیگر دنیا سے جوڑتی ہے۔
ایران کے خلیجی ممالک میں امریکہ فوجی اڈوں پر حملے
ایران نے خلیجی خطے میں اہداف کو نشانہ بنانے کی تصدیق کر دی، ایران کی جانب سے قطر میں العدید ایئر بیس، کویت میں السالم ایئر بیس، متحدہ عرب امارات میں الظفرہ ایئر بیس، بحرین میں امریکہ کا پانچواں فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیاہے ۔
متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے دبئی پر داغے میزائلوں کو روک دیا، میزائلوں میں اب تک چار شہری زخمی ہوچکے۔
خبر ایجنسی کا کہناہے کہ دبئی میڈیا آفس کے مطابق دبئی کے علاقے Palm Jumeirah میں ایک عمارت پر ڈرون حملے کی اطلاعات ہیں کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد ہنگامی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو محفوظ بنا لیا گیا۔ دبئی سول ڈیفنس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
میڈیا آفس کے مطابق زخمی ہونے والے چار افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔
صورتحال کے پیش نظرمتحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے، اماراتی حکام کےمطابق یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔
آج صبح ہونے والے میزائل حملے میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے میزائل کو انٹرسپٹ کیا گیا جس کا ملبہ گرنے سے ایک پاکستانی شہری کی موت ہوئی۔
کویت
کویت میں ایرانی حملوں میں 12 زخمی افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
کویت کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی کے مطابق کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد ملازمین کو معمولی زخم آئے اور مسافر عمارت کو محدود نوعیت کا نقصان پہنچا۔
قطر
خبر ایجنسی کے مطابق دوحا میں پھر 3 مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، تاہم فی الحال جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
قطری وزارت خارجہ نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے ، بیان میں کہا کہ عوام کھڑکیوں اور کھلے مقامات سے دور رہیں،صرف انتہائی ضرورت کی صورت میں شہری گھروں سے باہر نکلیں۔
ایران کی جانب سے داغی گئی پہلی لہر میں قطری دارالحکومت دوحہ میں زور دار دھماکے سنے گئے، یہ دھماکے قطر کی جانب سے تمام میزائل مار گرانے کے بیان کے بعد ہوئے، جبکہ قطر نے شہریوں کو فوجی اڈوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اتھارٹی کے سرکاری ترجمان عبداللہ الراجحی نے بتایا کہ حملے کے فوری بعد متعلقہ حکام نے منظور شدہ ہنگامی طریقہ کار فوری طور پر نافذ کردیا، حالات کو قابو میں کرلیا گیا ۔
اردن
اردن فوج کا کہنا ہےکہ اردن نے 2 بیلسٹک میزائل مار گرائے،ابھی واضح نہیں یہ میزائل کس نے فائر کے تھے۔
بحرین
بحرین میں ایرانی حملوں میں متعدد رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہےکہ خطے میں موجود تمام امریکی اور اسرائیلی تنصیبات ان کے ہدف پر ہیں اور امریکا کے تمام اڈے اور مفادات انکی پہنچ میں ہیں۔
عراق کی فضاؤں میں لڑاکا طیارے اور میزائل دیکھے گئے،عراقی پیرا ملٹری فورس حشد الشعبی کےہیڈکوارٹر پرحملہ،حملےمیں ایک شخص جاں بحق اورتین زخمی ہوئے،میزائل اورطیارےاسرائیلی سمت سے عراق میں داخل ہورہے ہیں۔
اسرائیل کا اپنی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی آپریشن کرنے کا دعویٰ، 200 طیاروں نے حصہ لیا
اسرائیل ڈیفنس فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنی تاریخ کی فضائی کارروائی انجام دی ہے ، جس کے دوران تقریباً 200 لڑاکا طیاروں نے ایران کے مغربی اور وسطی علاقوں میں میزائل اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق اس کارروائی میں سیکڑوں ہتھیار استعمال کیے گئے اور بیک وقت تقریباً 500 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں فضائی دفاعی نظام اور میزائل لانچرز شامل تھے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی فضائیہ کو ایرانی فضائی حدود میں برتری حاصل ہوئی اور ایرانی نظام کی جارحانہ صلاحیتوں، خصوصاً مغربی ایران میں موجود میزائل لانچ سائٹس کو شدید نقصان پہنچا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک حملہ مغربی ایران کے شہر Tabriz میں زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل لانچنگ مقام پر بھی کیا گیا۔
شہبازشریف کا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس دوران ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد علاقائی کشیدگی کی شدید مذمت کی گئی جبکہ قطر اور خلیجی ممالک پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں قطری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی ، گفتگو میں وزیراعظم نے حالیہ دوحا ملاقات کا حوالہ دیا اور باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔
پاکستان نے خطے میں امن کے لیے تعمیری کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
اسحاق ڈار
دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے یواےای کےہم منصب عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے حالیہ پیشرفت پر شدید اظہار تشویش کیا اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پراتفاق کیا۔
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے اور جدید ہتھیار استعمال کرنے کا اعلان
ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کرنے اور جنگ میں جدید ہتھیاروں کے استعمال کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو جدید ہتھیار ہم نے چھپائے تھے اب وہ نکالیں گے،ہمارے پاس برسوں تک لڑنے کیلئے جدید ہتھیار ہیں،ہم نے ابھی تک طاقتور اور جدید ہتھیار استعمال نہیں کئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے دوسری جانب آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
آبنائے ہرمز سے روزانہ تقریباً 90 اور سال بھر میں 33 ہزار بحری جہاز گزرتے ہیں، آبنائے ہرمز مشرقِ وسطیٰ کو ایشیا، یورپ، شمالی امریکا اور دیگر دنیا سے جوڑتی ہے۔
دبئی کے پام جمیرا میں ڈرون حملہ ، چار افراد زخمی
دبئی میڈیا آفس کے مطابق دبئی کے علاقے Palm Jumeirah میں ایک عمارت پر ڈرون حملے کی اطلاعات ہیں کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد ہنگامی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو محفوظ بنا لیا گیا۔ دبئی سول ڈیفنس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
میڈیا آفس کے مطابق زخمی ہونے والے چار افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔
کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، متعدد ملازمین زخمی
کویت کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی کے مطابق کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد ملازمین کو معمولی زخم آئے اور مسافر عمارت کو محدود نوعیت کا نقصان پہنچا۔
اتھارٹی کے سرکاری ترجمان عبداللہ الراجحی نے بتایا کہ حملے کے فوری بعد متعلقہ حکام نے منظور شدہ ہنگامی طریقہ کار فوری طور پر نافذ کردیا، حالات کو قابو میں کرلیا گیا ۔
امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، 200 سے زائد شہری شہید، ایران کی جوابی کارروائی جاری، خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے
امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے جاری ہیں جس دوران ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق 201 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 747 سے زائد زخمی ہیں۔ جبکہ حملوں میں ایران کے کئی سینئر فوجی افسران اور رہنماوں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا جارہاہے لیکن ایران کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔
اسرائیل نے ایران کیخلاف اپنی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ کرنے کا دعویٰ کر دیاہے اور کہا کہ آپریشن میں 200 طیاروں نے حصہ لیا جس دوران 500 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے صدارتی آفس، آرمی چیف ، وزراء ، دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیاہے، اس کے علاوہ پارچین ملٹری کمپلیکس اور وزارت انٹیلی جنس کو بھی نشانہ بنایا گیا، تہران پر فضا اور سمندر سے میزائل داغے گئے ۔
ایران کے سپریم لیڈر خامنہ کی کی رہائشگاہ کے قریب 7 میزائل گرے، ایرانی صدر اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای محفوظ رہے ، پینٹاگون نے ایران کیخلاف آپریشن کو ’ ایپک فیوری‘ کا نام دیاہے ۔
ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی
ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے کہاہے کہ امریکہ اور اسرائیلی حملوں میں 201 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 747 سے زائد زخمی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ترجمان نے مہر نیوز ایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے 24 صوبوں پر حملے کیئے گئے جن میں 201 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ ریڈ کریسنٹ کی 220 ٹیمیں حملوں کا نشانہ بنے والے مقامات پر ریسکیو آپریشنز انجام دے رہی ہیں ۔
اسرائیل کا اپنی تاریخ کا بڑا فضائی آپریشن کرنے کا دعویٰ
اسرائیل ڈیفنس فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنی تاریخ کی فضائی کارروائی انجام دی ہے ، جس کے دوران تقریباً 200 لڑاکا طیاروں نے ایران کے مغربی اور وسطی علاقوں میں میزائل اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق اس کارروائی میں سیکڑوں ہتھیار استعمال کیے گئے اور بیک وقت تقریباً 500 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں فضائی دفاعی نظام اور میزائل لانچرز شامل تھے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی فضائیہ کو ایرانی فضائی حدود میں برتری حاصل ہوئی اور ایرانی نظام کی جارحانہ صلاحیتوں، خصوصاً مغربی ایران میں موجود میزائل لانچ سائٹس کو شدید نقصان پہنچا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک حملہ مغربی ایران کے شہر Tabriz میں زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل لانچنگ مقام پر بھی کیا گیا۔
ایران کی جوابی کارروائی
امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اب تک اسرائیل کی جانب میزائلوں کی تین لہریں فائر کی جاچکی ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر تل ابیب سمیت اسرائیل کے کئی شہروں میں میزائل گرنے کی ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں تاہم اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہ ایران کے میزائلوں کو ہوا میں ہی ناکارہ بنا رہاہے ۔
ایران کی جانب سے قطر ، بحرین، ابو ظہبی ، کویت اور سعودی عرب میں موجود امریکی فضائی اڈوں پر میزائل داغے گئے ہیں، ایران کے میزائل حملوں کے بعد خلیجی ممالک میں فضائی آپریشن بند کر دیا گیاہے ، متحد ہ عرب امارت میں میزائل کا ملبہ لگنے سے ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔
ایران پر اسرائیل اور امریکہ کا حملہ
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران پر ایک نیا حملہ جاری ہے جس میں ایرانی میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا جارہاہے ۔
اسرائیل کے ایرانی شہر میناب میں لڑکیوں کے سکول پر کیئے گئے حملے میں 85 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، اسرائیل کی جانب سے ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے سکول پر شدید بمباری کی گئی جس دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 85 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں ۔ حملے کے وقت سکول میں 170 سے زائد بچیاں موجود تھیں۔
ایران کے صوبے فارس میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 15 شہری شہید ہو گئے ہیں ، اسرائیلی حملے کے وقت جمنزیم کے پارک میں بچے کھیل رہے اور شہری ورزش میں مصروف تھے ۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران کے شہر ابیک میں بھی اسکول پر اسرائیلی حملہ کر دیاہے، امام رضا اسکول میں متعدد طلبہ جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
الجزیرہ نے دعویٰ کیاہے کہ جسک میں بھی اسرائیلی حملے میں شہریوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
رائٹرز کےمطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا،تہران کی یونیورسٹی اسٹریٹ میں متعدد میزائل گرے،سید خاندان،ایرانی بندرگاہ چابہار پر بھی میزائل گرے،مہرآباد ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
تہران اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ معطل کردی گئی ہے،جبکہ پورے ملک میں موبائل سروس معطل ہوگئی،انٹرنیٹ کنیکشن کی رفتار بھی سست ہے،دھماکوں کی آواز سن کرلوگ افراتفری میں بھاگ رہےہیں،تعلیمی ادارے بند کردیے گئے، تمام کلاسز آن لائن منعقد ہونگی۔
رائٹرز کےمطابق اسرائیل کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر اور صدر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا،اسرائیلی حکام کے مطابق دونوں کے ٹھکانوں پر حملے ہوئے، نتائج سے لاعلم ہیں۔
خبرایجنسی کےمطابق ایران نے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہاہے کہ وہ تہران میں موجود ہی نہیں ہیں ، علی خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا ہے، ایرانی حکام نےرائٹرز سےگفتگومیں کہاتہران میں کئی منسٹریزکی عمارتوں کو نشانہ بنایاگیا۔
امریکی حکام کا کہنا ہےکہ ایران پر فضا اورسمندر سےحملے کیےجارہے ہیں،حملوں میں صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایاجارہا ہے،امریکی بیسز کے تحفظ کیلئے بحری بیڑے مشرق وسطیٰ منتقل کیے گئے تھے۔
اسرائیلی حکام کاکہنا ہےکہ ایران پراسرائیلی حملےکوامریکی معاونت حاصل ہے،حملے کا منصوبہ کئی ماہ پہلےمنایا گیا تھا،ایران پر حملے کی تاریخ ہفتوں پہلے طے کی گئی تھی،ایران کے خلاف کارروائی کئی دنوں پر محیط ہوسکتی ہے
پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت کرتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں مذاکرات کی ناکامی اور کشیدگی کے آغاز پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حملے ایسے وقت کیے گئے جب پُرامن اور مذاکراتی حل تک پہنچنےکیلئے سفارتی کوششیں جاری تھیں،اس نوعیت کی کارروائیاں پورے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچائیں گی،اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق سعودی عرب، بحرین، اردن، کویت، قطر ،متحدہ عرب امارات پر حملوں کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں، تمام برادر ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان نے زیادہ سے زیادہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ یہ بلااشتعال حملے خلیجی برادر ریاستوں کی خودمختاری کی صریحا خلاف ورزی ہیں۔ یو اے ای میں حملے کے دوران ایک پاکستانی شہری کی افسوسناک ہلاکت کی مذمت کرتے ہیں۔
تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ مزید ایسے اقدامات سے گریز کریں،پاکستان بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیتا ہے،پاکستان تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ سفارت کاری کی جانب واپس آئیں ،تمام فریقین بحران کا پُرامن اور مذاکراتی حل تلاش کریں۔
چین کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ، ایران کی خودمختاری کے احترام پر زور
چین کی وزارت خارجہ نے خطے میں حالیہ پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے۔
بیان میں تمام فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ مزید کشیدگی سے گریز کریں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتی ذرائع کو دوبارہ اختیار کریں۔
امریکہ، ایران اور اسرائیل جنگ کی تمام خبریں پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں: امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، 70 سے زائد شہری شہید، ایران کی جوابی کارروائی جاری، خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے
وزیراعظم شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس دوران ایران پر حملے اور خلیجی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امن کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد خطے میں پیدا شدہ کشیدگی کی سخت مذمت کی۔ سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشیدہ صورتحال میں امن کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کر دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔ شہباز شریف نے دعا کی کہ رمضان المبارک کی برکتوں کے طفیل خطے میں جلد از جلد امن، استحکام اور ہم آہنگی قائم ہو۔
سعودی ولی عہد کا یو اے ای صدر اور قطر کے امیر سے ٹیلیفونک رابطہ ، کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور قطر کے امیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور حالیہ ایرانی حملوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی برادر ممالک کی سرزمین کو نشانہ بنانے والے ایران کے حملوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان حملوں کی شدید مذمت کی اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ سعودی عرب کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان کیا۔
قطر کے امیر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفون، کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور
قطر کے امیر نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے میں جاری صورتحال اور اس کے علاقائی و بین الاقوامی سلامتی پر مرتب ہونے والے اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران قطر اور سعودی عرب دونوں نے کشیدگی کے فوری خاتمے اور مذاکرات کی میز پر واپسی کی ضرورت پر زور دیا۔
سعودی عرب نے قطر کی سرزمین کو ایرانی بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنائے جانے کی سخت مذمت کی اور قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان کیا۔
سعودی عرب نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ قطر کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا پختہ عزم رکھتا ہے۔
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال،پی آئی اے کی خلیجی ممالک کیلئے پروازیں معطل
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورت حال کے باعث پی آئی اےکا خلیجی ممالک کا فضائی آپریشن معطل کر دیا گیاہے، متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحا اور کویت کیلئے پروازیں روک دی گئی ہیں ۔
ترجمان پی آئی اےکےمطابق خلیجی ممالک کیلئے پروازیں ابتدائی طور پر کل شام یا فضائی حدود کی بحالی تک آپریٹ نہیں کی جائیں گی۔ سعودی عرب کی پروازیں جاری رہیں گی مگر ان کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ سعودیہ کیلئے پروازیں بوئنگ سات سو ستتر پر منتقل ۔ طویل راستے سے منزل مقصود پر پہنچیں گی ۔
ایرانی وزیر خارجہ کے خطے کے ہم منصبوں سے اہم رابطے، اپنی سرزمین استعمال ہونےنہ دینے کی اپیل
ایران اور امریکہ و اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے وزرائے خارجہ سے سلسلہ وار رابطے کیے اور انہیں موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور عراق کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ رابطہ کیا۔ عباس عراقچی نے تمام ممالک سے واضح اپیل کی کہ وہ اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہ دیں اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں۔
عباس عراقچی نے اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے جائز حق دفاع کو استعمال کرتے ہوئے امریکی اور اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور یہ کارروائی کسی بھی خطے کے ملک کے خلاف نہیں ہے۔
انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود بند، عالمی ایئر لائنز کی پروازیں منسوخ
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں اور ایرانی جوابی میزائل حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں فضائی آمدورفت مکمل طور پر درہم برہم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کردیں جبکہ دنیا کی بڑی ایئر لائنز نے حفاظتی خدشات کے پیش نظر پروازیں معطل یا راستے تبدیل کردیے۔
قطر نے بحری اور فضائی ٹریفک دونوں معطل کردی جبکہ متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود کو جزوی اور عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا۔
ابوظہبی کے آسمان پر میزائل تباہ کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔ اسرائیل، ایران، عراق اور اردن نے بھی اپنی فضائی حدود بند کردیں اور فلائٹ ٹریکنگ نقشوں پر خطے کا فضائی راستہ تقریباً خالی نظر آیا۔
لوفتھانزا، ایئر فرانس، کے ایل ایم، ایمریٹس، برٹش ایئرویز، ایئر عربیہ، ویز ایئر اور ترکش ایئر لائنز سمیت درجنوں عالمی ایئر لائنز نے اسرائیل، ایران، دبئی، ابوظہبی اور عمان کی پروازیں منسوخ کردیں۔ ایک برٹش ایئرویز پرواز جو لندن سے دوحہ جارہی تھی اسے درمیان سفر سے واپس بلا لیا گیا۔
مشرق وسطیٰ یورپ اور ایشیا کے درمیان فضائی راستے کا اہم گزرگاہ ہے اور اس بحران نے عالمی فضائی صنعت پر مزید دباؤ ڈال دیا ہے۔ تاہم اسرائیل کے اردن اور مصر کے ساتھ زمینی سرحدی راستے کھلے ہیں۔
دوسری جانب ایران جنگ کےباعث خلیجی ممالک کیجانب سےپاکستان کیلئےفضائی آپریشن غیرمعینہ مدت کیلئےمعطل کر دیا گیاہے، ترجمان سیالکوٹ ایئرپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک کیلئے فضائی آپریشن بحال ہوتے ہی تمام پروازوں کا نیا شیڈول جاری کردیا جائےگا، فضائی آپریشن کی عارضی بندش بارے متععد خلیجی ممالک نے نوٹم جاری کردیا۔ ترجمان کا کہناتھا کہ تمام مسافر اپنی بین الاقوامی پرواز بارے تمام تفصیلات اپنی ایئرلائن سے حاصل کریں، خلیجی ممالک سے سیالکوٹ آنے اور واپس جانے والے مسافر اپنی ائرلائن سے تفصیلات حاصل کریں۔
ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کی شہریوں کو تہران چھوڑنے کی ہدایت
ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کی شہریوں کو تہران چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مطابق موجودہ صورتحال میں تہران سے کسی اور شہر منتقل ہوجائیں، شہر سے انخلا کے دوران افراتفری نہ پھیلائے، پرسکون رہے۔
اسرائیلی فوج نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران نے ایک بارپھر اسرائیل پر میزائل داغ دیے، اسرائیلی اسپتالوں نے ایمرجنسی وارڈ زیر زمین منتقل کردیے۔
دوسری جانب دوحہ اور ابوظبی میں ایک بار پھر دھماکے، بحرین نے الجفیر سے شہریوں کا انخلا شروع کردیا ہے۔
ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول پر اسرائیلی بمباری، 51 افراد جاں بحق :خبر ایجنسی
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے حملے کے بعد ایران نے بھی جوابی کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ اسرائیل کے ایرانی شہر میناب میں لڑکیوں کے سکول پر کیئے گئے حملے میں 51 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے سکول پر شدید بمباری کی گئی جس دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 51 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں ۔
اسرائیلی حملے کے وقت سکول میں 170 سے زائد بچیاں موجود تھیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی 60 سے تجاوز کر گئی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا عراقی ہم منصب کو ٹیلیفون، حملوں سے آگاہ کیا
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے عراقی ہم منصب کو ٹیلیفون کر کے عراق میں موجود امریکی اڈوں پر جاری حملوں سے آگاہ کیا۔
عباس عراقچی نے عراقی وزیر خارجہ کو واضح کیا کہ ایران کے حملے صرف اور صرف امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ کارروائی کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کا ہدف امریکی فوجی موجودگی ہے نہ کہ عراق یا کوئی اور ملک۔
ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی محفوظ ہیں، ایرانی حکام
ایرانی حکام نے اسرائیل کی جانب سے ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی کو ہلاک کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ وہ محفوظ ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی محفوظ ہیں، میجر جنرل امیر حاتمی آپریشنل ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
اسرائیل میڈیا نے ایرانی آرمی چیف کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
سعودی وزیر خارجہ کی ایران کے خلیجی ممالک پر حملوں کی شدید مذمت
سعودی وزارت خارجہ نے ایران کی جانب سے خلیجی اور عرب ممالک پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں ناقابل قبول قرار دے دیا۔
سعودی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین اور اردن پر ایرانی حملے سراسر قابل مذمت ہیں اور یہ ان ممالک کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
سعودی عرب نے حملے کا نشانہ بننے والے ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان مشکل حالات میں خلیجی ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے متاثرہ ممالک سے گہری ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
نوٹ: ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ کی تازہ خبروں کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں
Live Updates: امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مشترکہ حملہ، 51 شہری جاں بحق، کئی سینئر فوجی اور سیاسی رہنماوں کی ہلاکت کی اطلاعات، ایران کی جوابی کارروائی جاری
ایران کی جانب سے خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرونز داغنے کا سلسلہ جاری
ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی اڈوں پر حملوں کی تصدیق کردی،ایران نے کویت، یو اے ای، قطر، اردن اور بحرین میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
بحرین نے اپنی سرزمین پر حملوں کی باضابطہ تصدیق کردی ہے،بحرینی سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کی زمینی حدودمیں حملے ہو چکے ہیں،بحرین کےالجفیر بیس سےدھواں اٹھتا دیکھا گیا ہے،جہاں امریکی نیوی کے اہلکار تعینات ہیں۔ بحرین نے الجفیر سے شہریوں کا انخلا شروع کردیا ہے۔
متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے دبئی پر داغے میزائلوں کو روک دیا، میزائلوں میں اب تک چار شہری زخمی ہوچکے۔
خبر ایجنسی کا کہناہے کہ دبئی میڈیا آفس کے مطابق دبئی کے علاقے Palm Jumeirah میں ایک عمارت پر ڈرون حملے کی اطلاعات ہیں کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد ہنگامی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو محفوظ بنا لیا گیا۔ دبئی سول ڈیفنس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
میڈیا آفس کے مطابق زخمی ہونے والے چار افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔
صورتحال کے پیش نظرمتحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے، اماراتی حکام کےمطابق یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔
آج صبح ہونے والے میزائل حملے میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے میزائل کو انٹرسپٹ کیا گیا جس کا ملبہ گرنے سے ایک پاکستانی شہری کی موت ہوئی۔
کویت
کویت میں ایرانی حملوں میں 12 زخمی افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
کویت کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی کے مطابق کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد ملازمین کو معمولی زخم آئے اور مسافر عمارت کو محدود نوعیت کا نقصان پہنچا۔
قطر
خبر ایجنسی کے مطابق دوحا میں پھر 3 مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، تاہم فی الحال جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
قطری وزارت خارجہ نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے ، بیان میں کہا کہ عوام کھڑکیوں اور کھلے مقامات سے دور رہیں،صرف انتہائی ضرورت کی صورت میں شہری گھروں سے باہر نکلیں۔
ایران کی جانب سے داغی گئی پہلی لہر میں قطری دارالحکومت دوحہ میں زور دار دھماکے سنے گئے، یہ دھماکے قطر کی جانب سے تمام میزائل مار گرانے کے بیان کے بعد ہوئے، جبکہ قطر نے شہریوں کو فوجی اڈوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اتھارٹی کے سرکاری ترجمان عبداللہ الراجحی نے بتایا کہ حملے کے فوری بعد متعلقہ حکام نے منظور شدہ ہنگامی طریقہ کار فوری طور پر نافذ کردیا، حالات کو قابو میں کرلیا گیا ۔
اردن
اردن فوج کا کہنا ہےکہ اردن نے 2 بیلسٹک میزائل مار گرائے،ابھی واضح نہیں یہ میزائل کس نے فائر کے تھے۔
بحرین
بحرین میں ایرانی حملوں میں متعدد رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہےکہ خطے میں موجود تمام امریکی اور اسرائیلی تنصیبات ان کے ہدف پر ہیں اور امریکا کے تمام اڈے اور مفادات انکی پہنچ میں ہیں۔
عراق کی فضاؤں میں لڑاکا طیارے اور میزائل دیکھے گئے،عراقی پیرا ملٹری فورس حشد الشعبی کےہیڈکوارٹر پرحملہ،حملےمیں ایک شخص جاں بحق اورتین زخمی ہوئے،میزائل اورطیارےاسرائیلی سمت سے عراق میں داخل ہورہے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کا ایران کے خلاف امریکا اسرائیل مشترکہ کارروائی کا اعلان
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے خلاف امریکا اسرائیل مشترکہ کارروائی کا اعلان کردیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا امریکا اور اسرائیل نے ایران سے لاحق خطرات ختم کرنے کیلئے آپریشن شروع کردیا،ایران کو جوہری طاقت حاصل کرنے نہیں دیا جائے گا،یہ آپریشن ایرانی عوام کو اپنے فیصلے خود کرنے کا موقع دے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں زور دار دھماکے سنے گئے،اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو روکنے میں مصروف ہیں،اسرائیلی حکام نے شہریوں کو ایرانی میزائل حملوں کی ویڈیو بنانے سے منع کر دیا،نیتن یاہو کی تقریر کے دوران ہی تل ابیب میں سائرن بج اٹھے۔
ایران کی اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی جاری، جدید ہتھیار استعمال کرنے کا اعلان
ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے جس میں میزائلوں کی تیسری لہر داغی گئی ہے، جوابی کارروائی کو فتح خیبر کا نام دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو جدید ہتھیار ہم نے چھپائے تھے اب وہ نکالیں گے،ہمارے پاس برسوں تک لڑنے کیلئے جدید ہتھیار ہیں،ہم نے ابھی تک طاقتور اور جدید ہتھیار استعمال نہیں کئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے دوسری جانب آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
آبنائے ہرمز سے روزانہ تقریباً 90 اور سال بھر میں 33 ہزار بحری جہاز گزرتے ہیں، آبنائے ہرمز مشرقِ وسطیٰ کو ایشیا، یورپ، شمالی امریکا اور دیگر دنیا سے جوڑتی ہے۔
اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں دھماکے سنے گئے ہیں،جبکہ شمالی اسرائیل میں 9 منزلہ عمارت پر میزائل کا ملبہ گر گیا ہے،میزائل کے ٹکڑے لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، عمارت کے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایرانی وزارخارجہ نے اپنے بیان میں کہاامریکا اور اسرائیل نے سول ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا،مذاکراتی عمل کے دوران ایران پر حملہ کیا گیا۔
ایرانی وزارت داخلہ نےشہریوں کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی ہے،مجرم دشمن نے ایک بار پھر ہماری سرزمین پر حملہ کیا ہے،تمام صوبوں کے گونرز دی گئی ہدایت پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،لوگوں کی سہولت کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔
ایران نے خلیجی خطے میں اہداف کو نشانہ بنانے کی تصدیق کر دی، ایران کی جانب سے قطر میں العدید ایئر بیس، کویت میں السالم ایئر بیس، متحدہ عرب امارات میں الظفرہ ایئر بیس، بحرین میں امریکہ کا پانچواں فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیاہے ۔
پاسداران انقلاب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ خطے میں امریکا اور اسرائیل کے تمام اڈوں کو نشانہ بنایا،دشمن کو شکست دینے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔
اسرائیلی فوج کاکہنا ہےکہ ایران کی جانب سےبیلسٹک میزائل داغ دیےگئےہیں،اسرائیلی ایئرفورس میزائل کوگرانے کی کوشش کررہی ہے،ایرانی میزائلوں کو روکنےکیلئے دفاعی نظام فعال کردیا ہے،نیویارک ٹائمز کے مطابق شمالی اسرائیل اور حیفہ شہرمیں مسلسل سائرن بج رہے ہیں۔
اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مغربی ایران پراسرائیلی لڑاکا طیارے بھرپورحملہ کر رہےہیں،ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران پرپہلے حملے میں اعلیٰ قیادت کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نےایران کےخلاف امریکا اسرائیل مشترکہ کارروائی کا اعلان کردیا،کہا امریکا اوراسرائیل نے ایران سے لاحق خطرات ختم کرنے کیلئے آپریشن شروع کردیا،ایران کو جوہری طاقت حاصل کرنے نہیں دیا جائے گا،یہ آپریشن ایرانی عوام کو اپنے فیصلے خود کرنے کا موقع دے گا۔
ایران پر حملے کے بعد ترجمان دفترخارجہ کی شہریوں کو ایران کے سفر سے گریز کی ہدایت
ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملے کے بعد دفتر خارجہ نے ایران میں موجود پاکستانیوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ حالیہ صورتحال میں پاکستانی شہری ایران کےسفرسےگریز کریں،ایران میں موجود پاکستانی شہری چوکس اورمحتاط رہیں،پاکستانی شہری ایران میں غیرضروری سفر سے گریز کریں۔
ترجمان نے وہاں موجود پاکستانیوں کو پاکستانی مشنز سے رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے،
ترجمان دفتر خارجہ نے ایران میں پاکستانی مشنز کے نمبرز بھی جاری کردیئے
ترجمان کےمطابق تہران میں پاکستانی سفارتخانے سے 00982166941388/89/90/91 پررابطہ ہوسکتا ہے، 00982166944888/90 اور 00989906824496پربھی رابطہ کیا جاسکتا ہے،زاہدان میں پاکستانی مشن کا نمبر 00985433223389 اور 00989046145412 ہے،مشہد میں پاکستانی مشن سے 00989107625302 پر رابطہ ہوسکتا ہے،00989371807175 اور 00989027093994 سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے اجتناب کی ہدایت
ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد پاکستانی ایئرلائنزکوایرانی فضائی حدوداستعمال کرنےسےاجتناب کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کو فضائی حدود کی کڑی نگرانی کا حکم دیا گیا ہے،
خاص طور پر ایران اور افغانستان کی سرحدی فضائی حدود پر بھی سخت نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایوی ایشن حکام کےمطابق یہ اقدامات خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر کیے گئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی تصدیق کر دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف کچھ دیر پہلے آپریشن شروع کر دیا ہے۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےاپنے بیان میں کہاہمارامقصد امریکی عوام کی سیکیورٹی یقینی بنانا ہے، ایرانی رجیم کی جانب سےخطرےکوختم کررہے ہیں،انھیں کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے، ایران اپنےایٹمی پروگرام کودوبارہ شروع کرنا چاہتا تھا،وہ لانگ رینج میزائل بنارہا ہےجو امریکا کیلئے خطرہ ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےمزیدکہا امریکی فوج ایک جامع آپریشن میں مصروف ہے،ہم انکے میزائل پروگرام کو نیست و نابود کرنے جارہے ہیں،ہم ایران کی نیوی کو بھی ختم کریں گے،ہم یقینی بنائیں گے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے میں کامیاب نہ ہو، ہوسکتا ہے ہمیں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے،ہماری کوشش ہوگی کہ خطے میں امریکیوں کو کم سے کم نقصان پہنچے،پاسداران انقلاب ہتھیار ڈال دے ان سے اچھا سلوک کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ اب سےکچھ دیرپہلے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملہ کیا گیا ہے، دارالحکومت تہران پرفضا اورسمندرسےمیزائل داغےگئے،صدارتی محل اور خامنہ کی رہائشگاہ کے قریب7 میزائل گرے۔
امریکی حکام کا کہنا ہےکہ ایران پر فضا اورسمندر سےحملے کیےجارہے ہیں،حملوں میں صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایاجارہا ہے،امریکی بیسز کےتحفظ کیلئے بحری بیڑے مشرق وسطیٰ منتقل کیے گئے تھے۔
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مشترکہ حملہ، 51 شہری جاں بحق، کئی سینئر فوجی اور سیاسی رہنماوں کی ہلاکت کی اطلاعات، ایران کی جوابی کارروائی جاری
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پرمشترکہ حملہ کردیا گیا،ایرانی حکام کےمطابق حملوں میں ایران کے کئی سینیئرفوجی اورسیاسی رہنمامارے گئے،صدارتی آفس،آرمی چیف ،وزرا،دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا،پارچین ملٹری کمپلیکس اور وزارت انٹیلی جنس کو بھی نشانہ بنایا گیا، دار الحکومت تہران پر فضا اورسمندر سے میزائل داغے گئے،صدارتی محل اور خامنہ کی رہائشگاہ کے قریب 7 میزائل گرے،ایرانی صدر اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای محفوظ رہے،،پینٹاگون نےایران کے خلاف آپریشن کو "ایپک فیوری" کا نام دیا۔
اسرائیل کے ایرانی شہر میناب میں لڑکیوں کے سکول پر کیئے گئے حملے میں 51 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔اسرائیل کی جانب سے ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے سکول پر شدید بمباری کی گئی جس دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 51 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں ۔ حملے کے وقت سکول میں 170 سے زائد بچیاں موجود تھیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران کے شہر ابیک میں بھی اسکول پر اسرائیلی حملہ کر دیاہے، امام رضا اسکول میں متعدد طلبہ جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
رائٹرز کےمطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا،تہران کی یونیورسٹی اسٹریٹ میں متعدد میزائل گرے،سید خاندان،ایرانی بندرگاہ چابہار پر بھی میزائل گرے،مہرآباد ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا،تہران اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ معطل کردی گئی ہے،جبکہ پورے ملک میں موبائل سروس معطل ہوگئی،انٹرنیٹ کنیکشن کی رفتار بھی سست ہے،دھماکوں کی آواز سن کرلوگ افراتفری میں بھاگ رہےہیں،تعلیمی ادارے بند کردیے گئے، تمام کلاسز آن لائن منعقد ہونگی،
NOW: Tehran, Iran. pic.twitter.com/QI7kSmZw0Y
— Clash Report (@clashreport) February 28, 2026
خبرایجنسی کےمطابق ایرانی سپریم لیڈرتہران میں موجود نہیں ہیں،علی خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا ہے، ایرانی حکام نےرائٹرز سےگفتگومیں کہاتہران میں کئی منسٹریزکی عمارتوں کو نشانہ بنایاگیا۔
رائٹرز کےمطابق اسرائیل کا ایرانی سپریم لیڈر اور صدر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا،اسرائیلی حکام کے مطابق دونوں کے ٹھکانوں پر حملے ہوئے، نتائج سے لاعلم ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہےکہ ایران پر فضا اورسمندر سےحملے کیےجارہے ہیں،حملوں میں صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایاجارہا ہے،امریکی بیسز کے تحفظ کیلئے بحری بیڑے مشرق وسطیٰ منتقل کیے گئے تھے۔
اسرائیلی حکام کاکہنا ہےکہ ایران پراسرائیلی حملےکوامریکی معاونت حاصل ہے،حملے کا منصوبہ کئی ماہ پہلےمنایا گیا تھا،ایران پر حملے کی تاریخ ہفتوں پہلے طے کی گئی تھی،ایران کے خلاف کارروائی کئی دنوں پر محیط ہوسکتی ہے
Let the world know that we did not start this war pic.twitter.com/9G3vbJYw1D
— Iran Military Monitor (@IRIran_Military) February 28, 2026
اسرائیلی حکام نے شہروں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے،تمام تعلیمی ادارے بند کردیے گئے،اسرائیل کی ایئراسپیس کو تمام پروازوں کیلئے بند کردیا گیا۔
اسرائیلی وزیردفاع نےکہا اسرائیل بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،درپیش خطرات کے باعث پیشگی حملے کیےگیے،شہری بم شیلٹرز کے قریب رہیں اور محتاط رہیں۔
دوسری جانب قطر میں امریکی سفارتخانے کے عملے کو شیلٹرزمیں منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،کہا گیا کہ اگلے نوٹس تک تمام امریکی محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہوجائیں۔













