متحدہ عرب امارات اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات معطل ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق یواے ای نے ایران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا، یواے ای نے تہران سے اپنے سفیر کو بھی واپس بلالیا۔ یہ اقدام ایران کے یواے ای پر حملوں کی وجہ سے کیا گیا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں سے 3 افرادجاں بحق ہوئے۔ جن میں پاکستان، بنگلادیش اور نیپال کا ایک ایک شہری شامل ہے۔ 58 افراد معمولی زخمی ہوئے جن میں اماراتی اور دیگر ملکوں کے شہری شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ اب تک 165 بیلسٹک میزائلوں، دو کروز میزائلوں اور 541 ایرانی ڈرونز کا مقابلہ کیا۔ جن میں سے 311 ڈرونز کو ناکارہ بنایا جبکہ 21 شہری علاقوں تک پہنچے۔ 8 میزائل سمندر میں گر اور دو کروز میزائل تباہ کیے۔





















