اسرائیلی طیاروں کی ایران میں 30 مقامات پربمباری، ایران کے میزائل لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنایا گیا، ایران کا جوابی وار،مشرق وسطی میں27 امریکی تنصیات کو نشانہ بنا ڈالا،تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کمانڈ ہینڈ کوارٹرکو نشانہ بنایا،دارالحکومت میں دفاعی انڈسٹریل کمپلیکس پر بھی حملہ کیا۔
ایران پرامریکا اوراسرائیل کےحملوں کاسلسلہ دوسرے روزبھی جاری ہے،غیرملکی میڈیا کےمطابق تازہ حملوں میں اسرائیلی طیاروں نےایران میں 30 مقامات پربم برسائے ہیں,اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ بمباری کے دوران ایران کی میزائل لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب کا امریکا اور اسرائیل کے خلاف حملوں کی چھٹی لہر کا اعلان
گزشتہ روزامریکا اور اسرائیل نے 200 طیاروں کے ذریعے ایران کےپانچ سو مقامات پرحملے کئے,تہران سمیت کئی شہر دھماکوں سےگونج اٹھے2 سو سےزائد افراد شہید اورساڑھےسات سو زخمی ہوگئے، 95 اموات دو اسکولوں پرحملوں میں ہوئیں۔
امریکا اوراسرائیل کی جانب سےایران کی متعدد وزارتوں کے دفاتر،ملٹری تنصیبات،چابہارکی بندرگاہ اور مہرآباد ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایاگیا،بمباری سےمتاثر ہونےوالے ایرانی شہروں میں بوشہربندرعباس تبریز،قم،خراج،کرمان شاہ اوراصفہان بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب اماراتی حکام کاکہنا ہےکہ ایران کے 209میں 195ڈرونزکو تباہ کردیاگیا،14ڈرون مختلف مقامات پر گرے جس سے معمولی نقصان ہوا، برج العرب ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا،اماراتی حکام کےمطابق شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرحملے میں ایک شخص جاں بحق ہوا،ایران کی جانب سے حملے میں سات افراد زخمی ہوئے۔۔
قطری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قطر پر ایرانی حملے میں 16 افراد زخمی ہوئے،قطر کے مختلف علاقوں میں مالی نقصانات بھی ہوئے۔






















