پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری عام انتخابات 2024 کے بعد حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت کیلئے لاہور پہنچ گئے۔
باخبر ذرائع کے مطابق آصف زرداری انتخابات میں پیپلزپارٹی پنجاب کی کارکردگی کاجائزہ لیں گے،اورلاہورمیں اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:۔نواز شریف نے اتحادیوں کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان کر دیا
ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری کی شریف برادران اورچوہدری شجاعت سےملاقاتوں کاامکان ہے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ماڈل ٹائون لاہورکارکنوں سے خطاب میںتمام اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے آزاد امید واروں کوملکر حکومت بنانے کی دعوت دی۔
نواز شریف نے کہا کہ ہم مرکزاورپنجاب میں اکثریتی جماعت ہیں،شہبازشریف اور اسحاق ڈار آصف زرداری، فضل الرحمان،خالدمقبول سے بات کریں گے۔