قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف بولنگ شروع کر دی، حارث رؤف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ کا آغاز کیا۔
میڈیکل پینل نے حارث رؤف کی بولنگ کا جائزہ لنے کے بعد انہیں ورلڈ کپ میں سلیکشن کےلیے فٹ قرار دیدیا۔
یاد رہے کہ حارث رؤف ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے تھے، حارث رؤف کو پسلیوں میں تکلیف ہوئی تھی۔
دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ نسیم شاہ کی انجری پر نظر رکھے ہوئے ہے، نسیم شاہ کی دیکھ بھال کے لیے طبی ماہرین سے رابطے میں ہیں، نسیم شاہ کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ شروع ہونے میں 14 روز باقی ہیں لیکن پاکستان سمیت دنیا کی کئی ٹاپ ٹیموں کو کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل نے گھیر لیا ہے۔ جیسے جیسے ورلڈ کپ کا انعقاد قریب آ رہا ہے ویسے ویسے اس میں شریک ٹیموں کی مشکلات بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔