حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے،حکومتی ٹیم کی اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء اور اپوزیشن لیڈر کی پارلیمنٹ کی لائبریری میں بیٹھک لگی، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، وزیر پارلیمانی امور طارق فضل کی محمود اچکزئی سے مشاورت کی، حکومتی رہنماوں نے اپوزیشن لیڈر کو سیاسی افہام و تفہیم کے ساتھ آگے بڑھنے پر زوردیا۔
ملاقات میں وزیر اعظم شہبازشریف اور محمود اچکزئی کی ملاقات کے ایجنڈے پر بھی گفتگو کی گئی، ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے ایجنڈے پر گفتگو اور شرائط کا جواب وزیراعظم خود دیں گے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر اپنے تحفظات اور خدشات وزیر اعظم کے سامنے رکھیں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا۔






















