ترجمان دفترخارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکومت کی بلااشتعال کارروائیوں کے جواب میں پاکستان نے جوابی اقدامات کئے۔ طالبان حکومت کی جانب سے مزید اشتعال انگیزی کا فیصلہ کن جواب دیاجائے گا۔
افغان جارحیت پر پاکستانی مسلح افواج کی جوابی کارروائیوں پر بیان میں فِتنہ الخوارج اورفِتنہ الہندوستان کی افغان سرزمین سے پاکستان میں مسلسل دہشتگردی اور افغان طالبان حکومت کی بلااشتعال کارروائیوں کےجواب میں پاکستان نےجوابی اقدامات کئے۔
بیان کے مطابق پاکستانی کارروائیوں کے نتیجے میں دہشتگرد تنظیموں کوبھاری نقصان پہنچایاگیا، مسلح افواج نےافغانستان میں ان کےلاجسٹک معاونتی مراکزکونشانہ بنایاگیا، پاکستان نے یہ اقدامات اپنے شہریوں اور وسیع ترعالمی امن وسلامتی کویقینی بنانے کیلئے کیا۔ پاکستان اپنے دفاع اورشہریوں کےتحفظ کیلئے ہرمناسب اقدام اٹھانےکاحق محفوظ رکھتا ہے۔
طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا خواہاں ہے،سیاسی وسفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ امرافسوسناک ہے پاکستان کے متعدد خیرسگالی اقدامات اورذمہ دارانہ طرزِعمل کوغلط سمجھا، پاکستانی اقدامات کے باوجودافغان سرزمین سے دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کو طالبان حکومت اور بھارت کی فعال حمایت اور پشت پناہی حاصل رہی، پاکستان افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرےگا، افغان حکومت فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کوافغان سرزمین پر حاصل استثنیٰ کاخاتمہ کرے، توقع کرتے ہیں عالمی برادری بھی اپنا کردار ادا کرے گی،طالبان حکومت کوواضح پیغام دے گی۔





















