معروف اداکارہ و ہدایت کارہ انجلین ملک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ موذی مرض کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔
انجلین ملک نے حال ہی میں اپنی جیولری کلیکشن متعارف کراتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی اپنے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا۔
رپورٹ کے مطابق کینسر کی تشخیص کے بعد انجلین ملک کی کیموتھراپی جاری ہے جبکہ انہوں نے علاج کے دوران اپنے سر کے بال منڈوا دیئے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے کینسر کی مریض خواتین سے اظہار ہمدردی کی خاطر اپنے سر کے بال منڈواتے ہوئے اپنی متعارف کردہ جیولری کیلئے فوٹوشوٹ بھی کروایا۔
انجلین ملک نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں انہیں اپنے سر کے بالوں کے بغیر جیولری کلیکشن کی تشہیر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انجلین ملک کب سے اور کینسر میں مبتلا ہیں، اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں، ان میں کون سے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم اداکارہ نے بتایا کہ ان کا علاج جاری ہے اور وہ بیماری کو شکست دینے کیلئے پُرامید ہیں۔
View this post on Instagram
دوسری جانب اداکارہ صبا حمید نے بھی انجلین ملک اور ثمینہ احمد کے ہمراہ تصویر شیئر کی، جس میں انجلینا ملک کو کمزور حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔
صبا حمید کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں انجلین ملک نے سر کو ڈھانپ رکھا ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ انہوں نے مذکورہ تصویر میں بھی سر کے بال منڈوا رکھے ہیں۔