سونے اور چاندی کی قیمت میں مسلسل سات روز تک اضافے کے بعد پہلی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمزاینڈجیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہوکر 540562 روپے پر آ گیا،10 گرام سونے کے بھائو 600 روپے کی کمی سے 463444 روپے ہوگئے۔
آج پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 350 روپے کم ہوکر 9204 روپے ہو گئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 7 ڈالر سستا ہوکر 5178 ڈالر پر آ گیا۔




















