مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اتحادیوں کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم مرکزاورپنجاب میں اکثریتی جماعت ہیں،شہبازشریف اور اسحاق ڈار آصف زرداری، فضل الرحمان،خالدمقبول سے بات کریں گے۔
ماڈل ٹائون لاہور میں خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نےکارکنوں سے کہا کہ ایک بارنہیں کئی بار کہہ چکاہوں آئی لویوٹو، بزرگوں، بھائیوں، بہنوں آپ کی آنکھوں میں چمک دیکھ رہاہوں،یہ چمک کہہ رہی ہےپاکستان کوسنواروں،ملک زخمی ہے،یہ چمک کہہ رہی ہےعوام کی زندگی میں تبدیلی آنی چاہیے،یہ چمک ملک کوخوبصورت دیکھناچاہتی ہے،ہم سب آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،اس الیکشن ن لیگ سب سےبڑی جماعت بن کرابھری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کس نےکیاکیا ہے،سب کومعلوم ہے،ہماراایجنڈاایک خوشحال پاکستان ہے، جو لڑائی کےموڈ میں ہیں ان سےلڑنانہیں چاہتے،پاکستان کےاستحکام کیلئےکم ازکم10سال چاہئیں، سب کی ذمہ داری ہےصرف ن لیگ نہیں سب کاپاکستان ہے۔ آزادامیدواروں سمیت تمام جماعتوں کےمینڈیٹ کااحترام ہےآزادامیدواروں کوپاکستان کومشکلات سےنکالنےکی دعوت دیتےہیں۔
قائد ن لیگ نےافواج پاکستان،عدلیہ سب ملک کوبھنورسےنکالنےکیلئےکردارادکریں،ہم باربار انتخابات کرانے کےمتحمل نہیں ہوسکتے، معاشی، دفاعی، معاشرتی نظام کیلئےبھرپورخدمت کی۔ دفاعی صلاحیت کیلئےہم نےجوکرداراداکیاآپکومعلوم ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ آزادامیدواروں سمیت تمام جماعتوں کےمینڈیٹ کااحترام ہے،ہم اپنی حکومت بنانےکی پوزیشن میں نہیں،بہت اچھاہوتاکہ ہمیں پورامینڈیٹ ملتا،تمام جماعتوں کوایک ساتھ ملکرحکومت بنانی چاہیے،شہبازشریف اور اسحاق ڈار، آصف زرداری، فضل الرحمان،خالدمقبول سے بات کریں گے۔