خیبرپختونخوا سندھ، بلوچستان میں بھی بارش اور بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے کم درجہ حرارت گوپس میں منفی 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، چترال، دیر، سوات، کوہستان میں بارش اور برفباری کی توقع ہے جبکہ باجوڑ، خیبر، شانگلہ، بونیر، بٹگرام میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی رات کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے، صوابی، مردان، پشاور، کوہاٹ، کرک، کرم میں بارش اور برفباری متوقع ہے، نوشہرہ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں درمیانی دھند پڑنے کی توقع۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات میں بھی رات کو بارش اور برفباری ہوسکتی ہے، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، راولپنڈی، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا فیصل آباد، جھنگ، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔
میٹ آفس کے مطابق سندھ کے علاقوں سکھر، شہید بے نظیر آباد، شکارپور، کشمور، خیرپور، موہن جو داڑو اور گرد و نواح میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ، ژوب میں بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت گوپس میں منفی 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ لیہہ اور زیارت میں منفی 5، کوئٹہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اسلام آباد میں درجہ حرارت 5، لاہور 6، کراچی میں 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب ہنگو میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی، جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے انگور اڈہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری نے سردی کی شدت بڑھادی جبکہ اعظم ورسک، شکئی اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی موسم کی پہلی بارش نے سردی بڑھادی۔
رپورٹ کے مطابق کرک میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی، شہر اور مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگیا، خیبر کی وادی تیراہ میں طویل خشک سالی کے بعد بارش اور برفباری سے موسم سرد ہوگیا، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، لکی مروت میں بھی صبح سویرے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں موسم ابرآلود ہے، بالائی نیلم کے بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، وادی کے سیاحتی مقامات کی لنک سڑکیں بند ہوگئیں، انٹرنیٹ، مواصلات اور بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے، نیلم میں برفباری کے بعد موسم مزید سرد اور بالائی نیلم کےعوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
بلوچستان کے علاقوں کوہلو شہر اور گردو نواح میں بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا، ژوب شہر اور گرد و نواح میں رات گئے تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، سردی کی شدت بھی بڑھ گئی، حب میں بھی رات گئے بارش سے موسم سرد ہوگیا۔