چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےصائم ایوب کو فوری علاج کے لیے لندن بھیجے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےصائم ایوب کو لندن بھیجنے کا فیصلہ انہوں نے ڈاکٹرز سےمشاورت کے بعد کیا،انہوں نےکہا لندن کے سپورٹس آرتھو کےماہرڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے،صائم کی لندن کےسپورٹس آرتھو کےماہرڈاکٹرز کے ساتھ اپوائمنٹ طے ہوچکی ہے۔
پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کےعلاج معالجے کےسارے کیس کو دیکھ رہے ہیں،ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں،صائم ایوب کو پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا۔،اسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے۔
محسن نقوی نے مزید کہا صائم ایوب سٹائلش زبردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں،انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔