ایپل نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنے نئے آئی فون 16 کو متعارف کروایا تھا جس کی قیمتیں بہت زیادہ تھیں لیکن اب ان میں کچھ کمی کی گئی ہے جس کے بعد بیسک ماڈل کی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 2025 میں آئی فون سولہ کی قیمت میں 4 ہزار روپے سے 14 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے جس کے بعد قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
آئی فون 16 کے 128 جی بی ماڈل کی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار، 256 جی بی کی قیمت 4 لاکھ ایک ہزار، 512 جی بی ماڈل کی قیمت 4 لاکھ 80 ہزار 250 روپے ہو گئی ہے ۔
آئی فون 16 پلس 128 جی بی کی قیمت 128 جی بی کی قیمت 4 لاکھ ایک ہزار ، 256 جی بی 4 لاکھ 41 ہزار ، 512 جی بی کی قیمت 5 لاکھ 20 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔
آئی فون 16 پرو 128 جی بی کی قیمت 4 لاکھ 46 ہزار، 256 جی بی کی قیمت 4 لاکھ 84 ہزار 500 روپے ، 512 جی بی 5 لاکھ 64 ہزار 500 ، ایک ٹی بی کی قیمت 6 لاکھ 44 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے ۔
آئی فون 16 پرو میکس 256 جی بی کی قیمت 5 لاکھ 26 ہزار ، 512 جی بی کی قیمت 6 لاکھ 4 ہزار 500 روپے ، ایک ٹی بی کی قیمت 6 لاکھ 84 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے ۔
آئی فون 16 پی ٹی اے ٹیکس 2025
آئی فون 16 کیلئے پاسپورٹ پر پی ٹی اے ٹیکس ایک لاکھ 28 ہزار ، شناختی کارڈ پر ایک لاکھ 53 ہزار روپے ادا کرنا ہو گا۔
آئی فون 16 پلس کیلئے پاسپورٹ پر پی ٹی اے ٹیکس ایک لاکھ 34 ہزار ، شناختی کارڈ پر ایک لاکھ 60 ہزار رروپے ادا کرنا ہو گا۔
آئی فون 16 پرو کیلئے پاسپورٹ پر پی ٹی اے ٹیکس ایک لاکھ 67 ہزار ، شناختی کارڈ پر ایک لاکھ 97 ہزار روپے ادا کرنا ہو گا ۔
آئی فون 16 پرو میکس کیلئے پاسپورٹ پر پی ٹی اے ٹیکس ایک لاکھ 81 ہزار 500 روپے ، شناختی کارڈ پر 2 لاکھ 11 ہزار روپے ادا کرنا ہو گا۔