بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نےگزشتہ سال ہی ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی ہے،تاہم جوڑے کی شادی کے جلد ختم ہونےکی خبر زیر گردش ہے،جس نے مداحوں کو پریشان کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارت کےمشہورماہر نجوم سشیل کمار سنگھ نے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی طلاق کی پیشگوئی کی ہے۔ماہر نجوم نے بتایا کہ جوڑی کی جلد ہی طلاق ہوجائے گی ،یہ بھی پیشگوئی کی کہ طلاق بچے کی پیدائش کے بعد ہوگی۔
سشیل کمار سنگھ کی پیشگوئی پرسوشل میڈیا صارفین اضطراب میں مبتلا ہیں،تاہم جوڑے کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
خیال رہے کہ سشیل کمار اس سے قبل ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان بھی طلاق کی پیشگوئی کرچکے ہیں۔