قلات شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 33 کلومیٹر تھی اور مرکز قلات سے 27 کلو میٹر جنوب میں تھا۔
یاد رہے کہ تین روز قبل بی اورگردونواح میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 18کلومیٹر تھی،مرکز سبی سے 22 کلومیٹردورکا علاقہ تھا۔