Live Updates: بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فوری، فیصلہ کن اورمنہ توڑ جواب دیا جائے گا: آرمی چیف
مسلح افواج ہر قیمت پر قومی خود مختاری اور سرحدوں کی حفاظت کرے گی: جنرل عاصم منیر
سپریم لیڈر کے فرمان کے مطابق فوج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، ایرانی آرمی چیف
ایرانی آرمی چیف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپریم لیڈر کے فرمان کے مطابق فوج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔
ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ آج ایرانی فوج پہلے سے کہیں زیادہ تیار اور مضبوط ہے اور کسی بھی خطرے یا سازش کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
ایرانی آرمی چیف کے مطابق سپریم لیڈر کی رہنمائی اور ایرانی قوم کی طاقت پر بھروسہ کرتے ہوئے فوج اپنی تمام ذمہ داریاں جیسے ملک کی خودمختاری، سرحدوں کی حفاظت اور ایران کا تحفظ بہترین انداز میں انجام دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 8 سالہ جنگ اور حالیہ جنگوں کے تجربات نے فوج کو یہ سکھایا ہے کہ اپنی دفاعی طاقت اور تیاری کو بڑھانا لازمی ہے تاکہ وہ ملک کے تحفظ میں اپنی ذمہ داری سنجیدگی کے ساتھ پوری کرے۔
آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی بارخاتون جنرل کو فوج کی سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ
آسٹریلیا کی دفاعی قیادت میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون جنرل کو فوج کی سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،لیفٹیننٹ جنرل سوسن کوائل جو اس وقت جوائنٹ کیپبلٹیز کی سربراہ ہیں،وہ جولائی میں آرمی چیف کا عہدہ سنبھالیں گی۔
وزیراعظم انتھونی البانیز نے اس فیصلے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جولائی سے آسٹریلوی فوج کو اپنی تاریخ کی پہلی خاتون سربراہ میسر ہو گی جو ملک کے دفاعی نظام میں ایک نئی روایت کا آغاز ہے۔
55 سالہ سوسن کوائل نے 1987 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ اپنے طویل کیریئر کے دوران کئی اہم کمانڈ عہدوں پر فائز رہی ہیں، تاہم وہ آسٹریلوی فوج کی کسی بھی شاخ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بننے جا رہی ہیں، سوسن کوائل کی یہ تعیناتی ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی ہے جب آسٹریلوی فوج اپنے صفوں میں خواتین افسران کی تعداد بڑھانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
اس وقت آسٹریلوی ڈیفنس فورس میں خواتین کا مجموعی تناسب قریباً 21 فیصد ہے جبکہ اعلیٰ قیادت میں ان کی نمائندگی ساڑھے 18 فیصد ہے جسے حکومت 2030 تک بڑھا کر 25 فیصد تک لے جانا چاہتی ہے
افغان طالبان دہشتگرد تنظیموں کی حمایت ترک کریں گے تو ہی دونوں فریقن کے درمیان امن ہو سکتا ہے : فیلڈ مارشل
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا جس دوران سپہ سالار نے مغربی سرحد پر موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ، فیلڈ مارشل نے مادر وطن کے دفاع میں لازوال قربانیاں دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ وانا میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی بنیاد ہیں۔ اس موقع پر پاک افغان سرحد پر ہونے والی پیش رفت ، انٹیلی جنس بنیاد پر جاری آپریشنز اور آپریشن غضب للحق پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ بارڈر مینجمنٹ کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔
چیف آف ڈیفنس فورسز نے سرحدی علاقوں میں تعینات افسران اور دستوں سے گفتگو کی ، جھڑپوں کے دوران غیرمتزلزل پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل چوکسی اور بلند حوصلے کو سراہا ، ملکی خودمختاری کےتحفظ اور خطےمیں امن و استحکام یقینی بنانےکے مستقل عزم کی تعریف کی ۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان پاکستان کیخلاف افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں، پاکستان کیخلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے،سرحد پار سے پیدا ہونے والے خطرے سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان دہشت گردی اور دہشتگرد تنظیموں کی حمایت ترک کریں، افغان طالبان رجیم ایسا کریں گے تو ہی دونوں فریقین کے درمیان امن قائم ہو سکتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا، پاک افغان سرحد پر تعینات فارمیشنز کی جنگی تیاریوں اور ہم آہنگی پر مکمل اظہار اعتماد کیا ۔ وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔
محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوشش کی اور فیلڈ مارشل کے سامنے بھی بات کی : علی امین گنڈاپور
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سماء نیوز کے پروگرام ’’ ندیم ملک لائیو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے بانی کی رہائی کیلئے جتنی کوشش کی،کسی نے نہیں کی، محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے فیلڈمارشل کے سامنے بات کی، محسن نقوی واحد انسان ہیں،جو فیلڈ مارشل کے سامنے بات کر لیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور کا کہناتھا کہ محسن نقوی سے پہلی ملاقات چائنیز کے مسئلے پر ہوئی تھی، محسن نقوی سے کہا تھا آپ غلط کام کر رہے ہیں، میں گرفتار ہوا تو محسن نقوی نگران وزیراعلیٰ تھے، میں نے محسن نقوی کو کہا میں نے اپنے بچے کو اپنی گرفتاری کا نہیں بتایاتھا، محسن نقوی نے بانی کی رہائی کیلئے جتنی کوشش کی،کسی نے نہیں کی، میرا ابھی محسن نقوی سے رابطہ نہیں ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے فیلڈمارشل کے سامنے بات کی، وہ واحد انسان ہیں،جو فیلڈ مارشل کے سامنے بات کر لیتے ہیں، ہمارے دھرنے کا چوتھا دن ہے، ہمارے دھرنے سے بانی پی ٹی آئی باہر نہیں آئیں گے، بانی کی رہائی سے لے کر صحت تک آگئے،ہم اس کےذمہ دارہیں، مفاہمت ہمارے دین میں ہے، مفاہمت ترقی اور بہتری کا راستہ ہوتاہے۔
انہوں نے کہا کہ میری دعاہے کہ بانی کی صحت سے متعلق رپورٹ ٹھیک ہو، بانی پی ٹی آئی کے رہانہ ہونے کے ہم سب ذمہ دارہیں، بانی جس سوچ سے چل رہے تھے،وہ ملک کوآگےلے کر جاتے، بانی کی صحت سے متعلق اطلاعات پر یقین نہیں رکھتے، دعا ہے جیسی رپورٹ بتائی جا رہی ہے صحت ویسی ہی ہو، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جارہی، ہٹ دھرمی کی جارہی ہے اس کامطلب دل میں چور ہے۔
ان کا کہناتھا کہ ہمارا دباؤ اتنا کم ہو گیا کہ ملاقات سے لے کربانی کی صحت پر دھرنا دے کر بیٹھے ہیں، ہمارے درمیان بدنیت لوگ ہیں،پی ٹی آئی میں کسی میں فیصلہ سازی کی طاقت نہیں، پی ٹی آئی میں سب ایک دوسرے پر ملبہ ڈال رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے یکم اکتوبر کو ملاقات ہوئی، بانی نے کہا 26ویں ترمیم روکنے کیلئے اسلام آباد آناہے، جڑیں ہل گئی تھیں،سسٹم ہمارے ساتھ بیٹھنے پر راضی ہو گیا تھا۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی سے جو لوگ ملنے جاتے ہیں وہ عجیب کہانیاں سناتے ہیں، بانی کو بتایا جاتا ہے قیادت غدار ہے،لوگ نکلنے کیلئےتیارہیں ، 5اکتوبر کو ڈی چوک پر پہنچے تو 15 بندے بھی نہیں تھے، بانی کورپورٹ دی گئی کہ ڈیڑھ لاکھ موجود تھے، بانی کو رپورٹ دی گئی کہ فیض آبادپل پر 3 لاکھ لوگ موجود تھے، بانی پی ٹی آئی نے فائنل کال دی،ہم نے بھر پور زور لگایا۔
علی امین نے کہا کہ 26نومبر کو بانی نے ہمیں سنگجانی پر رُکنے کا کہا،ہم نے بات نہیں مانی، پی ٹی آئی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ناکامی میں ہم سب شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی نے مجھے کئی بار کہاہے فوج ان سے زیادہ ضروری ہے۔
لیبیا کے آرمی چیف ساتھیوں سمیت طیارہ حادثے میں جاں بحق ، تین روزہ سوگ کا اعلان
لیبیا کے آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل محمد علی احمد الحداد ترکیہ میں طیارہ حادثےمیں جاں بحق ہوگئے،حادثے میں لیبیا کی بری فوج کے چیف آف اسٹاف، فوجی صنعتوں کے ڈائریکٹر،چیف آف اسٹاف کےمشیر اور فوٹو گراف بھی جاں بحق ہوگئے۔
طیارے نےانقرہ ایئرپورٹ سےرات 8 بجکر 10منٹ پر اڑان بھری،40 منٹ بعد طیارےکا ریڈار سےرابطہ منقطع ہوگیا،8بجکر52منٹ پرمےڈےکال دی،طیارے نےواپسی کی کوشش کی اور ہنگامی لینڈنگ کے دوران انقرہ کے قریب گاؤں میں گرکرتباہ ہوگیا۔
جاں بحق افرادمیں بری فوج کے چیف آف اسٹاف الفتوری غریبل،فوجی صنعتوں کےڈائریکٹرمحمود القتیوی، چیف آف سٹاف کےمشیرمحمد الاساوی دیاب اورچیف آف اسٹاف کے فوٹوگرافر محمد عمر احمد محجوب شامل ہیں۔
ابتدائی رپورٹس کےمطابق حادثہ بظاہرتکنیکی خرابی کےباعث پیش آیا،ترک وزیرداخلہ کےمطابق طیارے کا ملبہ اور لاشیں مل گئی ہیں،حادثےکی تحقیقات کا آغازکردیا گیا،لیبیا کےوزیراعظم نےواقعہ بڑا نقصان قرار دیا،تحقیقات کےلئے ہنگامی کمیٹی قائم کرتےہوئے تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کردیا۔
عالمی میڈیا کےمطابق لیفٹننٹ جنرل محمد علی احمد الحداد لیبیاکومتحد کرنےمیں اہم کردار ادا کر رہے تھے،انکے انتقال سےملک میں سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہوسکتےہیں۔
فیلڈمارشل عاصم منیر سے انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات، نوجوان کھلاڑیوں کی محنت کو سراہا ،آئی ایس پی آر
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ایشیا کپ انڈر 19 جیتنے پر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ٹیم کے نظم و ضبط، ٹیم ورک اور لڑنے کے جذبے کو سراہا اور اس کامیابی کو قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔
فیلڈ مارشل نے نوجوان کرکٹرز کی لگن اور محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کی عکاس ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھیں اور عالمی سطح پر ملک کے سفیر بنیں۔
بھارتی آرمی چیف کے متضاد بیانات نے عسکری قیادت کی بوکھلاہٹ عیاں کردی
بھارتی آرمی چیف کی جانب سے باہمی تضادات اور ذہنی انتشار سے بھرا بیان سامنے آیا ہے جس نے بھارتی عسکری قیادت کی شدید بوکھلاہٹ کو بے نقاب کردیا ہے۔ معرکۂ حق میں بدترین ناکامی اور عالمی سطح پر رسوائی نے بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کو شدید دباؤ میں دھکیل دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عسکری کمزوریوں اور بدترین آپریشنل کارکردگی نے بھارت کے دفاعی ڈھانچے کو بری طرح لاغر ثابت کردیا ہے۔ ایک جانب بھارتی آرمی چیف دعویٰ کرتے ہیں کہ ’’ہندوستان نے مخصوص اسلحہ استعمال کرکے پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا‘‘ جبکہ دوسری جانب اعتراف کرتے ہیں کہ ’’ایسی جنگ جیتنے کے لیے مزید اسلحہ خریدنا پڑے گا‘‘۔
مودی سرکارکی ہندو توا سیاسی ذہنیت نے عسکری قیادت پر غیر معمولی سیاسی دباؤ مسلط کر رکھا ہے، جہاں وہ فلمی طرز کے بیانیے پیش کر کے اپنے آپ کو مہاتما ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ایسی کشمکش میں کبھی تین مہینے بعد سات طیارے مار گرانے کا دعویٰ کر دیا جاتا ہے اور کبھی دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے ۔
اسی سلسلے میں بھارتی آرمی چیف نے ایک اور متضاد اور کنفیوژن بھرا بیان دے کر صورتحال کو مزید مضحکہ خیز بنا دیا۔یہ تضاد بھارتی عسکری قیادت کی بوکلاہٹ، غیرسمجھی اور عدم تیاری کا ثبوت ہے۔ آپریشن سندور میں جھوٹی فتح کے ڈھول پیٹنے والے بھارتی آرمی چیف دراصل اپنی خفت مٹانے اور اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
چانکیا ڈیفنس ڈائیلاگ میں جنرل اوپیندر دویدی کا دھمکی آمیز مگر کمزور بیانیہ بھی اسی پریشانی کا اظہار ہے، جس میں وہ اعتراف کرتے ہیں کہ آپریشن سندور میں تو صرف ٹریلر دکھایا گیا، فلم تو ابھی شروع بھی نہیں ہوئی ۔ اور پھر بھارتی آرمی چیف اسی سانس میں اپنے دفاعی کمزوریاں کھول کر رکھ دیتے ہیں، "کیا ہمارے پاس طویل جنگ کے لیے کافی ساز و سامان اور ہتھیار ہیں ؟ اگر نہیں تو فوری تیاری کی ضرورت ہے" ۔
یہ اعترافات بھارتی فوج کی کمزور پیشہ وارانہ صلاحیت، نااہل سیاسی قیادت، اور ناکام دفاعی منصوبہ بندی کے زندہ ثبوت ہیں ۔ اور ساتھ ہی اس حقیقت کا اظہار کہ بھارتی عسکری قیادت اس وقت پالیسی، حکمتِ عملی اور تیاری، تینوں محاذوں پر شدید ذہنی انتشار سے گزر رہی ہے۔
کسی بھی نئے “نارمل” کا سامنا نئے اور سخت ردعمل سے کیا جائے گا: کور کمانڈر کانفرنس
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کا آغاز دہشتگرد حملوں کے شہداء کیلئے فاتحہ سے کیا گیا ، اجلاس میں آرمی چیف نے پاک فوج کے حوصلے، عزم اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز اور ابھرتے خطرات کا جائزہ لیا، فورم نے کہا کہ پاک فوج ہر سطح پر دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے تیار ہے، دہشت گردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
فورم نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اورع کہا کہ بھارتی جنگی جنون علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا کسی بھی نئے “نارمل” کا سامنا نئے اور سخت ردعمل سے کیا جائے گا، بھارتی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گرد تنظیموں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
کور کمانڈر کانفرنس میں ’’فتنہ الخوارج‘‘ اور ’’فتنہ الہندستان‘‘ کے نیٹ ورکس کے خاتمے کا عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف ہر محاذ پر متحرک رہے گی۔ فورم نے پاکستان–سعودی عرب دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی تعاون علاقائی امن کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا گیا ۔
کورکمانڈر کانفرنس میں کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اعادہ اور فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی، فوری جنگ بندی اور امداد کی فراہمی پر زور دیا گیا ۔
کانفرنس میں فلسطین کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت، القدس الشریف کو دارالحکومت قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ، آرمی چیف نے کمانڈرز کو نظم و ضبط، فٹنس اور آپریشنل تیاری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل کی سہیل وڑائچ سے گفتگو
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے برسلز میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے بارے میں افواہیں سراسر جھوٹ ہیں، افواہیں پھیلانے والے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں، خدا نے مجھے ملک کا محافظ بنایا، اسکے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ۔
سہیل وڑائچ کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، پاکستان کو چین اور امریکا سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کا طویل تجربہ ہے، ایک دوست کیلئے دوسرے دوست کو قربان نہیں کریں گے، صدر ٹرمپ کی امن کی خواہش جینئیون ہے، پاکستان نے ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش میں پہل کی اب باقی دنیا پیروی کر رہی ہے۔
سہیل وڑائچ کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے امن کو تباہ نہ کرے ، افغان حکومت طالبان کو پاکستان میں دھکیلنے کی پالیسی بند کرے ، ایک ایک پاکستانی کے خون کا بدلا لینا ہمارے لیے واجب ہے۔
آرمی چیف نے وزیراعظم کے خلوص کے ساتھ 18،18 گھنٹے کام کرنےکو سراہا، وزیراعظم اور کابینہ نے جنگ کے دوران جس عزم کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے۔
پاکستان نے فیلڈ مارشل سےمنسوب باتوں پر بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا
پاکستان نے فیلڈ مارشل سےمنسوب باتوں پر بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ یہ بیان ایک بار پھرحقائق کو توڑمروڑ کرپیش کرنےکی دیرینہ بھارتی عادت کا مظہر ہے،بھارت کی جانب سےہمیشہ بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا جاتا ہے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کا مبینہ ایٹمی بلیک میل کا بیانیہ ایک گمراہ کن اور خود ساختہ دعویٰ ہے، پاکستان طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی دینے کی پالیسی کے سخت خلاف ہے۔
پاکستان ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے،جامع کمانڈ اور کنٹرول نظام مکمل سول نگرانی میں کام کرتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ ایسے اہم معاملات میں نظم و ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہیں،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف ڈھال ہیں، بھارتی وزارتِ خارجہ کے جھوٹے و غیرذمہ دمہ دارانہ الزامات حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
آپریشن سندور، پتہ نہیں تھا پاکستان کا ردعمل کتنا تباہ کن ہوسکتا ہے، بھارتی آرمی چیف
پاکستان کیخلاف جنگ میں شکست خوردہ بھارتی آرمی چیف کا ایک اور اعترافی بیان سامنے آگیا، اپیندر دویدی کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور بنا سوچے سمجھے شروع کیا گیا، ہمیں پتہ ہی نہیں تھا کہ کرنا کیا ہے اور پاکستان کا ردعمل کتنا تباہ کن ہوسکتا ہے۔
بھارتی آرمی چیف اپیندر دویدی نے آپریشن سندور کو شطرنج سے تشبیہہ دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ہمیں پتہ ہی نہیں تھا کہ پاکستان ردعمل کتنا تباہ کن ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور سوچے سمجھے شروع کر دیا گیا، ہمیں علم ہی نہیں تھا کہ آپریشن سندور میں کیا کرنا ہے، بھارت پاکستان کے تباہ کن ردعمل سے بھی لاعلم تھا۔
بھارتی آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہی نہیں تھا پاکستان ایسا جواب دے گا۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان کیخلاف آپریشن سندور کا آغاز کیا گیا، بھارتی طیاروں نے بہاولپور سمیت مختلف شہروں میں فضائی حملے کیے تاہم پاکستان ایئر فورسز نے فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے۔
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا تھا، پاک فوج نے 10 مئی کو بھارتی ایئر بیسز، میزائلوں کے ڈپو اور دیگر فوجی تنصیبات کو فتح میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس میں بھارت کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت نے جنگ ختم کرانے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا، پاکستان نے امریکی صدر کی ثالثی کو قبول کرتے ہوئے جنگ روکنے کا اعلان کردیا تھا۔
بھارتی فوج اب تک اپنے نقصانات چھپاتی آئی ہے، عسکری حکام کی جانب سے ڈھکے چھپے الفاظ میں طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کیا گیا تاہم مودی حکومت اب تک طیاروں کے نام اور تعداد سامنے نہیں لائی۔
گزشتہ روز بھارتی ایئر چیف نے انوکھا بیان دیا، جس میں جنگ کے تین ماہ بعد پہلی مرتبہ پاکستان کے 6 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا تاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔
دوسری جانب پاکستان کی جانب سے جنگ کے دوسرے ہی روز بھارت کے رافیل طیارے سے 5 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر اور ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں بھارتی طیارے تباہ کرنے کے ڈیجیٹل شواہد بھی پیش کیے تھے، جنگ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں پاکستان ایئر فورس کے نائب سربراہ نے بتایا تھا کہ ہمارا اسکور 0-6 ہے۔
اسلام آباد میں ریجنل ڈیفنس چیفس کانفرنس، سیکیورٹی تعاون اور فوجی سفارتکاری کے فروغ کیلئے تاریخی اقدام
پاکستان نے علاقائی سلامتی، فوجی سفارت کاری اور اسٹریٹجک مکالمے کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسلام آباد میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کی میزبانی کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق "رابطوں کو مضبوط اور امن کو یقینی بنانا" کے عنوان سے منعقدہ اس تاریخی کثیرالجہتی کانفرنس میں امریکا، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عسکری وفود نے شرکت کی۔
پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مہمان وفود کا خیرمقدم کیا اور اپنے خطاب میں پاکستان کی جانب سے خطے میں امن، استحکام اور تعمیری شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ اس پیچیدہ خطرات کے دور میں فوجی تعاون، اسٹریٹجک مکالمہ اور باہمی اعتماد کا فروغ ناگزیر ہے اور پاکستان شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر محفوظ اور خوشحال علاقائی ماحول کی تعمیر کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
کانفرنس میں شرکاء نے علاقائی سلامتی کے چیلنجز، انسداد دہشت گردی کے لیے بہترین حکمت عملیوں کے تبادلے، مشترکہ تربیتی اقدامات اور بحرانوں کے دوران مربوط انسانی ہمدردی کی کوششوں پر جامع تبادلہ خیال کیا۔
شرکاء نے قیام امن، قومی خودمختاری کے احترام اور دہشت گردی، سائبر خطرات اور پرتشدد انتہا پسندی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کی توثیق کی۔
اس موقع پر شرکاء نے پاکستان کے قائدانہ کردار، مہمان نوازی اور جامع دفاعی سفارت کاری کے فروغ کے اقدام کو سراہا اور انہوں نے اس کانفرنس کو علاقائی یکجہتی اور مشترکہ سلامتی کے مفادات کی عکاسی کرنے والا ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کانفرنس پاکستان کے خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے عزم کی واضح مثال ہے۔
فیلڈ مارشل نےکہا جب تک معاملات حل نہ ہوں کسی تاجر کو ہراساں نہ کیا جائے: چیئرمین اپٹما
لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر ابوزر شاد نے کہاہے کہ آرمی چیف سے ملاقات میں ہر تاجر نے اپنے مسائل بتائے اور فیلڈ مارشل نےہماری مکمل با ت سنی، چیئرمین اپٹما کامران راشد کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نےکہا جب تک معاملات حل نہ ہوں کسی تاجر کو ہراساں نہ کیا جائے، جو ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہےیہ وزیرخزانہ اور ایف بی آرنہیں کروا پا رہا تھا۔
لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر ابو زر شاد نے سماء نیوز کے پروگرام ’’ ریڈ لائن ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کا احوال سنایا ، انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں فیڈریشن کے چیئرمین عاطف اکرام، ایس ایم تنویر اور بہت سے چیمبرز کے صدور بھی موجود تھے جبکہ ہر تاجر نےاپنے مسائل بتائے اور فیلڈ مارشل نے 2 گھنٹے تک ہماری بات سنی اور نے اچھا کھانا دیا۔
ابو زر شاد کا کہناتھا کہ فیلڈ مارشل نے اپنے ہاتھ سے نوٹس لکھے ، کاش سیاستدان بھی سبق حاصل کریں،انہوں نے تاجروں کو عزت اور احترام دیا، صدیوں بعد ایسی ملاقاتیں ہوتی ہیں، انہوں نے ہر سیکٹر کے مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھا اور ایک ، ایک بات کی گہرائی میں گئے۔
چیئرمین اپٹما کامران راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سے مثبت اور اچھی ملاقات ہوئی، فیلڈ مارشل کو ایف بی آرکو تاجروں کی گرفتاری کے اختیارات ، برآمدات اور ترسیلات زر بڑھنے کے حوالے سے بتانے گئے تھے، فیلڈ مارشل کو بتایا تاجر برادری کی وجہ سےٹیکس جمع کرنےکی شرح بڑھی ہے ، جب تک کاروباری افراد خوش نہیں ہوں گے،بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئےگی۔
کامران ارشد کا کہناتھا کہ فیلڈ مارشل نے صبروتحمل سےتاجروں کی بات سنی،اس چیز کو سراہتے ہیں، تاجروں کی بات سننے کے بعداپنی متعلقہ ٹیم کو ہدایات دیں، فیلڈ مارشل نےہدایت دیں تاجروں کی جی ایچ کیو یا ایس آئی ایف سی کے دفتر میں ملاقات کرائیں، فیلڈ مارشل نےکہا جب تک معاملات حل نہ ہوں کسی تاجر کو ہراساں نہ کیا جائے، جو ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہےیہ وزیرخزانہ اور ایف بی آرنہیں کروا پا رہا تھا۔
ایران اسرائیل سیز فائر کے پیچھے بھی وردی ہے، وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایک پاکستانی بیس پر تقریباً 11 میزائل فائر کیے، اس بیس پر ہمارے جہاز اور لوگ بھی موجود تھے، خدشہ تھا بہت نقصان ہوگا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا، آرمی چیف نے واضح کردیا تھا کہ حملہ کرنے پر بھارت اس سے زیادہ بھگتے گا، ایران اسرائیل سیزفائر کے پیچھے بھی وردی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت علمائے کرام کے ساتھ محرم الحرام میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد سمیت دیگر اہم مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قیام امن میں علماء کرام نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں، اپنا مسلک چھوڑو نہ، اور کسی کا مسلک چھیڑو نہ، کی تھیم رکھنی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ علماء کرام محرم کے دوران یکجہتی پیدا کرنے میں کردار ادا کریں، محرم الحرام میں ہم آہنگی کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں نہیں چاہتے کہ کوئی بھارتی شہری مارا جائے، پاکستانی میزائل بھارت کے سب سے بڑے آئل ڈپو میں لگے، بھارت نے ایک پاکستانی بیس پر تقریباً 11 میزائل فائر کیے، اس بیس پر ہمارے جہاز اور لوگ بھی موجود تھے، ہمیں خدشہ تھا بھارتی میزائلوں سے بہت نقصان ہوگا، ہمیں اطلاع ملی کہ بھارتی میزائلوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کسی ایک بھارتی میزائل سے پاکستان کے جہاز اور لوگوں کو نقصان نہیں پہنچا، آرمی چیف نے واضح کردیا تھا کہ حملہ کرنے پر بھارت اس سے زیادہ بھگتے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی عروج پر ہے، کے پی میں جاکر علماء کرام سے بات کرنی چاہئے، جن علاقوں میں دہشتگردی ہے وہاں علماء سے بات کرنی چاہئے، دہشتگردی صرف ایک صورت میں ختم ہوسکتی ہے، مقامی لوگ دہشتگردوں کی مدد نہ کریں تو دہشتگردی ختم ہوجائے گی، خواہش ہے اگلی میٹنگ کے پی میں اسکالرز کے ساتھ کریں۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل سیزفائرمیں وزیراعظم کا بڑا کردار ہے، ایران اسرائیل سیزفائر کے پیچھے بھی وردی ہے، ایران اسرائیل معاملے پر بھی پاکستان کو اس پر فخر کرنا چاہیے
آرمی چیف کا کور ہیڈ کواٹر پشاور کا دورہ، بنوں گیریژن میں شہداء کے نماز جنازہ میں شرکت
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کور ہیڈ کواٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، پاک فوج کے سربراہ نے بنوں گیریژن میں شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور سیکیورٹی فورسز کی غیر متزلزل جرات اور ہمت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں میں زخمیوں کی عیادت بھی کی ، سید عاصم منیر کا کہناتھا کہ سیکیورٹی فورسز بہادری سے بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کا مقابلہ کررہے ہیں، پاکستانی عوام دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے کے اپنے عزم پر کاربند ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے د ہشت گردی کیخلاف ریاست کے غیر متزلزل مؤقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ دہشت گردوں،سہولت کاروں اور حامیوں کا بلاامتیاز تعاقب کیا جائے گا، دہشت گردوں، سہولت کاروں اور حامیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 13 بہادر فوجی شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 14 خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مطابق حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس ناپاک منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کے زد میں آئی جس کے نتیجے میں وطن کے 13 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کرلیا۔
شہدا میں صوبیدار زاہد اقبال، حوالدار سہراب خان، حوالدار میاں یوسف، نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل، سپاہی روحیل، سپاہی محمد رمضان، سپاہی نواب، سپاہی زبیر احمد، محمد سخی، سپاہی ہاشم عباسی، سپاہی مدثر اعجاز، اور سپاہی منظر علی شامل ہیں۔
45 سال کے شہید صوبیدار زاہد اقبال کا تعلق ضلع کرک سے جبکہ شہید حوالدار سہراب خان کی عمر 39 سال اور تعلق ضلع نصیر آباد سے تھا۔
41 سالہ حوالدار میاں یوسف کا ضلع بونیر، 34 سالہ خطیب شاہ کا تعلق ضلع لوئر دیر، 32 سال کے لانس نائیک اسماعیل کا تعلق ضلع نصیر آباد، 30 سال کے سپاہی روحیل میرپور خاص اور 24 سال کے زبیر احمد کا تعلق بھی نصیر آباد سے تھا۔
31 سال کے شہید سپاہی محمد سخی کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا جبکہ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے سپاہی ہاشم عباسی کی عمر 20 سال تھی۔
لیہ کے مدثر اعجاز کی عمر 25 اور مردان کے سپاہی منظر علی کی عمر 23 سال تھی۔
حملے میں تین معصوم شہری زخمی ہوئے جن میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حملہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہ "فتنہ الخوارج" نے کیا جبکہ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس بزدلانہ حملے کے تمام ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
پاک فوج نے عزم ظاہر کیا کہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
اگر دشمن یہ سمجھے کہ پاکستان کمزور ہے،جواب نہیں دے گا، تو وہ سخت غلطی پر ہے: آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ دشمن اگر یہ سمجھے کہ پاکستان خودمختاری پر حملہ برداشت کرے گا تو یہ خطرناک غلط فہمی ہوگی، ہم اپنی قومی طاقت میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں، اگر دشمن یہ سمجھے کہ پاکستان کمزور ہے،جواب نہیں دے گا، تو وہ سخت غلطی پر ہے، اگر دشمن نے خودمختاری کو چیلنج کیا تو نتائج کی ذمہ داری اسی پر ہوگی، خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع میں کسی قسم کی جھجک نہیں دکھائیں گے،بھارت جسے ’’دہشت گردی‘‘ کہتا ہے وہ آزادی کی ایک جائز اور قانونی جدوجہد ہے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بین الاقوامی قوانین بھی تسلیم کرتے ہیں۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن (SSC) کورس کی کمیشننگ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم واریئرز کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے اعزاز ہے، آج کی پریڈ میں کیڈیٹس کا مثالی ٹرن آؤٹ اور پرجوش انداز پاکستان نیول اکیڈمی کے اعلیٰ معیار کا مظہر ہے، کامیاب کیڈیٹس کے پُر اعتماد انداز میں ہماری قوم کی امیدیں اور توقعات سمٹ آئی ہیں، ایوارڈ جیتنے والے کیڈٹس اپنی شاندار کامیابیوں پر خصوصی تعریف کے مستحق ہیں، میں دوست ممالک ترکی، بحرین، عراق، فلسطین اور جبوتی کے کیڈٹس کو تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاس آؤٹ ہونے والے مڈ شپ مین اور کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاک بحریہ کا حصہ بننے جا رہے ہیں، جس کی پہچان اعلی عسکری اخلاقیات، غیر معمولی مہارت اور بے مثال پیشہ ورانہ روایات ہیں، میں آپ کو تلقین کرتا ہوں کہ اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں، بحری جنگ کا میدان تیزی سے تبدیل ہو رہا ہےاور ہمیں اس سے ہم آہنگ ہونا ہوگا، پاکستان کے لیے ایک مضبوط اور موثر میری ٹائم فورس برقرار رکھنا ناگزیر ہو چکا ہے،۔
سید عاصم منیر نے کہا کہ ہمارا دشمن (بھارت) متکبرانہ اور جارحانہ رویے کا مسلسل مظاہرہ کر رہا ہے، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی، اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے، گزشتہ چند برسوں میں بھارت نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے بہانے سے دو بار پاکستان پر بلاوجہ حملے کیے، دونوں مواقع پر، پاکستان کے بھرپور اور مؤثر جواب سے پورے خطہ ایک بڑے تنازعے سے بچا لیا گیا، بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود، پاکستان نے صبر و تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کو ترجیح دی۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان خطے میں " نیٹ ریجنل سٹیبلائزر" کے طور پر جانا جاتا ہے، اگر دشمن یہ سمجھے کہ آئندہ پاکستان اپنی خودمختاری پر حملے کو برداشت کرے گا، تو یہ ایک خطرناک غلط فہمی ہوگی،ہم اپنی قومی طاقت میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں، اور اگر کوئی دشمن یہ سمجھے کہ پاکستان کمزور ہے یا جواب نہیں دے گا، تو وہ سخت غلطی پر ہے، اگر کوئی دشمن ہماری خودمختاری کو چیلنج کرتا ہے، تو اس کے نتائج کی ذمہ داری اسی پر ہوگی، اور وہ پورے خطے کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔پاکستان ہر حال میں اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کا دفاع کرے گا، اور اس میں کسی قسم کی جھجک نہیں دکھائے گا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر سورہ بقرہ کی آیت 249 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ؛ اللہ فرماتا ہے ! "کتنی ہی بار ایسا ہوا کہ تھوڑی سی تعداد نے اللہ کے حکم سے بڑی تعداد کو شکست دی۔ اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔"
ان کا کہناتھا کہ ہمارا قومی جذبہ آزمائشوں کے دوران اور بھی مضبوط ہوا ہے ، آج ہم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور پُرعزم ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے قریب ہے، اس موقع پر بھارت جان بوجھ کر خطے میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ کو مکمل کامیابی تک پہنچائیں گے، ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے ہمیشہ کے لیے نجات دلائیں گے۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہمیں کشمیری بھائیوں کی قربانیاں بھی ضرور یاد رکھنی چاہئیں، کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، بھارت جسے ’’دہشت گردی‘‘ کہتا ہے وہ آزادی کی ایک جائز اور قانونی جدوجہد ہے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بین الاقوامی قوانین بھی تسلیم کرتے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک جنوبی ایشیا میں پائیدارامن نہیں ہوسکتا، مقبوضہ کشمیر میں حق خودارادیت کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ان بہادر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو آج بھی جدوجہد آزادی میں مصروف ہیں، بھارت کی ظالم حکومت کشمیریوں کی ہمت اور حوصلے کبھی پست نہیں کر سکتی، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا رہے گا، دشمن ہماری ترقی کی راہ میں مسلسل رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، ہمارا ترقی کا سفر جاری ہے، پاکستان ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہے۔
’’ پاکستانی آرمی چیف بہترین انسان اور متاثر کن شخصیت ہیں ‘‘، ٹرمپ کی ایک بار پھر تعریف
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف بہترین انسان اور متاثر کن شخصیت ہیں۔
دی ہیگ میں نیٹو اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کےدرمیان جنگ بندی کو سب سے بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہیں ،ان کے درمیان جوہری تنازع ہوسکتا تھا تاہم، میں نے فون کر کے تجارت کرنے کا کہا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو صاف بتا دیا کہ اگر جنگ جاری رکھی تو تجارت بند کردوں گا۔
گفتگو کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ اس سارے معاملے میں سب سے اہم بھارت اور پاکستان تھے، اور یہ بات اس بارے میں نہیں تھی کہ آیا مستقبل میں ان کے پاس جوہری ہتھیار ہوں گے جیسا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے ساتھ بات کر رہے ہیں ، ان کے پاس تو پہلے ہی جوہری ہتھیار ہیں ‘۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’ میں نے اس کا اختتام تجارت سے متعلق فون کالز سے کیا اور کہا اگر تم آپس میں لڑو گے تو ہم تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے ‘۔
آرمی چیف کی تعریف کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ اور درحقیقت، وہ فیلڈ مارشل واقعی بہت متاثر کن تھے، پاکستانی آرمی چیف پچھلے ہفتے میرے بھی دفتر آئے تھے ۔ ‘
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا تھا جبکہ ملاقات کے بعد کہا تھا آج عاصم منیرسے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا، انہیں بھارت کے خلاف جنگ روکنے پر شکریہ اداکرنے کیلئے مدعو کیا تھا اور ان سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی میرے بہت اچھے دوست ہیں، میں نے انہیں سمجھایا اور کہا اگر تم آپس میں لڑو گے تو ہم تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے اور آپ جانتے ہیں کیا ہوا؟، انہوں نے کہا نہیں ، ہم تجارتی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، اس طرح سے ہم نے قتل و غارت روکی ‘۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے،جنگ روکنے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے بلایا ہے،امریکی صدر
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں ایران کے مسئلے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں نے انہیں جنگ روکنے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے بلایا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کو امریکہ سے بہتر سمجھتا ہے اور علاقائی معاملات میں اس کا کردار اہم ہے۔ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، اس لیے خطے میں استحکام ضروری ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاملات پر بات چیت جاری ہے اور جلد ہی اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے بارے میں کہا ہےکہ میں اس معاملے میں دخل نہیں دینا چاہتا۔
صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی فرود نیوکلیئر تنصیب پر حملے کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ایران کی فرود سائٹ کو تباہ کرنے کی صلاحیت صرف امریکہ کے پاس ہے،لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ایسا کرنے جا رہا ہوں۔ہم دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے سے ہفتوں کے فاصلے پر ہے میں نے ایران کو مذاکرات کے لیے 60 دن کا وقت دیا تھا لیکن ایران نے اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ایران اگر ملنا چاہتا ہے تو وہ ایسا کر سکتا ہے شاید اب بھی جوہری معاہدہ ممکن ہو، لیکن اب بہت دیر ہو چکی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات جاری ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس کے کیبنٹ روم میں ظہرانہ دیا جا رہا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے بھی علیحدہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔
یہ ملاقات پاک، امریکا تعلقات کی تاریخ میں ایک فیصلہ کن لمحہ سمجھی جا رہی ہے جو پاکستانی عسکری قیادت کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت اور اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ تاریخی دورہ پاکستان کی عسکری قیادت کی عالمی شناخت اور امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی سٹریٹجک ترجیح کو واضح کرتا ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی حاضر سروس آرمی چیف نے امریکی صدر اور کابینہ سے اس نوعیت کی براہ راست ملاقات کی ہو، بغیر سول حکومت کی موجودگی کے۔
ماضی میں جنرل پرویز مشرف نے بطور صدر جبکہ جنرل راحیل شریف نے 2015 اور جنرل باجوہ نے 2022 میں امریکا کا دورہ کیا تھا لیکن ایسی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اس سے قبل نہیں ہوئیں۔
یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک،بھارت کشیدگی میں کامیاب ثالثی کی ہے۔
فیلڈ مارشل کو کسی بھارتی وفد سے پہلے وائٹ ہاؤس مدعو کرنا امریکی پالیسی میں پاکستان کی ترجیح کی نشاندہی کرتا ہے، خاص طور پر ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی جغرافیائی حیثیت مزید اہم ہو گئی ہے اور یہ ملاقات اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ امریکا پاکستان کو اہم علاقائی معاملات میں اعتماد میں لینا چاہتا ہے۔
سمندر پار پاکستانی ہی ملک کے اصل اور حقیقی سفیر ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہی ملک کے اصل اور حقیقی سفیر ہیں، ملک کی ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کا اہم اور کلیدی کردار ہے۔ آرمی چیف نے سمندر پار پاکستانیوں کو زرمبادلہ بھیجنے اور سرمایہ کاری پر خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان دنوں دورۂ امریکا پر ہیں، جہاں انہوں نے واشنگٹن میں سمندر پار پاکستانیوں سے ملاقات کی، سمندر پار پاکستانیوں نے آرمی چیف کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بڑی تعداد میں سمندر پار پاکستانیوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، تارکین وطن نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج کی کارکردگی کو سراہا، معرکہ حق میں مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی بھی تعریف کی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہی ملک کے اصل اور حقیقی سفیر ہیں، ملک کی ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کا اہم اور کلیدی کردار ہے۔
آرمی چیف نے سمندر پار پاکستانیوں کو زرمبادلہ بھیجنے اور سرمایہ کاری پر خراج تحسین پیش کیا، سمندر پار پاکستانیوں نے آرمی چیف کے ساتھ اپنے تجربات اور تجاویز کا بھی تبادلہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سمندرپار پاکستانیوں سے روابط اور اشتراک عمل بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح مشترکہ چیلنجز سے نمٹا اور خوشحال پاکستان کی جانب بڑھا جاسکتا ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں اور آرمی چیف نے مضبوط، محفوظ اور مستحکم پاکستان کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای کے صدر محمد بن زایدآل نہیان سے ملاقات
وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران یو اے ای کے صدر محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی ہے جس دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان نے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں تعمیری کردار پر شکریہ ادا کیا۔
شہبازشریف نے خطے میں امن،مذاکرات اور استحکام کے فروغ میں یو اے ای کے مثبت کردار کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز اور جاری پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن اور خوشحالی کیلئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کااعادہ کیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرداخلہ محسن نقوی شریک ہوئے ۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
اے ایف آئی سی سے کامیاب سرجری، عبداللہ اور منسا کے والد فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مشکور
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی ہدایت پر اے ایف آئی سی میں دو معصوم بہن بھائی عبداللہ اور منسا کی کامیاب سرجری کر دی گئی ہے جس پر والد شاہد احمد نے فوجی قیادت اور ہسپتال کے ڈاکٹروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بچوں کے والد شاہد احمد کا کہناتھا کہ عبداللہ اور منسا کے کیس کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نوٹس لیا اور اے ایف آئی سی نے سرجری کی، دونوں بچوں کی سرجری 9 سال سے نہیں ہو رہی تھی، اے ایف آئی سی کے ڈاکٹرز نے محنت کر کے اس سرجری کو کامیابی سے سر انجام دیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے بچوں کی ذمہ داری لی، الحمد اللہ اب میرے بچے کافی بہتر ہیں، شاید صدمہ برداشت نہ کرپاتا، ڈاکٹرز نے بہت محنت کی جو قابل تعریف ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل(ر)ڈاکٹر نصیراحمد سومرو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے ایف آئی سی پاکستان کا ایک پریمیئر کارڈیالوجی کا انسٹیٹیویٹ ہے، اے ایف آئی سی میں کارڈیالوجی کے علاج کیلئے بہترین سروسز دی جاتی ہیں، عبداللہ اور منسا دونوں بہن بھائی علاج کیلئے بھارت گئے تھے، بھارت نے بچوں کاعلاج کرنے سے انکارکیا،بچے پاکستان واپس آگئے، فیلڈمارشل عاصم منیر کی خصوصی ہدایات پر ان بچوں کو یہاں بلایا گیا، یہاں پر ان بچوں کی اسسمنٹ کے بعد ایک ٹیم تشکیل دی گئی، اس ٹیم نے ان دونوں بچوں کا علاج پلان کیا اور الحمد اللہ، اللہ نے ہمیں کامیابی دی۔
ڈپٹی کمانڈنٹ اے ایف آئی سی بریگیڈئر ڈاکٹر خرم اختر نے کہا کہ عبداللہ کے حوالے سے ہم نے ایک میڈیکل پلان مرتب کیا جو الحمدللہ ٹھیک رہا، ہمارے پاس الحمد اللہ قابل ٹیم ہے، عبداللہ کی یہ سرجری 5سے 6 گھنٹے پر محیط تھی جو الحمد اللہ کامیاب رہی۔
ڈاکٹر داود کمال نے کہا کہ ہم نےان کو وہ پلان دیا جو بھارت کےڈاکٹرزکےپلان سے بہت بہتر تھا، الحمد اللہ دونوں بچے بہت بہتر ہیں اور گھرجانے کی پوزیشن میں ہیں۔
نوجوانوں اور میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کیا: فیلڈ مارشل
آر می چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی جانب سے سیاسی قیادت اور مسلح افواج کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس دوران معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوس میں قومی جذبے کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
آئی اسی پی آر کے مطابق عشایئے میں صدر مملکت،وزیراعظم، نائب وزیراعظم ، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی،وفاقی وزرا،گورنرز،وزراء اعلیٰ ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی،فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان نے شرکت کی ۔
شرکاء نے مشکل وقت میں قوم کی رہنمائی کرنے پر قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ، مسلح افواج کی ہمت،قربانیوں اور قوم کے جذبہ حب الوطنی کو بھی سراہا گیا۔
آرمی چیف نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کی دوراندیشی کی تعریف کی اور کہا کہ مسلح افواج میں بہترین رابطے اور ہم آہنگی سے آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی ملی۔
بھارتی ڈس انفارمیشن مہم کا مقابلہ کرنے پر نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کی بھی تعریف کی گئی ۔ پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا نے پروپیگنڈے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور سفارتکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دوران تنازعہ سائنسدانوں،انجینئرز اور سفارتکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم اہم ثابت ہوا۔
عشائیہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنے کے اجتماعی عزم کا بھرپور عکاس ہے ۔
وزیراعظم نے سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا
آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا گیا۔
جمعرات کی شام ایوان صدر میں آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نوازنے کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کو بیٹن آف فیلڈ مارشل عطا کیا۔
ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شریک ہوئے۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان بھی تقریب میں موجود تھے جبکہ وفاقی کابینہ کے ارکان ، وزیراعلیٰ پنجاب ، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعلیٰ بلوچستان اور سروسز چیفس نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
پنجاب ، سندھ اور کے پی کے گورنرز بھی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ غیرملکی سفارتکار ، سول اور عسکری حکام بھی تقریب کا حصہ تھے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نئی تاریخ رقم کی، وزیر اعظم
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ایک تاریخی اور قابل فخر دن ہے ، ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں ، عسکری قیادت نے دشمن کیخلاف بے مثال اور تاریخی فتح حاصل کی ، بھرپور اور مؤثر جواب سے دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا ، افواج پاکستان نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کشیدہ صورتحال میں فیلڈ مارشل عاصم منیرکا جذبہ اور عزم مثالی تھا، وطن عزیز کیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ملکی خود مختاری اور سلامتی کیلئے ان کا کردار بہت اہم ہے ، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران انہوں نے قائدانہ کردار ادا کیا۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قوم کے بہادر سپوت فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نئی تاریخ رقم کی۔
معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا، صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تقریب کا مقصد قوم کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے اور پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہ قابل فخر لمحہ ہے ، معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا اور دشمن کیخلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ تھی جبکہ ہمارے بھرپور جواب نے دنیا پر ہماری صلاحیت ثابت کردی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
’’میڈیا ہمارا فخر ہے ‘‘، فیلڈ مارشل عاصم منیر
ایوان صدر میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ میڈیا ہمارا پلر ہے جس نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے اور آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا ہے کہ ہم سچ بولتے ہیں۔
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی اور ہم نے ثابت کیا ہم مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی مبارکباد
جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنے پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی اور انہوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلاشبہ نئی عسکری تاریخ رقم کر دی۔
اپنے پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سید عاصم منیر پاک فوج کی قیادت کا عظیم فریضہ احسن انداز سے نبھا رہے ہیں، اور بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے ساری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سید عاصم منیر کے باعث اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے اور ساری قوم انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔
عاصم منیرکو فیلڈ مارشل بنانےکا فیصلہ مکمل حکومت کا ہے، فوج کا نہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانےکا فیصلہ مکمل حکومت کا ہے،فوج کانہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے صحافیوں سےگفتگومیں کہا عاصم منیرکو فیلڈمارشل بنانے کےفیصلے میں نواز شریف کی مشاورت شامل ہے،پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پرواپس آنے پر اتفاق ہوگیا ہے،دونوں ممالک کےسیکیورٹی ایڈوائزر نیوٹرل مقام پربات چیت کریں گے،بات چیت میں پاکستان کی طرف سے 4 اہم نکات شامل ہوں گے،بھارت سےکشمیر،پانی،تجارت اوردہشتگردی پربات ہوگی۔
وزیراعظم نےمزیدکہاکالعدم بی ایل اےکےپیچھےبھارتی خفیہ ایجنسیاں ہیں،بھارتی دہشتگردی کےثبوت پوری دنیاکےسامنےرکھیں گے، سرینگر،دیگر مقامات پر اسرائیلی ہتھیاروں کےاستعمال کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، جنگ بندی کی درخواست بھارت کی جانب سےکی گئی،امریکی صدر اور امریکی وزیرخارجہ نےجنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔
پنجاب اسمبلی میں جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کی تائید میں قرار داد جمع
پنجاب اسمبلی میں جنرل عاصم منیرکوفیلڈ مارشل بنانے کے فیصلےکی تائید میں قرارداد جمع کرادی گئی۔
قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی،قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان سپہ سالار جنرل عاصم منیرکو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے،پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی کابینہ کے فیصلے کی مکمل تائید اورحمایت کرتا ہے،انکی قیادت میں افواج پاکستان نے عظیم قومی فتح حاصل کی۔
جنرل عاصم منیرکی قائدانہ صلاحیتوں سے پاک فوج نے تاریخ سازجنگ جیتی،ایوان دعا گو ہے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان مزید مضبوط ہو گی، قرارداد
فیلڈ مارشل کا اعزاز قوم کی امانت، نبھانے کیلئے لاکھوں عاصم قربان، فیلڈ مارشل عاصم منیر
چیف آف آرمی اسٹاف ( سی او اے ایس ) جنرل سید عاصم منیر نے فیلڈ مارشل کے اعزاز پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے فیلڈ مارشل کے اعزاز پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، بالخصوص سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔
انہوں نے صدر پاکستان، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جسے نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم قربان ہیں۔
فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری پاکستانی قوم کے لیے اعزاز ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کے تعاون اور محبت پر بھی شکریہ ادا کیا اور وطن کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر مملکت اور وزیر اعظم کی مبارکباد
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہبازشریف نے آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
وفاقی وزرا ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے بھی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔
گورنر سندھ کا بیان
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارک باد دی اور کہا کہ دشمن کو شکست فاش دینے پر سپہ سالار سید عاصم منیر اس عہدہ کے اصل حقدار تھے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں اعلیٰ حکمت عملی سپہ سالار جنرل سیدعاصم منیرکی صلاحیتوں کا واضح اظہار تھا۔
وزیر داخلہ کی مبارکباد
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی شاندار فتح کے بعد فیلڈ مارشل کے عہدہ پر ترقی جنرل سید عاصم منیر کا حق تھا۔
محسن نقوی نے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے محنت، صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، قوم دشمن کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی، اس کا کریڈٹ جنرل سید عاصم منیر کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرات، شجاعت، تدبر، حکمت اور دانش کا جو مظاہرہ جنرل عاصم منیر نے دکھایا اسکی مثال نہیں ملتی، یقین ہے کہ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نئی بلندیوں تک جائیگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کیلئے دعاگو ہوں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی مبارکباد
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے بھی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔
اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے ملک و قوم کیلئے قابلِ قدر خدمات سر انجام دیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ دعا ہے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج پیشہ ورانہ مہارت کی بلندی تک پہنچے۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب، آرمی چیف کی شرکت
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کو آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس حوالے سے منعقد کی گئی تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی میں شہید ہونے والے افراد کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ تقریب میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ محسن نقوی بھی موجود تھے ، تقریب کے دوران گلوکار اسرار شاہ اور ساحر علی بگا نے نغمے پیش کیئے جنہیں سن کر شائقین کرکٹ کا جوش آسمان کو چھونے لگا ، سٹیڈیم میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار دیکھنے کو ملی ۔
پی سی بی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ اس پی ایس ایل کو بہادر افواج کے نام کرتے ہیں، آج کا دن پاک آرمی کے نام کیا گیا ہے، کل کا دن پاک نیوی کے نام اورپیر کا دن پاک ائیرفورس کے نام ہوگا۔






آرمی چیف کا سی ایم ایچ کا دورہ، معرکہ حق کے دوران زخمی ہونے والوں کی عیادت کی
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیاہے جس دوران معرکہ حق میں زخمی ہونے والے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے زخمی جوانوں سے ملاقات کی، غیر معمولی بہادری اور فرائض کی انجام دہی کیلئے ثابت قدمی کی تعریف کی ۔
آرمی چیف نے زخمیوں کی مسلسل دیکھ بھال، بحالی اور بہبود کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہریوں اور فوجیوں کی بہادری اور قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہیں۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ پر عزم یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے، دشمن کا کوئی بھی منصوبہ پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو ختم نہیں کر سکتا، معرکہ حق کے دوران پاکستانی عوام نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، پاکستانیوں کا پرعزم ردعمل کا مظاہرہ عسکری تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔
بزدل بھارت نے پاکستان میں 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں، پاکستان نے جوابی کاررائی شروع کر دی ترجمان پاک فوج
ترجمان پاک فوج کے مطابق بزدل بھارت نے پاکستان میں 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں،بھارت کی عارضی خوشی جلد ہی مستقل غم میں تبدیل ہو جائے گی۔
پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بزدل بھارت نے پاکستان میں 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔بھارت کی عارضی خوشی جلد ہی مستقل غم میں تبدیل ہو جائے گی۔ پاکستان کی فضائیہ مکمل طور پر مستعد ہے اور ہندوستانی جہازوں کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بزدل دشمن نے اپنی زمین سے حملہ کیا ہے اور بھارت کو بھرپور جواب دینا اب پاکستان کی مرضی پر ہوگا، جس کا وقت اور مقام پاکستان خود منتخب کرے گا۔ کوٹلی اورمظفرآباد میں میزائل داغےگئےہیں، میزائل حملےکےنقصان کاتخمینہ لگایاجارہاہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت نےبہاولپوراور احمد پورایسٹ کےعلاقےمیں میزائل داغےہیں، بھارت نے اپنی حدود سے میزائل داغے ہیں۔
مریدکے میں تین بار دھماکوں کی آواز سنی گئی ہےمریدکے دھماکوں کی آوازیں ننگل ساہداں سے آنے کی اطلاعات ہیں ،مریدکے ننگل ساہداں میں عوام دھماکوں کی آوازیں سنتے ہی گھروں سے نعرے تکبیر کی آوازیں بلند کرتے باہر نکل آئے۔مریدکے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے بزدلانہ حملے میں مسجد سبحان بہاولپور کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور دو افراد زخمی ہوئے۔ پاکستان نے اس واقعے کے بعد جوابی کارروائی کی، جس سے علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق میرپور آزاد کشمیر میرپور بلیک آؤٹ کردیا گیاکوٹلی آزاد کشمیربھارتی گولہ باری مسجد کو نشانہ بنایا گیا ۔ بائی پاس روڈ پر گولے پڑے دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ڈرون یا میزائل سے حملہ کیا گیا مسجد شہید ھو گئی بٹل اور نکیال میں گولہ باری شروع ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ پاک بھارت کشیدگی عروج پر ہے، اور پاک فوج نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
آپس کے اختلافات سیاسی ہیں، ان کا دفاعی، خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں، عطاتارڑ
سپیکر سردارایازصادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہواجس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاتارڑ نےکہا آپس کےاختلافات سیاسی ہیں،ان کادفاعی،خارجہ پالیسی سےکوئی تعلق نہیں، ملکی سالمیت پربھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سےبازنہیں آتے۔
وزیراطلاعات عطاتارڑ نےاظہارخیال کرتےہوئےکہا میڈیاکووہاں لےکرگئےجہاں بھارت کہتاتھادہشتگردی کے کیمپ ہیں،دشمن مکار،بدنیت اوربیوقوف بھی ہے،پہلگام سرحدسے150سے200کلومیٹردوری پرہے،کیسے ممکن ہے پاکستان سےجاکرلوگوں نےحملہ کیاہو؟
مزید کہاپہلگام پولیس اسٹیشن میں10منٹ کےاندرواقعہ کی ایف آئی آردرج ہوگئی،بھارتی فوج کایونٹ پہلگام کوسیکیورٹی نہیں دےسکا،پہلگام فالس فلیگ بہارالیکشن اورپاکستان کی ترقی روکنےکیلئےکیاگیا۔
انہوں نے کہا پاک فوج کیخلاف نہ لڑنےکااعلان کرنےوالےسکھوں کوسلام پیش کرتا ہوں،،بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے،بھارتی نیوی کاکمانڈرآج بھی ہماری تحویل میں ہے،جعفرایکسپریس حملےکی پہلی فوٹیج بھارت کیسےگئی؟دہشتگردوں کےتانےبانےبھارت سے ملتے ہیں۔
پاکستان کے خلاف بھارت کی ممکنہ فوجی کارروائی کا خطرہ موجود ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق بھارت کی پاکستان کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کا خطرہ موجود ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاک بھارت مسئلے پر بند کمرہ مشاورت میں ارکان نے کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ارکان نے فوری طور پر تحمل اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔
شفقت علی خان نے کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے فریقین پر بات چیت ، سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے پر زور دیا گیا، کئی اراکین نے مسئلہ کشمیر کو خطے کے عدم استحکام کی اصل جڑ قرار دیا۔ ارکان نے سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلے کے حل پر زور دیا۔
اجلاس میں پاکستان نے بھارت کے 23 اپریل کے اقدامات اور جارحانہ رویے کو خطرناک قرار دیا، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
سفیر عاصم افتخار احمد نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی الزامات کو بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا، پاکستان نے متنبہ کیا کہ بھارت کی جانب سے دریا کا پانی روکنا جنگ کے مترادف ہوگا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں سلامتی کونسل کو انٹیلی جنس رپورٹس سے آگاہ کیا گیا، رپورٹس کے مطابق بھارت کی پاکستان کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کا خطرہ موجود ہے، اجلاس میں واضح کیا گیا کہ پاکستان اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
فورم کو بتایا گیا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا جائز اور فطری حق استعمال کرے گا، پاکستان نے یہ بھی اعادہ کیا کہ وہ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا، پاکستان نے یو این سیکرٹری جنرل کی ثالثی کی پیشکش اور سلامتی کونسل کے کردار کا خیر مقدم کیا۔
بھارت ایک روز بعد ہی دریائے چناب میں پانی چھوڑنے پر مجبور ہوگیا
پاکستان کا پانی روکنے کی بھارتی کوشش ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ بھارت ایک روز بعد ہی دریائے چناب میں پانی چھوڑنے پر مجبور ہوگیا۔
ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد میں 23 ہزار کیوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ دن دریائے چناب میں پانی کی آمد 5300 کیوسک تھی۔ آج دریائے چناب میں پانی کی آمد 28ہزار300کیوسک ہے۔
ترجمان کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار300، اخراج 19 ہزار 100 کیوسک ہے، دریائے سندھ میں پانی کی آمد 95 ہزار 300 کیوسک، اخراج 50 ہزار کیوسک ہے۔ گزشتہ دن دریائے سندھ میں پانی کی آمد 92ہزار 200کیوسک تھی۔ دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں 3200کیوسک اضافہ ہوا۔
دریائے جہلم میں پانی کی آمد 43ہزار 500 ،اخراج 32 ہزار کیوسک ہے، دریائے جہلم میں پانی کی آمد میں 800کیوسک کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ دن دریائے جہلم میں پانی کی آمد 44ہزار 300کیوسک تھی۔
ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 99 ہزار100،اخراج 85 ہزار کیوسک ہے، دریائے کابل میں پانی کی آمد 37 ہزار، اخراج بھی 37 ہزار کیوسک ہی ہے۔
تربیلاڈیم پانی کی سطح 1444.30 فٹ، ذخیرہ 9 لاکھ2 ہزارایکڑ فٹ ہے، منگلا ڈیم پانی کی سطح 1137 فٹ، ذخیرہ 12 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ بیراج میں پانی کی سطح 646.90 فٹ، ذخیرہ 2 لاکھ 8 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
آبی ذخائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 23 لاکھ45 ہزار ایکڑ فٹ ہے، ملک کےقابل استعمال پانی کے ذخیرے میں 1لاکھ 18ہزار ایکڑ فٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بھارت میں ایک اورمسلمان خاندان پر مذہب پوچھ کرحملہ کردیا گیا
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں ایک اور مسلمان خاندان پر مذہب پوچھ کرحملہ کردیا
مودی حکومت کی مسلم دشمنی کھل کر سامنے آگئی،پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں مسلمانوں پرحملے تیز ہو گئے،اتراکھنڈ میں ایک مسلمان خاندان پر مذہب پوچھ کر حملہ کیا گیا
مودی کی مسلم دشمنی پورے بھارت میں آگ کی طرح پھیلنے لگی ہے۔پہلگام آپریشن میں مذہب پوچھ کر مارا،کابیانیہ اپنانے والوں کی نفرت زہر بن چکی ہے۔مودی سرکار نے بھارت کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونک دیا ہے۔جعلی حملے کے بعد گودی میڈیا مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنے میں مصروف ہے۔
ذرائع کےمطابق مذہب اور ذات کی بنیاد پر ظلم قتل اور فسادات بھارت میں معمول بن چکے ہیں۔پہلگام فالس فلیگ کے بعد مسلمانوں پر تشدد، جبر اور خونریزی کی نئی داستانیں سامنے آ رہی ہیں۔اتراکھنڈ میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والے مسلمان خاندان پر انتہا پسند ہندوتوا غنڈوں نے حملہ کر دیا۔
ذرائع کےمطابق حملہ آوروں نے پہلے نام اور مذہب پوچھا اور مسلمان ہونے پر خاندان کے پانچ سے چھ افراد کو لوہے کی سلاخوں اور چاقوؤں سے بری طرح زخمی کیا۔سیاسی ماہرین کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کی جان و مال خطرے میں ہے۔ مذہب پوچھ کر مارا۔۔ کا واویلا کرنے والا گودی میڈیا اب خاموش ہے
بھارت سے اسمگل شدہ بیجوں کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر نے بھارت سے بیچ اسمگلنگ کرنے اور سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت بیجوں کی دستیابی پر اعلیٰ سطح اجلاس میں ملک میں معیاری بیچوں کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جعلی بیج بیچنے والی 392 کمپنیاں بلیک لسٹ کردی گئی ہیں۔ کپاس کے لیے 50 ہزار میٹرک ٹن سے زائد بیج دستیاب ہیں۔ معیاری بیجوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر مصدقہ بیج زرعی معیشت کے لیے خطرہ ہیں۔ بھارتی بیجوں کی اسمگلنگ اور سوشل میڈیا پر تشہیر پر تشویش ہے۔ نییشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کر دی گئی ہے بیج کمپنیوں کی رجسٹریشن 5 سال کے لیے ہوگی۔ کسانوں کے حقوق اور زرعی شفافیت کا مکمل تحفظ کریں گے،مقامی بیجوں کی تیاری اور معیار میں بہتری ہمارا ہدف ہے۔
انکا کہنا تھا کہ جعلی بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ مصدقہ بیج ہی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کی کنجی ہے۔ بھارت سے اسمگل شدہ بیجوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ھے۔سوشل میڈیا پر بھارتی بیجوں کی تشہیر پرقانونی کارروائی ہوگی۔
مودی سرکار نے ملک بھر میں شہری دفاع کے ڈرل کا حکم دے دیا
بھارت میں جنگ جنون عروج پر پہنچ گیا،مودی سرکار نے ملک بھر میں شہری دفاع کے ڈرل کا حکم دے دیا۔
مودی سرکار کی جارحیت پسندی پر عمل کرتے ہوئے کل بھارت کی تمام ریاستوں میں شہری دفاع کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، عالمی برادری کی مخالفت کے باوجود بھارت بلا جواز جنگ کا ماحول بنانے میں مصروف ہے.میڈیا رپورٹس کےمطابق آخری بار اس طرح کی سرگرمی 1971 کی جنگ سے پہلے کی گئی تھی۔
دوسری جانب پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی کو بین الاقوامی تنقید کے ساتھ ساتھ بھارتی جنتا کی بھی لعن تعن کا سامنا ہے،بھارتی عوام کا کہنا ہے مودی سستی ہمدردی اور ووٹ بٹورنے کے لیے فالس فلیگ حملے کررہا ہے۔
رپورٹنگ کیلئے عوام میں جانے والےمیڈیا کو جواب میں عوام سے یہی سننا پڑ رہا ہے کہ پہلگام حملہ مودی اور بے جے پی کی سیاسی چال ہے، فالس فلیگ بی جے پی اور مودی نے کروایا تاکہ ہندو مسلمان آپس میں لڑیں۔
سینیٹر پلوشہ خان کی بابری مسجد سے متعلق تقریر نے بھارت میں ہلچل مچا دی
پیپلزپارٹی کی سینیٹر اور قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کی چیئرپرسن پلوشہ خان کے بابری مسجد سےمتعلق بیان نے بھارت میں ہلچل مچا دی۔
پلوشہ خان نےآرمی چیف کو بابری مسجد میں پہلی اذان دینے کا بیان دیا تھا،پیپلزپارٹی کی سینیٹر کے بیان نےبھارتی انتہا پسند حلقوں کو چراغ پاکردیا،پلوشہ خان کی تقریر سے بھارتی میڈیا میں طوفان،بھارتی ہیکرز بھی سرگرم ہوگئے۔
پلوشہ خان نے سماء سےگفتگو میں کہا بھاتی ہیکرز نےمنظم سائبر حملوں کا آغاز کردیا ہے،میرا واٹس ایپ اور سوشل میڈیا اکائونٹس ہیک کرنے کی کوشش ہورہی ہے،درجنوں بھارتیوں نے بیک وقت میرے فون نمبر پر کالز کرنا شروع کردیں،بھارت کے درجنوں نمبروں سے غلیظ پیغامات اور لنکس بھیجے گئے،
مزیدکہا ہیکنگ سے بچنے کے لیےواٹس ایپ اور سوشل میڈیا اکائونٹس ڈی ایکٹویٹ کرنے پڑے،پاکستان کی سائبر سیکیورٹی ایجنسیز کو متحرک اور فعال بنانے کی ضرورت ہے،پاکستان کے ڈیجیٹل سکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنایا جانا چاہئے۔
بھارتی خفیہ ایجنسی " را " نے بلوچستان میں مختلف پراکسیز کو سرگرم کردیا
بھارتی بدنام زمانہ انٹیلی جنس ایجنسی ’ را ‘ کی جانب سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔
باوثوق انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد بلوچستان کو عدم استحکام کا شکار بنانے کے لیے ایک خطرناک منصوبہ ترتیب دیا ہے۔
منصوبے کے تحت کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، فتنہ الخوارج اور غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو گوادر، کوئٹہ اور خضدار سمیت اہم شہروں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق "را" نے نہ صرف مقامی سہولت کاروں کو متحرک کیا ہے بلکہ افغانستان سے بھی تربیت یافتہ دہشت گردوں کو ان علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
انٹیلی جنس رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ منصوبے میں شامل کچھ دہشت گردوں نے ٹارگٹ علاقوں کی پیشگی ریکی مکمل کر لی ہے، اور ممکنہ طور پر گاڑیوں یا موٹر سائیکلوں کے ذریعے خودکش حملے کیے جا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس مذموم بھارتی منصوبے کا مقصد بلوچستان میں خوف و ہراس پھیلانا اور پاکستان کے امن و استحکام کو متاثر کرنا ہے۔ تاہم، قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر الرٹ اور متحرک ہیں اور کسی بھی ممکنہ کارروائی کو ناکام بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان کا بھارت کی جانب سے پانی روکنے پر سخت ردعمل دینے کا اعلان
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پانی روکنا جنگی اقدام ہے، پانی روکنے کےلیے بھارت جو بھی تعمیر کرے گا تباہ کریں گے۔
سماء کے پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اب جنگیں پانی پر ہوں گی، غزہ جیسی صورتحال پیداکی گئی توتاریخی جواب دیں گے۔ ہم نہیں تو کوئی نہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تقسیم نہ ہونے پر سیاستدانوں کو عوام کا شکر گزار ہونا چاہیے، بھارت میں تقسیم ہے لیکن ہمارے یہاں تقسیم نہیں اور یہ خوش قسمتی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہم قومی مسئلے پر بیٹھنے کو تیار ہیں لیکن پی ٹی آئی ہر چیز کو مشروط کر رہی ہے، پی ٹی آئی گزشتہ روز بریفنگ میں شریک نہیں ہوئی اور وہ اپنا ذاتی مسئلہ لے کر بیٹھے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگ کے مترادف ہوگی، بھارت نے پانی روکنے کیلئے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کر دیں گے، آئندہ جنگیں پانی پر ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور نیتن یاہو میں کوئی فرق نہیں، مودی نے کوئی غلطی کی تو ایسا جواب دیں گے جو تاریخ میں لکھا جائے گا، نیتن یاہو جیسے اقدامات کئے تو پاکستان ایسا جواب دےگا کہ تاریخ یاد رکھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اندازے ہیں کہ جنگ ایل او سی تک محدود رہے گی لیکن جنگ شروع ہوتی ہے تو اس کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا، نریندرمودی اس وقت ذاتی انا اور ووٹوں کی جنگ لڑ رہا ہے اور بھارت نے حملہ کیا تو ہمارا جواب اس سے زیادہ سخت ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مئی کے آخر میں ندی نالوں اور نہروں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوتا ہے، اگر اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ بھارت نے پانی کا بہاؤ روکا ہے تو ہم اس مسئلے پر آواز اٹھائیں گے ،2 مئی تک پانی کا بہاؤ 87 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا تھا، اگر پانی کے بہاؤ میں کمی آئی تو اس پر حکومتی سطح پر کمیٹی بلانی چاہیے۔
قبل ازیں بھارت نے آبی دہشت گردی شروع کردی۔ پاکستان کا پانی روک لیا۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے ریاسی سے سلال ڈیم اور بگلیہار ڈیم بند کردیے ۔ دریائے چناب میں پہلی بار پانی کی آمد تیس ہزار کیوسک تک کم ہوگئی ۔ صورتحال پر ارسا نے گہری تشویش کا اظہار کردیا۔
بھارت کی آبی جارحیت کے باعث پہلی بار ایسا ہوا، کہ ڈیم بند کرنے سے دریائے چناب سوکھنے لگا، بھارت کی آبی دہشت گردی کی وجہ سے ایک دن میں پانی کی آمد 30 ہزار کیوسک کم ہوئی، ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب میں پانی کی آمد میں 29 ہزار 300 کیوسک کمی ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 5ہزار300 کیوسک تک رہ گئی ہے، اتوار کو پانی کی آمد 34 ہزار600 کیوسک ریکارڈ کی گئی تھی۔ خریف سیزن کیلئے پہلے ہی 21 فیصد پانی کم ہے، دریائے چناب میں پانی معمول کے مطابق نہ بہنے سے کمی مزید بڑھ سکتی ہے۔
پہلگام حملے کے بھارتی الزامات یکسرمسترد، بھارتی حالیہ اقدامات خطے کی سلامتی کےلیے خطرہ قرار
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں پاکستان نے پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا بھارتی الزام سختی مسترد کردیا۔ مستقل مندوب عاصم افتخار احمد بھارتی حالیہ اقدامات خطے کی سلامتی کےلیے خطرہ قرا دیدیا۔
پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کی درخواست پر بلایا گیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اہم اجلاس میں سلامتی کونسل کے 5مستقل سمیت 15 ارکان شریک ہوئے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کا گھناؤنا چہرہ بےنقاب کردیا، پاکستان نے سلامتی کونسل کو بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات سے آگاہ کردیا۔
مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے علاقائی امن کو لاحق خطرات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بھارتی یکطرفہ اقدام سے بھی ارکان کو آگاہ کیا۔
مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی اقدام پر اراکین کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر پاکستان نے اپنا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا اور بھارت کے اشتعال انگیز بیانات سے متعلق سلامتی کونسل کو مؤثر طریقے سے آگاہ کیا۔
پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے یو این سیکیورٹی کونسل اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی عالمی قوانین کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، پاکستان بارہا کہہ چکا ہے کہ پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔
پاکستان پہلگام واقعے کی شفاف، آزادانہ اور بین الاقوامی تحقیقات میں تعاون کیلئے تیار ہے کیونکہ بات چیت ہی امن کا واحد راستہ ہے۔
پاکستانی مستقل مندوب نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی الزام کی سختی سے تردید کرتے ہیں، سلامتی کونسل کو پاکستان کیخلاف بھارتی ڈس انفارمیشن مہم سے آگاہ کیا۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ کونسل ارکان کو بھارت کے یکطرفہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر بریفنگ دی ہے، بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ علاقائی امن کو لاحق خطرات کا نوٹس لیا جائے۔
مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ تنازع کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر کو70سال سے زائد ہوگئے مگر تاحال حل طلب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدارامن کیلئے سلامتی کونسل کشمیر سے متعلق قرار دادوں پر عمل کرائے، مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر حل نہیں ہوسکتا۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ پانی، امن اور خود مختاری کو خطرہ ہوا تو پاکستانی عوام خاموش تماشائی نہیں بنیں گے، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانی زندگی ہے ہتھیار نہیں، یہ دریا24کروڑ سے زائد پاکستانیوں کو پالتے ہیں، دریاؤں کے بہاؤ میں خلل ڈالنے کی کوشش جارحیت تصور ہوگی، پاکستان اپنے مفادات اورخودمختاری کا تحفظ ہرقیمت پر کرے گا۔
عاصم افتخار نے کہا کہ دونوں ممالک سندھ طاس معاہدے پر عمل دآمد کے قانونی طور پر پابند ہیں، بھارت کو نہ روکا گیا تو ہردریا کے زیریں حصے کے ممالک خطرے میں ہوں گے، بھارت پہلگام واقعے پر صرف الزامات دہرا رہا ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پہلگام حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ سے گریز کرنے کی اپیل کی۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، جنگ مسائل کا حل نہیں بلکہ اس سے صورتحال مزید خراب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشیدگی کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جو ایک ہفتے کے اندر دونوں رہنماؤں کا دوسرا رابطہ ہے اور اس دوران جنوبی ایشیا کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے گوتریس کی خطے کی حالیہ پیشرفت میں دلچسپی اور رابطوں کو سراہا اور کشیدگی میں کمی کے ساتھ کسی بھی تصادم سے بچنے کی ضرورت کے موقف کا خیرمقدم کیا۔
شہباز شریف نے پہلگام حملے کی آزادانہ، شفاف، غیر جانبدار اور معتبر تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا اور کہا کہ بھارت نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا لیکن اس کے باوجود وہ اشتعال انگیز بیان بازی جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو سیاسی رنگ دینے کی بھارتی کوششوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
سیکریٹری جنرل نے وزیراعظم کو خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا۔
پاک بحریہ نے بھارتی طیارے کا سراغ لگانے اور نگرانی کی ویڈیو جاری کر دی
پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے رافیل طیاروں کو جیم کرنے کے بعد اب پاک بحریہ نے بھی دشمن کے طیارے کا سراغ لگانے اور نگرانی کرنے کی ویڈیو جاری کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ملک کا دفاع کرنے کیلئے ہر طرح سے تیار اور چوکس ہیں جس کا مظاہرہ بھارت کو اپنے جدید کہلانے والے طیارے رافیل کو جیم ہونے کی صورت میں دیکھنے کو ملا اور اب پاک بحریہ نے 4 اور 5 مئی کی درمیان شب بھارتی بحریہ کے طیارے P8Iکا سراغ لگاتے ہوئے اس کی مسلسل نگرانی کی ۔
پاک بحریہ کی جانب سے بھارتی بحریہ کے فضائی طیارے کی مسلسل نگرانی کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے جس سے دشمن کو ایک اور بڑا جھٹکا پہنچاہے ۔
بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح، دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے: آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے بہت سے ترقیاتی منصوبے شروع ہو چکے ہیں،غیر ملکی مدد سے دہشت گردی بلوچستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں منعقدہ 15ویں نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ورکشاپ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرینز، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے نمائندگان، نوجوان، تعلیمی اداروں اور میڈیا کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کا مقصد مستقبل کی بلوچ قیادت کو اہم مسائل سمجھنے اور مربوط جواب دینے کے قابل بنانا ہے،15ویں نیشنل ورکشاب میں بلوچستان سے زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی گئی ہے،آرمی چیف نے بلوچستان کے سماجی واقتصادی حالات بہتر بنانے پر حکومت کی مسلسل توجہ کو اجاگر کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے عوام میں شعور اجاگر کرنے میں سول سوسائٹی کے کردار کو سراہا اور سول سوسائٹی پر صوبے میں ترقی وخوشحالی لانے کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیا ۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، دشمن تشدد کو ہوا دینے، خوف و ہراس پھیلانے اورصوبےکوغیر مستحکم کرنےکےدرپےہے۔
بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش بارہویں روز میں داخل
پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش آج بارہویں روز میں داخل ہو گئی ہے، جس کے باعث اب تک 1250 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہو چکی ہیں اور 250 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان رپورٹ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے ایئر انڈیا، آکاسا ایئر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر اور ایئر انڈیا ایکسپریس جیسی بڑی بھارتی ایئر لائنز شدید متاثر ہوئی ہیں۔ فضائی راستے کی بندش کے سبب کئی پروازوں کو لمبے روٹس اختیار کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ بعض پروازیں مکمل طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔
خاص طور پر بھارتی A320 طیارے وسط ایشیائی ممالک تک طویل راستے طے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، جس کے باعث انڈیگو ایئر کی الماتے، تاشقند اور دیگر وسط ایشیائی شہروں کے لیے فلائٹ آپریشن تاحال معطل ہے۔
فضائی حدود بند ہونے کے باعث بھارت سے امریکا، برطانیہ اور یورپ جانے والی پروازوں کو متبادل راستے اختیار کرنے پر دگنے اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔ پروازوں کے دورانیے میں 4 سے 10 گھنٹے کا اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ عملے کی تبدیلی بھی یورپی ایئرپورٹس پر کی جا رہی ہے، جس سے لاگت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ متبادل ایئرپورٹس پر لینڈنگ، ری فیولنگ اور ایئرپورٹ چارجز کی مد میں بھی ایئرلائنز کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
وزیراعظم کی برطانیہ کو پہلگام واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات میں شمولیت کی دعوت
وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے جس دوران وزیراعظم پاکستان نے پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ ثبوت فراہم کیے بغیر پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعظم نے واقعےکی اعلیٰ سطح شفاف،غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا اور برطانیہ کوشمولیت کی دعوت دی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کی اقتصادی ترقی ہے، پاکستان کبھی بھی ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائے گا جس سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ ہو، برطانیہ،پاک بھارت سے دوستانہ سفارتی تعلقات استعمال کرے اور خطے میں کشیدہ صورتحال بہتر بنانے میں کردار ادا کرے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے موقف سے آگاہ کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برطانیہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
نیویارک ٹائمز نے مشکل وقت میں آرمی چیف کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا
آرمی چیف نے مشکل وقت میں سامنے سے قیادت کرنے کی مثال قائم کردی، ٹینک پر کھڑے ہوکر جوانوں کا خون گرمایا اور بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جنرل عاصم منیر دو قومی نظریے پر سختی سے کاربند ہیں جبکہ مودی مسلمانوں کو ہندوتوا کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر مرد آہن بن کر سامنے آئے ہیں، جنگی صورتحال میں فرنٹ سے لیڈ کرنے کی مثال قائم کردی۔ امریکی اخبار نے بھی سپہ سالار کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں جنرل عاصم منیر کی صلاحیتوں کا احاطہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا، جنگی مشقوں کے دوران ٹینک پر چڑھ کر جوانوں سے خطاب کیا اور ان کا جذبہ جگایا
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنرل عاصم منیر بھارت کیخلاف سخت مؤقف رکھتے ہیں، دو قومی نظریے پر سختی سے کاربند ہیں، جس کا برملا اظہار بھی کرتے ہیں
دو خفیہ اداروں کی سربراہی کے بعد آرمی چیف بننے والے جنرل عاصم منیر
آپریشنل صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس کے میدان میں بھی طویل تجربہ رکھتے ہیں۔
امریکی اخبار نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہندوتوا کے نظریے پر کاربند ہیں، وہ مسلمانوں کو اپنے نظریے کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔
مودی سرکارمقبوضہ وادی میں 6 نئے ڈیم بنانے کا ارادہ رکھتی ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے پیچھے بھارت کے خطرناک عزائم واضح ہونے لگے۔
بھارتی میڈیا نےدعویٰ کیا ہےکہ مودی سرکار مقبوضہ وادی میں 6 نئے ڈیم بنانے کا ارادہ رکھتی ہے،سندھ طاس معاہدے کی موجودگی میں بھارت پاکستان سے پوچھنے کا پابند ہے،حکومت پہلے سے موجود ڈیموں کی گنجائش بڑھانے پر بھی تیزی سے کام کر رہی ہے۔
بھارتی حکومت کوئی بھی منصوبہ شروع کرنےسے 6 ماہ پہلے پاکستان کو اطلاع دینے کا پابند ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل ہونے کی وجہ سے اب بھارت بغیر پوچھے منصوبہ شروع کرسکتا ہے
پوری طرح تیار ہیں، بھارت نے جارحانہ اقدام اٹھایا تو بھرپور دفاع کریں گے، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا پوری طرح تیار ہیں،بھارت نے جارحانہ اقدام اٹھایا تو بھرپور دفاع کریں گے،صورتحال مزید کشیدہ کرنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈارکا اسلام آباد میں تقریب سےخطاب میں کہا پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،پاکستان ایک عرصےسے دہشت گردی کے خلاف لڑرہا ہے
انکا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہرطرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنےکی صلاحیت رکھتی ہیں،30 اپریل کو بھارتی فضائیہ نے جارحیت کی کوشش کی،پاک ایئرفورس نے ناکام بنایا،عالمی برادری بھی سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا نوٹس لے،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے
مزید کہا اپنے حصے کے پانی کا ایک قطرہ ضائع نہیں ہونے دیں گے، سندھ طاس معاہدے کو ممسوخ نہیں کیا جاسکتا،مستقبل پانی سے جڑا ہے،آئندہ جنگیں بھی پانی پر ہوں گی
ملکی دفاع ناقابل تسخیر، پاکستان کا فتح میزائل کا کامیاب تجربہ
ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے سفر میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا، پاکستان نے زمین سے زمین پر 120 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے فتح سیریز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے مسلح افواج کو شاباش دی۔
پاکستان کا 3 روز میں دوسرا میزائل تجربہ، انڈس مشقوں کے دوران زمین سے زمین پر مار کرنیوالے فتح سیریز کے میزائل کی کامیاب لانچنگ کردی، جدید نیوی گیشن سسٹم سے لیس میزائل 120 کلومیٹر تک ہدف کو بہتر اور درست انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سینئر افسران، اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل لانچنگ کا مشاہدہ کیا، تجربے کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔ عسکری قیادت کا آپریشنل تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اظہار اطمینان کیا۔
کہا پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور اس کی آپریشنل تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد ہے۔
سیاسی قائدین کی بھی کامیاب تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد، صدر مملکت آصف زرداری نے ملکی سلامتی اور دفاع یقینی بنانے کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا میزائل کی تربیتی لانچ کی کامیابی سے واضح ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے تہنیتی ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔ کہا کامیاب تجربہ زمین سے زمین تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے میں ایک اور سنگ میل ہے، پاک فوج نے مشکل حالات میں قوم کو بہترین تحفہ دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ فتح میزائل دشمن کی ایئربیسز اور فوجی تنصیبات کو تباہ کرنے میں معاون ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہفتہ 3 مئی کو پاکستان نے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جس کی رینج 450 کلو میٹر ہے، یہ میزائل ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
بھارت نے آبی دہشت گردی کا باقاعدہ آغاز کردیا، پانی بند، دریائے چناب خشک ہوگیا
مودی سرکار پاکستان کیخلاف آبی دہشت گردی کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ دریائے چناب پر بنے سلال ڈیم کے تمام دروازے بند کردیے گئے۔ پانی کا بہاؤ مکمل طور پر روک دیا گیا۔ مقبوضہ جموں کے علاقے رئیسی میں دریائے چناب خشک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب پر بنے سلال ڈیم کے تمام دروازے بند کردیے گئے۔ پانی کو بہاؤ مکمل طور پر روک دیا گیا۔ مقبوضہ جموں کے علاقے رئیسی میں دریائے چناب خشک ہوگیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی نے ویڈیو بھی جاری کردی۔
مودی سرکار نے گزشتہ روز بھی سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے بگلیہار ڈیم سے پانی کا بہاؤ روک دیا تھا تاہم گنجائش کم ہونے کے باعث آج بگلیہار ڈیم کا ایک گیٹ کھول دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اگلے قدم کے طور پر مقبوضہ کشمیر کے کشن گنگا ڈیم میں بھی پانی روکنے جارہا ہے، جس کے بعد دریائے جہلم میں پانی کم ہونے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی جارحانہ فیصلے کیے، جن میں پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی بھی شامل ہے۔
پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے جوابی اقدامات کرتے ہوئے بہترین سفارتی حکمت عملی کو اختیار کیا، اور بھارت کے سفارتی عملے کو بھی 30 افراد تک محدود کر دیا گیا تھا، قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کیا تھا کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، پانی بند کیا گیا تو پاکستان اسے جنگ تصور کرے گا۔
جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی قوتوں کے درمیان کشیدگی سے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ میں جعفر ایکسپریس حملے کا االزام علاقائی حریف پر عائد کیا ہے، اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کو قبول کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا، تاہم بھارت کی جانب سے امن کے لیے اقدامات کے بجائے روایتی ہٹ دھرمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ اور اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے دونوں ملکوں پر کشیدگی میں کمی لانے پر زور دیا ہے، تاہم بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی رکھے ہوئے ہے۔
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پن بجلی کے دو منصوبوں پر کام شروع کردیا
بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دو اہم پن بجلی منصوبوں ’’سلّال اور بگلیہار‘‘ پر ذخائر کی گنجائش بڑھانے کیلئے ”ریزر وائر فلشنگ“ کا عمل شروع کر دیا، جس کے بعد پاکستان کے ساتھ پانی کی تقسیم کے معاہدے پر تناؤ مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ اقدام بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے سے ہٹ کر کیا گیا پہلا عملی قدم ہے، جو 1960ء سے اب تک تین جنگوں اور متعدد جھڑپوں کے باوجود دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان قائم رہا ہے۔
گزشتہ ماہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک حملے کے بعد، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے، سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔ نئی دہلی کا دعویٰ ہے کہ حملے میں پاکستان کا ہاتھ ہے، تاہم اسلام آباد نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے حصے کے پانی کو روکنے یا موڑنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور کی جائے گی۔
ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ”ریزر وائر فلشنگ“ کا عمل یکم مئی سے 3 دن جاری رہا، جس کا مقصد آبی ذخائر سے تلچھٹ کو نکال کر بجلی کی پیداوار میں بہتری لانا اور ٹربائنز کو نقصان سے بچانا ہے۔
یہ کام بھارت کی سب سے بڑی پن بجلی کمپنی ”این ایچ پی سی لمیٹڈ“ اور مقامی حکام کی نگرانی میں کیا جارہا ہے اور اس بارے میں پاکستان کو کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، حالانکہ سندھ طاس معاہدہ اس قسم کی کارروائیوں سے روکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلّال (690 میگاواٹ) اور بگلیہار (900 میگاواٹ) منصوبوں پر یہ صفائی کا کام ان کی تعمیر کے بعد پہلی بار کیا جارہا ہے، کیونکہ معاہدے کے تحت اس کی اجازت نہیں تھی، ان منصوبوں کی تعمیر کے دوران بھی پاکستان نے کئی تکنیکی اعتراضات اٹھائے تھے۔
چناب دریا کے کنارے آباد مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ یکم مئی سے تین دنوں تک سلّال اور بگلیہار ڈیمز سے پانی چھوڑا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ذخائر کو تقریباً خالی کرکے صفائی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، سلّال منصوبہ اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا نہیں کر پارہا تھا، کیونکہ ذخائر میں مٹی اور تلچھٹ جمع ہوچکی تھی، بگلیہار منصوبے کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ریزر وائر فلشنگ عام طور پر نہیں کی جاتی کیونکہ اس میں کافی مقدار میں پانی ضائع ہوتا ہے اور ایسے موقع پر نیچے کے ممالک کو آگاہ کیا جانا ضروری ہوتا ہے تاکہ کسی ممکنہ سیلاب سے بچا جاسکے۔
بھارت کے وزیر آبی وسائل پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ وہ یقینی بنائیں گے کہ سندھ دریا کا ایک قطرہ بھی پاکستان نہ پہنچے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت فوری طور پر پانی کے بہاؤ کو نہیں روک سکتا، کیونکہ معاہدہ اسے صرف بغیر ذخیرے والے پن بجلی منصوبے تعمیر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
بھارت کے سابق واٹر کمیشن چیف کشویندر ووہرا کے مطابق معاہدے کی معطلی کے بعد اب بھارت آزاد مرضی سے منصوبے آگے بڑھا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پاکستان کو دریاؤں کی روانی سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرتا رہا ہے اور سیلاب کی پیشگی اطلاع بھی دیتا رہا ہے۔ تاہم، حالیہ معطلی کے بعد یہ تعاون بھی خطرے میں پڑگیا ہے۔
پاکستان نے معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی عدالت میں جانے کی دھمکی دی ہے، جبکہ دونوں ممالک نے پہلے بھی ہالینڈ کی مستقل ثالثی عدالت میں اختلافات کے حل کی کوششیں کی ہیں، جن میں کشن گنگا اور رتلے منصوبوں کے ذخیرے کی گنجائش کے امور شامل تھے۔
سفارتی ماہرین اور آبی امور کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام خطے میں ایک نیا تنازع کھڑا کرسکتا ہے اور مستقبل میں آبی جنگ کے خدشات کو جنم دے سکتا ہے۔
بھارتی جارحیت پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی جارحیت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا،سلامتی کونسل کے صدر نے آج دو پہر کو بند دروازہ اجلاس بلا لیا۔۔
خبر رساں ادارے کے مطابق پنرہ رکنی کونسل کے ارکان بھارتی جارحیت اور تازہ ترین صورتحال پر غور کریں گے،پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کونسل کےسامنے پاکستان کوموقف پیش کریں گے۔
رپورٹ کےمطابق اجلاس کےبعد عاصم افتخار عالمی میڈیا کیلئے بھی بیان جاری کریں گے،پاکستان نے کسی بھی عالمی پلیٹ فارم پر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کر چکا ہے۔
امریکی چینل سی این این کے نمائندے کا کنٹرول لائن پرسرجیوار گاؤں کا دورہ
امریکی چینل سی این این کے نمائندے نےکنٹرول لائن پر سرجیوار گاؤں کا دورہ کیا ہے،
دورہ سی این این کے بین الاقوامی سفارتی ایوارڈ یافتہ ایڈیٹر نک رابرٹسن نے کیا،نک رابرٹسن بھارتی فوج کے جعلی مقابلےمیں شہید افراد کےگاؤں سرجیوار پہنچ گئے،نک رابرٹسن نےشہید فاروق اورمحمد دین کے سوگواران کے انٹرویو بھی کئے۔
شہداء کے لواحقین نے سی این این کو انٹرویو میں دل دہلا دینے والے انکشافات کئے،اس کے علاوہ سی این این کے ایڈیٹر نک رابرٹسن نے عینی شاہدین سے بھی انٹرویو لئے،سی این این کی ٹیم کو بھارتی فوج کے ظلم کے بارے میں بتایا گیا۔
بھارتی فوج نے 24 اپریل کو آزاد کشمیر کےمحمد فاروق اور محمد دین کو جعلی مقابلے میں شہید کیا،
محمد فاروق اور محمد دین کے سوگواران کی بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے انصاف کی اپیل کردی۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے فیک انکاونٹرز بین الاقوامی سطح کا مسئلہ بن چکا ہے۔
ہم ’’آہنی برادر‘‘ ہیں، چین امن کے لیے پاکستان کی حمایت کرے گا،چینی سفیر
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔
ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اہمیت کے امور اور پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔
آصف زرداری نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے اور چینی حکومت کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
اس موقع پر چینی سفیر نے چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک ’’آہنی برادر‘‘ ہیں، ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ انہوں نے پاکستان کے نقطہ نظر کو چین کے ساتھ شیئر کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔
چیانگ زئے ڈونگ کا مزید کہنا تھا کہ چین جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی دونوں ممالک کی مشترکہ خواہش کے حصول کیلئے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کریگا۔
بھارت کی ایل او سی کے متعدد مقامات پر بِلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
بھارت نے ایل او سی کے متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔
ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے ان سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار اور پُرعزم ہے۔
پاکستان نے بھارت سے ہر قسم کی اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا دی، نوٹیفکیشن جاری
حکومت پاکستان نے حالیہ کشیدگی کے پیش نظر بھارت سے ہر قسم کی اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔
وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ بھارت سے ہر قسم کی اشیاء کی درآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے قومی سلامتی اور عوامی مفاد کے پیش نظر کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ درآمدات و برآمدات کنٹرول ایکٹ 1950 کی دفعہ 3 کی ذیلی دفعہ کے تحت کیا گیا جس کے مطابق انڈیا سے آنے والی اشیاء کی درآمد پر پابندی ہوگی، پاکستان سے سمندر، زمین یا ہوا کے ذریعے گزرنے والی بھارتی اشیا پر بھی پابندی عائد ہو گی ۔
نوٹیفکیشن دیگر ممالک کی برآمدات جو انڈیا کے لیے ہوں ان پر بھی پابندی ہوگی، اس آرڈرسے پہلے جاری ہونے والے لیٹر آف کریڈٹ پر اطلاق نہیں ہوگا، نئی پابندیوں کا اطلاق ان درآمدات یا برآمدات پر نہیں ہوگا جن کے لیے بل آف لیڈنگ پہلے جاری ہو چکے ہوں۔
پاکستان پر آنچ بھی آئی تو انڈیا کو چھوڑیں گے نہیں، سکھ برادری کا اعلان
پہلگام واقعہ فالس فلیگ اور بھارتی ڈرامہ ہے، سکھ برادری نے بے نقاب کر دیا۔ کہنا ہے کہ اگر جنگ ہوئی تو ہم بھارتی فوج کو پنجاب سے نہیں گزرنے دیں گے، گرو صاحب کی دھرتی (پاکستان) پر آنچ بھی آئی تو انڈیا کو چھوڑیں گے نہیں۔
سکھ برادری نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا پہلگام حملہ سراسر فالس فلیگ ہے۔
سکھ برادری نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو جڑ سے اکھاڑ دیا، پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے جو پہلگام ڈرامہ کیا ہے اس کا مقصد پاکستان پر جنگ مسلط کرنا ہے، اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
سکھ برادری نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین دشمن کیلئے نہیں پاک فوج کیلئے لنگر، پانی اور دعائیں حاضر ہیں، اگر پاکستان کی اور گرو صاحب کی دھرتی پر آنچ بھی آئی تو انڈیا کو چھوڑیں گے نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہماری وہ دھرتی ہے جس کی ہم پوجا کرتے ہیں، اگر جنگ ہوئی تو ہم بھارتی فوج کو پنجاب سے نہیں گزرنے دیں گے، بھارت جنگ کی آڑ میں اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
پاکستان پہلگام واقعے کی تحقیقات میں ملائیشیا کی شرکت کا خیر مقدم کرے گا: شہبازشریف کا ملائیشین وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیراعظم شہبازشریف نے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران خطے کی تازہ صورتحال اور پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے اشتعال انگیز رویے سے آگاہ کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم سے گفتگو کے دوران جنوبی ایشیا میں موجودہ کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور بغیر ثبوت واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کو یکسر مسترد کیا ۔
شہبازشریف نے واقعے کی عالمی ، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان ان تحقیقات میں ملائیشیا کی شرکت کا خیر مقدم کرے گا، پاکستان نے ہمیشہ ہر شکل میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقدامات پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف کوششوں سے توجہ ہٹارہے ہیں، پاکستان کسی تنازعے میں الجھنا نہیں چاہتا،ملک اقتصادی استحکام کی راہ پر ہے۔
دونوں وزرائے اعظم نے پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا ، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ اس سال ملائیشیا کا سرکاری دورہ کرنے کا منتظر ہوں۔
یہ ٹیلی فون کال پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی دوستی کی عکاس ہے۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔
بھارتی سیاستدان خود رافیل کا مذاق اڑانے لگے
بھارت کے رافیل طیارے خود بھارتی سیاستدانوں کیلئے بھی مذاق بن گئے۔ اترپردیش میں کانگریس پارٹی کے صدر اجے رائے نے رافیل طیاروں کو کھلونوں سے تشبیہ دیدی۔
ویڈیو بیان میں کانگریس پارٹی کے اترپردیش کے صدر اجے رائے نے کہا کہ مودی سرکار نے رافیل طیاروں پر لیموں نچوڑ کر ہینگرز میں کھڑے کردیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے وزیر دفاع نے رافیل طیاروں پر لیموں نچوڑا، اب طیاروں پر مرچیں لٹکا دی ہیں، سرکار صرف بڑی بڑی بڑھکیں مار رہی ہے۔
اجے رائے ویڈیو میں کھلونا طیارے کے ساتھ لیموں اور مرچیں لٹکا کر بھارتی فضائیہ کا مذاق اڑاتے رہے۔
او آئی سی کا بھارت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز حملوں کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ
اسلامی تعاون تنظیم کے تحت مستقل آزاد انسانی حقوق کمیشن نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسلاموفوبیا، نفرت انگیز تقاریر اور مسلمانوں کیخلاف انتقامی حملوں کے بڑھتے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے تحت مستقل آزاد انسانی حقوق کمیشن نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کیخلاف مظالم پر بیان جاری کردیا۔ اپنے بیان میں او آئی سی نے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعےکے بعد ہندوانتہا پسندوں کیجانب سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارت نفرت انگیز حملوں کی غیرجانبداربین الاقوامی تحقیقات کرے۔
آئی پی ایچ آر سی کا کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ کے انسانی حقوق معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی حکام کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دی جائے۔
بیان کے مطابق بھارت کے پانچ اگست 2019 کے اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔ او آئی سی کے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاسی قیدیوں کورہاکیاجائے اور اجتماعی سزاؤں کا سلسلہ بند کیا جائے۔کشمیری عوام کو بنیادی آزادیوں کی فوری بحالی دی جائے۔
او آئی سی نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کی اپیل کرتے ہوئے آزادانہ و منصفانہ رائے شماری کا مطالبہ بھی دہرادیا۔
بھارت کیخلاف جوہری ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں، خالد جمالی
روس میں تعینات پاکستانی سفیر خالد جمالی نے واضح کیا ہے کہ بھارت کیخلاف جنگ ہوئی تو عددی اکثریت کوئی معنی نہیں رکھتی، پاکستان روایتی اور ایٹمی دونوں طرح کے ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔
ماسکو میں تعینات پاکستانی سفیر خالد جمالی نے بھارت پر بجلی گرا دی۔ روسی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت کی جنگی تیاریوں کے ثبوت موجود ہیں، بھارتی رہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے باعث ہم بھی الرٹ ہیں، کسی بھی بھارتی جارحیت کا پوری طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ جب بات پاکستان اور بھارت کی ہورہی ہو تو ہم عددی اکثریت کی بحث میں نہیں پڑتے، بھارت کیخلاف جنگ ہوئی تو پاکستان روایتی اور ایٹمی دونوں طرح کے ہتھیار استعمال کرسکتا ہے۔
خالد جمالی کا کہنا ہے کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات وہاں سے آرہے ہیں، جو ہمیں چوکنا رہنے پر مجبور کرتے ہیں، کچھ خفیہ دستاویزات بھی ہمارے ہاتھ آئی ہیں، جو پاکستانی کے خلاف کارروائی کی نشاندہی کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حصے کا پانی روکنا یا اس کا رخ بدلنا جنگی اقدام تصور ہوگا اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ملائیشیا نے بھارت سے تنازع میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کر دی
ملائیشیا نے بھارت سے تنازع میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطےکی بدلتی صورتحال پرقریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ۔ ملائیشیا کے وزیرخارجہ نے پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعادہ کیا ۔
اسحاق ڈار نے ملائشین وزیر خارجہ کو کشیدہ علاقائی صورتحال کے بارے میں بتایا ۔ بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کیلئے پرعزم ہے۔ اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔
دوسری جانب پاک، بھارت کشیدگی ختم کرانے کےلیے روس اور ایران کے وزرائے خارجہ متحرک ہوگئے۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے بھارتی ہم منصب جے شنکر کو فون کیا پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا۔ روسی وزیرخارجہ نے کہا دونوں ملک کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں۔
روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک اختلافات کو ایک طرف رکھیں اورمسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کرے۔ سرگئی لاروف نے پہلگام میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔
دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق عباس عراقچی پاکستان کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
ایرانی وزیرخارجہ اس ہفتے کے آخر میں بھارت کا بھی سرکاری دورہ کریں گے اورپاکستان کے ساتھ کشیدگی میں کمی پر زور دیں گے۔
پاکستانی خاتون سے شادی پر بھارتی فوج کا اہلکار منیر احمد ملازمت سے برطرف
پاکستانی خاتون سے شادی پر بھارتی فوج کا اہلکار منیر احمد کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق، کانسٹیبل/جی ڈی منیر احمد نے 24 مئی 2024 کو پاکستانی شہری مینل خان سے واٹس ایپ ویڈیو کال پر نکاح کیا۔ دلہن کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ہے۔ منیر احمد کا تعلق سی آر پی ایف کی 41 ویں بٹالین سے تھا اور وہ اس وقت مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات تھے۔
بھارتی میڈیا، خصوصاً دائیں بازو سے وابستہ چینلز، نے اس شادی کو "سیکیورٹی رسک" اور "سازش" قرار دیا، جبکہ درحقیقت یہ نکاح مکمل طور پر ذاتی و مذہبی نوعیت کا تھا۔
مینل خان قانونی طور پر 15 روزہ ویزے پر بھارت گئی تھیں، جو 22 مارچ 2025 کو ختم ہوا۔ ان کے شوہر نے ویزا کی مدت میں توسیع کے لیے درخواست دی، لیکن بھارتی افسران کو اس ازدواجی تعلق سے ہی خطرہ محسوس ہوا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کے زونل افسران نے اس شادی کو سروس رولز کے خلاف قرار دیا اور منیر احمد کو بلا تاخیر ملازمت سے فارغ کر دیا۔
بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مینل خان کو واہگہ کے راستے واپس پاکستان بھیجنے کی تیاریاں کی گئیں، لیکن مقبوضہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے انہیں 10 روزہ عبوری ریلیف دیتے ہوئے بھارت میں قیام کی اجازت دی ہے تاکہ وہ قانونی چارہ جوئی مکمل کر سکیں۔
یہ واقعہ اس بڑے رجحان کی علامت ہے جس میں بھارت، خصوصاً مودی حکومت، سرحد پار انسانی رشتوں کو بھی شکوک و شبہات کی نظر سے دیکھ رہی ہے۔
حالیہ ہفتوں میں متعدد پاکستانی شہریوں کو ویزا منسوخی کے بعد زبردستی بھارت سے نکالا جا چکا ہے، جن میں بیشتر خواتین ہیں جو اپنے شوہروں یا سسرال کے ساتھ پرامن زندگی گزار رہی تھیں۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج سیاسی رہنماوں کو بریفنگ دیں گے
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ سیاسی رہنماؤں کو دفاعی تیاریوں،سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ بیک گراؤنڈ بریفنگ تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو دی جائے گی۔
وزارت اطلاعات کےمطابق یہ بریفنگ پاک بھارت موجودہ کشیدگی اوراس کے مضمرات کے حوالے سے ہو گی۔شرکا کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سےآگاہ کیا جائے گا۔ وزارت اطلاعات کے مطابق موجودہ صورتحال میں بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کی اعلٰی مثال ہے۔
دوسری جانب آصف علی زرداری نے پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پاک بھارت موجودہ صورتحال زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔
پاک، بھارت کشیدگی ختم کرانے کےلیے روس اور ایران سرگرم
پاک، بھارت کشیدگی ختم کرانے کےلیے روس اور ایران کے وزرائے خارجہ متحرک ہوگئے۔
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے بھارتی ہم منصب جے شنکر کو فون کیا پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا۔ روسی وزیرخارجہ نے کہا دونوں ملک کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں۔
روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک اختلافات کو ایک طرف رکھیں اورمسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کرے۔ سرگئی لاروف نے پہلگام میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔
دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق عباس عراقچی پاکستان کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
ایرانی وزیرخارجہ اس ہفتے کے آخر میں بھارت کا بھی سرکاری دورہ کریں گے اورپاکستان کے ساتھ کشیدگی میں کمی پر زور دیں گے۔
پاکستان کےپاس دفاع کیلئے ایک مرد مومن بھی ہے جس کا نام سید عاصم منیر ہے: رانا ثناء اللہ
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دفاع کے لئے ایک مرد مومن بھی ہے جس کا نام سید عاصم منیر ہے، مودی پاکستان پر ایسا وار کرنا چاہتا ہے کہ ہماری آزادی خطرے میں پڑ جائے، آج ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ ہوا ہے، مودی سن لو ابدالی میزائل ایٹمی میزائل لے کر جا سکتا ہے۔
مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر میں اتنا ظلم گزشتہ 75 سال میں نہیں ہوا جتنا ان گزشتہ آٹھ دس روز میں ہوا ہے، جتنامرضی ظلم کرلیں کشمیرکی تحریک آزادی مزید تیزہوگی اور کشمیر آزاد ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے میں میں 26 لوگ جاں بحق ہوئے ہم اس کی ہم مذمت کرتے ہیں ، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، انڈیا نے اس واقعہ کو استعمال کرتے ہوئے ہمارا 1960 کا سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا ہے ، جو لوگ اسپتالوں میں علاج معالجہ کے لئے گئے تھے انہیں بھی ملک سے نکال دیا ۔
رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ کہہ رہا تھا میں حملہ کروں گا، چڑھائی کروں گا، ہم نے بھی پھر اسی طرح جواب دیا لیکن جو لوگ علاج معالجہ یا عبادت کے لئے سکھ بھائی آئے انہیں نہیں نکالا گیا ہے ، پہلگام حملے میں جو 26 لوگ جاں بحق ہوئے وہ بے قصور تھے ، وزیراعظم پاکستان نے کہا ہم ہر طرح تیار ہیں جیسے مرضی تحقیقات کروائیں۔
ان کا کہناتھا کہ بدقسمتی سے ملک میں گالی گلوچ بریگیڈ بن گئی ہے، جب وہ شخص حکومت میں تھا، تب بھی گالم گلوچ کی جاتی تھی اپوزیشن میں ہے تو بھی، گالم گلوچ کلچرکی وجہ سے ہمیں کچھ قوانین اور ترامیم کرنی پڑیں، گالم گلوچ برگیڈ کی وجہ سے ہمیں یہ قانون بنانا پڑا، صحافیوں کا اس وجہ سے گلا ہے کہ ہم نے جو قانون بنایا یہ انکےخلاف استعمال ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ میں بطور ایڈوائز روزیراعظم صحافی بھائیوں کو کہتا ہوں میرے ساتھ بیٹھیں تاکہ ایسا قانون بنائیں جس سے حق سچ کے صحافی محفوظ رہیں، ایسا قانون بنائیں جس سے بدبخت گالم گلوچ والوں کے خلاف کاروائی ہو سکے ، گالم گلوچ بریگیڈ ایسی ایسی تصاویر بناتے ہیں جس سے لوگوں کے گھروں میں لڑائی جھگڑے شروع ہو چکے ہیں۔
رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ پاکستان کے پاس دفاع کے لئے ایک مرد مومن بھی ہے جس کا نام سید عاصم منیر ہے، مودی پاکستان میں کامیابی کے اس سفر کو روکنا چاہتا ہے، مودی نے آئی ایم ایف سے پاکستان کا معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جو مودی چاہتا ہے یہی چیز گالم گلوچ کلچر والے چاہتے ہیں، یہ سب لوگ اپنے مقاصد اور سیاست کی خاطر پاکستان کو گرانا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہو گا۔
مشیر وزیراعظم نے کہا کہ مودی پاکستان پر ایسا وار کرنا چاہتا ہے کہ ہماری آزادی خطرے میں پڑ جائے، آج ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ ہوا ہے، ابدالی میزائل 450 میل تک زمین سے زمین تک مار کر سکتا ہے، مودی سن لو ابدالی میزائل ایٹمی میزائل لے کر جا سکتا ہے، مودی سن لو اگر تم ہمارے ماضی کے تجربے بھول گئے ہو تو یہ دیکھ لو آج ہم پاکستان کی خاطر ہر حد تک جائیں گے۔
پاک بھارت جنگ شروع ہوگئی تو وہ کسی کے قابو میں نہیں رہے گی،امریکی کانگریس مین کیتھ سیلف
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے،دونوں ایٹمی قوت ہیں،جنگ شروع ہوگئی تو وہ کسی کے قابو میں نہیں رہے گی۔
امریکی کانگریس مین کیتھ سیلف کی پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب میں پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں سے گفتگو میں کہا امید ہےپاکستان اور بھارت کشیدگی کو کم کریں گے،جب تک مسائل کا کوئی حل نہیں نکلتا،پاکستان اور بھارت کے مسائل کئی دہائیوں سے موجود ہیں،
اس موقع پر حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے کانگریس مین جیک برگمین بھی موجود تھے۔
بھارت نے پہلگام واقعے کے تحقیقات کی پیشکش کا جواب دیناہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کے حقائق کا پتالگانے کیلئے تحقیقات کی پیشکش کا جواب دیناہے۔
ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیرولو سے ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کیلئے ترکیہ کی حمایت تاریخی، گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، ترکیہ پہلگام حملے کی شفاف تحقیقات میں شامل ہوتا ہے تو خیرمقدم کیا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان کاردعمل ذمہ دارانہ رہا، پاکستان نے ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی ہے، پاکستان نے انسداد ہشتگردی کی کوششوں میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان نے90ہزار شہادتیں،152بلین امریکی ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان اٹھایا۔
شہبازشریف نے کہا کہ بھارتی اقدامات انسداددہشتگردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے، بھارت پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے، بھارت پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑ نے کی سازش کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کے حقائق کا پتالگانے کیلئے تحقیقات کی پیشکش کاجواب دیناہے، پاکستان قابل اعتماد، شفاف، غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے گا، پاکستان اپنی اقتصادی بحالی اورترقی پر مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، ہمیں اقتصادی بحالی، ترقی کیلئے پڑوس میں امن،سلامتی کی ضرورت ہے۔
کانگرس رہنما چرن جیت سنگھ چنی نے بالاکوٹ سرجیکل سٹرائکس کے ثبوت طلب کرلیے
کانگرس رہنما مشرقی پنجاب کے سابق وزیراعلی چرن جیت سنگھ چنی نے بالاکوٹ سرجیکل سٹرائکس کے ثبوت طلب کر لیے۔
سردارچرن جیت سنگھ چنی کاکہنا ہےکہ آج تک بالاکوٹ سرجیکل سٹرائکس کاکوئی ثبوت نہیں ملا، پاکستان میں کہاں حملےہوئے؟کہاں لوگ مارےگئے؟کیا اگرہمارےملک میں بم گرےتو ہمیں پتہ نہیں چلے گا؟2019 میں کہیں کچھ نہیں ہوا،کہیں کوئی حملہ نہیں ہوا
بی جے پی نے جوابی کاروائی کے طور پر کانگرس ورکنگ کمیٹی کو پاکستان ورکنگ کمیٹی قرار دے دیا
بی جے پی ترجمان سمبت پترا نے الزام لگایا کہ کانگرس دہشت گردوں اور پاکستانی فوج کو آکسیجن فراہم کر رہی ہے،بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے کانگرس کو پاکستان پرست پارٹی قرار دے دیا
بھارت نے حملہ کیا تو نیوکلیئر پروگرام کے ذریعے جواب دیں گے، عمر ایوب
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو نیوکلیئر پروگرام کے ذریعے جواب دیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ بھارت کو واضح پیغام دینا ہوگا اگر اس نے حملے کی کوشش کی تو ہم اپنے نیوکلئیر پروگرام سے جواب دیں گے۔ اگر انڈین جنگی جہاز حملہ کرنے آئے تو انہیں تباہ کرکے دم لیں گے۔
عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا ہم بات بعد میں کریں گے پہلے اپنا وارکریں گے، انڈیا جنگی مشقیں کررہا ہے، موجودہ صورتحال میں بھارت کو جو امیسج جانا چاہے تھا وہ نہیں گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی صورتحال دیکھیں محب وطن شہری ان پر مقدمات بنائے گے، ہمارا لیڈر بانی پی ٹی آئی ،اعجاز چوہدری سمیت دیگر اسیران جیلوں میں ہیں، وہ جیلوں میں کیوں ہیں ان کی ایک غلطی ہے، انہوں نے پاکستان اورجمہوریت کیلئے آوازاٹھائی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کہتی ہیں کہ ایک طرف سرحدوں پر صورتحال کشیدہ ہے لیکن دوسری جانب سندھ میں احتجاج ہورہا ہے۔ یہ درست ہے کہ یہ وقت ساتھ کھڑا ہونے اور قومی یکجہتی دکھانے کا ہے ۔ ہمیں تو کہا جاتا ہے قومی یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہوں لیکن ہمارے رہنماوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ ملک میں استحکام لانے کیلئے کوشش کرنی چاہیئے۔
موجودہ صورتحال بھارتی اقدامات کا نتیجہ، مقبوضہ کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے، عاصم افتخار
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال بھارتی اقدامات کا نتیجہ ہے، مقبوضہ کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت نے پانچ اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جینوا کنونشن کی خلاف ورزی کی۔ موجودہ صورتحال کی وجہ بھی وہی بھارتی اقدامات ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو دورے کی دعوت دی ہے، مقبوضہ کشمیر ایک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے یہ سب کو پتہ ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور بھارت سے بھی ذمہ داری کی توقع رکھتا ہے۔
دوسری جانب امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا امریکی صدر خود کو دنیا بھر میں پیس میکر قرار دیتے ہیں،وہ اس صورتحال میں پیس میکر کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ یہ واحد نیو کلیئرفلیش پوائنٹ ہے، یہاں جنگ ہوئی تو پوری دنیا متاثر ہوگی۔
رضوان سعید شیخ نے مزیدکہا کہ پہلے جب بھی ایسی صورتحال ہوتی تھی تو عالمی برادری آگے آتی تھی، مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کا بھی یہ موقع ہے، ہماری قیادت نےشفاف تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت کے جواب کا انتظار ہے،بغیر ثبوت الزام لگانا اور تحقیقات سے بھاگ جانا بھارت کے جھوٹے ہونے کا ثبوت ہے۔
پاکستان کا 450 کلو میٹر تک مار کرنیوالے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ
پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، ابدالی میزائل 450 کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ، ابدالی میزائل کی رینج 450 کلو میٹر ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ تجربہ کا مقصد آپریشنل تیاریوں، تکنیکی پہلوؤں کی جانچ تھی، صدر مملکت، وزیراعظم نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں سروسز چیفس نے بھی کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ اسٹرٹیجک فورسز کی آپریشنل تیاری، تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستانی امداد روکنے کا بھارتی مطالبہ نظر انداز کردیا
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی امداد روکنے کا مطالبہ نظر انداز کردیا۔
نمائدہ خصوصی سماء سے گفتگو میں نمائندہ آئی ایم ایف ماہر بنیسی واضح کردیا کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نو مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان کی درخواست پر بھی غور ہوگا۔ ہم دوسرے ممالک کے خدشات پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔
حکام وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2.3 ارب ڈالرپیکج ملنے کاامکان ہے، بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو مجموعی طور پر دو ارب 30 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ سے متعلق 1.3 ارب ڈالر کے آر ایس ایف پروگرام کی منظوری متوقع ہے، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے فنڈز 28 ماہ میں اقساط میں ملیں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ 2025 کو طے پایا تھا۔
قبل ازیں بھارت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسرِ نو جائزہ لے۔
بھارتی حکومت کے ایک عہدیدار نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ بھارت نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو دی گئی مالی امداد کا ازسرِ نو جائزہ لے تاہم اس مطالبے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
پاکستانی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل طور پر درست سمت میں گامزن ہے، آئی ایم ایف کا حالیہ جائزہ کامیابی سے مکمل ہوا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی مطالبہ پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے۔
بھارت کا جبراً حراست میں رکھے پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹرمیں استعمال کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا
بھارتی فوج اور انٹیلیجینس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹرمیں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بنا لیا۔
مصدقہ اطلاعات کےمطابق بھارتی انٹیلیجینس اوربھارتی فوج نےبیسیوں پاکستانی جو جبراً اورغیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں،ان کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر فیک انکاؤنٹرزمیں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنا لیا۔
مختلف جیلوں اور ایجنسیوں میں رکھےجانے والے افرادکو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا،منصوبہ کے مطابق فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو پہلے ہی سے ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئرکر دی جائیں گی۔۔
بھارتی میڈیا روائتی طریقے سےان افراد کو پاکستان سے آنے والے دہشت گرد ظاہر کرے گا،اس مذموم منصوبے کا مقصد پہلگام فالس فلیگ ناکام ہونے کے بعد، پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کی ایک اور من گھڑت کہانی بنانا ہے۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق کچھ غیر قانونی طور پر حراست زدہ ان افراد کو زندہ دہشت گرد ظاہر کر کےمیڈیا کے سامنے پاکستان مخالف بیانات اور اعتراف جرم کے بیان بھی دلوائے جا سکتے ہیں،انتیس اورتیس اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنسز میں پہلے ہی سات سو تءیس پاکستانی افراد جو مختلف بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر بند ہیں، کی تفصیلات بتا چکے ہیں،
اسکے علاوہ چھپن ایسے پاکستانی افراد بھی ہیں جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے غیر قانونی اور جبراً اپنی حراست میں رکھے ہیں،ان بھارتی حراست میں رکھے گئے افرادکو کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اورجارحیت کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے،
اس سے پہلے 24 اپریل کو آزاد جموں کشمیر کےدو شہریوں محمد فاروق اورمحمد دین کو غلطی سے بارڈرکراس کر جانے پر بھارتی فوج نےظلمانہ طریقے سے فیک انکاؤنٹر میں ماردیا تھا،بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے طور پر بد نام زمانہ ہے۔
پانی روکنے کی کوشش ہوئی تو بھارت اور پاکستان کی کھلی جنگ ہوگی، سیف الدین سوز
کانگریس کے رکن اور سابق بھارتی وزیر سیف الدین سوز کا کہنا ہے کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، روکنے کی کوشش کی گئی تو بھارت اور پاکستان کی کھلی جنگ ہوگی۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پانی پر بھارتی پراپیگنڈا پھر بے نقاب ہوگیا۔ کانگریس سے تعلق رکھنے والے سابق بھارتی وزیر سیف الدین سوز نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے پانی لائف لائن ہے کیونکہ یہ زراعت اور پینے کیلئے استعمال ہوتا ہے، پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو پنجاب اور جموں و کشمیر مکمل طور پر ڈوب جائیں گے۔
سیف الدین سوز کا کہنا ہے کہ سندھ طاس آبی معاہدے کی خلاف ورزی اور پانی روکنے پر بھارت اور پاکستان کے درمیان کھلی جنگ ہوگی، پاکستان کی صورتحال کو بین الاقوامی برادری باریک بینی سے دیکھ رہی ہے۔
پاکستان کا مؤقف واضع ہے کہ وہ پہلگام حملے میں ملوث نہیں ہے جو کہ مودی سرکار کی سازش ہے۔
امریکی صدراس صورتحال میں پیس میکرکا کردار ادا کرسکتے ہیں، سفیر پاکستان
امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا امریکی صدر خود کو دنیا بھر میں پیس میکر قرار دیتے ہیں،وہ اس صورتحال میں پیس میکر کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
امریکامیں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ یہ واحد نیو کلیئرفلیش پوائنٹ ہے، یہاں جنگ ہوئی تو پوری دنیا متاثر ہوگی،
مزیدکہا کہ پہلےجب بھی ایسی صورتحال ہوتی تھی تو عالمی برادری آگے آتی تھی،مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کا بھی یہ موقع ہے،ہماری قیادت نےشفاف تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت کے جواب کا انتظار ہے،بغیر ثبوت الزام لگانا اور تحقیقات سے بھاگ جانا بھارت کے جھوٹے ہونے کا ثبوت ہے
پاکستان اور بھارت تصادم کے قریب ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل
لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے واضح کردیا کہ پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا مگر انٹیلی جنس رپورٹس اشارہ کررہی ہیں کہ پاکستان اور بھارت تصادم کے قریب ہیں۔
پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت تصادم کے قریب ہیں، پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔
ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ ہم نے بھارت کو غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی ہے، کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتے تاہم مسئلہ کشمیر حل ہونے تک پاک بھارت کشیدگی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنی افواج کے سربراہوں آرمی، نیوی اور فضائیہ کو حملوں کی تیاری کا حکم دیا ہے، اگر بھارت نے حملہ کیا تو اس کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ جس طرح 2019 اور اس سے پہلے جواب دیا گیا۔
بھارت نے پانی روکنے کے لیے کوئی اسٹرکچر تعمیر کیا اسے بلا جھجک تباہ کر دینگے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے پانی روکنے کے لیے کوئی اسٹرکچر تعمیر کرنے کی کوشش کی، تو پاکستان اسے بلا جھجک تباہ کر دے گا۔
وفاقی وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کوئی معمولی بات نہیں بلکہ یہ پاکستان کے خلاف اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔ بھارت اگر ایسی کسی حرکت کا مرتکب ہوا تو پاکستان سخت ردعمل دے گا اور اس اسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔
پیلگام واقعے کے تناظر میں بات کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت نے اب تک کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیا، اور وہ اپنے ہی جھوٹے بیانیے کے شکنجے میں پھنس چکا ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ امریکا نے بھارت کو صرف فیس سیونگ کی گنجائش دی ہے، لیکن اگر بھارت نے اس کا غلط فائدہ اٹھایا یا کوئی مذموم قدم اٹھایا، تو پاکستان بھرپور جواب دے گا اور اس کےمنہ پر کالک مل دیں گے۔
’جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا‘ کور کمانڈر کانفرس
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیرِ صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس دوران فورم نے خطے کی موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ لیا، بالخصوص پاک -بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی زیر غورآئے ۔
فورم نے پاکستان کی مسلح افواج کی کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کے خلاف ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا جبکہ آرمی چیف نے مسلح افواج کی غیر متزلزل پیشہ وارانہ مہارت، ثابت قدم حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔
آڑمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے اپنی عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں۔ جنرل عاصم منیر نے تمام محاذوں پر چوکنا رہنے اور فعال تیاریوں کی اہمیت پر زور دیا ۔
فورم نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر شدید اظہار تشویش کیا اور کہا کہ بالخصوص پہلگام واقعے کے بعد بھارتی افواج لائن آف کنٹرول کے معصوم شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔
فورم نے تشویش ظاہر کی کہ بھارتی فوج کی غیر انسانی اور بلا اشتعال کارروائیاں علاقائی کشیدگی کو بڑھاتی ہیں، جس کا مؤثر اور مناسب جواب دیا جائے گا ، کانفرنس کے شرکاء نے بھارت کی جانب سے سیاسی اور فوجی مقاصد کے حصول کے لئے مستقل طور پر گھڑے جانے والے خود ساختہ بحرانوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
شرکاء نے کہا کہ اندرونی انتظامی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ، بھارت پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کے تحت ان اندرونی مسائل کو ہمیشہ سے بیرونی رنگ دیتا رہا ہے، اس طرح کے واقعات سے بھارت یکطرفہ چالوں سےStatus quo کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتا ہے، جیسا کہ 2019 میں دیکھا گیا جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370کی منسوخی کے ذریعے Status quoکو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش کے لیے پلوامہ کا ڈرامہ رچایا۔
شرکاء کانفرنس نے کہا کہ پہلگام کے حالیہ واقعہ کا مقصد پاکستان کی توجہ مغربی سرحدوں اور اقتصادی بحالی کے لیے جاری کوششوں سے ہٹانا ہے کیونکہ ان دو عوامل میں پاکستان فیصلہ کن اور پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے ، بھارت کو ان مذموم ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنی دہشتگرد پراکسیوں کو فعال کرنے میں ناکامی اٹھانی پڑے گی۔
شرکاء فورم نے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسی تناظر میں بھارت پہلگام واقعہ کی آڑ میں سندھ طاس معاہدے کو نقصان پہنچا کر پاکستان کے قانونی اور بنیادی آبی حقوق کو غضب کرنے کے درپے ہے، بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائ خطرناک ہے کیونکہ اس سے نا صرف پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہو گی بلکہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا ۔
شرکاء کانفرنس نے پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کو منظم کرنے میں براہ راست بھارتی فوج اور انٹیلی جنس کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا ریاستی سرپرستی میں ہونے والے یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور ناقابلِ قبول ہے۔
امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے فورم نے واضح کیاکہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کے عوام کی امنگوں کا ہر قیمت پر احترام کیا جائے گا، انشاء اللہ۔
شرکاء کانفرنس نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے پھیلائی جانے والی دہشتگردی، جبر یا جارحیت سے نہیں روکا جاسکتا ۔
شرکاء کا کہناتھا کہ بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر عدم استحکام کی کوششوں کو قومی عزم اور واضح اقدامات سے شکست دی جائے گی۔
کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے ملک کے دفاع کیلئے کی جانے والی آپریشنل تیاریوں اور مورال پر تمام فارمیشنز اور سٹرٹیجک فورسز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔
بنگلا دیش کے سابق جنرل کا پاک بھارت جنگ کی صورت میں بھارت پر حملے کا مشورہ
بنگلہ دیش کے سابق میجرجنرل فضل الرحمان نے پاک بھارت جنگ کی صورت میں بھارت پر حملے کا مشورہ دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق میجر جنرل ریٹائرڈ فضل الرحمان کا کہناتھا کہ جنگ چھڑ گئی تو بنگلہ دیش کو 7 مشرقی بھارتی ریاستوں پر قضبہ کرنا چاہیے ، بنگلہ دیش چین کے تعاون سے ساتوں ریاستوں کو بھارت سے کاٹ سکتا ہے ۔
میجر جنرل ریٹائرڈ فضل الرحمان بنگلہ دیش بارڈر گارڈ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ میجر جنرل ریٹائرڈ فضل الرحمان بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے قریب ہیں۔
بھارت کی آبی دہشت گردی جاری، دریائے چناب میں بغیر اطلاع پانی چھوڑ دیا
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے بعد آبی دہشت گردی جاری ہے، بغیر اطلاع دیئے دریائے جہلم کے بعد دریائے چناب میں بھی پانی چھوڑ دیا۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں گزشتہ ماہ سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا گیا تھا، جس کے بعد مودی حکومت کی جانب سے آبی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر آبی جارحیت کرتے ہوئے بغیر بتائے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، ایل او سی کے قریب مقبوضہ جموں کے علاقے اکھنور میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے، جس کے باعث شہریوں نے دریائے کے قریب کے علاقے خالی کرنا شروع کردیئے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت اس سے قبل بھی دریائے جہلم میں بغیر اطلاع دیئے پانی چھوڑ چکا ہے، جس سے پاکستانی علاقوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔
خیال رہے کہ یاد رہے اس سے قبل بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان نے ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدے کی معطلی پر اپنی رائے کابینہ کو دے گا، جس کے بعد وزیر اعظم کابینہ ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے۔
دوسری جانب بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر پاکستان میں قانونی مشاورت ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے، معاملے پر آبی وسائل، قانون اور وزارت خارجہ نے ابتدائی ہوم ورک کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چند روز تک بھارت کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، نوٹس میں معاہدہ معطلی کی ٹھوس وجوہات مانگی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کے مؤقف کو قانونی اوراخلاقی جواز دینا ہے۔
سعودی عرب خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات میں مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے ایک بار پھر پہلگام واقعے کی غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، وزیراعظم نے پہلگام واقعہ کو بناء ثبوت پاکستان سے جوڑنے کو مسترد کردیا اور پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو خطرے میں ڈالنے کی بھارتی کوششیں ناقابل فہم قرار دیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا پاکستان جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، پاکستان ہر شکل میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، دہشتگردی کیخلاف بڑی قربانیاں دیں، پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ دنیا کیلئے بھی اہم ثابت ہوئی۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزابی نے بھی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے پاکستان کیلئے متحدہ عرب امارات کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا، ملاقات میں پہلگام واقعے کے بعد خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا اور خطے میں دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو 90 ہزار جانوں اور 152 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
وزیراعظم نے بھارتی الزمات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حالیہ اقدامات کا مقصد پاکستان کی توجہ دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں سے ہٹانا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، سفیر نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کویتی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں واقعہ پہلگام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم کویت کے ولی عہد کے جلد پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے، پاکستان نے دہشت گردی سے نمٹنے ہوئے بہت قربانیاں دیں، بھارت نے واقعہ پہلگام کو بغیر ثبوت کے پاکستان سے جوڑا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری کو واقعے کی شفاف تحقیقات کی پیشکش کی ہے، پاکستان ایسی کارروائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، جس سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ ہو۔
کویتی سفیر نے پاکستان کے موقف کو آگاہ کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
بھارت نے لاہور قلندرز کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بند کردیا
بھارت نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کردیئے گئے۔
ترجمان لاہور قلندرز کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز بھارت میں بند کر دیے گئے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔
ترجمان نے کہا کہ ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ آپ کے پیجز بھارت میں دستیاب نہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے اس قبل وزیراعظم، آئی ایس پی آر اور سماء سمیت ایک درجن سے زائد نیوز چینلز کے یوٹیوب اکاؤنٹس بند کیے جاچکے ہیں جبکہ بھارت شوبز، سیاسی اور دیگر اہم شخصیات کے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرچکا ہے۔
فالس فلیگ آپریشن بے نقاب، بھارت نے آئی ایس پی آر کا یوٹیوب چینل بھی بند کردیا
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حقائق سامنے لانے پر مودی سرکار نے گھبراہٹ میں آئی ایس پی آر کا یوٹیوب چینل بھی بلاک کردیا۔ بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا
مودی سرکار نے میڈیا چینلز پر پابندی کے بعد اب آئی ایس پی آر کا آفیشل یوٹیوب چینل اور ایکس اکاؤنٹ بھی معطل کردیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے 29 اور 30 اپریل کو پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا، یکم مئی کو مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹ کو بھی بلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا راز فاش کرکے مودی کا فالس فلیگ بے نقاب کردیا، پہلگام حملے کے بعد مودی سرکار کی میڈیا پر قابض ہونے کی کوشش جاری ہے، مودی سرکار کی جانب سے پاکستان کے اکثر ٹی وی چینلز پہلے ہی معطل کیے جا چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ مودی سرکار نے معروف پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کردئیے ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کے تمام ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی بے جا پابندی کی زد میں ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلگام کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کی حقائق پر مبنی رپورٹنگ کا اقرار بھارتی میڈیا نے بھی کیا۔
بھارت کی شکایت پر وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر یوٹیوب سے ہٹادی گئی
وزیراعظم شہباز شریف کی کاکول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ سے خطاب پر بھارت تلملا اٹھا، تقریب یوٹیوب سے ہٹوادی۔ یوٹیوب انتظامیہ کا کنہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو تقریر ہٹائے جانے کیخلاف اپیل کا حق دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے کاکول اکیڈمی میں آرمی پاسنگ آؤٹ سے خطاب پر بھارتی حکومت تلملا اٹھی، بھارت نے وزیراعظم شہباز شریف کے یوٹیوب چینل پر پابندی عائد کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے چینل پر تقریر چلنے کے بعد بھارت کی شکایت پر تقریر یوٹیوب سے ہٹادی گئی۔ یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر ہٹائے جانے کیخلاف اپیل کا حق دیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت پہلگام حملے سے متعلق حقائق منظر عام پر لانے پر پاکستان کے ٹاپ ریٹنگ نیوز چینل سماء سمیت کئی چینلز کی یوٹیوب نشریات بند کروا چکا ہے جبکہ پاکستانی اداکاروں اور اہم شخصیات کے اکاؤنٹس بھی بھارت میں بند کیے جاچکے ہیں۔
پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس بلانے کا عندیہ
پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر ایوانجی لوس سیکیرس کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کشیدگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر جلد ہنگامی اجلاس بلا سکتے ہیں، مختلف ممالک پاکستان اور بھارت سے رابطے میں ہیں۔
ایوانجی لوس سیکیرس نے کہا کہ ہم جانتے ہیں بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے، امید ہے کشیدگی کم کروانے کی کوششیں مؤثر ثابت ہوں گی، ہم بھی کشیدگی میں کمی اور بات چیت میں شامل ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اگر کشیدگی میں کمی نہ آئی، تو صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں اور سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلائیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے جس میں جنوبی ایشیا میں خطے اور خصوصاً پاک بھارت تنازع سے متعلق بات چیت کی گئی۔
امریکی وزیر خارجہ نے بھارت کو پاکستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھنے کیلئے بھارت کو پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے بتایا کہ گفتگو کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے پہلگام واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل مارکو روبیو نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے بھی بات کی، دونوں رہنماؤں نے پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کو جواب دہ ٹھہرانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ٹیمی بروس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں میں براہ راست رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
تیس سال میں 550 فضائی حادثات میں 150 سے زائد بھارتی پائلٹ ہلاک
بھارتی فضائیہ میں مسلسل حادثات ناقص حفاظتی معیار اورپیشہ ورانہ تیاریوں کےفقدان کی واضح مثال ہے۔ 30 سال میں 550 سے زائد فضائی حادثات میں 150 سے زائد بھارتی پائلٹ ہلاک ہو چکے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے حادثات میں ہلاک پائلٹس کی تعداد کارگل جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں سے 30 گناہ زیادہ ہے۔ اب تک بھارتی فضائیہ کے 150 پائلٹ تربیتی مشقوں اور روزمرہ کی پروازوں میں ہلاک ہو چکے۔ ان ہلاکتوں کی بنیادی وجوہات میں انسانی غلطیاں اور غیر معیاری تربیت شامل ہیں۔
دو اپریل کو بھارتی فضائیہ کا جیگوار طیارہ رات کی تربیتی پرواز کے دوران جام نگر میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ پائلٹ لیفٹیننٹ سدھارتھ یادو اس حادثے میں ہلاک ہوگیا۔ مارچ 2025 میں ایک ہی دن بھارتی فضائیہ کے جیگوار سمیت دو لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہوئے۔
نومبر 2024 میں بھی مگ انتیس لڑاکا طیارہ آگرہ کے قریب گر کر تباہ ہوا ۔ آٹھ دسمبر 2021 کو ہیلی کاپٹر کریش میں جنرل بپن راوت سمیت 13 افسران ہلاک ہوئے ۔ بھارتی فضائیہ میں مگ ٹوئنٹی ون طیارے "وڈو میکر ، فلائنگ کفن" کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2019 میں پاکستان کی حدود میں مار گرایا جانے والا طیارہ مگ ٹوئنٹی ون تھا جسے بھارتی پائلٹ ابھی نندن اڑا رہا تھا ۔ دفاعی ماہرین کے مطابق مودی سرکار کے دفاع میں بہتری کے وعدے صرف زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں۔
سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھارت کو سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ
پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھارت کو باضابطہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر قانونی مشاورت ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔ معاملے پر آبی وسائل، قانون اور وزارت خارجہ نے ابتدائی ہوم ورک کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چند روز تک بھارت کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، نوٹس میں معاہدہ معطلی کی ٹھوس وجوہات مانگی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کے مؤقف کو قانونی اوراخلاقی جواز دینا ہے۔
ذرائع انڈس کمیشن کے مطابق عالمی فورمز پر بھی بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پرغور جاری ہے، اقدامات بھارت کی آبی جارحیت کو مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے لانے کیلئے اٹھایا جارہے ہیں۔ تمام اقدامات حکومت وکابینہ کی منظوری کے بعد لئے جائیںگے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سندھ طاس معاہدے پرقانونی سبقت رکھتا ہے، پاکستان نے کبھی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔ پاکستان ہمیشہ عالمی قوانین کی پاسداری کرتا ہے، متعلقہ حکام کو امید ہے کہ بھارت کو جلد اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔
خیال رہے کہ یاد رہے اس سے قبل ھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان نے ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدے کی معطلی پر اپنی رائے کابینہ کو دے گا، جس کے بعد وزیر اعظم کابینہ ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قانونی و آئینی پوزیشن بھارت کے مقابلے انتہائی مضبوط ہے، انڈس واٹر ٹریٹی سے ہٹ کر بھارت نے یکطرفہ غلط اقدام اٹھایا ہے، پاکستان جلد قانونی ماہرین کی رپورٹ کی روشنی میں ورلڈ بینک جانے کا اعلان کرسکتا ہے۔
سفارتی محاذ پر بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کا مشن، پاکستانی مندوب کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے، جس میں جنوبی ایشیا میں سلامتی کی بدلتی صورتحال اور خطے میں کشیدگی کم کرنے پر گفتگو کی گئی۔
سفیر عاصم افتخار اور انتونیو گوتریس کی نیویارک میں ہونے والی ملاقات میں جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال پر بات کی گئی اور دونوں رہنماوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر سفیر عاصم افتخار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔
اس سے قبل عاصم افتخار نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سیاسی بنیادوں پر اور غیر ذمہ دارانہ انداز سے انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے جو کہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی جارحانہ فیصلے کیے، جن میں پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی بھی شامل ہے۔
بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان نے شملہ سمیت تمام دوطرفہ معاہدوں کی معطلی کا عندیہ دیتے ہوئے بھارت کے لیے فضائی حدود، سرحدی آمد و رفت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
قومی سلامتی کمیٹی نے جوابی اقدام کے طور پر بھارتی ہائی کمیشن میں سفارتی عملے کو 30 ارکان تک محدود کرنے کے علاوہ بھارتی دفاعی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا جبکہ سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی شہریوں کے ویزے منسوخ کرکے انہیں 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
بھارت ایسا کوئی ردعمل نہ دے جو خطے میں تنازع کا باعث بنے، امریکی نائب صدر
نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ بھارت ایسا کوئی ردعمل نہ دے جو خطے میں تنازع کا باعث بنے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا دو جوہری طاقتوں کے درمیان جاری گرما گرمی پرتشویش ہے۔ بھارت اورپاکستان میں اپنے دوستوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔
جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امید ہے بھارت ایسا ردعمل نہیں دے گا جس سے وسیع علاقائی تنازع پیدا ہو۔ پاکستان بھی دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ تعاون کرے۔
دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت سے رابطے میں ہیں۔ سیکرٹری خارجہ نے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر اور پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف سے بات کی ہے۔
ٹیمی بروس نے کہا مارکو روبیو نے دونوں ملکوں سے کہا ہے کہ وہ مسئلے کو ذمہ داری سے حل کرنے کی کوشش کریں، جس سے جنوبی ایشیا میں طویل مدتی امن اور علاقائی استحکام آئے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت سے مستقل رابطے میں ہیں اور انہیں ایک ذمہ دارانہ حل کی طرف بڑھنے کا کہہ رہے ہیں۔ دونوں ملکوں سےذمہ داری سے مسئلہ حل کرنےکا کہا ہے۔
ایل او سی مناور چھمب سیکٹر میں پاک بھارت کشیدگی کے باوجود عوام کے حوصلے بلند
لائن آف کنٹرول (ایل او سی) مناور چھمب سیکٹر میں پاک بھارت کشیدگی کے باوجود عوام کے حوصلے بلند ہیں۔
بھمبر آزاد کشمیرمیں موجودہ ملکی کشیدگی اور پاک بھارت تعلقات میں تناؤ کے باوجود لائن آف کنٹرول کے مناور چھمب سیکٹر میں عوام کا حوصلہ بلند ہے۔ شہری روز مرہ کے معمولاتِ زندگی میں مصروف نظر آتے ہیں اور کسی قسم کے خوف یا گھبراہٹ کا شکار نہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کام کاج جاری رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔
شہریوں نے کہا کہ ہم دشمن کی کسی دھمکی سے خوفزدہ نہیں، اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہم ہر وقت تیار ہیں مناور چھمب سیکٹر میں پائی جانے والی یہ جرات اور حوصلہ پوری قوم کے لیے ایک مثال بن چکی ہے۔
بھارت کو قصور کے سرحدی علاقے بھیڈیاں کلاں کے باسیوں کا منہ توڑ جواب
بھارت کی جانب سے جنگی دھمکیوں کے باوجود قصور کے سرحدی علاقے بھیڈیاں کلاں کے باسیوں کے حوصلے بلند ہیں۔ شہریوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ کسی بھی جارحیت سے گھبرانے والے نہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر چوکس اور تیار ہیں،اور عوام کا اعتماد اپنی فوج پر غیر متزلزل ہے۔
شہریوں نے واضح کیا کہ ہم بھارت کی کسی بھی دھمکی سے ڈرنے والے نہیں، ہمارا ایمان، اتحاد اور قربانی کا جذبہ ہمیں مضبوط بناتا ہےسرحدی علاقوں کے مکینوں نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ اگر کسی نے وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دی جائیں گی۔
قصور کے شہری ملک محمد اویس کا کہنا تھاکہ یہ حوصلہ اور عزم اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم، خصوصاً سرحدی علاقے کے باسی، اپنی فوج پر بھروسہ کرتے ہیں اور ہر جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
کسی بھی ملک سے پاکستان پر حملہ ہوا تو دفاع میں چین ہمیشہ مدد اور معاونت کرے گا, وکٹر گاؤ
ماہرِ عالمی امور وکٹر گاو نے کہا کہ کسی بھی ملک سے پاکستان پر حملہ ہوا تو دفاع میں چین ہمیشہ مدد اور معاونت کرے گا ۔
چین کے معروف تجزیہ کار و سابق سفارت کار اور حکومتی پالیسی سے قریب سمجھے جانے والے ماہرِ عالمی امور وکٹر گاو نے بھارتی میڈیا کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی ملک پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو چین پاکستان کے دفاع کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔پاکستان ہمارا بھائی اور دیرینہ دوست ہے، اور ہم اس کے دفاع میں اس کا ساتھ دیں گے۔
سابق سفارت کار و ماہرِ عالمی امور وکٹر گاو کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال انتہائی تشویش کا باعث ہے یہ دونوں بڑے ممالک ہیں، اور دونوں کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔ ان کے درمیان کئی بار جنگ ہو چکی ہے۔ بھارت اور پاکستان دونوں سے کہا جائے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور پرامن حل تلاش کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر چینی شہریوں پر بھی دہشت گرد حملے ہوئے ہیں اور ہم نے پاکستان میں کئی چینی شہریوں کو کھویا ہےلیکن ہم نے کہامکمل تحقیقات کی جائیں کہ پردے کے پیچھے اصل میں کیا ہو رہا ہے، کون ٹریگر دبا رہا ہے اور کون ان مظالم کا ذمہ دار ہے۔ چین اسی اصول کو اس حالیہ حملے پر بھی لاگو کر رہا ہے ۔
وکٹر گاو نے کہا کہ بھارت، پاکستان اور دیگر تمام فریقین مل کر اس معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے تعاون کریں، ہمیں اس حملے کے پس منظر میں غیر جانبدار، مکمل اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کرنا چاہیے، اس سے پہلے کہ کوئی ملک اس حملے کو بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی یا حتیٰ کہ تصادم کو ہوا دینے کے لیے بطور بہانہ استعمال کرے۔
سابق سفارت کار و ماہرِ عالمی امور وکٹر گاو کا مزید کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے ساتھی اور فولادی اتحادی ہیں کسی کو بھی چین اور پاکستان کے اس اتحاد پر شک نہیں ہونا چاہیے۔ جب بھی پاکستان کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو کسی ملک کی جانب سے خطرہ لاحق ہو گا، چین ہمیشہ پاکستان کی مدد اور معاونت کے لیے موجود ہو گا۔
ویزےمنسوخ کرنےکابھارتی فیصلہ سنگین انسانی چیلنجزپیداکررہاہے،ترجمان دفتر خارجہ
بھارت سے پاکستانی شہریوں کی واہگہ بارڈر کے ذریعے واپسی پر دفتر خارجہ نے بیان جاری کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نےبیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویزے منسوخ کرنے کا بھارتی فیصلہ سنگین انسانی چیلنجز پیدا کر رہا ہےمریضوں کو اپنا علاج مکمل کیے بغیر پاکستان واپس آنا پڑا ہے، جبکہ بچوں کی والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان شفقت علی خان نے بتایا کہ واہگہ اٹاری بارڈر کراس کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2025 تھی،لیکن میڈيا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کچھ پاکستانی شہری اٹاری میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اگر ہندوستانی حکام انہیں سرحد پار کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو ہم ان کے استقبال کے لیے تیار ہیں واہگہ بارڈر مستقبل میں بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔
پاکستان کی پہلگام واقعےکی تحقیقات کیلئےاقوام متحدہ کاکمیشن بنانےکی پیشکش
پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کےلیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانے کی پیشکش کر دی۔
وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دو تین ملک مل کر تحقیقات کر لیں یا اقوام متحدہ کا کمیشن بنا دیں۔ بھارت تحقیقات کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کر رہا کہ اُنہیں خوف ہے کچھ اور نہ نکل آئے ۔
اپنے ٹی وی انٹرویو میں وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تصادم کا امکان کم ہوا ہے ساری دنیا کہہ رہی ہے مسئلہ مذاکرات سے حل کریں حکومت پاکستان کی جانب سے مشیر قومی سلامتی کے تقرر کا مذاکرات کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
خیال رہے کہ بھارت کے مقبوضہ و جموںکشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع سیاحتی مقام پہلگام حملے میں 26 افراد مارے گئے، حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی، لیکن بھارت نے اس واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کیا، پاکستان نے اس الزام کوسختی سے مسترد کیا اور ایک تیسرے فریق سے صاف و شفاف انکوائری کروانے کا مطالبہ کیا جس سے بھارتی حکومت پیچھے ہٹ رہی ہے۔
اگر بھارت نے حملہ کیا تو پھر یاد رکھیں دریائے سندھ میں پانی بہے گا یا پھر اُ ن کا خون: بلاول بھٹو زرداری
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کو فالس فلیگ آپریشن پر واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، اگر سندھو پر حملہ کیا تو پھر یاد رکھیں کہ یا تو یہاں سے پانی بہے گا یا پھر اُن کا خون بہے گا۔ ہمیں اب مودی کا مقابلہ کرکے دریائے سندھ کو بچانا ہے، ہماری فوج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی عوام بھی دریائے سندھ سے پیار کرتی ہے، مودی کو بھارت کی عوام بھی اجازت نہیں دے گی وہ دریائے سندھ کا پانی روکے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر حملہ ہوا تو اس میں اسکا خون بہہ گا ، میں دہشتگردی کے خلاف لڑتا ہوں، بھارت میں دہشتگردی کا واقع ہوا تو اس واقع میں ملوث لوگوں کو پکڑو، دہشتگردی کا الزام بغیر ثبوت پاکستان پر لگایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں دہشتگردی ایک بہانا ہے اصل نشانہ دریائے سندھ ہے، ہم بین الاقوامی سطح پر بھارت کو بےنقاب کریں گے، مودی جمہوریت پسند نہیں انتہا پسند ہے یہ ہم ثابت کریں گے، ہماری فوج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے، ہمیں اب مودی کا مقابلہ کرکے دریائے سندھ کو بچانا ہے، اگر یہ ہمیں دھمکیاں لگاتے رہیں گے تو ہم جنگ کے لیے بھی تیار ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی نے بھی دریائے سندھ پر ڈاکہ مارا ہے، مودی نےدریائےسندھ پرحملہ کیا، جس پربین الاقوامی سطح پرہم مل کر آواز اٹھائیں گے، جب میں وزیر خارجہ تھا تب بھی دریائے سندھ پر حملے ہوتے تھے، وزیر خارجہ کی حیثیت سے میں نے دریائے سندھ کی حفاظت کی، بھارت کو سمجھ لینا چاہیے پاکستان ایک پرامن ملک ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے،لیکن اگر ہمارے دریائے سندھ پر حملہ کیا تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ کو کہتا ہوں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو ممکن بنائیں، سندھ کی خالی زمینوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعہ قابل استعمال بنائیں، سندھ میں زرعی انقلاب لانے کے بعد پورے پاکستان میں لاؤں گا، جیسےسیاسی اتحاد بنتےہیں ویسے ہم چھوٹے کسانوں کا اتحاد بنائیں گے، وزیراعلیٰ کو چھوٹے کسانوں کے بھیجوں گا، جدید ٹیکنالوجی کااستعمال چھوٹے کسان کے لیےبھی ممکن بنائیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ زراعت کے حوالے سے نئے منصوبے بنا رہے ہیں، بےنظیرزراعت کارڈ کے ذریعہ چھوٹے ہاری کو سبسڈی پہنچائیں گے، اس نئے منصوبے کے خلاف ہم نے اور عوام نے مل کر جدوجہد کی اور بچایا، صوبوں کی مرضی کے بغیر نہروں کے حوالے سے کوئی منصوبہ نہیں بنے گا، دریائے سندھ ہماری تاریخ اور ثقافت کا حصہ ہے، ہم دریائے سندھ کو بچانے کے لیے آخری حد تک جاسکتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ پاکستان سمیت سندھ کا ہاری مشکل میں ہے، اگر سندھ میں نئے کینال بنتے تو ہاری کا معاشی قتل ہونے کا امکان تھا، وفاق کی پالیسی اپنی جگہ لیکن وزیراعلی کو کہا ہے مشکل وقت میں کسان کی مدد کریں، کسی میں اتنی ہمت نہیں تھی کینال بنانے والوں کے خلاف آواز اٹھائیں، صدرزرداری آسان ہدف تھا تو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جوائنٹ سیشن میں صدر نے واضح کیا کہ وہ اس منصوبے کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی سی آئی آئینی فورم ہے، جہاں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے نمائندے بھی تھے، صدرپاکستان نے عوام سے وعدہ کیا کہ صوبوں کا پانی صوبوں کے پاس رہے گا، ہم پر ذمہ داری ہے کہ ہم نے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، سازش عناصر کو لگا انکو ایک بار پھر پیپلز پارٹی کے خلاف سازش کا موقع ملا، پیپلز پارٹی اپنے اصولوں پر کھڑے ہو کر لڑتی آ رہی ہے، صدرزرداری کے صدر بننے سے پہلے کینال منصوبہ کا فیصلہ لیا گیا۔
بھارتی خفیہ ایجنسی ’ را ‘ کے سابق سربراہ نے پہلگام حملہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیدیا
بھارت کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ ( را ) کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے پہلگام حملہ بھارتی سکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دے دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’ بی بی سی ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت کا کہنا تھا کہ پہلگام میں جو ہوا وہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی تھی اور وہاں سکیورٹی نہیں تھی۔
سابق سربراہ را کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں اور معاملات بات چیت سے حل ہونے کی توقع ہے۔
امرجیت سنگھ دولت کا کہنا تھا کہ ابھی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ہے تاہم دونوں ملکوں میں کشیدگی بات چیت سے ختم ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے میں کشمریوں کا کوئی قصور نہیں اور کشمیریوں کو پہلگام واقعے پر نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سرجیکل سٹرائیک یا بالاکوٹ جیسا محدود فوجی آپریشن کرنا پڑے تو یہ مناسب ہو سکتا ہے لیکن جنگ کی بات جوہری ہتھیاروں کے تناظر میں کی جاتی ہے اور یہ محض دھمکیوں تک محدود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر طرف سے جنگ کے قریب ہونے کی باتیں سنائی دیتی ہیں لیکن میرا ماننا ہے کہ جنگ آخری اور بدترین آپشن ہے۔
امرجیت سنگھ نے زور دیا کہ جنگ سے بچنا ہی بہتر ہے کیونکہ اس کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں۔
نائب وزیراعظم کے کوریا اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کوریا اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہواہے جس دوران پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے کا بتایا اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پیدا صورت حال سے آگاہ کیا ۔ کوریا اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ نے صورتحال پر اظہار تشویش کیا ، علاقائی امن و سلامتی کیلئے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور کوریا کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے ذریعے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ کورین وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ امن مشن کے تیسرے اجلاس کی کامیاب میزبانی کو سراہا ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عبدالسلام عبد علی کو بطور وزیر خارجہ صومالیہ تعیناتی پر مبارک باد دی ۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔
صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ملاقات، بھارت کے جارحانہ رویہ پر شدید تشویش کا اظہار
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پہلگام حملے کے بعد بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شریک تھے جبکہ ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کیساتھ کشیدگی کے تناظر میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
ملاقات میں بھارتی جارحانہ رویے اور کسی بھی ممکنہ جارحیت پر پاکستان کے ردعمل کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے، پاکستان علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا، پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ افواج پاکستان کسی بھی خطرے یا جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ملاقات میں پہلگام واقعے پر بغیر کسی تحقیقات کے لگائے گئے بھارتی الزامات پر افسوس کا اظہار بھی کیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان دو دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے اور بے پناہ انسانی اور معاشی نقصانات اٹھانا پڑا، عالمی برادری پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں بھارت کے ملوث ہونے کا نوٹس لے اور بھارت کی جانب پاکستان میں عسکریت پسند بھیجنے ، اُن کی فنڈنگ اور تربیت کا نوٹس لیا جائے۔
صدر مملکت نے بھارتی بے بنیاد الزامات پر حکومتی ردعمل اور ذمہ دارای کیساتھ صورتحال سے نمٹنے کو سراہا اور کہا کہ پاکستان ہر قیمت پر اپنی خودمختاری ،علاقائی سالمیت اور اہم قومی مفادات کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
ملاقات میں کشمیری عوام کے حق ِخودارادیت کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر فوری عمل درآمد کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
وزیر اعظم نے کوویڈ 19 سے صحت یاب ہونے کے بعد صدر مملکت کی صحت بارے بھی دریافت کیا۔
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فوری، فیصلہ کن اورمنہ توڑ جواب دیا جائے گا: آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت کو واضح پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی کو غلط فہمی نہ ہو، بھارت کی جانب سے کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری، فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ضرور ہے، لیکن قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم غیر متزلزل ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) جنرل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) نے آج ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز (TFFR) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان آرمی کی منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے منعقدہ فیلڈ ٹریننگ مشق "ہیمر اسٹرائیک" کا مشاہدہ کیا۔
ہیمر سٹرائیک ایکسرسائز میں جنگی تیاری، میدانِ جنگ میں ہم آہنگی، اور جدید ترین ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنل انضمام کو عملی میدان میں جانچا گیا۔

آرمی چیف کے پہنچنے پر کور کمانڈر نے ان کا استقبال کیا۔ مشق میں مختلف جدید صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا، جن میں لڑاکا طیارے، جنگی ہیلی کاپٹرز، طویل فاصلے تک مار کرنے والی درست نشانے والی توپیں، اور جدید فیلڈ انجینئرنگ تکنیکیں شامل تھیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ کسی کو غلط فہمی نہ ہو، بھارت کی جانب سے کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری، فیصلہ کن اورمنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ضرور ہے، لیکن قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم غیر متزلزل ہے۔ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور علاقائی امن کیلئے پرُعزم ہے ، مسلح افواج ہر قیمت پر قومی خود مختاری اور سرحدوں کی حفاظت کرے گی، ، کوئی شک میں نہ رہے،پوری قوت سے فوری جواب دیا جائے گا۔
دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے، جنگی مہارت اور بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان آرمی کی آپریشنل برتری کا عملی نمونہ قرار دیا۔













