ای کامرس کے فروغ کےلیے پالیسی اصلاحات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، دوسری نیشنل ای کامرس پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ، پالیسی کا مقصد 2030 تک عالمی ای کامرس مارکیٹ تک رسائی تیز کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگیوں کی مطابقت اور لاجسٹک انفراسٹرکچر کی توسیع پالیسی کا اہم جزو ہے، سرحد پار تجارت کی سہولت،ڈیٹا پرائیویسی،سائبر سیکیورٹی اور فراڈ کی روک تھام پر توجہ دی گئی ہے ۔
وزارت تجارت کے مطابق قومی سطح پر ون ونڈو ڈیجیٹل آن بورڈنگ سسٹم متعارف کروایا جائے گا، پالیسی کے نفاذ کیلئے مضبوط مانیٹرنگ نظام بھی متعارف کرایا جائے گا،عالمی معیار کے تقابلی جائزے اور وسیع مشاورت کے بعد پالیسی بنائی۔
دستاویز کے مطابق ای کامرس پلیٹ فارمز،مالیاتی اداروں،ایس ایم ایز،فری لانسرز سے مشاورت ہوئی،پاکستان ون ونڈو کے تحت سرحد پار ای کامرس پورٹل کی تیاری جاری ہے،پورٹل پر وزارت تجارت اور اسٹیٹ بینک کے مابین مشاورت کا عمل جاری ہے،پاکستانیوں کو ایمازون،ای بے اور علی بابا جیسے پلیٹ فارمز پر کاروبار کی سہولیات ملے گی۔





















