سیاسی جماعتوں نےملک بھر میں8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کیلئے ٹکٹ جاری کرنے والے مجاز افراد کے نام الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے۔ الیکشن کمیشن آج کو پارٹیوں کی جانب سے جاری ٹکٹ کی روشنی میں امیدواروں کو انتخابی نشان جاری کرے گا۔
پاکستان مسلم لیگ ن پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹکٹ جاری کا مجاز اتھارٹٰ مقرر کیا ہے اورشہباز شریف کے دستخط سے جاری ٹکٹ ہی پارٹی ٹکٹ تصور ہونگے۔
اسی طرح پیپلز پارٹی نے سینیٹر نیئر بخاری کو مجاز اتھارٹی نامزد کیا ہے اورنیئر بخاری کے دستخط سے جاری کیے گئی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہی پارٹی ٹکٹ تصور ہونگے۔
اسی طرح متحدہ قومی موومنٹ پاکستان( ایم کیو ایم) کی جانب سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ٹکٹ جاری کرنے کے مجاز ہیں اور کے دستخط سے جاری کیے گئی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہی پارٹی ٹکٹ تصور ہونگے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مذکورہ سیاسی جماعتوں کی جانب سےپارٹی ٹکٹ جاری کرنے والے مجاز افراد کے نام ملنے کے بعد ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کر دیں۔