کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر امیگریشن کاؤنٹرز کی کمی اور سامان کی کلیئرنس میں طویل انتظار کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صورتحال کا وزارتِ دفاع نے نوٹس لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکریٹری وزارتِ دفاع نے ایئرپورٹس پر بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بیرونِ ملک سے آنے والے ہم وطنوں کو واضح بہتری محسوس ہونی چاہیے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کو مسافروں کی امیگریشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے کاؤنٹرز میں اضافے، داخلی دروازے کھولنے اور جدید سیکیورٹی اسکیننگ مشینیں نصب کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔






















