ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آ گئی، وفاقی حکومت نے بجلی کے اوسطاً بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اس حوالے سے پاور ڈویژن نے نیپرا کو بھی آگاہ کردیا گیا۔ اوسطاً بنیادی ٹیرف میں ممکنہ ردوبدل پر سماعت کے دوران بتایا کہ حکومت نے سبسڈی کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے اور اب ٹیرف میں اضافہ نہیں ہو رہا ۔
ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کا ایک جیسا ریٹ نافذ کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت کے دوران پاور ڈویژن حکام نے بتایا جولائی سے اب تک انرجی مکس میں فرق آیا ہے، اس وقت تمام کیٹیگریز کے صارفین کو 629 ارب روپے کی سبسڈیز دی جا رہی ہیں ۔ دوران سماعت صنعتی صارفین نے پاور ڈویژن اور اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ صنعت کو بچانے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے ۔ چین میں صنعتی صارفین کے لیے بجلی 5 سے 7 سینٹ ہے جب کہ پاکستان میں اس وقت صنعت کے لیے بجلی 13 سینٹ پر ہے،جسے کم از کم 9 سینٹ تک کیا جائے۔ اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈرز کا مؤقف سن کر سماعت مکمل کر لی ۔ کہا کہ اعداد و شمار کا جائزہ لے کر تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا، جبکہ پاور ڈویژن نے نیپرا سے بلنگ سرکل میں فیصلہ جاری کرنے کی استدعا کی، جس پر اتھارٹی نے جلد فیصلہ جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔





















