کراچی میں آج پی ٹی آئی کا جلسہ،مزار قائد کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
پیپلز چورنگی سے مزارِ قائد آنے والی سڑک کا ایک ٹریک اور خداداد کالونی سے آنے والی سڑک کے دونوں ٹریک بند ہیں،اس کے علاوہ گرومندر سے نمائش سگنل تک جانے والی سڑک بھی بند کردی گئی، ٹریفک کو گرو مندر سے سولجر بازار بھیجا جا رہا ہے،پی ٹی آئی کارکنان کو باغ جناح گراؤنڈ پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہےکہ کل وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کی واپسی ہے، سندھ حکومت آخری دن بدمزگی پیدا نہ کرے،جلسہ مقررہ وقت اور مقام پر قانون کے مطابق جمہوری انداز میں ہوگا۔





















