سری لنکا نے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو ہراکر 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 1-1سے برابر کردی۔
دمبولا میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے 160 رنز کے جواب میں قومی ٹیم مقررہ 12 اوورز میں 146 رنز بناسکی، سلمان آغا12 گیندوں پر45 رنز بنا کرٹاپ اسکور ررہے۔ خواجہ نافع نے 15گیندوں پر 26رنز بنائے، محمد نواز نے 15گیندوں پر 28رنزاسکور کیے۔ صاحبزادہ فرحان9 اور صائم ایوب 6رنزبنا سکے۔
سری لنکا نے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دیا تھا۔ سری لنکا کی جانب سے کوشال مینڈس16گیندوں پر30رنز بنائے، داسن شناکا نے9 گیندوں پر34 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ چریتھ اسالانکا نے 13 گیندوں پر 21 رنزاسکور، دننجایا ڈی سلوانے 22،کامل مشارا نے 20 رنز بنائے۔
پاکستان کیجانب سے وسیم جونیئر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ ،محمد نواز اور فہیم اشرف کو ایک ایک وکٹ ملی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بارش کے باعث پاکستان سری لنکا میچ 12،12 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔




















