پاکستان پیپلز پارٹی نےسندھ اور بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
فہرست کے مطابق بلاول بھٹوزرداری کو سندھ کی دو قومی اسمبلی کی نشستوں این اے ایک سو چورانوے لاڑکانہ اوراین اے ایک سو چھیانوے قمبرشہداد کوٹ سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ آصف علی زرداری نواب شاہ سے این اے دوسوسات سے میدان میں اتریں گے ۔
Karachi: Pakistan People's Party Parliamentarians has announced the list of Party Candidates for National Assembly from Sindh province. The candidates list was issued from the Chairman's Secretariat by his Political Secretary @SoomroJameel today. pic.twitter.com/sbTlsiKovu
— PPP (@MediaCellPPP) January 5, 2024
این اےدوسوانتیس ملیر سے جام عبدالکریم جوکھیو،این اے دوسوتیس سےآغا رفیع اللہ اور این اے دوسواکتیس سےعبدالحکیم بلوچ کوامیدوار نامزدکیا گیا ہے ۔این اے دوسوپینتیس شرقی سےآصف خان،این اے دوسوچھتیس سے مزمل قریشی،این اے دوسوسینتیس سے کرنل ریٹائراسد عالم نیازی اور این اے دوسواڑتیس سے ظفر جھنڈیر امیدوار ہونگے ۔
این اےدوسوانتالیس لیاری سےسردار نبیل گبول،این اےدوسواکتالیس جنوبی سے مرزا اختیار بیگ ،این اے دوسوبیالیس سے عبدالقادر مندو خیل،این اےدوسوتینتالیس سےعبدالقادر پٹیل،این اےدوسوچوالیس ویسٹ سے عبدالبر،این اے دوسوپینتالیس سے صدیق اکبر،این اےدوسوچھیالیس سے وسیم اختر کو امیدوار نامزدکیا گیا ہے ۔
Karachi: Pakistan People's Party Parliamentarians has announced the list of Party Candidates for Provincial Assembly from Sindh province. The candidates list was issued from the Chairman's Secretariat by his Political Secretary @SoomroJameel today. pic.twitter.com/mbUdsoZ1CX
— PPP (@MediaCellPPP) January 5, 2024
پیپلزپارٹی نے ضلع وسطی کی قومی اسمبلی کی چار میں سےتین نشستوں پرامیدواروں کا اعلان کیا ہے۔این اےدوسوسینتالیس سےمعاذ شیخ،این اے دو سواڑتالیس محمد حسن خان،این اےدوسوانچاس سے راؤ وحید میدان میں اتریں گے ۔ این اےدوسوبیس ، دوسوچالیس اور دو سو پچاس پرپیپلزپارٹی کے امیدوار کون کون ہوں گے اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائےگا۔
بلوچستان سے امیدواروں کی فہرست
بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 سے عبدالباقی مردان زئی این ،اے252 سے اسرار ترین اور این اے254 سے میر غلام فرید رئیسانی امیدوار ہوں گے ۔این اے 256 خضدار سے میرعبدالرحمان زہری انتخاب لڑیں گے جبکہ این اے257 حب لسبیلہ سے عبدالوہاب بزنجو امیدوار ہوں گے ۔
این اے 259 سے حاجی ملک شاہ گورگیج ،این اے 261 سے سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری پارٹی کے امیدوار ہوں گے ۔این اے 262 کوئٹہ سے محمد رمضان اچکزئی ، این اے 263 سے روزی خان کاکڑ اور این اے 264 سے نوابزادہ جمال رئیسانی پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے اس کے علاوہ این اے 265 پشین سے خان محمد ترین اور این اے 266 سے نذر محمد کاکڑ پارٹی ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے ۔
Karachi: Pakistan People's Party Parliamentarians has announced the list of Party Candidates for Provincial Assembly from Balochistan province. The candidates list was issued from the Chairman's Secretariat by his Political Secretary @SoomroJameel today. pic.twitter.com/NMjJPRmdn5
— PPP (@MediaCellPPP) January 5, 2024
پی بی 1 شیرانی ژوب سے سردار عبدالرحیم ، پی بی 4 سے سردار حنیف خان، پی بی 8 سے سردار سرفراز چاکر ڈومکی ، پی بی 9 سے نصیب اللہ خان مری اور پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے میر سرفراز بگٹی انتخاب میں حصہ لیں گے ۔
اس کے علاوہ پی بی 11 سے نوابزادہ سیف اللہ مگسی ، پی بی 13 نصیرآباد ون سے میر صادق عمرانی ،پی بی 14 نصیرآباد 2 سردار غلام رسول عمرانی انتخاب میں حصہ لیں گے۔
پی بی 18 خضدار سے سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری ، پی بی 19 سے آغا شکیل درانی، پی بی 21 سے علی حسن زہری اور پی بی 22 آواران سے سابق وزیراعلیٰ میرعبدلقدوس بزنجو امیدوار ہوں گے جبکہ پی بی 39 سے کوئٹہ سے نورالدین کاکڑ اور پی بی 45 سے علی مدد جتک پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے ۔