کوہاٹ پولیس نے ڈاکٹر مہوش کے قتل میں مطلوب ملزمان کی تصاویر جاری کر دیں،ڈاکٹر مہوش قتل میں دو ملزمان مطلوب ہیں۔
کوہاٹ میں پولیس نےمختلف زاویوں سےتفتیش کےبعدڈاکٹر مہوش کے قتل میں ملوث ملزمان کی تصاویر جاری کر دیں،ڈی پی او شہبازالٰہی کےمطابق مطلوب ملزمان میں حیات گل اور سیف علی خان شامل ہیں۔
دونوں ملزمان واردات کےبعدسےروپوش ہیں،ملزمان کی شناخت مختلف زاویوں سےکی گئی،دونوں ملزمان آپس میں دوست ہیں،ایک ملزم حیات گل کی کوہاٹ اسپتال میں ڈاکٹرمہوش سےمریض کےچیک اپ کے سلسلےمیں تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر افطاری کےبعد ڈاکٹرمہوش کواسپتال سےتھوڑے فاصلےپرگھرجاتے ہوئےفائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔
ڈی پی او کےمطابق ملزمان کی تلاش جاری ہےتاہم جس کسی کو ملزمان کےبارے میں معلومات ہوں وہ قریبی پولیس کومطلع کریں۔





















