قومی جہازراں کمپنی پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی ہے، اب پی این ایس سی کونیشنل لاجسٹک کارپوریشن چلائےگی ، شیئرہولڈرز کو خط بھیج کراہم پیشرفت سے آگاہ کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی این ایس سی کے 30 فیصد شیئرز مینجمنٹ کنٹرول کے ساتھ این ایل سی لے گی، پی این ایس سی نے شیئر ہولڈرز کو خط بھیج کر اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔
پی این ایس سی کے مطابق وزارت بحری امور کے توسط سے این ایل سی کا خط موصول ہو گیا ہے۔ وزارت بحری امور کا کہناتھا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ملکی قوانین اور بائی لاز کے تحت ڈیل ہو گی۔
پی این ایس سی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پبلک لسٹڈ کمپنی ہے،پی این ایس سی ابھی وزارت بحری امور کے تحت آتی ہے۔





















